Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 49

سورة يس

مَا یَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا صَیۡحَۃً وَّاحِدَۃً تَاۡخُذُہُمۡ وَ ہُمۡ یَخِصِّمُوۡنَ ﴿۴۹﴾

They do not await except one blast which will seize them while they are disputing.

انہیں صرف ایک سخت چیخ کا انتظار ہے جو انہیں آپکڑے گی اور یہ باہم لڑائی جھگڑے میں ہی ہونگے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ انتظار کر رہے
اِلَّا
مگر
صَیۡحَۃً
چنگھاڑ کا
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
تَاۡخُذُہُمۡ
وہ پکڑ لے گی انہیں
وَہُمۡ
جب کہ وہ
یَخِصِّمُوۡنَ
وہ جھگڑ رہے ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا
نہیں 
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ انتظار کرتے 
اِلَّا
مگر 
صَیۡحَۃً
چیخ کا
وَّاحِدَۃً
ایک ہی 
تَاۡخُذُہُمۡ
پکڑ لے گی ان کو
وَہُمۡ
اور وہ 
یَخِصِّمُوۡنَ
جھگڑتے ہی ره جائیں گے 
Translated by

Juna Garhi

They do not await except one blast which will seize them while they are disputing.

انہیں صرف ایک سخت چیخ کا انتظار ہے جو انہیں آپکڑے گی اور یہ باہم لڑائی جھگڑے میں ہی ہونگے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ صرف ایک دھماکے کا انتظار کر رہے ہیں جو انہیں آپکڑے گا جبکہ یہ آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نہیں وہ انتظارکرتے مگر ایک ہی چیخ کا جواُن کوپکڑلے گی اوروہ جھگڑتے ہی رہ جائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They are looking for nothing but for a single Cry that will seize them when they will be quarreling.

یہ تو راہ دیکھتے ہیں ایک چنگھاڑ کی جو ان کو آپکڑے گی جب آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ لوگ نہیں انتظار کر رہے مگر ایک چنگھاڑ کا وہ انہیں آپکڑے گی اور یہ (اسی طرح) جھگڑ رہے ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The Truth is that they are waiting for nothing but a mighty Blast to seize them the while they are disputing (in their worldly affairs),

دراصل یہ جس چیز کی راہ تک رہے ہیں وہ بس ایک دھماکا ہے جو یکایک انہیں عین اس حالت میں دھر لے گا جب یہ ( اپنے دنیوی معاملات میں ) جھگڑ رہے ہوں گے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( دراصل ) یہ لوگ بس ایک چنگھاڑ کا انتظار کر رہے ہیں جو ان کی حجت بازی کے عین درمیان انہیں آپکڑے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ لوگ یہی انتظار کر رہے ہیں کہ وہ آپس میں جھگڑ رہے ہوں اور ایک چنگھاڑ 2 (صور کی آواز) ان کو ایک دم سے )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ لوگ بس ایک سخت چنگھاڑ کے منتظر ہیں جو ان کو آپکڑے گی اور وہ سب باہم لڑ جھگڑ رہے ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بس یہ تو ایک چنگھاڑ ( صور کی آواز) کا انتظار کر رہے ہیں جو ان کو آپکڑے گی اور وہ آپس میں جھگڑتے ہی رہ جائیں گے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ تو ایک چنگھاڑ کے منتظر ہیں جو ان کو اس حال میں کہ باہم جھگڑ رہے ہوں گے آپکڑے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They await not but one shout, which shall lay hold of them while they are yet wrangling.

یہ لوگ بس ایک آواز سخت کے منتظر ہیں کہ وہ انہیں آپکڑے گی اور یہ لوگ آپس میں لڑجھگڑ رہے ہوں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ بس ایک ڈانٹ ہی کے منتظر ہیں جو ان کو آپکڑے گی اور وہ جھگڑتے ہی رہ جائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ لوگ تو بس ایک چیخ کا انتظار کررہے ہیں جو انہیں اس حالت میں آپکڑے گی کہ وہ باہم جھگڑ رہے ہوں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ تو ایک چنگھاڑ کے منتظر ہیں جو ان کے اس حال میں باہم جھگڑ رہے ہوں گے آپکڑے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ لوگ تو بس ایک ایسی ہولناک آواز ہی کی راہ تک رہے ہیں جو ان کو یکایک عین اس وقت آپکڑے گی جب کہ یہ باہم جھگڑ رہے ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

وہ صرف ایک دھماکے کا انتظارکررہے ہیں جو انہیں آ کے پکڑے گاجبکہ یہ آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

راہ نہیں دیکھتے مگر ایک چیخ کی ( ف٦٤ ) کہ انہیں آلے گی جب وہ دنیا کے جھگڑے میں پھنسے ہوں گے ، ( ف٦۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ لوگ صرِف ایک سخت چنگھاڑ کے ہی منتظر ہیں جو انہیں ( اچانک ) پکڑے گی اور وہ آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

وہ صرف ایک مہیب آواز ( چنگھاڑ ) یعنی نَفَخ صُور کا انتظار کر رہے ہیں جو انہیں اپنی گرفت میں لے لے گی جبکہ یہ لوگ ( اپنے معاملات میں ) باہم لڑ جھگڑ رہے ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will not (have to) wait for aught but a single Blast: it will seize them while they are yet disputing among themselves!

Translated by

Muhammad Sarwar

They will not have to wait long. When the Day of Judgment comes, it will only take a single blast of sound to strike them while they are quarrelling with one another.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They await only but a single Sayhah which will seize them while they are disputing!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They wait not for aught but a single cry which will overtake them while they yet contend with one another.

Translated by

William Pickthall

They await but one Shout, which will surprise them while they are disputing.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे तो बस एक प्रचंड चीत्कार की प्रतीक्षा में हैं, जो उन्हें आ पकड़ेगी, जबकि वे झगड़ते होंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ بس ایک سخت آواز کے منتظر ہیں جو انکو آن پڑے گی اور وہ سب باہم جھگڑ رہے ہوں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس کی یہ راہ تک رہے ہیں وہ بس ایک دھماکہ ہے جو اچانک انہیں اس حالت میں دھر لے گا جب یہ جھگڑا کر رہے ہوں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دراصل یہ جس چیز کی راہ تک رہے ہیں وہ بس ایک دھماکہ ہے جو یکایک انہیں اس حالت میں دھرلے گا جب یہ (اپنے دنیوی معاملات میں) جھگڑ رہے ہوں گے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ لوگ بس ایک سخت آواز کے انتظار میں ہیں جو ان کو پکڑ لے اور وہ آپس میں جھگڑ رہے ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ تو راہ دیکھتے ہیں ایک چنگھاڑ کی جو ان کو آپکڑے گی جب آپس میں جھگڑ رہے ہونگے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بس یہ لوگ صرف ایک ایسی ہولناک آواز کا انتظار کر رہے ہیں جو ان کو ایسی حالت میں آپکڑے گی جبکہ یہ باہم لڑ جھگڑ رہے ہوں گے۔