Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 65

سورة يس

اَلۡیَوۡمَ نَخۡتِمُ عَلٰۤی اَفۡوَاہِہِمۡ وَ تُکَلِّمُنَاۤ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ تَشۡہَدُ اَرۡجُلُہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿۶۵﴾

That Day, We will seal over their mouths, and their hands will speak to Us, and their feet will testify about what they used to earn.

ہم آج کے دن ان کے منہ پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے باتیں کریں گے اور ان کے پاؤں گواہیاں دیں گے ، ان کاموں کی جو وہ کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلۡیَوۡمَ
آج
نَخۡتِمُ
ہم مہر لگادیں گے
عَلٰۤی اَفۡوَاہِہِمۡ
ان کے مونہوں پر
وَتُکَلِّمُنَاۤ
اور کلام کریں گے ہم سے
اَیۡدِیۡہِمۡ
ہاتھ ان کے
وَتَشۡہَدُ
اور گواہی دیں گے
اَرۡجُلُہُمۡ
پاؤں ان کے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَکۡسِبُوۡنَ
وہ کمائی کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلۡیَوۡمَ
آج
نَخۡتِمُ
ہم مہر لگا دیں گے 
عَلٰۤی اَفۡوَاہِہِمۡ
ان کے مونہوں پر 
وَتُکَلِّمُنَاۤ
اور کلام کریں گے ہم سے 
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھ 
وَتَشۡہَدُ
اور گواہی دیں گے 
اَرۡجُلُہُمۡ
پاؤں ان کے 
بِمَا
جو بهی 
کَانُوۡا
تهے وہ
یَکۡسِبُوۡنَ
کما یا کرتے 
Translated by

Juna Garhi

That Day, We will seal over their mouths, and their hands will speak to Us, and their feet will testify about what they used to earn.

ہم آج کے دن ان کے منہ پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے باتیں کریں گے اور ان کے پاؤں گواہیاں دیں گے ، ان کاموں کی جو وہ کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آج ہم ان کے منہ بند کردیں گے اور ان کے ہاتھ کلام کریں گے اور پاؤں گواہی دیں گے جو کچھ وہ کیا کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آج ہم اُن کے مونہوں پرمہرلگادیں گے اوراُن کے ہاتھ ہم سے کلام کریں گے اوراُن کے پاؤں گواہی دیں گے جوبھی وہ کمایاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Today We will set a seal on their mouths, and their hands will speak to Us, and their legs will bear witness about what they used to do.

آج ہم مہر لگا دیں گے ان کے منہ پر اور بولیں گے ہم سے ان کے ہاتھ اور بتلائیں گے ان کے پاؤں جو کچھ وہ کماتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے باتیں کریں گے اور ان کے پائوں گواہی دیں گے اس کمائی کے بارے میں جو وہ کرتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Today We shall put a seal on their mouths, and their hands will speak to Us and their feet shall bear witness to what they had been doing.

آج ہم ان کے منہ بند کیے دیتے ہیں ، ان کے ہاتھ ہم سے بولیں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے کہ یہ دنیا میں کیا کمائی کرتے رہے ہیں ۔ 55

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

آج کے دن ہم ان کے منہ پر مہر لگادیں گے ، اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے ، اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے کہ وہ کیا کمائی کیا کرتے تھے ۔ ( ١٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ٓج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دینگے اور جو برے کام وہ دنیا میں کیا کرتے تھے ان کے ہاتھ ہم کو بتلا دینگے اور ان کے پائوں (ہمارے سامنے) گواہی دیں گے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگادیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے جو کچھ یہ لوگ کیا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آج ہم ان کے منہ پر مہریں لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے بولیں گے اور ان کے پائوں گواہی دیں گے جو کچھ یہ لوگ کیا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اور جو کچھ یہ کرتے رہے تھے ان کے ہاتھ ہم سے بیان کردیں گے اور ان کے پاؤں (اس کی) گواہی دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

To-day We shall seal upon their mouths, and their hands will speak Unto us, and their feet will bear witness of that which they have been earning.

آج ہم ان کے منہ پر مہر لگا دیں گے اور ہم سے ان کے ہاتھ کلام کریں گے اور ان کے پاؤں شہادت دیں گے کہ یہ لوگ کیا کیا کرتے رہتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

آج ہم ان کے مونہوں پر مہر کردیں گے اور ان کے ہاتھ ہم کو بتائیں گے اور ان کے پاؤں شہادت دیں گے جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آج کے دن ہم ان لوگوں کے مونہوں پر مہر لگادیں گے اور ہم سے ان لوگوں کے ہاتھ بولیں گے اور ان لوگوں کے پاؤں جو ( عمل ) انہوں نے کمائے ان کی گواہی دیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اور جو کچھ یہ کرتے رہے تھے ان کے ہاتھ ہم سے بیان کردیں گے اور ان کے پاؤں اس کی گواہی دیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آج ہم مہر لگا دیں گے ان کے مونہوں پر اور باتیں کریں گے ہم سے ان کے ہاتھ اور گواہی دیں گے ان کے پاؤں ان سب کاموں کی جو یہ لوگ (زندگی بھر) کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

آج ہم نے ان کے منہ پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے کلام کریں گے اور ان کے پائوں گو ا ہی دیں گےجو کچھ وہ کیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

آج ہم ان کے مونھوں پر مہر کردیں گے ( ف۸۰ ) اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے اور ان پاؤں ان کے کئے کی گواہی دیں گے ( ف۸۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آج ہم اُن کے مونہوں پر مُہر لگا دیں گے اور اُن کے ہاتھ ہم سے باتیں کریں گے اور اُن کے پاؤں اُن اعمال کی گواہی دیں گے جو وہ کمایا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اور ہم سے ان کے ہاتھ کلام کریں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے اس کے بارے میں جو کچھ وہ کیا کرتے تھے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That Day shall We set a seal on their mouths. But their hands will speak to us, and their feet bear witness, to all that they did.

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall seal your mouths on that Day, let your hands speak to us and your feet testify to what you had achieved.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

This Day, We shall seal up their mouths, and their hands will speak to Us, and their legs will bear witness to what they used to earn.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On that day We will set a seal upon their mouths, and their hands shall speak to Us, and their feet shall bear witness of what they earned.

Translated by

William Pickthall

This day We seal up their mouths, and their hands speak out to Us and their feet bear witness as to what they used to earn.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आज हम उन के मुँह पर मुहर लगा देंगे और उन के हाथ हम से बोलेंगे और जो कुछ वे कमाते रहे हैं, उन के पाँव उस की गवाही देंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آج ہم ان کے من ہوں پر مہر لگا دیں گے (1) اور ان کے ہاتھ سے کلام کریں گے اور ان کے پاؤں شہادت دیں گے جو کچھ یہ لوگ کیا کرتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آج ہم ان کے منہ بند کیے دیتے ہیں ان کے ہاتھ ہم سے بولیں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے کہ یہ دنیا میں کیا کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آج ہم ان کے منہ بند کیے دیتے ہیں ، ان کے ہاتھ ہم سے بولیں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے کہ یہ دنیا میں کیا کمائی کرتے رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اور ہم سے ان کے ہاتھ کلام کریں گے اور ان کے پاؤں اس کی گواہی دیں گے جو کچھ وہ کیا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

آج ہم مہر لگا دیں گے ان کے منہ پر اور بولیں گے ہم سے ان کے ہاتھ اور بتلائیں گے ان کے پاؤں جو کچھ وہ کماتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آج ہم ان کے منہوں پر مہرکر دیں گے اور جو کچھ یہ لوگ کرتے رہے تھے اس کو ان کے ہاتھ ہم سے بیان کردیں گے اور ان کے پائوں اس کی گواہی دے دینگے۔