63 The address is to the Holy Prophet. Here the allusion is to the campaign of vilification which the chiefs of the disbelievers of Makkah were carrying on against him. They knew in their hearts and acknowledged in their private assemblies that the charges they brought against him were absolutely baseless. In order to create suspicions against him in the minds of the people, they branded him a poet, sorcerer, magician, madman, etc. But their consciences recognized, and they also acknowledged before one another, that whatever they were uttering Was false, which they were forging only to frustrate his mission. That is why Allah says to His Prophet: "Do not grieve at their absurd and meaningless talk. Those who are opposing and resisting the Truth with falsehood shall ultimately meet with failure in this world and see their evil end in the Hereafter, too. "
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :63
خطاب ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ۔ اور کھلی اور چھپی باتوں کا اشارہ اس طرف ہے کہ کفار مکہ کے وہ بڑے بڑے سردار جو آپ کے خلاف جھوٹ کے طوفان اٹھا رہے تھے ، وہ اپنے دلوں میں جانتے ، اور اپنی نجی محفلوں میں مانتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جو الزامات وہ لگا رہے ہیں وہ سراسر بے اصل ہیں ۔ وہ لوگوں کو آپ کے خلاف بد گمان کرنے کے لیے آپ کو شاعر ، کاہن ، ساحر ، مجون اور نہ معلوم کیا کیا کہتے تھے ، مگر خود ان کے ضمیر اس بات کے قائل تھے ، اور آپس میں وہ ایک دوسرے کے سامنے اقرار کرتے تھے کہ سب جھوٹی باتیں ہیں جو محض آپ کی دعوت کو نیچا دکھانے کے لیے وہ گھڑ رہے ہیں ۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ اپنے نبی سے فرماتا ہے کہ ان لوگوں کی بیہودہ باتوں پر رنجیدہ نہ ہو ۔ سچائی کا مقابلہ جھوٹ سے کرنے والے آخر کار اس دنیا میں بھی ناکام ہوں گے اور آخرت میں بھی اپنا برا انجام دیکھ لیں گے ۔