Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 78

سورة يس

وَ ضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّ نَسِیَ خَلۡقَہٗ ؕ قَالَ مَنۡ یُّحۡیِ الۡعِظَامَ وَ ہِیَ رَمِیۡمٌ ﴿۷۸﴾

And he presents for Us an example and forgets his [own] creation. He says, "Who will give life to bones while they are disintegrated?"

اور اس نے ہمارے لئے مثال بیان کی اور اپنی ( اصل ) پیدائش کو بھول گیا ، کہنے لگا ان گلی سڑی ہڈیوں کو کون زندہ کر سکتا ہے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَضَرَبَ
اور اس نے بیان کی
لَنَا
ہمارے لیے
مَثَلًا
مثال
وَّنَسِیَ
اور وہ بھول گیا
خَلۡقَہٗ
اپنی پیدائش کو
قَالَ
اس نے کہا
مَنۡ
کون
یُّحۡیِ
زندہ کرے گا
الۡعِظَامَ
ہڈیوں کو
وَہِیَ
جب کہ وہ
رَمِیۡمٌ
بوسیدہ ہو چکی ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَضَرَبَ
اور اس نے بیان کی 
لَنَا
ہمارے لیے 
مَثَلًا
ایک مثال 
وَّنَسِیَ
اور وہ بهول گیا 
خَلۡقَہٗ
اپنی پیدائش کو
قَالَ
اس نے کہا 
مَنۡ
کون
یُّحۡیِ
زنده کرے گا
الۡعِظَامَ
ہڈیوں کو 
وَہِیَ
حالانکہ وہ 
رَمِیۡمٌ
بوسیدہ ہوں گی 
Translated by

Juna Garhi

And he presents for Us an example and forgets his [own] creation. He says, "Who will give life to bones while they are disintegrated?"

اور اس نے ہمارے لئے مثال بیان کی اور اپنی ( اصل ) پیدائش کو بھول گیا ، کہنے لگا ان گلی سڑی ہڈیوں کو کون زندہ کر سکتا ہے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ ہمارے لئے تو مثال بیان کرتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھول جاتا ہے، کہتا ہے کہ : ہڈیاں جب بوسیدہ ہوچکی ہوں گی تو انہیں کون زندہ کرے گا ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس نے ہمارے لیے ایک مثال بیان کی اور اپنی پیدائش کو بھول گیا، اس نے کہاکہ اُن ہڈیوں کوکون زندہ کرے گا حالانکہ وہ بوسیدہ ہوں گی؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And he has set up an argument about Us and forgot his creation. He said, &o will give life to the bones when they are decayed?|"

اور بٹھلاتا ہے ہم پر ایک مثل اور بھول گیا اپنی پیدائش کہنے لگا کون زندہ کرے گا ہڈیوں کو جب کھوکھری ہوگئیں ؟

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ ہمارے بارے میں تو مثالیں بیان کرتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھول گیا ہے ! کہتا ہے کہ کون زندہ کرے گا ہڈیوں کو جبکہ وہ بالکل بوسیدہ ہوچکی ہوں گی ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He strikes for Us a similitude and forgot his own creation. He says: “Who will quicken the bones when they have decayed?”

اب وہ ہم پر مثالیں چسپاں کرتا ہے 66 اور اپنی پیدائش کو بھول جاتا ہے 67 ۔ کہتا ہے کون ان ہڈیوں کو زندہ کرے گا ۔ جبکہ یہ بوسیدہ ہوچکی ہوں ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہمارے بارے میں تو وہ باتیں بناتا ہے ، اور خود اپنی پیدائش کو بھلا بیٹھا ہے ، کہتا ہے کہ : ان ہڈیوں کو کون زندگی دے گا جبکہ وہ گل چکی ہوں گی ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم ہی سے باتیں بنانے لگا 5 اور اپنیپیدائش بھول گیا کہتا کیا ہے بھلا ان گلی (کھوکھل) ہڈیوں کو کون جلا سکتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہمارے بارے میں مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی تخلیق کو بھول گیا۔ کہتا ہے کہ ہڈیوں کو جبکہ وہ بوسیدہ ہوگئی ہوں کون زندہ کرے گا ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس نے ہم پر ایک مثال چسپاں کردی اور اپنی پیدائش کو بھول گیا کہتا ہے کہ جب ہڈیاں بوسیدہ ( ریزہ ریزہ) ہوجائیں گی تو ان کو کون زندہ کرے گا ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہمارے بارے میں مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا۔ کہنے لگا کہ (جب) ہڈیاں بوسیدہ ہوجائیں گی تو ان کو کون زندہ کرے گا؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And he propoundeth for us a similitude, and forgetteth his creation, He saith: who shall quicken the bones when they are decayed?

اور ہمارے شان میں عجیب (گستاخانہ) مضمون بیان کیا اور اپنی خلقت کو بھول گیا ۔ کہنے لگا کون زندہ کرے گا ہڈیوں کو جب کہ وہ بوسیدہ ہوگئی ہوں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس نے ہم پر ایک پھبتی چست کی اور اپنی پیدائش کو بھول گیا؟ کہتا ہے کہ بھلا ہڈیوں کو کون زندہ کرسکتا ہے جبکہ وہ بوسیدہ ہوجائیں گی؟

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ ہمارے لیے مثالیں بیان کرتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھول گیا ، اس نے کہا کون ہڈیوں کو زندہ کرے گا جبکہ وہ پارہ پارہ / بوسیدہ ہوجائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہمارے بارے میں مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا کہنے لگا کہ جب ہڈیاں بوسیدہ ہوجائیں گی تو ان کو کون زندہ کرے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ ہمارے لئے تو مثالیں بیان کرتا ہے مگر خود اپنی پیدائش کو بھول جاتا ہے کہتا ہے کہ کون زندہ کرے گا ان ہڈیوں کو جب کہ یہ بوسیدہ ہوچکی ہوں گی ؟

Translated by

Noor ul Amin

وہ ہمارے لئے مثال بیان کرتااوراپنی تخلیق بھول گیاکہتا ہے کہ بوسیدہ ہڈیاں کون زندہ کرے گا؟‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہمارے لیے کہاوت کہتا ہے ( ف۱۰۳ ) اور اپنی پیدائش بھول گیا ( ف۱۰٤ ) بولا ایسا کون ہے کہ ہڈیوں کو زندہ کرے جب وہ بالکل گل گئیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( خود ) ہمارے لئے مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی پیدائش ( کی حقیقت ) کو بھول گیا ۔ کہنے لگا: ہڈیوں کو کون زندہ کرے گا جبکہ وہ بوسیدہ ہوچکی ہوں گی؟

Translated by

Hussain Najfi

وہ ہمارے لئے مثالیں پیش کرتا ہے اور اپنی خلقت کو بھول گیا ہے وہ کہتا ہے کہ ان ہڈیوں کو کون زندہ کرے گا جبکہ وہ بالکل بوسیدہ ہو چکی ہوں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And he makes comparisons for Us, and forgets his own (origin and) Creation: He says, "Who can give life to (dry) bones and decomposed ones (at that)?"

Translated by

Muhammad Sarwar

He questions Our Resurrection of him, but has forgotten his own creation. He has said, "Who will give life to the bones which have become ashes?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And he puts forth for Us a parable, and forgets his own creation. He says: "Who will give life to these bones after they are rotten and have become dust"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And he strikes out a likeness for Us and forgets his own creation. Says he: Who will give life to the bones when they are rotten?

Translated by

William Pickthall

And he hath coined for Us a similitude, and hath forgotten the fact of his creation, saying: Who will revive these bones when they have rotted away?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस ने हम पर फबती कसी और अपनी पैदाइश को भूल गया। कहता है, "कौन हड्डियों में जान डालेगा, जबकि वे जीर्ण-शीर्ण हो चुकी होंगी?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس نے ہماری شان میں ایک عجیب مضمون بیان کیا اور اپنی اصل کو بھول گیا کہتا ہے کہ ہڈیوں کو (خصوص) جب کہ وہ بوسیدہ ہوگئی ہوں کون زندہ کرے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اب وہ اپنی پیدائش کو بھول کر ہم پر مثالیں چسپاں کرتا اور کہتا ہے کہ ان ہڈیوں کو کون زندہ کرے گا جب یہ بوسیدہ ہوچکی ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب وہ ہم پر مثالیں چسپاں کرتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھول جاتا ہے ۔ کہتا ہے کون ان ہڈیوں کو زندہ کرے گا جب کہ یہ بو سیدہ ہوچکی ہوں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہمارے بارے میں مثل بیان کرنے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا، اس نے کہا کہ ہڈیوں کو کون زندہ کرے گا حالانکہ وہ بوسیدہ ہوچکی ہوں گی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بٹھلاتا ہے ہم پر ایک مثل اور بھول گیا اپنی پیدائش، کہنے لگا کون زندہ کرے گا ہڈیوں کو جب کھوکھری ہوگئیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہماری شان میں اس نے ایک عجیب مثال بیان کی اور اپنی اصل پیدائش کو بھول گیا کہتا ہے کہ ان ہڈیوں کو جو بالکل بوسیدہ اور پرانی ہوچکی ہوں کون زندہ کرے گا۔