Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 9

سورة يس

وَ جَعَلۡنَا مِنۡۢ بَیۡنِ اَیۡدِیۡہِمۡ سَدًّا وَّ مِنۡ خَلۡفِہِمۡ سَدًّا فَاَغۡشَیۡنٰہُمۡ فَہُمۡ لَا یُبۡصِرُوۡنَ ﴿۹﴾

And We have put before them a barrier and behind them a barrier and covered them, so they do not see.

اور ہم نے ایک آڑ ان کے سامنے کر دی اور ایک آڑ ان کے پیچھے کر دی جس سے ہم نے ان کو ڈھانک دیا سو وہ نہیں دیکھ سکتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَعَلۡنَا
اور بنا دی ہم نے
مِنۡۢ بَیۡنِ اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے سامنے سے
سَدًّا
ایک دیوار
وَّمِنۡ خَلۡفِہِمۡ
اور ان کے پیچھے سے
سَدًّا
ایک دیوار
فَاَغۡشَیۡنٰہُمۡ
پھر ڈھانپ دیا ہم نے انہیں
فَہُمۡ
پس وہ
لَایُبۡصِرُوۡنَ
نہیں وہ دیکھ پاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَعَلۡنَا
اور بنا دی ہم نے
مِنۡۢ بَیۡنِ اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے آگے سے
سَدًّا
ایک دیوار 
وَّمِنۡ خَلۡفِہِمۡ
اور ان کے پیچھے سے 
سَدًّا
ایک دیوار 
فَاَغۡشَیۡنٰہُمۡ
پهر ڈهانپ دیا ہم نے انہیں
فَہُمۡ
پهر وہ 
لَایُبۡصِرُوۡنَ
نہیں دیکهتے
Translated by

Juna Garhi

And We have put before them a barrier and behind them a barrier and covered them, so they do not see.

اور ہم نے ایک آڑ ان کے سامنے کر دی اور ایک آڑ ان کے پیچھے کر دی جس سے ہم نے ان کو ڈھانک دیا سو وہ نہیں دیکھ سکتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز ہم نے ایک دیوار تو ان کے سامنے کھڑی کردی ہے اور ایک ان کے پیچھے۔ (اس طرح) ہم نے ان پر پردہ ڈال رکھا ہے کہ وہ کچھ دیکھ نہیں سکتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے ایک دیواراُن کے آگے بنا دی ہے اورایک دیوار اُن کے پیچھے پھرہم نے اُنہیں ڈھانپ دیاہے تووہ کچھ نہیں دیکھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have placed a barrier in front of them and a barrier behind them, and (thus) they are encircled by Us; so they do not see.

اور بنائی ہم نے ان کے آگے دیوار اور پیچھے دیوار پھر اوپر سے ڈھانک دیا سو ان کو کچھ نہیں سوجھتا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے ایک دیوار کھڑی کردی ہے ان کے آگے اور ایک ان کے پیچھے اس طرح ہم نے انہیں ڈھانپ دیا ہے پس اب وہ دیکھ نہیں سکتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and We have put a barrier before them and a barrier behind them, and have covered them up, so they are unable to see.

ہم نے ایک دیوار ان کے آگے کھڑی کر دی ہے اور ایک دیوار ان کے پیچھے ۔ ہم نے انہیں ڈھانک دیا ہے ، انہیں اب کچھ نہیں 7 سوجھتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ایک آڑ ان کے آگے کھڑی کردی ہے ، اور ایک آڑ ان کے پیچھے کھڑی کردی ہے ، اور اس طرح انہیں ہر طرف سے ڈھانک لیا ہے جس کے نتیجے میں انہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے ان کے سامنے آڑ کردی ہے اور ان کے پیچھے آڑ (کر دی ہے) اور اوپر سے ان کو ڈھانک دیا ہے تو وہ دیکھ ہی نہیں سکتے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان کے آگے بھی ایک دیوار بنا دی ہے اور ان کے پیچھے بھی ایک دیوار پھر ان کو ڈھانپ دیا سو وہ (اس کو) دیکھ نہیں سکتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے ایک دیوار ان کے سامنے اور ایک دیوار ان کے پیچھے کھڑی کر کے ( اوپر سے) اس کو ڈھانپ دیا ہے تو ان کو کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ان کے آگے بھی دیوار بنا دی اور ان کے پیچھے بھی۔ پھر ان پر پردہ ڈال دیا تو یہ دیکھ نہیں سکتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We have placed before them a barrier and behind them a barrier, so We have covered them, so that they see not.

اور ہم نے ایک آڑ ان کے سامنے کردی ہے اور ایک آڑ ان کے پیچھے کردی ہے جس سے ہم نے ان کو گھیر دیا ہے سو وہ دیکھ نہیں سکتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان کے آگے سی بھی ایک روک کھڑی کردی ہے اور ان کے پیچھے سے بھی ایک روک کھڑی کردی ہے ۔ اس طرح ہم نے ان کو ڈھانک دیا ہے ، پس ان کو سجھائی نہیں دے رہا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان کے آگے ( بھی ) دیواربنادی ہے اور ان کے پیچھے ( بھی ) دیوار ( بنادی ہے ) پس ہم نے ان لوگوں کو ( ہر طرف سے ) گھیر لیا ، اس لیے وہ لوگ کچھ نہیں دیکھتے ( سمجھتے )

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ان کے آگے بھی دیوار بنا دی اور ان کے پیچھے بھی پھر ان پر پردہ ڈال دیا تو یہ دیکھ نہیں سکتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے ان کے آگے بھی ایک دیوار کھڑی کردی ہے اور ان کے پیچھے بھی ایک دیوار کھڑی کردی ہے پھر (اوپر سے بھی) ان کو ایسا ڈھانک دیا ہے کہ انہیں کچھ سوجھ کے ہی نہیں دیتا

Translated by

Noor ul Amin

نیز ہم نے ایک دیوا ران کے سامنے کھڑی کردی ہے اور ایک دیوارپیچھے ( اس طرح ) ہم نے ان پر پردہ ڈال رکھا ہے کہ وہ کچھ دیکھ نہیں سکتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے ان کے آگے دیوار بنادی اور ان کے پیچھے ایک دیوار اور انہیں اوپر سے ڈھانک دیا تو انہیں کچھ نہیں سوجھتا ( ف۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے اُن کے آگے سے ( بھی ) ایک دیوار اور اُن کے پیچھے سے ( بھی ) ایک دیوار بنا دی ہے ، پھر ہم نے اُن ( کی آنکھوں ) پر پردہ ڈال دیا ہے سو وہ کچھ نہیں دیکھتے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ایک دیوار ان کے آگے کھڑی کر دی ہے اور ایک دیوار ان کے پیچھے کھڑی کر دی ہے ( اس طرح ) ہم نے انہیں ڈھانک دیا ہے پس وہ کچھ دیکھ نہیں سکتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We have put a bar in front of them and a bar behind them, and further, We have covered them up; so that they cannot see.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have set-up a barrier in front of and behind them and have made them blind. Thus, they cannot see.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We have put a barrier before them, and a barrier behind them, and We have covered them up, so that they cannot see.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We have made before them a barrier and a barrier behind them, then We have covered them over so that they do not see.

Translated by

William Pickthall

And We have set a bar before them and a bar behind them, and (thus) have covered them so that they see not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ने उन के आगे एक दीवार खड़ी कर दी है और एक दीवार उन के पीछे भी। इस तरह हम ने उन्हें ढाँक दिया है। अतः उन्हें कुछ सुझाई नहीं देता

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ایک آڑ ان کے سامنے کردی اور ایک آڑ ان کے پیچھے کردی جس سے ہم نے (ہر طرف سے) ان کو (پردوں سے) گھیر دیا سو وہ نہیں دیکھ سکتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے ایک دیوار ان کے آگے اور ایک دیوار ان کے پیچھے کھڑی کردی ہے، ہم نے انہیں ڈھانک دیا ہے اب انہیں کچھ نہیں سوجھتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ ہم نے ایک دیوار ان کے آگے کھڑی کردی ہے اور ایک دیوار ان کے پیچھے۔ ہم نے انہیں ڈھانک دیا ہے ، انہیں سب کچھ نہیں سوجھتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ان کے آگے آڑ بنا دی اور ان کے پیچھے آڑ بنا دی سو ہم نے ان کو گھیر دیا لہٰذا وہ نہیں دیکھ سکتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بنائی ہم نے ان کے آگے دیوار اور پیچھے دیوار پھر اوپر سے ڈھانک دیا، سو ان کو کچھ نہیں سوجھتا  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ایک دیوار ان کے آگے اور ایک دیوار ان کے پیچھے کھڑی کردی ہے اور اوپر سے ان کو ڈھانک دیا ہے۔ لہٰذا وہ اب دیکھ نہیں سکتے