Surat us Saaffaat

Surah: 37

Verse: 1

سورة الصافات

وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّا ۙ﴿۱﴾

By those [angels] lined up in rows

قسم ہےصف باندھنے والے ( فرشتوں ) کی ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The angels witness to the Oneness of Allah It was reported that Abdullah bin Mas`ud, may Allah be pleased with him, said: وَالصَّافَّاتِ صَفًّا "By those ranged in ranks. -- they are the angels; فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا

فرشتوں کا تذکرہ ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ان تینوں قسموں سے مراد فرشتے ہیں ۔ اور بھی اکثر حضرات کا یہی قول ہے ۔ حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں فرشتوں کی صفیں آسمانوں پر ہیں ۔ مسلم میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ہمیں سب لوگوں پر تین باتوں میں فضیلت دی گئی ہے ۔ ہماری صفیں فرشتوں کی صفوں جیسی کی گئی ہیں ۔ ہمارے لیے ساری زمین مسجد بنادی گئی ہے ۔ اور پانی کے نہ ملنے کے وقت زمین کی مٹی ہمارے لیے وضو کے قائم مقام کی گئی ہے ۔ مسلم وغیرہ میں ہے کہ ایک مرتبہ آپ نے ہم سے فرمایا تم اس طرح صفیں نہیں باندھتے جس طرح فرشتے اپنے رب کے سامنے صف بستہ کھڑے ہوتے ہیں ۔ ہم نے کہا وہ کس طرح ؟ آپ نے فرمایا اگلی صفوں کو وہ پورا کرتے جاتے ہیں اور صفیں بالکل ملا لیا کرتے ہیں ۔ ڈانٹنے والوں سے مراد سدی رحمتہ اللہ علیہ وغیرہ کے نزدیک ابر اور بادل کو ڈانٹ کر احکام دے کر ادھر سے ادھر لے جانے والے فرشتے ہیں ۔ ربیع بن انس وغیرہ فرماتے ہیں قرآن جس چیز سے روکتا ہے وہ اسی سے بندش کرتے ہیں ۔ ذکر اللہ کی تلاوت کرنے والے فرشتے وہ ہیں جو اللہ کا پیغام بندوں کے پاس لاتے ہیں جیسے فرمان ہے ( فَالْمُلْقِيٰتِ ذِكْرًا Ĉ ۝ۙ ) 77- المرسلات:5 ) یعنی وحی اتارنے والے فرشتوں کی قسم جو عذر کو ٹالنے یا آگاہ کرنے کے لیے ہوتی ہے ۔ ان قسموں کے بعد جس چیز پر یہ قسمیں کھائی گئی ہیں اس کا ذکر ہو رہا ہے کہ تم سب کا معبود بر حق ایک اللہ تعالیٰ ہی ہے ۔ وہی آسمان و زمین کا اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا مالک و متصرف ہے ۔ اسی نے آسمان میں ستارے اور چاند سورج کو مسخر کر رکھا ہے ، جو مشرق سے ظاہر ہوتے ہیں مغرب میں غروب ہوتے ہیں ۔ مشرقوں کا ذکر کرکے مغربوں کا ذکر اس کی دلالت موجود ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا ۔ دوسری آیت میں ذکر کر بھی دیا ہے فرمان ہے ( رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ 17۝ۚ ) 55- الرحمن:17 ) یعنی جاڑے گرمیوں کی طلوع و غروب کی جگہ کا رب وہی ہے ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَالصّــٰۗفّٰتِ صَفًّا : قسم عموماً تاکید کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جب مخاطب کسی بات کا منکر ہو۔ بعض اوقات کسی بات کی عظمت اور اہمیت واضح کرنے کے لیے بھی قسم اٹھائی جاتی ہے۔ قرآن مجید کی اکثر قسموں پر غور کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ قسم عموماً اس بات کی دلیل ہوتی ہے جو قسم کے بعد بیان ہوتی ہے۔ ” الصّــٰۗفّٰتِ “ ” صَافَّۃٌ“ کی جمع ہے، صف بنانے والی جماعت۔ ان جماعتوں سے اکثر مفسرین نے فرشتے مراد لیے ہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کی یہ صفت خود ان کی زبانی بیان فرمائی ہے، فرمایا : (وَّاِنَّا لَنَحْنُ الصَّاۗفُّوْنَ ۔ وَاِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ ) [ الصافات : ١٦٥، ١٦٦ ] ” اور بلاشبہ ہم، یقیناً ہم صف باندھنے والے ہیں۔ اور بلاشبہ ہم، یقیناً ہم تسبیح کرنے والے ہیں۔ “ حذیفہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( فُضِّلْنَا عَلَی النَّاسِ بِثَلاَثٍ ، جُعِلَتْ صُفُوْفُنَا کَصُفُوْفِ الْمَلَاءِکَۃِ وَ جُعِلَتْ لَنَا الْأَرْضُ کُلُّہَا مَسْجِدًا وَ جُعِلَتْ تُرْبَتُہَا لَنَا طَہُوْرًا إِذَا لَمْ نَجِدِ الْمَاءَ ) [ مسلم، المساجد و مواضع الصلاۃ : ٥٢٢ ] ” ہمیں دوسرے لوگوں پر تین باتوں میں فضیلت دی گئی ہے، ہماری صفیں فرشتوں کی صفوں کی طرح بنائی گئی ہیں اور ہمارے لیے ساری زمین مسجد بنادی گئی ہے اور ہمارے لیے اس کی مٹی پاک کرنے والی بنادی گئی ہے جب ہمیں پانی نہ ملے۔ “ اور جابر بن سمرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( أَلَا تَصُفُّوْنَ کَمَا تَصُفُّ الْمَلَاءِکَۃُ عِنْدَ رَبِّہَا ؟ فَقُلْنَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ! وَکَیْفَ تَصُفُّ الْمَلَاءِکَۃُ عِنْدَ رَبِّہَا ؟ قَالَ یُتِمُّوْنَ الصُّفُوْفَ الْأُوَلَ وَیَتَرَاصُّوْنَ فِي الصَّفِّ ) [ مسلم، الصلاۃ، باب الأمر بالسکون في الصلاۃ۔۔ : ٤٣٠ ] ” کیا تم اس طرح صفیں نہیں بناتے جس طرح فرشتے اپنے رب کے پاس صفیں بناتے ہیں ؟ “ ہم نے کہا : ” اے اللہ کے رسول ! فرشتے اپنے رب کے پاس کس طرح صفیں بناتے ہیں ؟ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” وہ (پہلے) پہلی صفیں مکمل کرتے ہیں اور صف میں چونا گچ ہو کر کھڑے ہوتے ہیں۔ “

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary Subjects of-the Surah This Surah is Makki, that is, it was revealed in Makkah al-Mukarramah. Like other Makki Surahs, matters of faith have been taken up as its essential subject. In it, beliefs about Divine Oneness, the mission of messengers and the certain eventuality of the Hereafter have been fortified with proofs presented in various ways. As a corollary, a refutation of the beliefs of Mushriks as well as the scenes of Paradise and Hell also appear in the Surah. After providing rational support for beliefs that formed part of the call of the noble prophets (علیہم السلام) and after removing doubts and objections raised by disbelievers, the Surah describes how Allah Ta’ ala dealt with those who embraced these beliefs in the past and what was the fate of those who opted to take the road to denial and disbelief? Accordingly, in that wise, events relating to Sayyidna Nuh, Ibrahim, Musa, Harun, Ilyas, Lut and Yunus (علیہم السلام) have been mentioned, briefly at some places and in details at others. The Mushriks of Makkah used to call angels: Daughters of God. Towards the end, this belief has been refuted in details and an overall view of the Surah seems to indicate that the refutation of this particular kind of shirk (ascribing partners to the Divinity of Allah by declaring angels to be the daughters of God) has been kept in marked sight. Therefore, the Surah has been initiated with an oath taken in the name of angels combined with a declaration of the attributes of their servitude. وَاللہ سبحانہ و تعالیٰ اَعلَم (And Allah, who is Pure, knows best). Tauhid: The Oneness of Allah is the first subject The Surah has been initiated by a description of the belief in Tauhid, the Oneness of Allah and the real purpose of the first four verses is to state:إنَّ إِلَـٰهَكُمْ لَوَاحِدٌ (surely your God is but One - 37:4). But, before this is asserted, three oaths are sworn ahead of it. A simple literal translation of these oaths is given below: |" (I swear) by those who stand in rows, [ 1] then by those who prevent firmly [ 2], then by those who recite the dhikr. Who are these people identified as |"those who stand in rows,|" then, |"those who prevent firmly|" and then, |"those who recite the dhikr?|" There is no clarification in the words of the noble Qur&an about it. Therefore, different views have been expressed to explain it. Some respected commentators say that these refer to living warriors who come out to wage Jihad in the way of Allah and who stand in rows after rows, so that they prevent the aggression of the forces of the false, and even when they file in readiness for combat, even then, they remain engaged in dhikr, tasbih and the recitation of the Qur&an as well. Some others have said that they mean the performers of prayers who stand in rows in the Masjid and prevent Shaitanic thoughts denying access to them by means of a total concentration on dhikr and the recitation of the Qur&an (Tafsir Kabir and Qurtubi). Other than these, there are some explanations that do not bear much congruity with the actual words of the Qur&an. But, the Tafsir or explanation which found the widest acceptance with the majority of commentators was that the reference here is to angels, and given here are three attributes credited to them: 1. The first attribute is: الصَّافَّاتِ صَفًّا (those who stand in rows). This expression comes from the word: صَفّ (saff) and it means &to align some group on a straight line& (Qurtubi). Thus, it means precisely as it has been translated above. That the angels stand in the formation of rows has also been mentioned later in this very Surah: وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ (and We, surely We are those who stand in rows - 37:165). When are these rows formed? In answer to that, some respected commentators - such as, Sayyidna lbn ` Abbas, Hasan al-Basri and Qatadah - have said that angels are always standing in their rows in space awaiting the command of their Lord, and when it comes, they carry it out (Mazhari). Some others particularize it with the time of worship, that is, when the angels are engaged in ` ibadah, dhikr and tasbih (worship, remembrance and glorification of Allah), they are in a row formation (Tafsir Kabir). Discipline is desirable in Islam From this verse, we learn that doing everything in an organized and disciplined manner and giving due consideration to order and skill in whatever we do is something expected of us and is certainly liked by Allah Ta’ ala;. It is obvious that the two objectives of the worship of Allah Ta’ ala and the implementation of His command might have as well been achieved if the angels, rather than form rows, could have assembled in the form of a disorganized mob. But, instead of being subjected to something so haphazard, they were given the taufiq or ability to make rows. Then, by mentioning this very attribute first out of their good attributes in this verse, it was pointed out that Allah Ta’ ala likes this style of propriety very much. The importance of making rows come straight and right in Salah So this is not for angels only. Human beings too have been induced to and bound with the need to make their rows straight and right during &ibadah&. According to a narration of Sayyidna Jabir Ibn Samurah (رض) ، the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said to him and those with him, |"Why do you not align yourself in perfect rows (while offering Salah) as do the angels before their Lord?|" The Sahabah asked, &How do the angels form their rows before their Lord?& He said, |"They complete the rows and stand compactly (that is, leave no gap in between the row).|" (Tafsir Mazhari) So many ahadith stressing on the need to make rows complete and keep them straight in Salah have appeared that they could fill an independent treatise on the subject. Sayyidna Abu Mas&ud al-Badri (رض) says that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) would touch our shoulders with his blessed hand during Salah and say, |"Stand straight, do not step ahead or fall behind, otherwise, it will cause dissension to creep up in your hearts.|" (Jam& al-Fawa&id, with reference to Muslim and an-Nasa&i, p. 91, v.1)

خلاصہ تفسیر قسم ہے ان فرشتوں کی جو (عبادت میں یا حق تعالیٰ کا حکم سننے کے وقت) صف باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں (جیسا اسی سورت میں آگے آئے گا وانا لنحن الصافون) پھر (قسم ہے) ان فرشتوں کی جو (شہاب ثاقب کے ذریعہ آسمانی خبریں لانے سے شیاطین کی) بندش کرنے والے ہیں (جیسا کہ اسی سورت میں عنقریب آ رہا ہے) پھر (قسم ہے) ان فرشتوں کی جو ذکر (الٰہی تسبیح و تقدیس) کی تلاوت کرنے والے ہیں (جیسا کہ اسی سورت میں آئے گا، وانا لنحن المسبحون، غرض ان سب کی قسم کھا کر کہتے ہیں) کہ تمہارا معبود (برحق) ایک ہے (اور اس توحید کی دلیل یہ ہے کہ وہ) پروردگار ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے (یعنی ان کا مالک اور متصرف) اور پروردگار ہے (سب ستاروں کے) طلوع کرنے کے مواقع کا (اور) ہم ہی نے رونق دی ہے اس طرف والے آسمان کو ایک عجیب آرائش یعنی ستاروں کے ساتھ اور (انہی ستاروں کے ساتھ اس آسمان کی یعنی اس کی خبروں کی) حفاظت بھی کی ہے ہر شریر شیطان سے (جس کا طریقہ آگے بیان کیا گیا ہے۔ اور اسی حفاظت کے انتظام کی وجہ سے) وہ شیاطین عالم بالا (یعنی ملائکہ) کی (باتوں کی) طرف کان بھی نہیں لگا سکتے (یعنی اکثر تو مار کھانے کے ڈر سے دور ہی دور رہتے ہیں) اور (اگر کبھی اتفاقاً اس کی کوشش کرتے بھی ہیں تو) وہ ہر طرف سے (یعنی جس طرف بھی جو شیطان جائے) مار کر دھکے دے دیئے جاتے ہیں (یہ عذاب اور ذلت تو انہیں فی الحال ملتی ہے) اور (پھر آخرت میں) ان کے لئے (جہنم کا) دائمی عذاب ہوگا (غرض کوئی آسمانی خبر سننے سے پہلے ہی انہیں مار بھگایا جاتا ہے، وہ سننے کا ارادہ لے کر آتے ہیں مگر ناکام رہتے ہیں) مگر جو شیطان کچھ خبر لے ہی بھاگے تو ایک دہکتا ہوا شعلہ اس کے پیچھے لگ لیتا ہے (کہ اس کو جلا کر پھونک دیتا ہے، لہٰذا جو کچھ سنا ہے اسے دوسروں تک پہنچانے میں ناکام رہتا ہے۔ یہ تمام تر انتظامات وتصرفات توحید خداوندی پر دلالت کرتے ہیں) معارف ومسائل سورت کے مضامین : یہ سورت مکی ہے، اور دوسری مکی سورتوں کی طرح اس کا بنیادی موضوع بھی ایمانیات ہیں اور اس میں توحید، رسالت اور آخرت کے عقائد کو مختلف طریقوں سے مدلل کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مشرکین کے عقائد کی تردید بھی ہے، اور آخرت میں جنت دوزخ کے حالات کی منظر کشی بھی۔ جو عقائد تمام انبیاء (علیہم السلام) کی دعوت میں شامل رہے ان کو مدلل کرنے اور کفار کے شبہات و اعتراض کو دور کرنے کے بعد یہ بیان کیا گیا ہے کہ ماضی میں جن لوگوں نے ان عقائد کو تسلیم کیا ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا معاملہ کیا رہا ؟ اور جنہوں نے کفر و شرک کی راہ اختیار کی ان کا کیا انجام ہوا ؟ چناچہ اس ضمن میں حضرت نوح، حضرت ابراہیم، اور ان کے صاحبزادگان، حضرت موسیٰ و ہارون حضرت الیاس، حضرت لوط اور حضرت یونس (علیہم السلام) کے واقعات کہیں اجمالاً اور کہیں تفصیل سے ذکر کئے گئے ہیں۔ مشرکین مکہ فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں کہا کرتے تھے، آخر میں اس عقیدے کی مفصل تردید کی گئی ہے۔ اور سورت کے مجموعی طرز سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس سورت میں شرکت کی اس خاص قسم (یعنی فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں قرار دینے) کی تردید بطور خاص پیش نظر رہی ہے۔ اسی لئے سورت کو فرشتوں کی قسم کھا کر اور ان کے اوصاف بندگی کو ذکر کر کے شروع کیا گیا ہے۔ واللہ سبحانہ اعلم۔ پہلا مضمون توحید : سورت کو عقیدہ توحید کے بیان سے شروع کیا گیا ہے۔ اور پہلی چار آیتوں کا اصل مقصد یہ بیان کرتا ہے کہ (آیت) ان الہکم لواحد (بلاشبہ تمہارا معبود ایک ہے) لیکن اس بات کو بیان کرنے سے پہلے تین قسمیں کھائی گئی ہیں۔ ان قسموں کا ٹھیٹھ لفظی ترجمہ یہ ہے : ” قسم صف باندھ کر کھڑے ہونے والوں کی، پھر قسم بندش کرنیوالوں کی، پھر قسم ذکر کی تلاوت کرنے والوں کی “ یہ ” صف باندھ کر کھڑے ہونیوالے “ ، ” بندش کرنیوالے “ اور ” ذکر کی تلاوت کرنیوالے “ کون ہیں ؟ قرآن کریم کے الفاظ میں اس کی صراحت نہیں ہے، اس لئے اس کی تفسیر میں مختلف باتیں کہی گئی ہیں۔ بعض حضرات کا کہنا ہے کہ ان سے مراد اللہ کے راستے میں جہاد کرنیوالے وہ غازی ہیں جو صف باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں تاکہ باطل کی قوتوں پر ” بندش “ لگائیں اور صف آرا ہوتے وقت ” ذکر “ و تسبیح اور تلاوت قرآن میں بھی مشغول رہتے ہیں۔ بعض نے کہا کہ ان سے مراد وہ نمازی ہیں جو مسجد میں صف باندھ کر شیطانی افکار و اعمال پر ” بندش “ عائد کرتے ہیں، اور اپنا پورا دھیان ” ذکر و تلاوت “ پر مرکوز کردیتے ہیں۔ (تفسیر کبیر و قرطبی) اور اس کے علاوہ بھی بعض تفسیریں بیان کی گئی ہیں، جو الفاظ قرآن کے ساتھ زیادہ مناسبت نہیں رکھتیں۔ لیکن جمہور مفسرین کے یہاں جس تفسیر کو سب سے زیادہ قبول عام حاصل ہوا۔ وہ یہ ہے کہ ان سے مراد فرشتے ہیں، اور یہاں ان کی تین صفات بیان کی گئی ہیں : پہلی صفت الصفٰت صفا ہے۔ یہ لفظ ” صف “ سے نکلا ہے اور اس کے معنی ہیں ” کسی جمعیت کو ایک خط پر استوار کرنا “ (قرطبی) لہٰذا اس کے معنی ہوئے ” صف باندھ کر کھڑے ہونے والے “ فرشتوں کی صف بندی کا ذکر اسی سورت میں آگے چل کر بھی آیا ہے۔ فرشتے خود اپنے بارے میں کہتے ہیں و انا لنحن الصافون ”(یعنی بلاشبہ ہم سب صف باندھے کھڑے رہتے ہیں “ ) یہ صف بندی کب ہوتی ہے ؟ اس کے جواب میں بعض حضرات مفسرین مثلاً حضرت ابن عباس، حسن بصری اور قتادہ نے یہ فرمایا کہ فرشتے ہمیشہ فضا میں صف باندھے اللہ کے حکم کے لئے گوش بر آواز رہتے ہیں، اور جب کوئی حکم ملتا ہے اس کی تعمیل کرتے ہیں۔ (مظہری) اور بعض حضرات نے اسے عبادت کے وقت کے ساتھ مخصوص کیا ہے، یعنی جب فرشتے عبادت اور ذکر و تسبیح میں مشغول ہوتے ہیں تو صف باندھ لیتے ہیں۔ (تفسیر کبیر) نظم و ضبط دین میں مطلوب ہے : اس آیت سے معلوم ہوا کہ ہر کام میں نظم و ضبط اور ترتیب وسلیقہ کا لحاظ رکھنا دین میں مطلوب اور اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔ ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت ہو یا اس کے احکام کی تعمیل، یہ دونوں مقصد اس طرح بھی حاصل ہو سکتے تھے کہ فرشتے صف باندھنے کے بجائے ایک غیر منظم بھیڑ کی شکل میں جمع ہوجایا کریں، لیکن اس بدنظمی کے بجائے انہیں صف بندی کی توفیق دی گئی، اور اس آیت میں ان کے اچھے اوصاف میں سب سے پہلے اسی وصف کو ذکر کر کے بتادیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کو ان کی یہ ادا بہت پسند ہے۔ نماز میں صفوف کی درستی اور اس کی اہمیت : چنانچہ انسانوں کو بھی عبادت کے دوران اس صف بندی کی ترغیب و تاکید کی گئی ہے۔ حضرت جابر بن سمرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے فرمایا : ” تم (نماز میں) اس طرح صف بندی کیوں نہیں کرتے جس طرح فرشتے اپنے رب کے حضور کرتے ہیں ؟ “ صحابہ نے پوچھا : ” فرشتے اپنے رب کے حضور کس طرح صف بندی کرتے ہیں ؟ “ آپ نے جواب دیا : ” وہ صفوں کو پورا کرتے ہیں اور صف میں پیوست ہو کر کھڑے ہوتے ہیں (یعنی بیچ میں خالی جگہ نہیں چھوڑتے) “ (تفسیر مظہری) نماز میں صفوں کو پورا کرنے اور سیدھا رکھنے کی تاکید میں اتنی احادیث وارد ہوئی ہیں کہ ان سے ایک پورا رسالہ بن سکتا ہے۔ حضرت ابو مسعود بدری فرماتے ہیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں ہمارے کندھوں کو ہاتھ لگا کر فرمایا کرتے تھے : ” سیدھے رہو، آگے پیچھے مت ہو، تمہارے دلوں میں اختلاف پیدا ہوجائے گا۔ “ (جمع الفوائد بحوالہ مسلم و نسائی ص ٢٩ ج ١)

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۝ وَالصّٰۗفّٰتِ صَفًّا۝ ١ۙ صف الصَّفُّ : أن تجعل الشیء علی خط مستو، کالناس والأشجار ونحو ذلك، وقد يجعل فيما قاله أبو عبیدة بمعنی الصَّافِّ «1» . قال تعالی:إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا[ الصف/ 4] ، ثُمَّ ائْتُوا صَفًّا [ طه/ 64] ، يحتمل أن يكون مصدرا، وأن يكون بمعنی الصَّافِّينَ ، وقال تعالی: وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ [ الصافات/ 165] ، وَالصَّافَّاتِ صَفًّا[ الصافات/ 1] ، يعني به الملائكة . وَجاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا [ الفجر/ 22] ، وَالطَّيْرُ صَافَّاتٍ [ النور/ 41] ، فَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْها صَوافَ [ الحج/ 36] ، أي : مُصْطَفَّةً ، وصَفَفْتُ كذا : جعلته علی صَفٍّ. قال : عَلى سُرُرٍ مَصْفُوفَةٍ [ الطور/ 20] ، وصَفَفْتُ اللّحمَ : قدّدته، وألقیته صفّا صفّا، والصَّفِيفُ : اللّحمُ المَصْفُوفُ ، والصَّفْصَفُ : المستوي من الأرض كأنه علی صفٍّ واحدٍ. قال : فَيَذَرُها قاعاً صَفْصَفاً لا تَرى فِيها عِوَجاً وَلا أَمْتاً [ طه/ 106] ، والصُّفَّةُ من البنیان، وصُفَّةُ السَّرج تشبيها بها في الهيئة، والصَّفُوفُ : ناقةٌ تُصَفُّ بين مَحْلَبَيْنِ فصاعدا لغزارتها، والتي تَصُفُّ رجلَيْها، والصَّفْصَافُ : شجرُ الخلاف . ( ص ف ف ) الصف ( ن ) کے اصل معنی کسی چیز کو خط مستوی پر کھڑا کرنا کے ہیں جیسے انسانوں کو ایک صف میں کھڑا کرنا یا ایک لائن میں درخت وغیرہ لگانا اور بقول ابوعبیدہ کبھی صف بمعنی صاف بھی آجاتا ہے ۔ چناچہ آیات : ۔ نَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا[ الصف/ 4] جو لوگ خدا کی راہ میں ایسے طور پر ) پرے جما کر لڑتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ بیشک محبوب کرو گار ہیں ۔ ثُمَّ ائْتُوا صَفًّا [ طه/ 64] پھر قطار باندھ کر آؤ ۔ وَجاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا [ الفجر/ 22] اور فرشتے قطار باندھ کر آموجود ہوں گے ۔ میں صفا مصدر بھی ہوسکتا ہے اور بمعنی صافین ( اسم فاعل ) بھی اور آیات : ۔ وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ [ الصافات/ 165] اور ہم صف باندھتے رہتے ہیں ۔ وَالصَّافَّاتِ صَفًّا[ الصافات/ 1] قسم ہے صف بستہ جماعتوں ن کی میں صافون اور صافات سے مراد فرشتے ہیں نیز فرمایا : ۔ وَالطَّيْرُ صَافَّاتٍ [ النور/ 41] اور پرند بازو پھیلائے ہوئے ۔ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْها صَوافَ [ الحج/ 36] تو ( قربانی کرنے کے وقت قطار میں کھڑے ہوئے اونٹوں پر خدا کا نام لو ۔ اور صففت کذا کے معنی کسیچیز کی صف لگانا کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ عَلى سُرُرٍ مَصْفُوفَةٍ [ الطور/ 20] صف میں لگائے تختوں پر ۔ صفقت اللحم کے معنی گوشت کے پار چوں کو بریاں کرنے کے لئے سیخ کشیدہ کرنے کے ہیں اور سیخ کشیدہکئے ہوئے پار چوں کو صفیف کہا جاتا ہے : ۔ الصفصف ہموار میدان گویا وہ ایک صف کی طرح ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَيَذَرُها قاعاً صَفْصَفاً لا تَرى فِيها عِوَجاً وَلا أَمْتاً [ طه/ 106] اور زمین کو ہموار میدان کر چھوڑے گا جس میں نہ تم کجی ( اور پستی ) دیکھو گے اور نہ ٹیلا ) اور نہ بلندی ۔ الصفۃ کے معنی سایہ دار چبوتر ہ یا بر آمدہ کے ہیں اور تشبیہ کے طور پر زین کی گدی کو صفۃ السراج کہا جاتا ہے ۔ الصفوف وہ اونٹنی جو زیادہ دودھ دینے کی وجہ سے دو یا تین برتن بھرے یا وہ جو دودھ دوہنے کے وقت اپنی ٹانگوں کو ایک قطار میں رکھ کر کھڑی ہوجائے ۔ الصفصاف بید کا درخت ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١۔ ٤) قسم ہے ان فرشتوں کی جو آسمان میں اس طرح صف باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں جیسا کہ مومنین نماز میں کھڑے ہوتے ہیں۔ اور پھر قسم ہے ان فرشتوں کی جو کہ ذکر الہی کی تلاوت کرتے ہیں یا یہ کہ تلاوت قرآن حکیم کی قسم ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١{ وَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا } ” قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو قطار در قطار صفیں باندھے حاضر رہتے ہیں۔ “ گویا وہ بارگاہِ خداوندی میں ہمہ وقت حاضر رہنے والے خادمین ہیں جو احکامات کی تعمیل کے لیے ہر لمحہ کمربستہ رہتے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

1: اﷲ تعالیٰ کو اپنی کسی بات کی تصدیق کے لئے قسم کھانے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن قرآنِ کریم میں اﷲ تعالیٰ نے مختلف چیزوں کی جو قسمیں کھائی ہیں، وہ اوّل تو عربی زبان کی فصاحت وبلاغت کا ایک اُسلوب ہے جس سے کلام میں زور اور تأثیر پیدا ہوتی ہے، دُوسرے جن چیزوں کی قسم کھائی گئی ہے، اُن پر اگر غور کیا جائے تو وہ اُس دعوے کی دلیل ہوتی ہے جو اِن قسموں کے بعد مذکور ہوتا ہے اور ہمارے لئے جائز نہیں کہ اﷲ تعالیٰ کی ذات و صفات کے سوا کسی اور چیز کی قسم کھائیں۔ 2: اکثر مفسرین کے مطابق اس سے مراد فرشتے ہیں جو اﷲ تعالیٰ کی عبادت کے وقت یا اﷲ تعالیٰ کا حکم سننے کے لئے صف باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں، لیکن الفاظ میں فرشتوں کا نام نہیں لیا گیا۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سے یہ ہدایت دینی مقصود ہے کہ کسی اجتماعی کام کے وقت لوگوں کا ایک غیر منظّم بھیڑ کی شکل میں جمع ہونا اﷲ تعالیٰ کو پسند نہیں ہے، بلکہ ایسے موقع پر صف اور قطار بنا کر نظم و ضبط کا مظاہرہ اﷲ تعالیٰ کو پسند ہے۔ اسی لئے نماز میں بھی صف بندی کی بڑی تاکید کی گئی ہے، او رجہاد کے وقت بھی صف بنانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

١۔ ٥۔ قتادہ کے قول کے موافق صافات وہ فرشتے ہیں جو صفیں باندھے ہوئے آسمان پر اللہ کا حکم سننے کو کھڑے ہوتے ہیں مجاہد کے قول کے موافق زاجرات وہ فرشتے ہیں جو بادلوں کو ڈانٹتے اور ہانکتے ہیں۔ اور جو شیاطین حکم الٰہی کا مطلب سننے کو آسمان پر جاتے ہیں ان کو انگارے مارتے ہیں تالیات وہ فرشتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کا حکم خود بھی پڑھتے ہیں اور فرشتوں کو بھی سناتے ہیں۔ ان تینوں قسم کے فرشتوں کی اللہ تعالیٰ نے اس بات پر قسم کھائی ہے کہ بیشک معبود تمہارا ایک اللہ ہے۔ اس کے سوا کوئی دوسرا معبود نہیں وہ رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو ان کے درمیان میں ہے اس کا بھی رب وہی ہے اور رب ہے مشرقوں کا، چاند سورج اور تاروں کے الگ الگ مشرق اور مغرب ہیں فقط مشرق کا ذکر کیا جس سے مغرب خود سمجھ میں آسکتا ہے۔ قتادہ کے قول کے موافق سورج اور چاند کے ایک سال میں تین سو ساٹھ مشرق اور مغرب ہں۔ ١ ؎(١ ؎ تفسیرالدر المنثورض۔ ٢٧١ ج ٥) قرآن شریف میں جس طرح مثلاً آسمان و زمین کی قسم کھا کر اللہ تعالیٰ نے یہ جتلایا ہے کہ آسمان و زمین دونوں اللہ تعالیٰ کی قدرت کی بڑی نشانیاں ہیں اسی طرح یہاں یہ جتلایا ہے کہ اگرچہ یہ مشرک لوگ شرارت سے فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں کہتے ہیں۔ لیکن اصل میں فرشتے اللہ کی بہت بڑی مخلوق اور اس کی قدرت کی نشانی ہیں۔ جن کو طرح طرح کے کام اللہ تعالیٰ نے سپرد کر رکھے ہیں۔ صحیح مسلم ٢ ؎ کے حوالہ (٢ ؎ صحیح مسلم مع شرح نودی باب فی احادیث متفرقۃ ص ٤١٣ ج ٢) سے حضرت عائشہ کی روایت ایک جگہ گزر چکی ہے کہ سب فرشتے نور سے پیدا کئے گئے ہیں صحیح بخاری ٣ ؎ و مسلم میں ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے جس میں حضرت (٣ ؎ صحیح بخاری باب فضل ذکر اللہ تعالیٰ ص ٩٤٨ ج) نے فرمایا فرشتوں کی ایک جماعت زمین پر ذکر الٰہی کی مجلسوں کی تلاش میں پھرتی رہتی ہے پھر تلاش کے بعد اس جماعت کے فرشتوں کو جہاں کہیں ذکر الٰہی کی کوئی مجلس نظر آتی ہے تو اس مجلس میں یہ فرشتے بھی شریک ہو کر ذکر الٰہی سنتے ہیں۔ معراج کے ذکر میں صحیح بخاری ٤ ؎ کے حوالہ سے مالک بن صعصعہ کی حدیث گزر چکی ہے۔ جس میں حضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (٤ ؎ صحیح بخاری باب ذکر الملئکۃ ص ٤٥٥ ج ١) نے فرمایا کہ ہر روز بیت المعمور میں ستر ہزار فرشتے عبادت کے لئے جاتے ہیں جو پھر وہیں رہ جاتے ہیں۔ ترمذی ٥ ؎ اور ابن ماجہ کے حوالہ سے ابوذر (رض) کی معتبر روایت ایک (٥ ؎ جامع ترمذی باب قوال النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لو تعلمون ما اعلم لضکتم قلیلا۔ ص ٦٦ ج ٢) جگہ گزر چکی ہے۔ کہ آسمانوں پر چار اونگل کی جگہ ایسی نہیں ہے کہ جہاں اللہ کی عبادت کوئی فرشتہ نہ کر رہا ہو۔ اسی طرح کی اور بھی صحیح حدیثیں ہیں۔ جن میں مثلاً پہاڑوں پر جو فرشتے تعینات ہیں۔ ان کا اور جمعہ کی نماز کے ثواب لکھنے والے فرشتوں کا اور دوزخ پر جو فرشتے تعینات ہیں ان کا ذکر ہے۔ ان حدیثوں کو آیتوں کی تفسیر میں بڑا دخل ہے۔ جس کا حاصل یہ ہے کہ آیت میں مثال کے طور پر فرشتوں کی خاص جماعت کی اللہ تعالیٰ نے قسم کھائی ہے ‘ ورنہ فرشتوں کی تعداد بےگنتی ہے اور آسمان و زمین میں طرح طرح کے کام ان کے سپرد ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان کی ایسی عظمت ہے کہ مثال کے طور پر ان میں سے بعضے فرشتوں کی قسم کھا کر اللہ تعالیٰ نے اپنی وحدانیت کو جتلایا ہے یہاں صافات ‘ تالیات ‘ زاجرات یہ تین صفتیں جو ذکر فرمائی ہیں ان میں مفسرین کا اختلاف ہے کہ یہ تینوں صفتیں فرشتوں کی ہیں یا کسی اور چیز کی لیکن طبرانی تفسیر ابن ابی حاتم مستدرک حاکم میں عبد اللہ (رض) بن مسعود کا صحیح قول ہے کہ تینوں صفتیں فرشتوں کی ہیں۔ اس لئے اوپر جو تفسیر بیان کی گئی ہے وہی صحیح ہے اور اب اس صحیح تفسیر کے بعد کوئی اختلاف باقی نہیں رہا۔ (١ ؎ تفسیر الدر المنثور الجزایخامس ص ٢٧١)

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(37:1) والصفت صفا۔ وائو قسم کے لئے ہے۔ لغات القرآن میں اقسم کے محاذ قسم کی تشریح کرتے ہوئے لکھا ہے : میں قسم کھاتا ہوں۔ اقسام سے جس کے معنی قسم کھانے کے ہیں۔ مضارع کا صیغہ واحد متکلم۔ یہ در اصل قسامۃ سے ماخوذ ہے۔ قسامۃ وہ قسمیں ہیں جو مقتول کے ولیوں کو دی جاتی ہیں (پھر مطلق قسم کے معنی میں استعمال ہونے لگا) ۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے تین چیزوں کی قسمیں کھائیں ہیں :۔ (1) اپنی ذات مقدسہ کی۔ (2) اپنے افعال حکیمانہ کی۔ (3) اپنی مخلوق کی۔ مخالفین جو قرآن مجید پر اعتراض کرتے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ قرآن مجید میں اللہ نے قسمیں کیوں کھائیں ہیں ؟ یہ اعتراض طرح طرح کی رنگ آمیزیوں کے ساتھ مختلف طور پر دہرایا جاتا رہتا ہے لیکن قسم کی حقیقت اور اس کی تاریخ پر ذرا غور و فکر کی زحمت گوارا کی جاتی تو یہ عقدہ خود بخود حل ہوجاتا۔ اصل میں قسم کا استعمال ابداء اس طرح شروع ہوا کہ جب کوئی اہم واقعہ بیان کیا جاتا تو اس کی صحت اور تصدیق کے لئے کسی شخص کی گواہی پیش کی جاتی۔ یہی طریقہ جب بڑھنے لگا۔ تو انسان کے علاوہ حیوانات اور جمادات کی شہادت بھی معرض ثبوت میں آنے لگی۔ مثلاً ہم خود اپنی زبان میں کہتے ہیں کہ درو دیوار اس بات پر شاہد ہیں۔ آسمان زمین اس امر پر گواہ ہیں “ اس نے جنگ میں جس جانبازی کے جوہر دکھائے میدان جنگ اس کی گواہی دے سکتا ہے وغیرہ وغیرہ ۔ عربی زبان میں اس کی ہزاروں مثالیں موجود ہیں۔ اس قسم کی شہادتوں کے پیش کرنے سے اصلی غرض یہ ہوتی ہے کہ یہ چیزیں زبان حال سے اس کی شاہد ہیں۔ یعنی اگر ان میں بھی بولنے کی سکت ہوتی تو ضرور کہہ اٹھتیں کہ ہاں یہ واقعہ سچ ہے۔ یہی طریقہ آگے چل کر قسم کے معنی میں بھی مستعمل ہونے لگا۔ چناچہ قرآن مجید میں شہادت کا لفظ قسم کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ سورة منافقون میں ارشاد ہے :۔ اذا جاءک المنفقون قالوا نشھد انک لرسول اللہ واللہ یعلم انک لرسولہ واللہ یشھد ان المنفقین لکذبون۔ اتخذوا ایمانہم جنۃ (63:1 ۔ 2) منافقین جب تمہارے پاس آتے ہیں تو کہنے لگتے ہیں کہ ہم شہادت دیتے ہیں کہ بیشک تو اللہ کا رسول ہے اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ بیشک تو اس کا رسول ہے ۔ لیکن اللہ تعالیٰ شہادت دیتا ہے کہ منافقین جھوٹے ہیں۔ انہوں نے اپنی قسموں کو سپر بنا رکھا ہے۔ آیت مذکور میں منافقین کے الفاظ میں قسم کا کوئی لفظ مذکور نہیں ہے صرف شہادت کا لفظ مذکور ہوا ہے قرآن مجید نے اس شہادت کو قسم قرار دیا ہے اسی کا اثر ہے کہ آج ہم بھی اپنی زبان میں قسم کھاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ اللہ جانتا ہے ” خدا گواہ “ ہے۔ خدا شاہد ہے۔ عربی زبان نے جب وسعت اختیار کی تو بعض حروف قسم کے ساتھ خاص ہوگئے۔ جیسے وائو۔ ب۔ ت ۔ واللہ۔ باللہ۔ تاللہ۔ اور کہیں صاف لفظ قسم ہوتا ہے اور کبھی لا کے ساتھ آتا ہے (یہ لا تاکید کے لئے ہوتا ہے) لا اقسم۔ اور کبھی جملہ پر لام لا کر قسم کھائی جاتی ہے جیسے لعمرک۔ اب قسم کا استعمال دو معنی میں ہوتا ہے ایک یہ کہ جب کوئی چیز بیان کی جائے تو اس کے ثبوت پر کوئی شہادت پیش کی جائے خواہ وہ شہادت ذی روح کی ہو یا غیر ذی روح کی ہو۔ بزبان حال ہو یا بزبان قال۔ دوسرے یہ کہ کسی چیز کی توثیق وثبات کے لئے کسی عظیم الشان شے یا کسی عزیز چیز کی قسم کھائی جائے یہ دوسرے معنی قسم کے حقیقی معنی نہیں ہیں بلکہ مجازی ہیں جو بعد میں چل کر پیدا ہوگئے ۔ قرآن مجید میں جہاں جہاں اللہ تعالیٰ کے لئے قسم کا لفظ آیا ہے پہلے معنی کے لحاظ سے آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے نہایت کثرت سے شمس وقمر، لیل ونہار۔ ابر وباد۔ کوہ وصحرا۔ چرند پرند۔ دریا و سمندر۔ غرض جابجا تمام مظاہر قدرت کی نسبت آیت کا لفظ استعمال کیا ہے جس کے معنی نشانی کے ہیں۔ جن چیزوں کو اکثر مواقع پر آیات کے لفظ سے تعبیر کیا ہے انہی کی جا بجا قسم بھی کھائی ہے جس کے صاف معنی یہ ہیں کہ یہ تمام چیزیں اس کے وجود اور عظمت اور شان پر شہادت دے رہی ہیں اور اس کی قدرت پر گواہ ہیں۔ الصفت۔ پرا باندھے۔ صف بستہ۔ صف باندھنے والیاں۔ پر کھولے ہوئے۔ صف سے اسم فاعل کا صیغہ جمع مؤنث۔ صافۃ کی جمع۔ صفا مفعول بہ ہے اور مفرد بمعنی جمع آیا ہے ای الصفت صفوفھا۔ اپنی صفیں باندھنے والیاں۔ یا یہ مصدر موکدہ ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سورة الصافات رکوع نمبر 1 ۔ آیات 1 تا 21: اسرار و معارف : قسم ہے فرشتوں کی جو تعمیل ارشاد کے لیے صف بستہ رہتے ہیں اور قسم ہے ان فرشتوں کی جو شیاطین اور باطل کو روکتے ہیں اور قسم ہے ان فرشتوں کی کہ اللہ کی یاد ہی جن کا وظیفہ ہے یقینا تمہارا معبود برحق ہی واحد و لا شریک ہے۔ قرآن حکیم کے اول مخاطب اہل عرب فرشتوں کو بھی پوجتے اور اللہ کی بیٹیاں مانتے اور کاہنوں کو بھی بہت اہمیت دیتے نیز جنوں کو بھی پوجا جاتا تھا تو یہاں ہی کو بطور گواہ پیش فرما دیا کہ فرشتوں کا یہ حال کہ خود تعمیل ارشاد کے لیے ہمہ وقت کمر بستہ اور صف بنائے منتظر ہیں یا جنوں اور کاہنوں کا یہ حشر کہ شیاطین اور جنوں کو آسمان کے قریب پھٹکنے سے روکتے ہیں لہذا کاہنوں کو جو خبریں ملتی تھیں وہ بھی نہ رہیں اور خود فرشتے ہمہ وقت ذکر الہی ہی ان کی غذا بھی ہے دوا بھی یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ سب اللہ کے بندے اس کی مخلوق اور اس کے محتاج ہیں اور وہ اکیلا عبادت کا مستحق ہے وہ بنانے اور قائم رکھنے والا ہے آسمانوں کا بھی اور زمین کا بھی یا جس قدر مخلوق ارض و سما میں بستی ہے اس سب کا خالق و پروردگار بھی وہی ہے اور جہاں سے کوئی ستارہ یا سیارہ نظر کے سامنے آتا ہے یا طلوع ہوتا ہے۔ ان مواقع اور اس نظام کا مالک بھی وہی ہے یہاں سے کلام متکلم کا لہجہ اپناتا ہے کہ یہ ہماری عطمت ہے جس نے آسمان کے سینے پہ ستاروں کے تمغے سجادئیے کہ ہر ستارہ اپنے حج میں ایک الگ جہان ہے اس میں کیا کیا خصوصیات ہیں اور اس کے کیا کیا اثرات ہیں پھر اسے کس نسبت سے کس جگہ نظر آنا چاہیے ایک ایسا نظام سمت کا پتہ چلانے اور راستہ پانے کے لیے ستاروں سے مدد لی جاتی ہے۔ یہ ہم نے انہیں ان مقامات پر قائم کردیا ہے جہاں دنیا اور دنیا والوں کے لیے ان میں بیشمار تاثرات ہیں وہاں شیاطین کے لیے آسمان کے سینہ پر توپ خانہ صف بستہ ہے کہ جب کوئی سرکش جن یا شیطان آسمانے کے قریب جانے لگتا ہے تو اسے شہاب ثاقب آ کر لگتا ہے اس طرح وہ کاہنوں کے لیے آسمانی مجالس میں فرشتوں کی گفتگو سے سن گن پا کر جو اطلاع لاتے تھے اس سے بھی محروم ہوگئے کہ ہر طرف سے ان پر آگ برسائی جاتی ہے اور یہ ذلت کی مار ان کے لیے اب ہمیشہ ایسے ہی رہے گی۔ ہاں اگر کوئی بچ بچا کر کوئی چھوٹی موٹی خبر سن پائے تو ایک بھڑکتا ہوا شعلہ اسے آ لیتا ہے اور جلا کر خاک کردیتا ہے اگے وہ بات نہیں پہنچا سکتا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت سے قبل جن اور شیطان آسمان کے قریب پھرتے اور کچھ نہ کچھ سن سنا لیتے پھر اپنی طرف سے باتیں ملا کر کاہنوں کو بتاتے مگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت پر یہ دروازہ بھی بند ہوگیا اور کاہنوں کا رواج بھی ختم ہوا۔ اب ان سے پوچیے کہ اجرم فلکی اور ان کا اس قدر مربوط نظام اس کے اثرات یہ ایک ناپید اکنار وسیع اور باریک ترین نظام اور ان کے وجود کو بنانا مشکل کام ہے یا انسان کو بنانا جسے ہم نے ایک چپکتے گارے سے بنا کھڑا کیا۔ آپ کو ان کی عقل پہ حیرت ہوتی ہے جبکہ وہ آپ کا مذاق اڑاتے ہیں۔ آپ انہیں سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ سمجھ نہیں پاتے۔ کوئی معجزہ پیش فرماتے ہیں تو وہ ہنسی اڑاتے ہیں کہ یہ تو محض جادو کا کمال ہے بھلا اس سے یہ کیسے مان لیں کہ ہم مر کر مٹی ہوجائیں گے یا ہمارے آباؤاجداد جو اس حال کو پہنچ چکے پھر سے جی اٹھیں گے ؟ آپ کہہ دیجیے بیشک ایسا ہی ہوگا تم سب نہ صرف زندہ کیے جاؤگے بلکہ اس انکار ، کفر اور مذاق کے باعث ذلیل ہو کر عذاب بھی پاؤگے۔ معجزات نبوی اور دلائل حقہ کے ساتھ کفار کا رویہ : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کی عطمت دلائل سے ثابت فرماتے جبکہ کفار کی نظر دنیا کے اسباب پہ ہوتی تو وہ آپ کا مذاق اڑاتے تھے کہ بھلا اس طرح سے جمے ہوئے نظام کو کون پلٹ سکتا ہے اگر معجزات کا ظہور ہونا تو کہہ دیتے کہ یہ جادو تماشہ تو ہوسکتا ہے روئے زمین پہ انقلاب نہیں لایا جاسکتا اور آج اس حال کو آج کے دور کا مسلمان کہلانے والا پہنچ چکا ہے اللہ کی پناہ۔ قیامت کا قیام بھی ان کے لیے اچانک ہوگا جیسے موت نے آدبوچا تھا بس ایک کڑک دار آواز آئے گی تو سب کے سب اٹھ کھڑے ہوں گے اور ایک دوسرے کو دیکھ کر کہنے لگیں گے وائے افسوس ہم انکار کرتے رہے مگر قیامت تو قائم ہوگئی تو جواب پائیں گے کہ واعی یہی وہ قیامت کا روز ہے تم جس کو ماننے سے انکار کرتے تھے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 1 تا 10 : الزجرت (ڈانٹنے والے ، بندش ڈالنے والے) تلیث ( پڑھنے والے) الکواکب (ستارے) مارد (سرکش ، ضدی) لا یسمعون (کان نہیں لگا سکتے) الملاء الاعلیٰ (سب سے اونچی مجلس) یقذفون (مارتے ہیں) دحور (بھگانا) واصب (ہمیشہ ، دائمی) خطف (چرا کرلے بھاگا) اتبع (اس کے پیچھے لگ گیا) ثاقب (دہکنے والا) تشریح : آیت نمبر 1 تا 10 :۔ سورة الصفت کی ابتداء دو باتوں کی تردید سے کی گئی ہے پہلی تردید تو یہ ہے کہ کفار و مشرکین یہ کہا کرتے تھے کہ فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں دوسرے یہ کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اعلان نبوت فرما کر گزشتہ قوموں کے واقعات بیان کرنے شروع کئے تو عام رواج کے مطابق آپ کو کاہن کہا جانے لگا یعنی ان لوگوں کا گمان یہ تھا کہ کچھ جنات و شیطان آسمانوں سے کچھ خبریں لے کر آتے ہیں اور آپ ان کو بیان کردیتے ہیں ۔ پہلی بات کی تردید کرتے ہوئے فرشتوں کی قسم کھا کر فرمایا کہ فرشتے اللہ کی فرماں بردار اور اطاعت گزار مخلوق ہیں جن کا کام یہ ہے کہ وہ صفیں باندھے ہر وقت اللہ کے حکم کے منتظر رہتے ہیں تا کہ جیسے ہی کوئی حکم دیا جائے تو اس کی پوری طرح تعمیل کی جائے کچھ فرشتوں کا کام یہ ہے کہ وہ شیاطین کو عالم بالا تک پہنچنے سے روکتے اور بندش ڈالتے ہیں تا کہ وہ فرشتوں کی آپس کی بات چیت اور اللہ کے احکامات جن کا وہ تذکرہ کرتے ہیں ان کو شیاطین اچک کر نہ لے جائیں کیونکہ شیطانوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اگر غیب کی خبروں سے کچھ سن گن مل جائے تو وہ جا کر کاہنوں کو بتا دیں ۔ فرمایا کہ اگرچہ یہ ناممکن ہے کہ وہ غیب کی خبروں کو اچک کرلے بھاگیں کیونکہ جب بھی وہ اس کی کوشش کرتے ہیں تو فرشتے ان پر شہاب اور شعلوں کی بارش کردیتے ہیں جو اللہ کی حمد وثناء اور تقدیس و تسبیح میں لگے رہتے ہیں اور اس طرح سارے فرشتے اللہ کے احکامات کے مکمل طور پر تابع فرماں ہوتے ہیں ۔ اور وہ کسی نافرمانی کا تصور تک نہیں کرسکتے۔ دوسری بات جس کی تردید کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ آپ جو غیب کی خبریں بتاتے ہیں ان کا علم آپ جنات و شیاطین سے حاصل کر کے بیان کرتے ہیں تو فرمایا کہ ان جنات کی رسائی تو عالم بالا تک ممکن ہی نہیں ہے اور وہ جنات اس بات کی قدرت نہیں رکھتے کہ آسمانوں پر جا کر فرشتوں کی باتیں بھی سن سکتیں ، لہٰذا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کو ہن کہنا یا سمجھنا اللہ کی قدرت و طاقت کی توہین ہے جو لوگ ایسا کہتے ہیں یا سمجھتے ہیں ان کو اپنی عاقبت کی فکر ہونا چاہیے کیونکہ ایسے منکرین کے لئے اللہ نے دائمی عذاب تیار کر رکھا ہے جو کسی طرح سے ٹالا نہ جاسکے گا ۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

2۔ عبادت میں یا حق تعالیٰ کا حکم سننے کے وقت۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن سورة یٰس کا اختتام اس بات پر ہوا کہ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر کہ وہ انسان کو دوبارہ پیدا کرے کیونکہ ہر چیز اس کے قبضہ میں ہے۔ اس کے کن کہنے سے ہر چیز عین اس کی منشا کے مطابق معرض وجود میں آجاتی ہے۔ سورة صافات کی ابتدا میں اپنی قدرت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ” اللہ “ وہ ذات ہے کہ جس کے سامنے ملائکہ قطار اندر قطار اور دست بستہ کھڑے رہتے ہیں۔ وہی حقیقی الٰہ ہے اسی نے زمین و آسمانوں کو پیدا کیا ہے اور ان کی حفاظت کا بندوبست فرمایا۔ وہی قیامت کے دن انسان کو پیدا فرمائے گا۔ ” اَلصّٰفّٰتِ “ کا معنی ہے صفیں باندھنے والے۔” اَلزّٰجِرَاتَ “ ، ڈانٹنے والے۔ اور ” اَلتّٰلِیٰتَ “ تلاوت کرنے والے۔ رب ذوالجلال نے یہاں تین قسمیں اٹھائی ہیں جن کے بارے میں مفسرین کی غالب اکثریت کا خیال ہے کہ صفیں باندھنے والے، ڈانٹ ڈپٹ کرنے والے اور اللہ کے ارشادات کو یاد رکھنے والوں سے مراد مخصوص ملائکہ ہیں جو اپنے رب کے حضور ہر وقت صف بندی کی صو رت میں دست بستہ کھڑے رہتے ہیں کہ کب رب ذوالجلال کا حکم صادر ہو اور ہم اس کی تعمیل میں کمر بستہ ہوجائیں۔ یہ ملائکہ تعمیل حکم میں اپنے رب کے احکام کو من وعن یاد رکھتے ہیں اور اس پیغام کی شیاطین سے حفاظت بھی کرتے ہیں۔ بعض مفسرین نے ملائکہ کی تین اقسام مراد لی ہیں۔ 1 اللہ کے حضور ہر وقت صف بستہ رہنے والے 2 اللہ تعالیٰ کے احکام عرش معلی سے نیچے پہنچانے والے 3 آسمان دنیا تک پہنچنے والے شیاطین کا تعاقب کرنے والے۔ تدبرِقرآن کے مفسر نے ملائکہ کی تین حالتیں مراد لیتے ہوئے لکھا ہے کہ بندے کی نماز میں یہی تین حالتیں ہوتی ہیں نماز میں پہلے صف بندی ہوتی ہے پھر اللہ تعالیٰ سے شیطان سے بچنے کے لیے حفاظت طلب کی جاتی ہے اور اس کے بعد اس کی حمد و ستائش کی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا قسمیں اٹھانا : آدمی کے لیے حکم ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی دوسرے کی قسم نہیں اٹھا سکتا۔ انسان دوسرے کے سامنے دو وجوہات کی بنا پر قسم اٹھاتا ہے۔ اپنی بات میں پختگی پیدا کرنے اور سننے والے کے اعتماد میں اضافہ کرنے کے لیے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ سے بڑی کوئی چیز نہیں ہے۔ اس لیے وہ اپنی مخلوق میں سے جس کی چاہے قسم اٹھائے اس کی ذات پر کسی قسم کی پابندی نہیں اور نہ ہی اسے اپنے بارے میں کسی کا اعتماد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس کی ذات حق اور اس کی ہر بات سچ ہے۔ البتہ انسانی ذہن کے پیش نظر اللہ تعالیٰ کسی چیز کی قسم اس لیے اٹھاتا ہے تاکہ انسان کے ذہن میں اس چیز یا اس کی تاریخی حیثیت کو اجاگر کیا جائے اور اس کے بعد ہونے والی بات پر انسان پوری توجہ مبذول کرئے۔ اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کی قسمیں اس لیے کھائی ہیں کہ ہر دور میں ایسے لوگ رہے ہیں اور ہونگے جو ملائکہ کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں تصور کرتے ہوئے اور ان کی عبادت کرتے ہیں۔ گویا کہ ملائکہ کو اللہ کی ذات کا حصہ اور اس کی خدائی میں شریک سمجھتے ہیں۔ کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کی کچھ ڈیوٹیاں لگارکھی ہیں لیکن اس کا یہ معنٰی نہیں کہ وہ رب کی خدائی میں شریک ہوگئے ہیں ایسا ہرگز نہیں۔ زمین و آسمان اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو پیدا کرنے والا ایک ہی رب ہے اور صرف وہی عبادت کے لائق ہے۔ اس کے سوا کوئی رکوع و سجود کے لائق نہیں۔ وہی عطا کرنے والا اور بگڑی بنانے والا ہے اور نظام کائنات میں اسی کا حکم چلتا ہے۔ یہاں ” مَشَارِقْ “ کا لفظ لا کر یہ واضح فرمایا ہے کہ بیشک سورج مشرق کی جانب سے طلوع ہوتا ہے لیکن معلوم ہونا چاہیے سورج ہمیشہ مشرق کے ایک ہی مقام سے طلوح نہیں ہوتا بلکہ ہر روز اپنی جگہ بدلتا ہے۔ جسے موجودہ سائنسدان اور فلکیات کے ماہرین بھی تسلیم کرتے ہیں۔ اس لیے ” مَشَارِقْ “ کا لفظ استعمال فرمایا ہے۔ عربی میں ” مَشَارِقْ “ کا لفظ فاصلے کی طوالت کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ سبحان اللہ قرآن مجید میں کیسی بلاغت پائی جاتی ہے۔ (عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ یَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ إِذَا قَضَی اللَّہُ الأَمْرَ فِی السَّمَاءِ ضَرَبَتِ الْمَلاَءِکَۃُ بِأَجْنِحَتِہَا خُضْعَانًا لِقَوْلِہِ کَالسِّلْسِلَۃِ عَلَی صَفْوَانٍ قَالَ عَلِیٌّ وَقَالَ غَیْرُہُ صَفْوَانٍ یَنْفُذُہُمْ ذَلِکَ فَإِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوبِہِمْ قَالُوا ماذَا قَالَ رَبُّکُمْ ، قَالُوا لِلَّذِی قَالَ الْحَقَّ وَہْوَ الْعَلِیُّ الْکَبِیرُ ) [ رواہ البخاری : باب قَوْلِہِ (إِلاَّ مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَہُ شِہَابٌ مُبِینٌ) ] ” حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ‘ اللہ تعالیٰ جب آسمان پر کوئی فیصلہ صادر فرماتا ہے تو اللہ کے ڈر کی وجہ سے فرشتوں کے پروں میں آواز پیدا ہوتی ہے جیسے صاف پتھر پر لوہے کی زنجیر کھینچنے سے آواز پیدا ہوتی ہے۔ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دورہوجاتی ہے تو وہ پوچھتے ہیں ‘ تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا ؟ اوپر والے ملائکہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کو بیان کرتے اور اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہتے ہیں یہ ہے اللہ کا ارشاد ہے جو بلند وبالا ہے۔ (عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ (رض) قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حِیْنَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ اَتَدْرِیْ اَیْنَ تَذْھَبُ ھٰذِہٖ قُلْتُ اَللّٰہُ وَرَسُوْلُہٗٓ اَعْلَمُ قَالَ فَاِنَّھَا تَذْھََبُ حَتّٰی تَسْجُدَتَحْتَ الْعَرْشِ فَتَسْتَاْذِنُ فَیُؤْذَنُ لَھَا وَیُوْشِکُ اَنْ تَسْجُدَوَلَاتُقْبَلُ مِنْھَا وَتَسْتَأْذِنُ فَلَا یُوؤذَنُ لَھَا وَیُقَالُ لَھَآ اِرْجِعِیْ مِنْ حَیْثُ جِءْتِ فَتَطْلُعُ مِنْ مَّغْرِبِھَا فَذَالِکَ قَوْلُہٗ وَالشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّلَّھَا قَالَ مُسْتَقَرُّھَا تَحْتَ الْعَرْشِ ) [ رواہ البخاری : باب صِفَۃِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ ] ” حضرت ابوذر (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا تجھے معلوم ہے جب سورج غروب ہوتا ہے تو کہاں جاتا ہے ؟ میں نے کہا ‘ اللہ اور اس کے رسول کو علم ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا سورج عرش کے نیچے جاکر سجدہ کرتا ہے اور اجازت طلب کرتا ہے۔ اسے اجازت مل جاتی ہے قریب ہے کہ وہ سجدہ کرے اور اس کا سجدہ قبول نہ ہو وہ طلوع ہونے کی اجازت طلب کرے اس کو اجازت نہ ملے بلکہ اسے حکم ہو کہ جدھر سے آیا اسی طرف سے طلوع ہوجا۔ چناچہ سورج مغرب کی طرف سے طلوع ہوگا۔ یہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے سورج اپنے مستقر کی طرف چلا جاتا ہے آپ نے فرمایا اس کا ٹھکانا عرش کے نیچے ہے۔ “ مسائل ١۔ ملائکہ اپنے رب کے حضور صف بندی کی حالت میں دست بستہ حاضر رہتے ہیں۔ ٢۔ ملائکہ اپنے رب کے احکام کو یاد رکھنے اور انہیں آسمان دنیا تک پہنچاتے ہیں۔ ٣۔ ملائکہ اپنے رب کے حکم کی حفاظت کرتے ہوئے شیطان کا تعاقب کرتے ہیں۔ ٤۔ زمین و آسمان اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کچھ ایک رب کا پیدا کردہ اور اس کی ملکیت ہے۔ ٥۔ زمین آسمان اور ہر چیز کا رب ہی الٰہ حقیقی ہے بس اسی کی ہی عبادت کرنا اور اسی سے ہی مانگنا چاہیے۔ تفسیر بالقرآن الٰہ ایک ہی ہے اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں : ١۔ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔ (النساء : ٨٧) ٢۔ معبود حقیقی صرف ایک اللہ ہے۔ (النساء : ١٧١) ٣۔ اللہ کے علاوہ کوئی خالق نہیں۔ (فاطر : ٣) ٤۔ اللہ رحمٰن اور رحیم ہے۔ (الفاتحۃ : ٣) ٥۔ اللہ ہی رزّاق ہے۔ (الذّاریات : ٥٨) ٦۔ اللہ ہی مشکل کشا ہے۔ (الانعام : ١٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

درس نمبر 208 تشریح آیات 1 ۔۔۔ تا۔۔۔ 68 ﷽ والصفت صفا۔۔۔۔۔ ورب المشارق (1 – 5) ۔ ۔ ” ، ۔ “۔ قطاروں میں صف آرا ہونے والے ، زجر کرنے والے اور تلاوت کرنے والے دراصل وہ فرشتے ہیں جو ان اعمال کے حامل ہیں۔ صفیں باندھنے والے یعنی نمازوں میں یا اللہ سے احکام لینے کے انتظار میں صف بستہ مراد ہوں اور زجر و توبیخ سے مراد یہ ہوسکتی ہے کہ جن نافرمانوں کی روح قبض کرنا مقصود ہو تو وہ ڈانٹتے ہوئے لیتے ہیں ، یا وہ جو حشر میں ان کو ڈانٹ ڈپٹ سے جہنم کی طرف چلائیں گے۔ یا کسی بھی حال میں اللہ کی مرضی کے مطابق زجر کرنے والے۔ اور تلاوت و ذکر کرنے والوں سے مراد کتاب الٰہی پڑھنے والے اور اللہ کی تسبیحات کرنے والے ہوسکتے ہیں۔ غرض ملائکہ کی ان خاص اقسام و انواع کی قسم کھانے کی غرض وغایت یہ ہے کہ لوگو ! جان لو کہ۔ ان الھکم لواحد (37: 4) ” تمہارا معبود حقیقی بس ایک ہی ہے ؛۔ اور ان فرشتوں کی اس حالت کی پھر قسم اس لیے کھائی گئی ہے کہ فرشتوں کے بارے میں عربوں کا مقصود بہت غلط تھا جیسا کہ ہم نے کہا کہ عرب فرشتوں کو اللہ کی اولاد سمجھتے تھے اور بعض عرب فرشتوں کو الہہ بھی اس لیے بناتے تھے کہ یہ اللہ کی بیٹیاں ہیں لہٰذا ہماری دیویاں ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

صرف اللہ تعالیٰ ہی معبود ہے آسمان و زمین اور مشارق و مغارب کا رب ہے ابتدائی تین آیات میں تو فرشتوں کی قسم کھا کر فرمایا ہے کہ بلاشبہ تمہارا معبود ایک ہی ہے۔ اولاً صف بنا کر کھڑے ہونے والے فرشتوں کی قسم کھائی، فرمایا (وَالصّٰفّٰتِ صَفًّا) (قسم ہے صف بنا کر کھڑے ہونے والے فرشتوں کی) جو عبادت خداوندی کے لیے صف باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (الا تصفون کم تصف المَلٰءِکۃ عند ربھا) (کیا تم اس طرح صف نہیں بناتے جس طرح فرشتے اپنے رب کے پاس صف بناتے ہیں) صحابہ (رض) نے عرض کیا فرشتے اپنے رب کے پاس کیسے صف بناتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ پہلی صفوں کو پورا کرتے ہیں اور صفوں میں خوب مل مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔ (رواہ مسلم کما فی المشکوٰۃ ص ٩٨)

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(1) قسم ہے ان فرشتوں کو جو صف بستہ کھڑے ہوتے ہیں۔ یعنی حکم الٰہی کو سننے کے وقت خوب صف باندھتے اور صف بستہ کھڑے ہتے ہیں یا اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کے لئے خوب صف بستہ کھڑے ہوتے ہیں یعنی قطار باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں۔