The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلْجَبِیْنُ: پیشانی کا کنارہ۔ اور پیشانی کے دونوں طرف کے کناروں کو جِبِیْنَان کہا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ تَلَّہٗ لِلۡجَبِیۡنِ ) (۳۷:۱۰۳) اور باپ نے بیٹے کو پٹ پڑی کے بل لٹا لیا۔ اَلْجُبْنُ: (بزدلی) دل کا ایسے موقع پر کمزوری کا اظہار کرنا جہاں اسے قوت کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔ جَبَانٌ: بزدل (مذکر و مؤنث) اَجْبَنْتُہٗ بزدل پانا کسی پر بزدلی کا حکم لگانا۔ اَلْجُبْنُ (ایضاً) پنیر تَجَبَّنَ اللَّبَنُ: دودھ پنیر بن گیا یا پنیر کی طرح جم گیا۔
1 results