Every available translation of Surat us Saaffaat, verse 103, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.
|
فَلَمَّاۤ
پھر جب
|
اَسۡلَمَا
وہ دونوں مطیع ہوگئے
|
وَتَلَّہٗ
اور اس نے لٹا دیا اسے
|
لِلۡجَبِیۡنِ
پیشانی کے بل
|
|
فَلَمَّاۤ
تو جب
|
اَسۡلَمَا
دونوں نے اطاعت کی
|
وَتَلَّہٗ
اور اس نے گرادیا اسے
|
لِلۡجَبِیۡنِ
پیشانی کے بل
|
And when they had both submitted and he put him down upon his forehead,
غرض جب دونوں مطیع ہو گے اور اس نے ( باپ نے ) اس کو ( بیٹے کو ) پیشانی کے بل گرا دیا ۔
پھر جب دونوں نے سر تسلیم خم کردیا اور ابراہیم نے بیٹے کو پیشانی کے بل گرا دیا
پھر جب دونوں نے اطاعت کی اور ابراہیم نے اُسے پیشانی کے بل گرادیا۔
So, (it was a great episode) when both of them submitted themselves (to Allah&s will), and he laid him on his forehead
پھر جب دونوں نے حکم مانا اور پچھاڑا اس کو ماتھے کے بل
پھر جب دونوں نے فرمانبرداری کی روش اختیار کرلی اور ابراہیم نے اس کو پیشانی کے َبل لٹا دیا۔
When both surrendered (to Allah's command) and Abraham flung the son down on his forehead,
آخر کو جب ان دونوں نے سر تسلیم خم کر دیا اور ابراہیم ( علیہ السلام ) نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیا 61
چنانچہ ( وہ عجیب منظر تھا ) جب دونوں نے سر جھکا دیا ، اور باپ نے بیٹے کو پیشانی کے بل گرایا ۔ ( ٢١ )
جب پا اور بیٹا دونوں اللہ کا حکم بجا لانے پر مستعد ہوگئے اور اس نے بیٹے کو ماتھے کے بل اوندھا پچھاڑا 7
غرض جب دونوں نے (اللہ کا حکم) تسلیم کرلیا اور اس (بیٹے) کو کروٹ پر لٹایا
پھر جب (ابراہیم (علیہ السلام) و اسماعیل) دونوں نے حکم الٰہی کو مان لیا باپ نے بیٹے کو پیشانی کے بل گرا دیا
جب دونوں نے حکم مان لیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹا دیا
Then when the twain had submitted themselves and he had prostrated him upon his temple.
پھر جب دونوں نے حکم کو تسلیم کرلیا اور (باپ نے بیٹے کو) کروٹ پر لٹا دیا ۔
پس جب دونوں نے اپنے تئیں اپنے رب کے حوالے کردیا اور ابراہیم نے اس کو پیشانی کے بل پچھاڑ دیا ۔
پھر جب دونوں نے ( فرماں برداری سے ) سر جھکالیا اور اس ( باپ ) نے اس ( بیٹے ) کو پیشانی کے بَل گرادیا
جب دونوں نے حکم مان لیا باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹا دیا۔
پھر جب وہ دونوں جھک گئے ہمارے حکم کے سامنے (اور انہوں نے سرتسلیم خم کردیا ہمارے آگے) اور (تعمیل حکم کے لئے) لٹا دیا ابرا ہیم نے اپنے بیٹے کو پیشانی کے بل
پھرجب دونوں نے سرتسلیم خم کردیااورابراہیم نے بیٹے کو پیشانی کے بل گرا دیا
تو جب ان دونوں نے ہمارے حکم پر گردن رکھی اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹایا اس وقت کا حال نہ پوچھ ( ف۱۰۰ )
0پھر جب دونوں ( رضائے الٰہی کے سامنے ) جھک گئے ( یعنی دونوں نے مولا کے حکم کو تسلیم کرلیا ) اور ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اسے پیشانی کے بل لِٹا دیا ( اگلا منظر بیان نہیں فرمایا )
پس جب دونوں ( باپ بیٹے ) نے سرِ تسلیم خم کر دیا اور باپ نے بیٹے کو پیشانی کے بل لٹا دیا ۔
So when they had both submitted their wills (to Allah), and he had laid him prostrate on his forehead (for sacrifice),
When they both agreed and Abraham had lain down his son on the side of his face (for slaughtering),
Then, when they had both submitted themselves, and he had laid him prostrate on his forehead;
So when they both submitted and he threw him down upon his forehead,
Then, when they had both surrendered (to Allah), and he had flung him down upon his face,
अन्ततः जब दोनों ने अपने आप को (अल्लाह के आगे) झुका दिया और उस ने (इबाराहीम ने) उसे कनपटी के बल लिटा दिया (तो उस समय क्या दृश्य रहा होगा, सोचो!)
غرض دونوں نے (خدا کے حکم کو) تسلیم کرلیا اور باپ نے بیٹے کو (ذبح کرنے کے لیے) کروٹ پر لٹا دیا۔
جب ان دونوں نے سر تسلیم خم کردیا
آخر کو جب دونوں نے سر تسلیم خم کردیا اور ابراہیم نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیا
سو جب دونوں نے حکم کو مان لیا اور ابراہیم نے بیٹے کو کروٹ کے بل لٹا دیا۔
پھر جب دونوں نے حکم مانا اور پچھاڑا اس کو ماتھے کے بل
پھر جب دونوں باپ بیٹے حکم کی بجا آوری پر تیار ہوگئے اور باپ نے بیٹے کو پیشانی کے بل گرادیا۔