Surat us Saaffaat

Surah: 37

Verse: 11

سورة الصافات

فَاسۡتَفۡتِہِمۡ اَہُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمۡ مَّنۡ خَلَقۡنَا ؕ اِنَّا خَلَقۡنٰہُمۡ مِّنۡ طِیۡنٍ لَّازِبٍ ﴿۱۱﴾

Then inquire of them, [O Muhammad], "Are they a stronger [or more difficult] creation or those [others] We have created?" Indeed, We created men from sticky clay.

ان کافروں سے پوچھو تو کہ آیا ان کا پیدا کرنا زیادہ دشوار ہے یا ( ان کا ) جنہیں ہم نے ( ان کے علاوہ ) پیدا کیا ؟ ہم نے ( انسانوں ) کو لیسدار مٹی سے پیدا کیا ہے؟ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاسۡتَفۡتِہِمۡ
پس پوچھ لیجئے ان سے
اَہُمۡ
کیا وہ
اَشَدُّ
زیادہ سخت ہیں
خَلۡقًا
پیدائش میں
اَمۡ
یا
مَّنۡ
جسے
خَلَقۡنَا
پیداکیا ہم نے
اِنَّا
بےشک ہم
خَلَقۡنٰہُمۡ
پیدا کیا ہم نے انہیں
مِّنۡ طِیۡنٍ
مٹی سے
لَّازِبٍ
چپکنے والی
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاسۡتَفۡتِہِمۡ
چنانچہ پوچھوآپ ان سے
اَہُمۡ
کیا وہ
اَشَدُّ
زیادہ مشکل ہیں
خَلۡقًا
پیدائش میں
اَمۡ
یا
مَّنۡ
جنہیں
خَلَقۡنَا
ہم نے پیدا کیاہے
اِنَّا
یقیناًہم نے
خَلَقۡنٰہُمۡ
پیداکیا انہیں ہم نے
مِّنۡ طِیۡنٍ لَّازِبٍ
لیس دار گارے سے
Translated by

Juna Garhi

Then inquire of them, [O Muhammad], "Are they a stronger [or more difficult] creation or those [others] We have created?" Indeed, We created men from sticky clay.

ان کافروں سے پوچھو تو کہ آیا ان کا پیدا کرنا زیادہ دشوار ہے یا ( ان کا ) جنہیں ہم نے ( ان کے علاوہ ) پیدا کیا ؟ ہم نے ( انسانوں ) کو لیسدار مٹی سے پیدا کیا ہے؟ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی ! ) آپ ان سے پوچھئے کہ کیا ان کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا جو کچھ ہم پیدا کرچکے ہیں۔ ہم نے انہیں لیسدار گارے سے پیدا کیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ آپ اُن سے پوچھیں کہ کیا وہ پیدائش میں زیادہ مشکل ہیں یاوہ جنہیں ہم نے پیداکیاہے؟یقیناہم نے اُنہیں لیس دار گارے سے پیدا کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Now ask them, |"Are they stronger in the formation of their bodies, or those (other beings) We have created?|" Certainly, We did create them from sticky clay.

اب پوچھ ان کے کیا یہ بنانے مشکل ہیں یا جتنی خلقت کہ ہم نے بنائی ؟ ہم نے ہی ان کو بنایا ہے ایک چپکتے گارے سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان سے پوچھئے کہ کیا ان کی تخلیق زیادہ مشکل ہے یا وہ کچھ جو ہم نے پیدا کیا ہے ان کو تو ہم نے پیدا کیا ہے ایک لیس دار گارے سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So ask them (that is, human beings): “Were they harder to create than the objects We created?” We created them from sticky clay.

اب ان سے پوچھو ، ان کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا ان چیزوں کی جو ہم نے پیدا کر رکھی ہیں ؟8 ۔ ان کو تو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے 9 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اب ذرا ان ( کافروں ) سے پوچھو کہ ان کی تخلیق زیادہ مشکل ہے یا ہماری پیدا کی ہوئی دوسری مخلوقات کی ؟ ( ٦ ) ان کو تو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر اب ان کافروں سے پوچھ ان کا دوبارہ پیدا کرنا مشکل ہے یا جو ہم پیدا کرچکے ہیں ہم نے 4 شروع میں ان آدمیوں کو لیسدار کیچڑ سے بنایا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو ان سے پوچھیئے کیا ان کا پیدا کرنا مشکل ہے یا جتنی خلقت ہم نے پیدا فرمائی ؟ بیشک ان لوگوں کو ہم نے چپکتے گارے سے پیدا فرمایا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان سے پوچھئے کیا ان کو پیدا کرنا مشکل ہے یا وہ تمام چیزیں جو ہم نے پیدا کی ہیں ۔ بیشک ہم نے انہیں ( لوگوں کو) چپکتی ہوئی مٹی ( گارے) سے پیدا کیا ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان سے پوچھو کہ ان کا بنانا مشکل ہے یا جتنی خلقت ہم نے بنائی ہے؟ انہیں ہم نے چپکتے گارے سے بنایا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Ask them thou: are they stronger in structure or those others whom We have created? Verily We! We have created them of a sticky clay.

تو آپ ان سے پوچھئے کہ خلقت میں یہ لوگ زیادہ مضبوط ہیں یا وہ جنہیں ہم نے پیدا کیا ہے ہم نے ان لوگوں کو تو چپکتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ان سے پوچھو کہ کیا ان کے پیدا کرنے کا معاملہ زیادہ سخت ہے یا ان چیزوں کا جو ہم نے پیدا کی ہیں؟ ہم نے ان کو تو چپکتی مٹی سے پیدا کیا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اے محبوب ﷺ ) ان لوگوں سے پوچھیے کہ آیا ان کا بنایا زیادہ سخت ( مشکل ) ہے یا ان ( دوسری بڑی مخلوقات ) کا جنہیں ہم نے پیدا فرمادیا ، بلاشبہ ہم نے ان لوگوں کو چپکنے والی مٹی سے پیدا فرمایا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ان سے پوچھو کہ ان کا بنانا مشکل ہے یا جتنی خلقت ہم نے بنائی ہے اس کا بنانا ؟ انہیں ہم نے چپکتے گارے سے بنایا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو پوچھو ان سے کہ کیا ان کا پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے یا ہماری پیدا کردہ ان چیزوں کا (جن کا ذکر ابھی گزرا ؟ ) ان کو تو بلاشبہ ہم ہی نے پیدا کیا ایک چپکتے ہوئے (لیسدار) گارے سے

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے پوچھئے توصحیح کہ ان کا ( دوبارہ ) پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے یاجو ہم ( پہلی بار ) پیداکرچکے ہیں ہم نے انہیں لیس دارگارے سے پیدا کیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ان سے پوچھو ( ف۱۲ ) کیا ان کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری اور مخلوق آسمانوں اور فرشتوں وغیرہ کی ( ف۱۳ ) بیشک ہم نے ان کو چپکتی مٹی سے بنایا ( ف۱٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اِن سے پوچھئے کہ کیا یہ لوگ تخلیق کئے جانے میں زیادہ سخت ( اور مشکل ) ہیں یا وہ چیزیں جنہیں ہم نے ( آسمانی کائنات میں ) تخلیق فرمایا ہے ، بیشک ہم نے اِن لوگوں کو چپکنے والے گارے سے پیدا کیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

پس آپ ( ص ) ان سے پوچھئے کہ آیا ان کی خلقت زیادہ سخت ہے یا ان کی جن کو ہم نے پیدا کیا؟ بے شک ہم نے انہیں ایک لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Just ask their opinion: are they the more difficult to create, or the (other) beings We have created? Them have We created out of a sticky clay!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), ask them, "Have they (people) been created stronger than what We have created?" We have created them from moist clay.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then ask them: "Are they harder to create, or those whom We have created" Verily, We created them of a sticky clay.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then ask them whether they are stronger in creation or those (others) whom We have created. Surely We created them of firm clay.

Translated by

William Pickthall

Then ask them (O Muhammad): Are they stronger as a creation, or those (others) whom we have created? Lo! We created them of plastic clay.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब उन से पूछो कि उन के पैदा करने का काम अधिक कठिन है या उन चीज़ों का, जो हम ने पैदा कर रखी हैं। निस्संदेह हम ने उन को लेसदार मिट्टी से पैदा किया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو آپ ان سے پوچھیے کہ یہ لوگ بناوٹ میں زیادہ سخت ہیں یا ہماری پیدا کی ہوئی یہ چیزیں (6) (کیوں کہ) ہم نے ان لوگوں کو چپکتی مٹی سے پیدا کیا ہے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے پوچھو ان کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا ان چیزوں کی جو ہم نے پیدا کی ہیں ہم نے انسانوں کو لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب ان سے پوچھو ، ان کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا ان چیزوں کی جو ہم نے پیدا کر رکھی ہیں ؟ ان کو تو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ ان سے دریافت کرلیجیے کیا وہ پیدائش کے اعتبار سے زیادہ سخت ہیں یا ہماری پیدا کی ہوئی دوسری چیزیں، بیشک انہیں ہم نے چپکتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب پوچھ ان سے کیا یہ بنانے مشکل ہیں یا جتنی خلقت کہ ہم نے بنائی ہم نے ہی ان کو بنایا ہے ایک چپکتے گارے سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اب آپ ان کافروں سے دریافت کیجئے کہ ازروئے پیدائش ان لوگوں کا پیدا کرنا زیادہ سخت ہے یا ان مذکورہ چیزوں کا جن کو ہم نے پیدا کیا ہے ہم نے ان لوگوں کو ایک چپکتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا ہے