The tafseer of Surat us Saaffaat, verse 155, from every tafseer on this site - read one or compare them with each other.
أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُّبِينٌ
155۔ 1 کہ اگر اللہ کی اولاد ہوتی تو ان کا کہیں ذکر ہوتا، جس کو تم بھی پسند کرتے اور بہتر سمجھتے ہو، نہ کہ بیٹیاں، جو تمہاری نظروں میں کمتر اور حقیر ہیں۔
اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ ١٥٥ۚ تَّذْكِرَةُ والتَّذْكِرَةُ : ما يتذكّر به الشیء، وهو أعمّ من الدّلالة والأمارة، قال تعالی: فَما لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ [ المدثر/ 49] ، كَلَّا إِنَّها تَذْكِرَةٌ [ عبس/ 11] ، أي : القرآن . ( ذک ر ) تَّذْكِرَةُ التذکرۃ جس کے ذریعہ کسی چیز کو یاد لایا جائے اور یہ دلالت اور امارت سے اعم ہے ۔ قرآن میں ہے ؛ فَما لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ [ المدثر/ 49] ان کو کیا ہوا کہ نصیحت سے روگرداں ہورہے ہیں ۔ كَلَّا إِنَّها تَذْكِرَةٌ [ عبس/ 11] دیکھو یہ ( قرآن ) نصیحت ہے ۔
آیت ١٥٥{ اَفَلَا تَذَکَّرُوْنَ } ” کیا تم ہوش سے کام نہیں لیتے ؟ “
(37:155) افلا تذکرون۔ ہمزہ استفہامیہ ہے ف جملہ مقدرہ پر عطف کے لئے ہے ای تلاحظون ذلک فلا تذکرون بطلانہ۔ تم اسے دیکھ بھی رہے ہو ۔ پھر اس کے جھوٹ ہونے کو کیوں نہیں سمجھتے۔ یعنی کیا تم غور نہیں کرتے اور نہیں سمجھتے کہ اللہ اس بہتان سے پاک ہے۔ تذکرون اصل میں تتذکرون تھا (باب تفعل) ایک تاء کو حذف کیا گیا ہے۔ تذکر سوچنا۔ یاد کرنا۔ نصیحت پکڑنا۔ غور و فکر کرنا۔
(155) کیا تم غور و فکر سے کام نہیں لیتے۔ یعنی کچھ سوچتے سمجھتے اور عقل ودھیان سے کام نہیں لیتے۔
Pick a verse, and get a ready Quran image or a short vertical video for YouTube Shorts, Instagram and Facebook Reels, TikTok and WhatsApp Status — Arabic with English and Urdu translation, free on WizTools123.