Surat us Saaffaat

Surah: 37

Verse: 19

سورة الصافات

فَاِنَّمَا ہِیَ زَجۡرَۃٌ وَّاحِدَۃٌ فَاِذَا ہُمۡ یَنۡظُرُوۡنَ ﴿۱۹﴾

It will be only one shout, and at once they will be observing.

وہ تو صرف ایک روز کی جھڑکی ہے کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنَّمَا
تو بےشک
ہِیَ
وہ
زَجۡرَۃٌ
ڈانٹ ہو گی
وَّاحِدَۃٌ
ایک ہی
فَاِذَا
تو یکایک
ہُمۡ
وہ
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ دیکھ رہے ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنَّمَا
سو یقیناً
ہِیَ
وہ
زَجۡرَۃٌ وَّاحِدَۃٌ
ایک ڈانٹ ہو گی
فَاِذَا
تو اچانک
ہُمۡ
وہ سب
یَنۡظُرُوۡنَ
دیکھتے ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

It will be only one shout, and at once they will be observing.

وہ تو صرف ایک روز کی جھڑکی ہے کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ تو بس ایک ڈانٹ ہوگی جس پر وہ فوراً (سب کچھ) دیکھنے لگیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بس وہ ایک ڈانٹ ہو گی تواچانک وہ سب دیکھتے ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, it will be only a single (castigating) Call, and all of a sudden they will begin to see.

سو وہ اٹھانا تو یہی ہے ایک جھڑ کی پھر اسی وقت یہ لگیں گے دیکھنے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بس وہ ایک زور کی ڈانٹ ہوگی تو جبھی وہ (زندہ ہو کر) دیکھنے لگیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There will be a single stern rebuff and lo, they will be observing with their own eyes (all that they had been warned against).

بس ایک ہی جھڑکی ہوگی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے ( وہ سب کچھ جس کی خبر دی جا رہی ہے ) دیکھ رہے ہوں گے 12 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بس وہ تو ایک ہی زور دار آواز ہوگی ، جس کے بعد وہ اچانک ( سارے ہولناک مناظر ) دیکھنے لگیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

قیامت کیا ہے بس ایک ڈانٹ (جھڑکی) 7 ایک ہی ایکا (سب زندہ ہو کر دیکھنے لگیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس یہ تو ایک زور دار آواز ہوگی پھر یکدم یہ دیکھنے لگیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ ایک (تیز آواز) جھڑکی ہوگی اور پھر وہ اچانک دیکھنے لگیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ تو ایک زور کی آواز ہوگی اور یہ اس وقت دیکھنے لگیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It shall be but one shout, lo! they shall be staring.

قیامت تو بس ایک ہی للکار ہوگی سو یہ سب دیکھنے بھالنے لگیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بس وہ تو ایک ہی ڈانٹ ہوگی ، پس وہ تاکنے لگیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس یہ تو فقط ایک جھڑکی ہوگی پھر اس وقت یہ لوگ ( پانی آنکھوں سے تمام حقائق کو ) دیکھ رہے ہوں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ تو ایک زور کی آواز ہوگی اور یہ اس وقت دیکھنے لگیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ تو صرف ایک جھڑکی ہوگی زور کی جس سے یہ سب کے سب یکایک (اس طرح اٹھ کھڑے ہوں گے کہ سب کچھ) اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

وہ توبس ایک ڈانٹ ہوگی جس پر وہ فوراً دیکھنے لگیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو وہ ( ف۱۹ ) تو ایک ہی جھڑک ہے ( ف۲۰ ) جبھی وہ ( ف۲۱ ) دیکھنے لگیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس وہ تو محض ایک ( زور دار آواز کی ) سخت جھڑک ہوگی سو سب اچانک ( اٹھ کر ) دیکھنے لگ جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

بس وہ قیامت تو صرف ایک جھڑک ہوگی ( اس کے بعد ) ایک دم ( زندہ ہو کر ادھر اُدھر ) دیکھ رہے ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then it will be a single (compelling) cry; and behold, they will begin to see!

Translated by

Muhammad Sarwar

The Day of Judgment will come within a single roar and they will remain gazing at it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It will be a single Zajrah, and behold, they will be staring!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So it shall only be a single cry, when lo! they shall see.

Translated by

William Pickthall

There is but one Shout, and lo! they behold,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह तो बस एक झिड़की होगी। फिर क्या देखेंगे कि वे ताकने लगे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس قیامت تو بس ایک للکار ہوگی (یعنی نفخہ ثانیہ) سو سب یکایک دیکھنے بھالنے لگیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بس ایک ہی جھڑکی دی جائے گی اور یکایک یہ دیکھ رہے ہوں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بس ایک ہی جھڑکی ہوگی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جارہی ہے ) دیکھ رہے ہوں۔ گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بس وہ ایک للکار ہوگی سو یکایک وہ سب کھڑے دیکھ رہے ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو وہ اٹھانا تو یہی ہے ایک جھڑکی پھر اسی وقت یہ لگیں گے دیکھنے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ بعثت تو بس ایک سخت للکار ہوگی کہ اس للکار کے ہوتے ہی سب دیکھنے بھالنے لگیں گے۔