Surat us Saaffaat

Surah: 37

Verse: 22

سورة الصافات

اُحۡشُرُوا الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا وَ اَزۡوَاجَہُمۡ وَ مَا کَانُوۡا یَعۡبُدُوۡنَ ﴿ۙ۲۲﴾

[The angels will be ordered], "Gather those who committed wrong, their kinds, and what they used to worship

ظالموں کو اور ان کے ہمراہیوں کو اور ( جن ) جن کی وہ اللہ کے علاوہ پرستش کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُحۡشُرُوا
اکٹھا کرو
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
وَاَزۡوَاجَہُمۡ
اور ان کے ساتھیوں کو
وَمَا
اور نہیں جن کی
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡبُدُوۡنَ
وہ عبادت کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُحۡشُرُوا
جمع کرلو
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
ظَلَمُوۡا
جنہوں نے ظلم کیا
وَاَزۡوَاجَہُمۡ
اور ان کے جوڑوں کو بھی
وَمَا
اور جن کی
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡبُدُوۡنَ
عبادت کرتے
Translated by

Juna Garhi

[The angels will be ordered], "Gather those who committed wrong, their kinds, and what they used to worship

ظالموں کو اور ان کے ہمراہیوں کو اور ( جن ) جن کی وہ اللہ کے علاوہ پرستش کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان ظالموں کو اور ان کے ہم جنسوں کو اور (معبودوں کو) سب کو اکٹھا کرو جس کی یہ اللہ کے سوا عبادت کیا کرتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جمع کرو اُن سب لوگوں کو جنہوں نے ظلم کیا اور اُن کے جوڑوں کو بھی اور اُن کوبھی جن کی وہ عبادت کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Muster all those who were unjust, and their fellows, and whatever they used to worship

جمع کرو گنہگاروں کو اور ان کے جوڑوں کو اور جو کچھ پوجتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(پھر حکم دیا جائے گا) جمع کرو ان سب ظالموں کو اور ان کے ساتھیوں کو اور ان کو بھی جن کی یہ لوگ پوجا کیا کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Then will the command be given): “Muster all the wrong-doers and their spouses and the deities whom they used to serve

۔ ( حکم ہوگا ) گھیر لاؤ سب ظالموں 14 اور ان کے ساتھیوں 15 اور ان معبودوں کو جن کی وہ خدا کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھے 16 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( فرشتوں سے کہا جائے گا کہ ) گھیر لاؤ ان سب کو جنہوں نے ظلم کیا تھا ، اور ان کے ساتھیوں کو بھی اور ان کو بھی

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

گنہگاروں کو اور ان کے جوڑ والوں کو اور جن چیزوں کو اللہ تعالیٰ کے سوا یہ پوجتے تھے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ ظلم کرتے تھے ان کو جمع کرلو اور ان کے ہم مشربوں کو اور جن کو وہ پوجا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان ظالموں کو ، ان کے ساتھیوں کو ان معبودوں کو جن کی وہ اللہ کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ظلم کرتے تھے ان کو اور ان کے ہم جنسوں کو اور جن کو وہ پوجا کرتے تھے (سب کو) جمع کرلو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Gather together those who did wrong and their comrades and that which they were wont to worship

جمع کرلو مشرکوں اور ان کے ہم مشربوں کو اور ان کو جن کی وہ عبادت اللہ کو چھوڑ کر کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جمع کرو ان کو جنہوں نے ظلم کیا اور ان کے ہم مشربوں کو اور ان کو جن کی یہ اللہ کے سوا پرستش کرتے رہے ہیں! پھر ان سب کو دوزخ کا رستہ دکھاؤ ۔

Translated by

Mufti Naeem

ّ ( اللہ تعالیٰ فرمائیں گے ) ظالم لوگوں اور ان کے ساتھیوں کو اور جن کی یہ لوگ عبادت کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ ظلم کرتے تھے ان کو اور ان کے ہم جنسوں کو اور جن کو وہ پوجا کرتے تھے سب کو جمع کرلو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(حکم ہوگا کہ) اکٹھا کردو ان سب لوگوں کو جو اڑے رہے تھے اپنے ظلم (و سرکشی) پر ان کو بھی اور ان کے ساتھیوں (اور ہم مشربوں) کو بھی اور (ان کے من گھڑت اور خود ساختہ) ان سب معبودوں کو بھی جن کی یہ پوجا کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

ان ظالموں کو اور ان کے ہم جنسوں کو اور ان کو اکٹھا کروجن کی یہ عبا دت کیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہانکو ظالموں اور ان کے جوڑوں کو ( ف۲٤ ) اور جو کچھ وہ پوجتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اُن ( سب ) لوگوں کو جمع کرو جنہوں نے ظلم کیا اور ان کے ساتھیوں اور پیروکاروں کو ( بھی ) اور اُن ( معبودانِ باطلہ ) کو ( بھی ) جنہیں وہ پوجا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( فرشتوں کو حکم ہوگا کہ ) جن لوگوں نے ظلم کیا اور ان کے ہم مشربوں کو اور اللہ کو چھوڑ کر جن کی یہ پرستش کرتے تھے ان سب کو جمع کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Bring ye up", it shall be said, "The wrong-doers and their wives, and the things they worshipped-

Translated by

Muhammad Sarwar

(God will command the angels), "Gather together the unjust, their spouses, and what they had worshipped

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(It will be said to the angels:) Assemble those who did wrong, together with their companions and what they used to worship,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Gather together those who were unjust and their associates, and what they used to worship

Translated by

William Pickthall

(And it is said unto the angels): Assemble those who did wrong, together with their wives and what they used to worship

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(कहा जाएगा) "एकत्र करो उन लोगों को जिन्होंने ज़ुल्म किया और उन के जोड़ीदारों को भी और उन को भी जिनकी अल्लाह से हटकर वे बन्दगी करते रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جمع کرلو ظالموں کو (2) اور ان کے ہم مشربوں کو اور ان کے معبودوں کو جن کی وہ لوگ خدا کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

حکم ہوگا گھیرلاؤ سب ظالموں اور ان کی بیویوں اور ان معبودوں کو جن کی وہ اللہ کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حکم ہوگا) گھیر لاؤ سب ظالموں اور ان کے ساتھیوں اور ان معبودوں کو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ظالموں کو اور ان کے ہم مشربوں کو جمع کرلو اور ان معبودوں کو جن کی وہ لوگ عبادت کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جمع کرو گناہ گاروں کو اور ان کے جوڑوں کو اور جو کچھ پوجتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

فرشتوں کو حکم دیاجائے گا کہ ظلم کرنے والوں کو اور ان کے ساتھیوں کو اور ان کو جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پوجا کرتے تھے۔