Surat us Saaffaat

Surah: 37

Verse: 35

سورة الصافات

اِنَّہُمۡ کَانُوۡۤا اِذَا قِیۡلَ لَہُمۡ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ۙ یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ ﴿ۙ۳۵﴾

Indeed they, when it was said to them, "There is no deity but Allah ," were arrogant

یہ وہ ( لوگ ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اِذَا
جب
قِیۡلَ
کہا جاتا
لَہُمۡ
ان سے
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الٰہ(برحق)
اِلَّا
سوائے
اللّٰہُ
اللہ کے
یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
وہ تکبر کرتے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّہُمۡ
یقیناًوہ
کَانُوۡۤا
وہ لوگ ہیں
اِذَا
جب
قِیۡلَ
کہاجاتا
لَہُمۡ
ان سے
لَاۤاِلٰہَ
نہیں کوئی معبود
اِلَّا
سوائے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ کے
یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
وہ تکبر کرتے تھے
Translated by

Juna Garhi

Indeed they, when it was said to them, "There is no deity but Allah ," were arrogant

یہ وہ ( لوگ ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

انہیں جب یہ کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں تو وہ اکڑ بیٹھتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًیہ وہ لوگ ہیں کہ جب اُن سے کہاجاتاکہ اﷲ تعالیٰ کے سواکوئی معبود نہیں تووہ تکبرکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They were those to whom when it was said: &there is no god but Allah&, they waxed proud,

وہ تھے کہ ان سے جب کوئی کہتا کسی کی بندگی نہیں سوائے اللہ کے تو غرور کرتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کا معاملہ یہ تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو وہ استکبار کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whenever it was said to them: “There is no true deity apart from Allah,” they waxed proud

یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا ‘’ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے ‘’ تو یہ گھمنڈ میں آ جاتے تھے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کا حال یہ تھا کہ جب ان سے یہ کہا جاتا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو یہ اکڑ دکھاتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کو ایی ہی سزا دیتے ہیں ان لوگوں سے جب کہا جاتا تھا لا الہ الا اللہ (کہو) تو اکڑ بیٹھتے تھے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا وہ لوگ ایسے تھے کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو تکبر کیا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(ان کا یہ حال تھا کہ) جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو وہ تکبر کرتے ہوئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کا یہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں تو غرور کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily when it was said Unto them: there is no god but Allah, they ever grew stiff-necked.

یہ لوگ ایسے تھے کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ لوگ تکبر کیا کرتے تھے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کا حال یہ تھا کہ جب ان سے کہا جاتا کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ اکڑتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ یہ لوگ ( اسے تھے ) کہ جب انہیں کہا جاتا: اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، تو تکبر ( بڑائی ) کیا کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کا یہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ ” اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں “ تو غرور کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا کہ حقیقت امر میں کوئی معبود نہیں سوائے اللہ (وحدہ لاشریک) کے تو یہ بڑائی کے گھمنڈ میں آ (کر بپھر) جاتے

Translated by

Noor ul Amin

انہیں جب یہ کہاجاتا کہ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ‘‘ تو وہ تکبرکرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اونچی کھینچتے ( تکبر کرتے ) تھے ( ف۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یقیناً وہ ایسے لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا کہ اللہ کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں تو وہ تکبّر کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

وہ ایسے ( شریر ) لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ہے تو یہ تکبر کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For they, when they were told that there is no god except Allah, would puff themselves up with Pride,

Translated by

Muhammad Sarwar

They were the ones, who on being told, "God is only One," become puffed-up with pride

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Truly, when it was said to them: "La ilaha illallah," they puffed themselves up with pride.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely they used to behave proudly when it was said to them: There is no god but Allah;

Translated by

William Pickthall

For when it was said unto them, There is no Allah save Allah, they were scornful

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन का हाल यह था कि जब उन से कहा जाता कि "अल्लाह के सिवा कोई पूज्य-प्रभु नहीं है।" तो वे घमंड में आ जाते थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ ایسے تھے کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں تو تکبر کیا کرتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں تو یہ تکبر کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے ۔ تو یہ گھمنڈ میں آجاتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یقینی بات ہے کہ ان کا ڈھنگ یہ تھا کہ جب ان سے کہا جاتا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو تکبر کیا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ تھے کہ ان سے جب کوئی کہتا کسی کی بندگی نہیں سوائے اللہ کے تو غرور کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ لوگ ایسے تھے کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئی اور حقیقی معبود نہیں ہے تو یہ تکبرکا اظہار کیا کرتے تھے۔