Surat us Saaffaat

Surah: 37

Verse: 99

سورة الصافات

وَ قَالَ اِنِّیۡ ذَاہِبٌ اِلٰی رَبِّیۡ سَیَہۡدِیۡنِ ﴿۹۹﴾

And [then] he said, "Indeed, I will go to [where I am ordered by] my Lord; He will guide me.

اور اس ( ابراہیم علیہ السلام ) نے کہا میں تو ہجر ت کر کے اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں وہ ضرور میری رہنمائی کرے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور اس نے کہا
اِنِّیۡ
بےشک میں
ذَاہِبٌ
جانے والا ہوں
اِلٰی رَبِّیۡ
طرف اپنے رب کے
سَیَہۡدِیۡنِ
عنقریب وہ رہنمائی کرے گا میری
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور اس نے کہا
اِنِّیۡ
یقیناًمیں
ذَاہِبٌ
جانے والا ہوں
اِلٰی
طرف
رَبِّیۡ
اپنے رب کی
سَیَہۡدِیۡنِ
ضرور ہی وہ راہ نمائی کرے گا میری
Translated by

Juna Garhi

And [then] he said, "Indeed, I will go to [where I am ordered by] my Lord; He will guide me.

اور اس ( ابراہیم علیہ السلام ) نے کہا میں تو ہجر ت کر کے اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں وہ ضرور میری رہنمائی کرے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز ابراہیم نے کہا : میں اپنے پروردگار کی طرف جاتا ہوں وہی میری رہنمائی کرے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس نے کہا: ’’یقینامیں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں،وہ ضرور میری راہ نمائی کرے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And he said, |"I am going to my Lord. He will show me the way.

اور بولا میں جاتا ہوں اپنے رب کی طرف وہ مجھ کو راہ دے گا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اب اس نے کہا کہ میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہ ضرور میری راہنمائی کرے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Abraham said: “I am going to my Lord; He will guide me.

ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا 54 ‘’ میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں 55 ، وہی میری رہنمائی کرے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ابراہیم نے کہا : میں اپنے رب کے پاس جارہا ہوں ، وہی میری رہنمائی فرمائے گا ۔ ( ١٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ابراہیم نے آگ سے نکل کر یہ کہا اب میں اپنے مال ک کی (راہ میں) کسی اور طرف چلا جاتا ہوں 4 وہ مجھ کو ضرور رہنے کا ٹھکانا بتلائیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ فرمانے لگے بیشک میں اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے راستہ دکھائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہی میری رہنمائی کرے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ابراہیم بولے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے رستہ دکھائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And he said: verily I am going to my Lord who will guide me.

اور ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا میں اپنے پروردگار کی طرف چلا جاتا ہوں سو وہ مجھے پہنچا ہی دے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس نے کہا: میں اپنے رب کی طرف جارہا ہوں ، وہ میری رہنمائی فرمائے گا!

Translated by

Mufti Naeem

اور ( ایک عرصے بعد ) اس ( ابراہیم علیہ السلام ) نے فرمایا بلاشبہ میں اپنے رب کی طرف ( ہجرت کرکے ) جارہا ہوں ، ضرور جلد وہ مجھے راستہ دکھائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

) اور ابراہیم بولے کہ میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے رستہ دکھائے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان کی اصلاح سے مایوسی کے بعد) ابراہیم نے کہا کہ اب میں جاتا ہوں اپنے رب کی طرف وہ ضرور میری راہنمائی فرمائے گا

Translated by

Noor ul Amin

نیز ابراہیم نے کہا: میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں وہی میری راہنمائی کرے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کہا میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں ( ف۹٦ ) اب وہ مجھے راہ دے گا ( ف۹۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا: میں ( ہجرت کر کے ) اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے ضرور راستہ دکھائے گا ( وہ ملکِ شام کی طرف ہجرت فرما گئے )

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ع ) نے فرمایا کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جاتا ہوں وہ میری راہنمائی فرمائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "I will go to my Lord! He will surely guide me!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Abraham) said, "I will go to my Lord who will guide me".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And he said: "Verily, I am going to my Lord. He will guide me!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And he said: Surely I fly to my lord; He will guide me.

Translated by

William Pickthall

And he said: Lo! I am going unto my Lord Who will guide me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "मैं अपने रब की ओर जा रहा हूँ, वह मेरा मार्गदर्शन करेगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ابراہیم (علیہ السلام) کہنے لگے کہ میں تو اپنے رب کی طرف چلا جاتا ہوں وہ مجھ کو (اچھی جگہ) پہنچا ہی دے گا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ابراہیم نے کہا میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں وہی میری راہنمائی کرے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ابراہیم نے کہا میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں ، وہی میری راہنمائی کرے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ابراہیم نے کہا کہ بلاشبہ میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہ عنقریب مجھے راہ بتادے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بولا میں جاتا ہوں اپنے رب کی طرف وہ مجھ کو راہ دے گا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ابراہیم نے کہا میں تو اپنے رب کی طرف چلا جاتا ہوں یعنی ہجرت کرکے۔ وہ ضرورمیری رہنمائی فرمائے گا۔