Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلْقِطُّ: حصہ۔ حساب کا رجسٹر قرآن پاک میں ہے: (وَ قَالُوۡا رَبَّنَا عَجِّلۡ لَّنَا قِطَّنَا قَبۡلَ یَوۡمِ الۡحِسَابِ) (۳۸:۱۶) اور کہتے ہیں کہ ہمارے پروردگار ہم کو ہمارا حصہ حساب کے دن سے پہلے ہی دے دے۔ اَلْقِطُّ اصل میں صحیفہ کو کہے ہیں پھر جو چیز (یعنی حکم وغیرہ) لکھا گیا ہو اور جس چیز میں لکھا گیا ہو دونوں کو قِطٌّ کہنے لگے ہیں اور کبھی صرف اس فیصلہ وغیرہ کو قِطٌّ کہا جاتا ہے جو (کسی چیز پر) لکھا گیا ہو جیساکہ کلام کو کتاب کہا جاتا ہے اگرچہ وہ لکھی ہوئی نہ ہو۔(1) اصل میں قِطّ اس چیز کو کہا جاتا ہے جو عرض میں قطع کی گئی ہو جیساکہ (اس کے بالمقابل) قِدٌّ اس چیز کو کہا جاتا ہے جو طول میں قطع کی گئی ہو۔ پھر (محاورہ میں ) اس معین حصہ کو (بھی) قط کہا جاتا ہے جو کاٹ کر الگ کرلیا گیا ہو چنانچہ حضرت ابن عباسؓ نے آیت مذکورہ میں یہی معنی مراد لیے یہں۔ مَارَأَیْتُہٗ قَطُّ: میں نے اسے کبھی نہیں دیکھا تو قَطُّ سے خاص زمانہ مراد ہے۔ قَطْنِیْ (اسم فعل) مجھے کافی ہے۔(2)
Surah:38Verse:16 |
حصہ ہمارا
our share
|