Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 23

سورة ص

اِنَّ ہٰذَاۤ اَخِیۡ ۟ لَہٗ تِسۡعٌ وَّ تِسۡعُوۡنَ نَعۡجَۃً وَّ لِیَ نَعۡجَۃٌ وَّاحِدَۃٌ ۟ فَقَالَ اَکۡفِلۡنِیۡہَا وَ عَزَّنِیۡ فِی الۡخِطَابِ ﴿۲۳﴾

Indeed this, my brother, has ninety-nine ewes, and I have one ewe; so he said, 'Entrust her to me,' and he overpowered me in speech."

۔ ( سنیئے ) یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس نناوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے لیکن یہ مجھ سے کہہ رہا ہے کہ اپنی یہ ایک بھی مجھ ہی کو دے دے اور مجھ پر بات میں بڑی سختی برتتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
ہٰذَاۤ
یہ
اَخِیۡ
میرا بھائی ہے
لَہٗ
اس کی ہیں
تِسۡعٌ وَّتِسۡعُوۡنَ
ننانوے
نَعۡجَۃً
دنبیاں
وَّلِیَ
اور میرے لیے
نَعۡجَۃٌ
دنبی ہے
وَّاحِدَۃٌ
ایک ہی
فَقَالَ
تو اس نے کہا
اَکۡفِلۡنِیۡہَا
سونپ دے مجھے اسے
وَعَزَّنِیۡ
اور اس نے غلبہ پا لیا مجھ پر
فِی الۡخِطَابِ
گفتگو میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
ہٰذَاۤ
یہ 
اَخِیۡ
میرا بھائی ہے
لَہٗ
اس کے پاس
تِسۡعٌ وَّتِسۡعُوۡنَ
ننا نوے
نَعۡجَۃً
دنبیاں ہیں
وَّلِیَ
اور میرے پاس
نَعۡجَۃٌ وَّاحِدَۃٌ
ایک دنبی ہے
فَقَالَ
تو اس نے کہا
اَکۡفِلۡنِیۡہَا
حوالے کردے میرے اس کو
وَعَزَّنِیۡ
اور اس نے دبا لیا مجھے
فِی الۡخِطَابِ
گفتگو میں
Translated by

Juna Garhi

Indeed this, my brother, has ninety-nine ewes, and I have one ewe; so he said, 'Entrust her to me,' and he overpowered me in speech."

۔ ( سنیئے ) یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس نناوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے لیکن یہ مجھ سے کہہ رہا ہے کہ اپنی یہ ایک بھی مجھ ہی کو دے دے اور مجھ پر بات میں بڑی سختی برتتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ میرا بھائی ہے۔ اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہی دنبی ہے۔ اب یہ کہتا ہے کہ وہ بھی مجھے دے دے اور گفتگو میں بھی اس نے مجھے دبا لیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینایہ میرا بھائی ہے۔اس کے پاس ننانوے دُنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک دُنبی ہے۔ تواُس نے کہا کہ اُس کوبھی میرے حوالے کر دو اور اُس نے گفتگو میں مجھے دبالیا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

This is my brother; he has ninety nine ewes, and I have a single ewe; still he said, &Give it into my charge.& And he overpowered me in speech.|"

یہ جو ہے بھائی میرا اس کے یہاں ہیں ننانوے دنبیاں اور میرے یہاں ایک دنبی پھر کہتا ہے حوالے کر دے میرے وہ بھی اور زبردستی کرتا ہے مجھ سے بات میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میری ایک ہی دنبی ہے۔ اب یہ کہتا ہے کہ وہ بھی میرے حوالے کر دو اور گفتگو میں اس نے مجھے دبا لیا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Behold, this is my brother; he has ninety-nine ewes and I have only one ewe.” And yet he said: “Give her into my charge,” and he got the better of me in argument.

یہ میرا بھائی ہے ، 23 اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہی دنبی ہے ۔ اس نے مجھ سے کہا کہ یہ ایک دنبی بھی میرے حوالے کر دے اور اس نے گفتگو میں مجھے دبا لیا 24 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ میرا بھائی ہے ، اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں ، اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے ، اب یہ کہتا ہے کہ وہ بھی میرے حوالے کرو ، اور اس نے زور بیان سے مجھے دبا لیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ دوسرا فریق میرا بھائی ہے 15 ہے اس کے پاس ننانویں دنبیا میں ایک کم سو اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے اب وہ کہتا ہے تو اپنی وہ ایک دنبی بھی میرے حوالے کر دے اور بات چیت کرنے میں وہ مجھ کو دبا بیٹھا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

واقعہ یہ ہے کہ یہ (شخص) میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دنبی ہے سو یہ کہتا ہے یہ مجھے دے ڈال اور بات میں مجھ کو دباتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے (99) دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک نبی ہے۔ پھر اس نے مجھ سے کہا کہ وہ اپنی دنبی میرے حوالے کر دے اور اس نے مجھے گفتگو میں دبا لیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(کیفیت یہ ہے کہ) یہ میرا بھائی ہے اس کے (ہاں) ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے (پاس) ایک دُنبی ہے۔ یہ کہتا ہے کہ یہ بھی میرے حوالے کردے اور گفتگو میں مجھ پر زبردستی کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily this my brother hath nine and ninety ewes while I have one ewe; and he saith: entrust it to me, and he hath prevailed upon me in speech.

یہ شخص میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے سو یہ کہتا ہے وہ بھی مجھ کو دے ڈال اور بات چیت میں مجھے دباتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ میرا بھائی ہے ۔ اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے ۔ پس اس نے کہا کہ یہ بھی میری حوالے کردے اور بحث میں اس نے مجھے دبا لیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک یہ میرا بھائی ہے ، اس کی ننانوے ( ۹۹ ) دنبیاں ہیں اور میری ایک دُنبی ہے ، پس یہ کہتا ہے کہ وہ ( بھی ) میرے حوالے کردے اور بات کرنے میں مجھ پر غلبہ رکھتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بات یہ ہے کہ یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دنبی ہے یہ کہتا ہے کہ یہ بھی میرے حوالے کر دے اور بات چیت میں مجھ پر زبردستی کرتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(پھر ایک نے صورت مقدمہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ) یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہی دنبی ہے اب یہ کہتا ہے کہ تو وہ بھی میرے حوالے کر دے اور اس نے مجھے دبا لیا گفتگو میں

Translated by

Noor ul Amin

یہ میرابھا ئی ہے اس کے پا س ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے وہ کہتا ہے کہ وہ مجھے دے دے اور گفتگو میں بھی اس نے مجھے دبا دیا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک یہ میرا بھائی ہے ( ف۳۷ ) اس کے پاس ننانوے دُنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دُنبی ، اب یہ کہتا ہے وہ بھی مجھے حوالے کردے اور بات میں مجھ پر زور ڈالتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بے شک یہ میرا بھائی ہے ، اِس کی ننانوے دُنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک ہی دُنبی ہے ، پھر کہتا ہے یہ ( بھی ) میرے حوالہ کر دو اور گفتگو میں ( بھی ) مجھے دبا لیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( وجۂ نزاع یہ ہے کہ ) یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک دنبی ہے اس پر بھی وہ کہتا ہے کہ یہ ایک دنبی بھی میرے حوالے کر دے اور گفتگو میں مجھے دباتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"This man is my brother: He has nine and ninety ewes, and I have (but) one: Yet he says, 'commit her to my care,' and is (moreover) harsh to me in speech."

Translated by

Muhammad Sarwar

One of them said, "This is my brother who has ninety-nine ewes when I have only one. He has demanded me to place that one in his custody; he had the stronger argument".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, this my brother (in religion) has ninety-nine ewes, while I have (only) one ewe, and he says: "Hand it over to me, and he overpowered me in speech."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely this is my brother; he has ninety-nine ewes and I have a single ewe; but he said: Make it over to me, and he has prevailed against me in discourse.

Translated by

William Pickthall

Lo! this my brother hath ninety and nine ewes while I had one ewe; and he said: Entrust it to me, and he conquered me in speech.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह मेरा भाई है। इस के पास निन्यानबे दुंबियाँ हैं और मेरे पास एक दुंबी है। अब इसका कहना है कि इसे भी मुझे सौप दे और बातचीत में इस ने मुझे दबा लिया।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ایک شخص بولا (صورت مقدمہ یہ ہے کہ) یہ شخص میرا بھائی ہے سو اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس (صرف) ایک دنبی ہے سو یہ کہتا ہے کہ وہ بھی مجھ کو دے ڈال اور بات چیت میں مجھ کو دباتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں اور میرے پاس ایک دنبی ہے۔ اس نے مجھ سے کہا کہ یہ دنبی بھی میرے حوالے کر دے اور اس نے گفتگو میں مجھے دبا لیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ یہ میرا بھائی ہے ، اس کے پاس نناوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہی دنبی ہے۔ اس نے مجھ سے کہا کہ یہ ایک دنبی بھی میرے حوالے کردے اور اس نے گفتگو میں مجھے دبا کیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس نناوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دنبی ہے سو یہ کہتا ہے کہ وہ مجھے دے دو اور بات چیت میں مجھے دباتا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ جو ہے بھائی ہے میرا اس کے یہاں ہیں ننانوے دنبیاں اور میرے یہاں ایک دنبی پھر کہتا ہے حوالہ کر دے میرے وہ بھی اور زبر دستی کرتا ہے مجھ سے بات میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جھگڑایہ ہے کہ یہ شخص میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک دنبی ہے سو یہ کہتا ہے کہ وہ اپنی ایک دنبی بھی میرے حوالے کردے اور گفتگو میں مجھ کو دبا لیتا ہے۔