Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 35

سورة ص

قَالَ رَبِّ اغۡفِرۡ لِیۡ وَ ہَبۡ لِیۡ مُلۡکًا لَّا یَنۡۢبَغِیۡ لِاَحَدٍ مِّنۡۢ بَعۡدِیۡ ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ ﴿۳۵﴾

He said, "My Lord, forgive me and grant me a kingdom such as will not belong to anyone after me. Indeed, You are the Bestower."

کہا اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسا ملک عطا فرما جو میرے سوا کسی ( شخص ) کے لائق نہ ہو تو بڑا ہی دینے والا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

He said: "My Lord! Forgive me, and bestow upon me a kingdom such as shall not belong to any other after me. Verily, You are the Bestower." Some of them said, "No one after me will have the right to ask Allah for such a kingdom." This is the apparent meaning from the context of the Ayah, and several Hadiths with a similar meaning have been narrated from the Messenger of Allah. In his Tafsir of this Ayah, Al-Bukhari recorded that Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, said that the Prophet said: إِنَّ عِفْرِيتًا مِنَ الْجِنِّ تَفَلَّتَ عَلَيَّ الْبَارِحَةَ أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا لِيَقْطَعَ عَلَيَّ الصَّلَةَ فَأَمْكَنَنِي اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى مِنْهُ وَأَرَدْتُ أَنْ أَرْبِطَهُ إِلَى سَارِيَةٍ مِنَ سَوَارِي الْمَسْجِدِ حَتْى تُصْبِحُوا وَتَنْظُرُوا إِلَيْهِ كُلُّكُمْ فَذَكَرْتُ قَوْلَ أَخِي سُلَيْمَانَ عَلَيْهِ الصَّلَةُ وَالسَّلَمُ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لاَّ يَنبَغِي لاَِحَدٍ مِّنْ بَعْدِي An `Ifrit from among the Jinn came and bothered me last night- or he said something similar -Trying to stop me from praying. Allah enabled me to overpower him, and I wanted to tie him to one of the pillars in the Masjid so that you could see him this morning. Then I remembered what my brother Suleiman said, My Lord! Forgive me and bestow upon me a kingdom such as shall not belong to any other after me. Rawh said, "so he let him go, humiliated." This was also recorded by Muslim and An-Nasa'i. In his Sahih, Muslim recorded that Abu Ad-Darda', may Allah be pleased with him, said, "The Messenger of Allah stood up to pray and we heard him say, أَعُوذُ بِاللهِ مِنْك I seek refuge with Allah from you. Then he said, أَلْعَنُكَ بِلَعْنَةِ الله I curse you with the curse of Allah. three times, and he stretched out his hand as if he was reaching out to take something. When he finished his prayer, we said, `O Messenger of Allah, we heard you say something in your prayer which we have never heard you say before, and we saw you stretching out your hand.' He said: إِنَّ عَدُوَّ اللهِ إِبْلِيسَ جَاءَ بِشِهَابٍ مِنْ نَارٍ لِيَجْعَلَهُ فِي وَجْهِي فَقُلْتُ أَعُوذُ بِاللهِ مِنْكَ ثَلَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قُلْتُ أَلْعَنُكَ بِلَعْنَةِ اللهِ التَّامَّةِ فَلَمْ يَتَأَخَّرْ ثَلَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَرَدْتُ أَنْ اخُذَهُ وَاللهِ لَوْلاَ دَعْوَةُ أَخِينَا سُلَيْمَانَ لاََصْبَحَ مُوثَقًا يَلْعَبُ بِهِ صِبْيَانُ أَهْلِ الْمَدِينَة The enemy of Allah Iblis came with a flame of fire to throw in my face, so I said, "I seek refuge with Allah from you." three times, then I said, "I curse you with the complete curse of Allah," but he did not back off. I said it three times. Then I wanted to seize him. By Allah, if it were not for the words of our brother Suleiman, he would have been chained up and he would have become a plaything for the children of the people of Al-Madinah." Allah says: فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيحَ تَجْرِي بِأَمْرِهِ رُخَاء حَيْثُ أَصَابَ

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

35۔ 1 یعنی شاہ سواروں کی فوج پیدا ہونے کی آرزو، تیری حکمت و مشیت کے تحت پوری نہیں ہوئی، لیکن اگر مجھے ایسی با اختیار بادشاہت عطا کر دے کہ ویسی بادشاہت میرے سوا یا میرے بعد کسی کے پاس نہ ہو، تو پھر اولاد کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ یہ دعا بھی اللہ کے دین کے غلبے کے لئے ہی تھی۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَهَبْ لِيْ مُلْكًا : یعنی شہسواروں کی فوج پیدا ہونے کی آرزو میری کوتاہی کی وجہ سے اور تیری حکمت و مشیّت کے تحت پوری نہیں ہوئی، تو تو مجھے ایسی بااختیار بادشاہی عطا فرما دے کہ ویسی بادشاہی میرے سوا یا میرے بعد کسی کے پاس نہ ہو، تاکہ پھر اولاد کی ضرورت ہی نہ رہے۔ یہ دعا بھی اللہ کے دین کے غلبے کے لیے تھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary It was said in verse 35: هَبْ لِي مُلْكًا لَّا يَنبَغِي لِأَحَدٍ مِّن بَعْدِي (bless me with a kingdom that will not be available to anyone after me.). Some commentators explain the sense of this prayer as &let not a great kingdom like mine belong to anyone else during my time.& In other words, they take |"min ba` di|": or &after me& in the sense of &other than me.& Maulana Ashraf Thanavi (رح) has done his translation accordingly. But, with most commentators, the sense of the prayer is: &Even after me, let no one have a kingdom as great as this.& Accordingly, so it happened. The kingdom that Allah Ta ala gave to Sayyidna Sulayman (علیہ السلام) was a kingdom the like of which never became the lot of anyone else. The reason was simple. The subjugation of the wind and the command over the genre of the Jinn were exclusive traits of his kingdom, and no kingdom that followed him had these characteristics. There are some people who carry out mysterious exercises (amaliyyat) through which they are known to subjugate Jinns, a phenomenon that does not fall contrary to this, because it cannot be compared, in the least, to the subjugation of the jinn Allah had allowed for Sayyidna Sulayman (علیہ السلام) . Moreover, these experts in amaliyyat are able to make just about one or a few Jinns become obedient to them, but the kind of wide spread kingdom that Sayyidna Sulayman (علیہ السلام) had was not acquired by anyone. Praying for office and power At this place, it should be borne in mind that no prayer made by the noble prophets is made without the will and permission of Allah Ta’ ala. Sayyidna Sulayman (علیہ السلام) had made this prayer too by the will and permission of Allah Ta’ ala. And since some bland seeking of power was not his aim, rather the driving desire to implement Divine laws and the passion to make truth triumph was behind it - and Allah Ta’ ala knew that once Sayyidna Sulayman (علیہ السلام) had the power, he would work for these very high objectives, and would never entertain negative feelings of office, power and recognition - therefore, he was given the permission to make this prayer, and it was accepted as well. But, common people have been prohibited in Hadith from seeking power following their own initiative. The reason is that such an initiative usually gets to be tainted with the desire for power, influence, money and property. Accordingly, where one has the certitude of being free of such selfish desires and one really would love to see the banner of truth fly high without the least hunger for power hidden anywhere in the recesses of his heart - then, for such a person, praying for power and authority of government is permissible. (Ruh-ul-Ma’ ani etc.)

خلاصہ تفسیر (حضرت سلیمان نے اللہ سے) دعا مانگی کہ اے میرے رب میرا (پچھلا) قصور معاف کر اور (آئندہ کے لئے) مجھ کو ایسی سلطنت دے کہ میرے سوا (میرے زمانہ میں) کسی کو میسر نہ ہو ( خواہ کوئی غیبی وھبی سامان عطا کر دیجئے خواہ سلاطین زمانہ کو ویسے ہی دبا دیجئے تاکہ مقابلہ ہی نہ کرسکیں اور) آپ بڑے دینے والے ہیں (آپ کو اس دعا کا قبول کرلینا کچھ دشوار نہیں) سو (ہم نے ان کی دعا قبول کی اور ان کی خطا بھی معاف کردی اور نیز) ہم نے ہوا کو ان کے تابع کردیا کہ وہ ان کے حکم سے جہاں وہ (جانا) چاہتے نرمی سے چلتی (کہ اس سے گھوڑوں کی ضرورت نہ رہی) اور جنات کو بھی ان کے تابع کردیا یعنی تعمیر بنانے والوں کو بھی اور (موتی وغیرہ کے لئے) غوطہ غوروں کو بھی اور دوسرے جنات کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے رہتے تھے (غالباً جو مفوضہ خدمات سے گریز یا اس میں کوتاہی کرتا ہو اس کو قید کی سزا ہوتی ہوگی، اور ہم نے یہ سامان دے کر ارشاد فرمایا کہ) یہ ہمارا عطیہ ہے، سو خواہ (کسی کو) دو یا نہ دو تم سے کچھ داروگیر نہیں (یعنی جتنا سامان ہم نے تم کو دیا ہے، اس میں تم کو دوسرے بادشاہوں کی طرح محض خازن اور منتظم ہی نہیں بنایا، بلکہ تم کو مالک بھی بنادیا ہے) اور علاوہ اس سامان کے جو دنیا میں ان کو عطا ہوا تھا) ان کے لئے ہمارے یہاں (خاص) قرب اور (اعلیٰ درجہ کی نیک نامی ہے جس کا ثمرہ پورے طور پر آخرت میں ظاہر ہوگا) ۔ معارف ومسائل هَبْ لِيْ مُلْكًا لَّا يَنْبَغِيْ لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِيْ (مجھ کو ایسی سلطنت دے کہ میرے بعد کسی کو میسر نہ ہو) اس دعا کا مطلب بعض مفسرین نے تو یہ بتایا ہے کہ میرے زمانے میں میری جیسی عظیم الشان سلطنت کسی اور کو میسر نہ ہو۔ گویا ان کے نزدیک ” میرے بعد “ کا مطلب ” میرے سوا “ ہے۔ حضرت تھانوی نے بھی اسی کے مطابق ترجمہ کیا ہے۔ لیکن بیشتر مفسرین کے نزدیک دعا کا مفہوم یہ ہے کہ میرے بعد بھی کسی کو ایسی عظیم الشان حکومت حاصل نہ ہو، چناچہ واقعہ بھی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان (علیہ السلام) کو جیسی حکومت عطا فرمائی، ویسی بعد میں بھی کسی کو نصیب نہ ہوسکی۔ کیونکہ ہواؤں کا مسخر ہونا اور جنات کا ایسا تابع ہونا بعد میں کسی کو میسر نہ آسکا۔ بعض لوگ عملیات وغیرہ کے ذریعہ بعض جنات کو جو مسخر کرلیتے ہیں وہ اس کے منافی نہیں۔ کیونکہ حضرت سلیمان (علیہ السلام) کی تسخیر جنات سے اس کو کوئی نسبت نہیں، عملیات کے ماہرین دو ایک یا چند جنات کو تابع بنا لیتے ہیں۔ لیکن جس طرح کی ہمہ گیر حکومت حضرت سلیمان (علیہ السلام) کو حاصل تھی ویسی کسی کو حاصل نہیں ہوئی۔ حکومت اور اقتدار کی دعا : یہاں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ انبیاء (علیہم السلام) کی کوئی دعا اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر نہیں ہوتی۔ حضرت سلیمان (علیہ السلام) نے یہ دعا بھی باری تعالیٰ کی اجازت ہی سے مانگی تھی۔ اور چونکہ اس کا منشاء محض طلب اقتدار نہیں تھا بلکہ اس کے پیچھے اللہ تعالیٰ کے احکام کو نافذ کرنے اور کلمہ حق کو سربلند کرنے کا جذبہ کار فرما تھا، اور باری تعالیٰ کو معلوم تھا کہ حکومت ملنے کے بعد حضرت سلیمان (علیہ السلام) انہی مقاصد عالیہ کے لئے کام کریں گے۔ اور حب جاہ کے جذبات ان کے دل میں جگہ نہیں پائیں گے۔ اس لئے انہیں اس دعا کی اجازت بھی دے دی گئی اور اسے قبول بھی کرلیا گیا۔ لیکن عام لوگوں کے لئے از خود اقتدار کے طلب کرنے کو حدیث میں اس لئے منع کیا گیا ہے کہ اس میں حب جاہ ومال کے جذبات شامل ہوجاتے ہیں۔ چناچہ جہاں انسان کو اس قسم کے جذبات نفسانی سے خالی ہونے کا یقین ہو اور وہ واقعتاً اعلاء کلمة الحق کے سوا کسی اور مقصد سے اقتدار حاصل نہ کرنا چاہتا ہو تو اس کے لئے حکومت کی دعا مانگنا جائز ہے۔ (روح المعانی وغیرہ)

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَہَبْ لِيْ مُلْكًا لَّا يَنْۢبَغِيْ لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِيْ۝ ٠ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَہَّابُ۝ ٣٥ رب الرَّبُّ في الأصل : التربية، وهو إنشاء الشیء حالا فحالا إلى حدّ التمام، يقال رَبَّهُ ، وربّاه ورَبَّبَهُ. وقیل : ( لأن يربّني رجل من قریش أحبّ إليّ من أن يربّني رجل من هوازن) فالرّبّ مصدر مستعار للفاعل، ولا يقال الرّبّ مطلقا إلا لله تعالیٰ المتکفّل بمصلحة الموجودات، نحو قوله : بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] ( ر ب ب ) الرب ( ن ) کے اصل معنی تربیت کرنا یعنی کس چیز کو تدریجا نشونما دے کر حد کہال تک پہنچانا کے ہیں اور ربہ ورباہ وربیہ تنیوں ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ کسی نے کہا ہے ۔ لان یربنی رجل من قریش احب الی من ان یربنی رجل من ھوازن ۔ کہ کسی قریشی کا سردار ہونا مجھے اس سے زیادہ عزیز ہے کہ بنی ہوازن کا کوئی آدمی مجھ پر حکمرانی کرے ۔ رب کا لفظ اصل میں مصدر ہے اور استعارۃ بمعنی فاعل استعمال ہوتا ہے اور مطلق ( یعنی اصافت اور لام تعریف سے خالی ) ہونے کی صورت میں سوائے اللہ تعالیٰ کے ، جو جملہ موجودات کے مصالح کا کفیل ہے ، اور کسی پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا چناچہ ارشاد ہے :۔ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] عمدہ شہر اور ( آخرت میں ) گنا ه بخشنے والا پروردگار ،۔ غفر الغَفْرُ : إلباس ما يصونه عن الدّنس، ومنه قيل : اغْفِرْ ثوبک في الوعاء، واصبغ ثوبک فإنّه أَغْفَرُ للوسخ «1» ، والغُفْرَانُ والْمَغْفِرَةُ من اللہ هو أن يصون العبد من أن يمسّه العذاب . قال تعالی: غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] ( غ ف ر ) الغفر ( ض ) کے معنی کسی کو ایسی چیز پہنا دینے کے ہیں جو اسے میل کچیل سے محفوظ رکھ سکے اسی سے محاورہ ہے اغفر ثوبک فی ولوعاء اپنے کپڑوں کو صندوق وغیرہ میں ڈال کر چھپادو ۔ اصبغ ثوبک فانہ اغفر لو سخ کپڑے کو رنگ لو کیونکہ وہ میل کچیل کو زیادہ چھپانے والا ہے اللہ کی طرف سے مغفرۃ یا غفران کے معنی ہوتے ہیں بندے کو عذاب سے بچالیا ۔ قرآن میں ہے : ۔ غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں ۔ وهب الهِبَةُ : أن تجعل ملكك لغیرک بغیر عوض . يقال : وَهَبْتُهُ هِبَةً ومَوْهِبَةً ومَوْهِباً. قال تعالی: وَوَهَبْنا لَهُ إِسْحاقَ [ الأنعام/ 84] ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَهَبَ لِي عَلَى الْكِبَرِ إِسْماعِيلَ وَإِسْحاقَ [إبراهيم/ 39] ، إِنَّما أَنَا رَسُولُ رَبِّكِ لِأَهَبَ لَكِ غُلاماً زَكِيًّا[ مریم/ 19] ( و ہ ب ) وھبتہ ( ف ) ھبۃ وموھبۃ ومو ھبا بلا عوض کوئی چیز دے دینا یا کچھ دینا قرآن میں ہے : ۔ وَوَهَبْنا لَهُ إِسْحاقَ [ الأنعام/ 84] اور ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب ) بخشے ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَهَبَ لِي عَلَى الْكِبَرِ إِسْماعِيلَ وَإِسْحاقَ [إبراهيم/ 39] خدا کا شکر ہے جس نے مجھے بڑی عمر اسماعیل اور اسحاق بخشے ۔ إِنَّما أَنَا رَسُولُ رَبِّكِ لِأَهَبَ لَكِ غُلاماً زَكِيًّا[ مریم/ 19] انہوں نے کہا کہ میں تو تمہارے پروردگار کا بھیجا ہوا یعنی فر شتہ ہوں اور اسلئے آیا ہوں کہ تمہیں پاکیزہ لڑکا بخشوں ۔ ملك) بادشاه) المَلِكُ : هو المتصرّف بالأمر والنّهي في الجمهور وَالمِلْكُ ضربان : مِلْك هو التملک والتّولّي، ومِلْك هو القوّة علی ذلك، تولّى أو لم يتولّ. فمن الأوّل قوله : إِنَّ الْمُلُوكَ إِذا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوها[ النمل/ 34] ، ومن الثاني قوله : إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِياءَ وَجَعَلَكُمْ مُلُوكاً [ المائدة/ 20] ( م ل ک ) الملک ۔ بادشاہ جو پبلک پر حکمرانی کرتا ہے ۔ یہ لفظ صرف انسانوں کے منتظم کے ساتھ خاص ہے . اور ملک کا لفظ دو طرح پر ہوتا ہے عملا کسی کا متولی اور حکمران ہونے کو کہتے ہیں ۔ دوم حکمرانی کی قوت اور قابلیت کے پائے جانے کو کہتے ہیں ۔ خواہ نافعل اس کا متولی ہو یا نہ ہو ۔ چناچہ پہلے معنی کے لحاظ سے فرمایا : ۔ إِنَّ الْمُلُوكَ إِذا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوها[ النمل/ 34] بادشاہ جب کسی ملک میں داخل ہوتے ہیں ۔ تو اس کو تباہ کردیتے ہیں ۔ اور دوسرے معنی کے لحاظ سے فرمایا : ۔ إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِياءَ وَجَعَلَكُمْ مُلُوكاً [ المائدة/ 20] کہ اس نے تم میں پیغمبر کئے اور تمہیں بادشاہ بنایا ۔ ابتغاء (ينبغي) البَغْي : طلب تجاوز الاقتصاد فيما يتحرّى، تجاوزه أم لم يتجاوزه، فتارة يعتبر في القدر الذي هو الكمية، وتارة يعتبر في الوصف الذي هو الكيفية، يقال : بَغَيْتُ الشیء : إذا طلبت أكثر ما يجب، وابْتَغَيْتُ كذلك، قال اللہ عزّ وجل : لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَةَ مِنْ قَبْلُ [ التوبة/ 48] ، وأمّا الابتغاء فقد خصّ بالاجتهاد في الطلب، فمتی کان الطلب لشیء محمود فالابتغاء فيه محمود نحو : ابْتِغاءَ رَحْمَةٍ مِنْ رَبِّكَ [ الإسراء/ 28] ، وابْتِغاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلى [ اللیل/ 20] ، الابتغاء فقد خصّ بالاجتهاد في الطلب، فمتی کان الطلب لشیء محمود فالابتغاء فيه محمود نحو : ابْتِغاءَ رَحْمَةٍ مِنْ رَبِّكَ [ الإسراء/ 28] ، وابْتِغاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلى [ اللیل/ 20] ، وقولهم : يَنْبغي مطاوع بغی. فإذا قيل : ينبغي أن يكون کذا ؟ فيقال علی وجهين : أحدهما ما يكون مسخّرا للفعل، نحو : النار ينبغي أن تحرق الثوب، والثاني : علی معنی الاستئهال، نحو : فلان ينبغي أن يعطی لکرمه، وقوله تعالی: وَما عَلَّمْناهُ الشِّعْرَ وَما يَنْبَغِي لَهُ [يس/ 69] ، علی الأول، فإنّ معناه لا يتسخّر ولا يتسهّل له، ألا تری أنّ لسانه لم يكن يجري به، وقوله تعالی: وَهَبْ لِي مُلْكاً لا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي [ ص/ 35] . ( ب غ ی ) البغی کے معنی کسی چیز کی طلب میں درمیانہ ردی کی حد سے تجاوز کی خواہش کرنا کے ہیں ۔ خواہ تجاوز کرسکے یا نہ اور بغی کا استعمال کیت اور کیفیت یعنی قدر وو صف دونوں کے متعلق ہوتا ہے ۔ کہا جاتا ۔ کسی چیز کے حاصل کرنے میں جائز حد سے تجاوز ۔ قرآن میں ہے : ۔ لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَةَ مِنْ قَبْلُ [ التوبة/ 48 پہلے بھی طالب فسادر ہے ہیں ۔ الا بتغاء یہ خاص کر کوشش کے ساتھ کسی چیز کو طلب کرنے پر بولا جاتا ہے ۔ اگر اچھی چیز کی طلب ہو تو یہ کوشش بھی محمود ہوگی ( ورنہ مذموم ) چناچہ فرمایا : ۔ { ابْتِغَاءَ رَحْمَةٍ مِنْ رَبِّكَ } ( سورة الإسراء 28) اپنے پروردگار کی رحمت ( یعنی فراخ دستی ) کے انتظار میں ۔ وابْتِغاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلى [ اللیل/ 20] بلکہ اپنے خدا وندی اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لئے دیتا ہے ۔ اور ینبغی ( انفعال ) بغی کا مطاوع آتا ہے اور ینبغی ایکون کذا کا محاورہ طرح استعمال ہوتا ہے ( 1) اس شے کے متعلق جو کسی فعل کے لئے مسخر ہو جیسے یعنی کپڑے کو جلا ڈالنا آگ کا خاصہ ہے ۔ ( 2) یہ کہ وہ اس کا اہل ہے یعنی اس کے لئے ایسا کرنا مناسب اور زیبا ہے جیسے کہ فلان کے لئے اپنی کرم کی وجہ سے بخشش کرنا زیبا ہے اور آیت کریمہ : ۔ وَما عَلَّمْناهُ الشِّعْرَ وَما يَنْبَغِي لَهُ [يس/ 69] اور ہم نے ان ( پیغمبر ) کو شعر گوئی نہیں سکھلائی اور نہ وہ ان کو شایاں ہے ۔ پہلے معنی پر محمول ہے ۔ یعنی نہ تو آنحضرت فطر تا شاعر ہیں ۔ اور نہ ہی سہولت کے ساتھ شعر کہہ سکتے ہیں اور یہ معلوم کہ آپ کی زبان پر شعر جاری نہ ہوتا تھا ۔ اور آیت کریمہ : وَهَبْ لِي مُلْكاً لا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي [ ص/ 35] اور مجھ کو ایسی بادشاہ ہی عطا فرما کر میرے بعد کیسی کو شایاں نہ ہو ۔ ( دوسرے معنی پر محمول ہے ۔ یعنی میرے بعد وہ سلطنت کسی کو میسر نہ ہو ) وَهَّابِ بمعنی: أنه يعطي كلًّا علی استحقاقه،

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

پھر انہوں نے اپنی سلطنت اور اپنے پروردگار کی اطاعت کی طرف رجوع کیا اور توبہ کی اور عرض کیا کہ میرے پروردگار میرا قصور معاف فرما اور ایسی سلطنت دے کہ میرے سوا کسی کو میسر نہ ہو یا یہ کہ اب بقیہ زندگی میں وہ مجھ سے چھینی نہ جائے بیشک جس کو آپ چاہیں بادشاہت اور نبوت عطا کرنے والے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٣٥ { قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَہَبْ لِیْ مُلْکًا لَّا یَنْبَغِیْ لِاَحَدٍ مِّنْم بَعْدِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْوَہَّابُ } ” اس نے دعا کی : پروردگار ! مجھے معاف فرما دے اور مجھے ایسی حکومت عطا فرما جو میرے بعد کسی اور کے لیے سزاوار نہ ہو ‘ یقینا تو ہی عطا فرمانے والا ہے۔ “ چناچہ اللہ تعالیٰ نے آپ ( علیہ السلام) کی یہ دعا قبول فرماتے ہوئے آپ ( علیہ السلام) کو ِجنوں ‘ پرندوں اور ہوائوں پر بھی حکومت عطا فرمائی اور ایسی حکومت آپ ( علیہ السلام) کے بعد پھر کسی اور کو نصیب نہ ہوئی۔ حضرت سلیمان (علیہ السلام) اور آپ ( علیہ السلام) کے والد حضرت دائود (علیہ السلام) پر اللہ تعالیٰ نے جو خصوصی انعامات اور احسانات فرمائے تھے ان کے بارے میں حضرت سلیمان (علیہ السلام) کے جذباتِ شکر کا اظہار آپ ( علیہ السلام) کی اس دعا سے بھی ہوتا ہے : { وَقَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیْٓ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَدْخِلْنِیْ بِرَحْمَتِکَ فِیْ عِبَادِکَ الصّٰلِحِیْنَ ۔ ( النمل) ” اور اس نے دعا کی : پروردگار ! مجھے توفیق دے کہ میں شکر ادا کروں تیری اس نعمت کا جو تو نے مجھے اور میرے والدین کو عطا کی ہے اور یہ کہ میں اچھے اعمال کروں جن سے تو راضی ہو ‘ اور مجھے داخل کرنا اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں ۔ “

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

36 In view of the contest, the real object here is to relate this event; the preceding verses are an introduction to it. Just as above this, first the Prophet David was praised, then the event narrated by which he was put to temptation, then it was said that Allah Almighty dces not spare even such a beloved servant from accountability, then about his noble nature it was said that as soon as he was warned of the temptation, he repented and bowed before Allah and withheld himself from the act, so also here the sequence is like this: First, the Prophet Solomon's high rank and his deep sense of devotion has been mentioned, then it is said that he also was put to the test, then it has been stated that when a mere body was placed on his throne, he immediately felt warned on his error, and pleading the forgiveness of his Lord, withdrew from the act, because of which he was involved in the temptation. In other words, Allah by means of these two stories wants to impress two things upon the reader simultaneously: (1) Not to speak of the common men, even high-ranking Prophets were not spared from His strict accountability; and (2) the right attitude for man is not to brag and feel proud after committing an error, but to bow down humbly before his Lord as soon as he realizes his sin. It was the result of this attitude that Allah not only forgave the mistakes of those illustrious men but blessed them with still more favours and kindness. Here, the question again arises as to what was the temptation in which the Prophet Solomon was involved; what is the meaning of placing a mere body on his throne, and what was the nature of the warning on the occurrence of which he repented? In reply to this the commentators have adopted four different points of view: One section of them has related a long story whose details are disputed, but their resume is this: The error committed by the Prophet Solomon was either that one of his wives continued to worship the idols in the palace for forty days and he remained unaware of it, or that he remained confined to his residence for a few days and did not attend to redressing of the oppressed people's grievances. For this he was punished as follows: A satan somehow made away with his ring by which he ruled over the jinns, men and wind. As soon as he lost the ring he was deprived of his powers and he remained wandering from place to place for forty days; in the interval the satan continued to rule in the guise of Solomon. The placing of a mere body on Solomon's throne implied this very satan, who had sat on his -throne. Some people have gone to the extent to say that during that period even the chastity of the women in the royal household did not remain safe from the satan. At last from his conduct the ministers and the chiefs and the scholars of the court began to doubt that he was not Solomon. Therefore, when they opened the Torah before him, he fled. On the way the ring fell from his hand in the sea, or he cast it into the sea himself, and a fish swallowed it. Then, somehow the Prophet Solomon came by the fish. When in order to cook it, he cut open its belly he found his ring in it. Then, no sooner did he get the ring than the jinns and men presented themselves humbly before him.--This whole story, from the beginning to the end, is nonsensical and absurd, which the converts from among the Jews and Christians took from the Talmud and other Israelite traditions and spread it among the Muslims. It is strange that some of our well known scholars took these traditions as authentic and cited them as the explanation of the allusions of the Qur'an, whereas neither is there any truth in Solomon's ring, nor could his glorious works be attributed to any ring, nor had the satans been given the power that they might disguise themselves as Prophets and mislead the people, nor can it be imagined about Allah that He would punish a Prophet for an error in such a manner as to enable a satan to corrupt and destroy a whole community, disguised as a prophet. The Qur'an itself repudiates this commentary. In the verses that follow Allah says: When Solomon met with the trial, and he asked Our forgiveness for it, then We subdued the wind and the satans to him. Hut, on the contrary, according to the above commentary, the satans were already under his control by virtue of the ring. It is strange that the scholars who have made this commentary did not care to consider what the subsequent verses say. The second section of them says that a son was born to the Prophet Solomon after twenty years. The satans feared that if he became king after Solomon, they would continue to remain slaves as they were under him. Therefore, they plotted to kill him. When Solomon came to know of this plot, he hid the child in the clouds so that he was brought up there. This was the temptation in which he was involved: he placed reliance on the protection of the clouds instead of having trust in Allah. For this he was punished in this way that the child died and fell on his throne as a mere body .... This tale also is baseless and is expressly against the Qur`an, for in this also it has been assumed that the winds and satans were already under the Prophet Solomon's control, whereas the Qur'an in clear words has stated their subjection to be an event that took place after the trial. The third section says that the Prophet Solomon one day swore that he would go in to his 70 wives that night, and from each a warrior would be born, who would fight in the cause of Allah, but while he said this he did not say: In sha A//ah: if Allah so wills. Consequently, only one wife conceived and from her also a defective child was born, whom the midwife brought and placed on his throne. This Hadith has been reported by Hadrat Abu Harairah from the Holy Prophet and it has been related by Bukhari and Muslim and other traditionists in several ways. In Bukhari itself this tradition has been related at different places in different ways. At one place the number of the wives has been stated as 60 and at others 70 or 90 or 99 or 100. As far as the chains of the transmitters are concerned, most of the traditions have strong chains, and their authenticity cannot be disputed from the point of view of the principles of reporting. But the subject-matter of the Hadith is patently against reason, and proclaims aloud that such a thing could not have been said by the Holy Prophet, as reported. But, on the contrary, he might have probably mentioned it as an example of the foolish and nonsensical tale-telling of the Jews, and the hearer might have misunderstood that the Holy Prophet himself had stated it as an event. To force the people to accept such traditions only on the strength of their chains of transmitters would be making religion a matter of mockery and jest. Everyone can calculate for himself that even in the longest night of winter the interval between the `Isha`and the Fajr Prayers cannot be of more than ten to cloven hours. If the minimum number of the wives be 60, it would mean that the Prophet Solomon (peace be upon him) went on having intercourse with them continuously for 10 to 11 hours that night at the rate of six wives per hour, without having a moment's rest. Is it practically possible? And can it be expected that the Holy Prophet might have related it as an event? Then in the Hadith nowhere has it been said that the body that had been placed on Solomon's throne, as stated in the Qur'an, implied the malformed child. Therefore, it cannot be claimed that the Holy Prophet had narrated this event as a commentary of this verse. Furthermore, though it is understandable why the Prophet Solomon asked for Allah's forgiveness on the birth of the child, one fails to understand why, along with the prayer for forgiveness, he prayed: "My Lord, grant me a kingdom as may belong to no one else after me. " Another commentary which Imam Razi has preferred is this: The Prophet Solomon was afflicted with a serious disease, or on account of an impending danger his body had been reduced to a mere skeleton. But this commentary also does not conform to the words of the Qur'an. The Qur'an says: "We put Solomon to the test and placed a mere body on his throne. Then he turned (to Allah). " From these words no one can understand that the mere body implied the body of the Prophet Solomon himself. They clearly show that putting to the test implied some error that. he happened to commit. On this, the way he was given the warning was that a mere body was placed on his throne, and when he realized his error he turned to Allah. As a matter of fact, this is one of the most difficult places of the Qur'an, and we do not find any indisputable ground for giving a definite and absolute commentary of it. But if the words of the Prophet Solomon's prayer: "My Lord, forgive me, and grant me a kingdom as may belong to no one else after me," are read in the light of the Israelite history, it appears that probably he cherished in his heart the desire that his son should succeed him on the throne so that His kingdom and sovereignty should continue in his own race after him. This same thing has been called a "temptation" for him by Allah, and he realized this when his heir Rehoboam grew up into an unworthy young man, whose ugly manners clearly foretold that he would not be able to sustain the mighty kingdom of the Prophets David and Solomon (peace be upon them) even for a few days. °Placing a mere body on his throne" probably means that the son whom he wanted to succeed him on the throne, was an unworthy person. Therefore, he restrained his desire, asked for Allah's forgiveness and prayed that the kingdom should end with him, and he would curb his desire to have it continued in his dynasty. The Israelite history also shows the same thing. The Prophet Solomon did not make any will about his successor, nor made it binding for the people to obey a particular person. After him his ministers put Rehoboam on the throne, but not long afterwards ten tribes of Israel took northern Palestine and broke away, and only the tribe of Judah remained loyal to the throne of Jerusalem.

سورة صٓ حاشیہ نمبر :36 سلسلہ کلام کے لحاظ سے اس جگہ اصل مقصد یہی واقعہ بیان کرنا ہے اور پچھلی آیات اسی کے لیے بطور تمہید ارشاد ہوئی ہیں ۔ جس طرح پہلے حضرت داؤد کی تعریف کی گئی ، پھر اس واقعہ کا ذکر کیا گیا جس میں وہ مبتلائے فتنہ ہو گئے تھے ، پھر بتایا گیا کہ اللہ جل شانہ نے اپنے ایسے محبوب بندے کو بھی محاسبہ کیے بغیر نہ چھوڑا ، پھر ان کی یہ شان دکھائی گئی کہ فتنے پر متنبہ ہوتے ہی وہ تائب ہو گئے اور اللہ کے آگے جھک کر انہوں نے اپنے اس فعل سے رجوع کر لیا ، اسی طرح یہاں بھی ترتیب کلام یہ ہے کہ پہلے حضرت سلیمان علیہ السلام کے مرتبہ بلند اور شان بندگی کا ذکر کیا گیا ہے ، پھر بتایا گیا ہے کہ ان کو بھی آزمائش میں ڈالا گیا پھر ان کی یہ شان بندگی دکھائی گئی ہے کہ جب ان کی کرسی پر ایک جسد لا کر ڈال دیا گیا تو وہ فوراً ہی اپنی لغزش پر متنبہ ہو گئے اور اپنے رب سے معافی مانگ کر انہوں نے اپنی اس بات سے رجوع کر لیا جس کی وجہ سے وہ فتنے میں پڑے تھے ۔ بالفاظ دیگر اللہ تعالیٰ ان دونوں قصوں سے بیک وقت دو باتیں ذہن نشین کرانا چاہتا ہے ۔ ایک یہ کہ اس کے بے لاگ محاسبے سے انبیا تک نہیں بچ سکے ہیں ، تابدیگراں چہ رسد ۔ دوسرے یہ کہ بندے کے لیے صحیح رویہ قصور کر کے اکڑنا نہیں ہے بلکہ اس کا کام یہ ہے کہ جس وقت بھی اسے اپنی غلطی کا احساس ہو جائے اسی وقت وہ عاجزی کے ساتھ اپنے رب کے آگے جھک جائے ۔ اسی رویہ کا نتیجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان بزرگوں کی لغزشوں کو محض معاف ہی نہیں کیا بلکہ ان کو اور زیادہ الطاف و عنایات سے نوازا ۔ یہاں پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے وہ فتنہ کیا تھا جس میں حضرت سلیمان علیہ السلام پڑ گئے تھے؟ اور ان کی کرسی پر ایک جَسَد لا کر ڈال دینے کا کیا مطلب ہے ؟ اور اس جَسَد کا لا کر ڈالا جانا ان کے لیے کس نوعیت کی تنبیہ تھی جس پر انہوں نے توبہ کی؟ اس کے جواب میں مفسرین نے چار مختلف مسلک اختیار کیے ہیں ۔ ایک گروہ نے ایک لمبا چوڑا افسانہ بیان کیا ہے جس کی تفصیلات میں ان کے درمیان بہت کچھ اختلافات ہیں ۔ مگر سب کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام سے یا تو یہ قصور ہوا تھا کہ ان کے محل میں ایک بیگم چالیس دن تک بت پرستی کرتی رہی اور وہ اس سے بے خبر رہے ، یا یہ کہ وہ چند روز تک گھر میں بیٹھے رہے اور کسی مظلوم کی داد رسی نہ کی ۔ اس پر ان کو یہ سزا ملی کہ ایک شیطان کسی نہ کسی طرح ان کی وہ انگوٹھی اڑا لے گیا جس کی بدولت وہ جن و انس اور ہواؤں پر حکومت کرتے تھے ۔ انگوٹھی ہاتھ سے جاتے ہی حضرت سلیمان علیہ السلام کا سارا اقتدار چھن گیا اور وہ چالیس دن تک دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھرے ۔ اور اس دوران میں وہ شیطان سلیمان علیہ السلام بنا ہوا حکمرانی کرتا رہا ۔ سلیمان علیہ السلام کی کرسی پر ایک جسد لا کر ڈال دینے سے مراد یہی شیطان ہے جو کرسی پر بیٹھ گیا تھا ۔ بعض حضرات یہاں تک بھی کہہ گزرتے ہیں کہ اس زمانے میں اس شیطان سے حرم سلیمانی کی خواتین تک کی عصمت محفوظ نہ رہی ۔ آخر کار سلطنت کے اعیان و اکابر اور علماء کو اس کی کاروائیاں دیکھ کر شک ہو گیا کہ یہ سلیمان نہیں ہے ۔ چنانچہ انہوں نے اس کے سامنے توراۃ کھولی اور وہ ڈر کر بھاگ نکلا ۔ راستے میں انگوٹھی اس کے ہاتھ سے سمندر میں گر گئی ، یا خود اسی نے پھینک دی ، اور اسے ایک مچھلی نے نگل لیا ۔ پھر اتفاق سے وہ مچھلی سلیمان کو مل گئی ۔ اسے پکانے کے لیے انہوں نے اس کا پیٹ جو چاک کیا تو انگوٹھی نکل آئی اور اس کا ہاتھ آنا تھا کہ جن و انس سب سلام کرتے ہوئے ان کے سامنے حاضر ہو گئے ـــــــــــ یہ پورا افسانہ از سر تاپا خرافات پر مشتمل ہے جنہیں نو مسلم اہل کتاب نے تلمود اور دوسرے اسرائیلی روایات سے اخذ کر کے مسلمانوں میں پھیلا دیا تھا اور حیرت ہے کہ ہمارے ہاں کے بڑے بڑے لوگوں نے ان کو قرآن کے مجملات کی تفصیلات سمجھ کر اپنی زبان سے نقل کر دیا ۔ حالانکہ نہ انگشتری سلیمانی کی کوئی حقیقت ہے ، نہ حضرت سلیمان کے کمالات کسی انگشتری کے کرشمے تھے ، نہ شیاطین کو اللہ نے یہ قدرت دی ہے کہ انبیاء کی شکل بنا کر آئیں اور خلق خدا کو گمراہ کریں ، اور نہ اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ تصور کیا جا سکتا ہے کہ کسی نبی کے قصور کی سزا ایسی فتنہ انگیز شکل میں دے جس سے شیطان نبی بن یر ایک پوری امت کا ستیاناس کر دے ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ قرآن خود اس تفسیر کی تردید کر رہا ہے ۔ آگے آیات میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جب یہ آزمائش حضرت سلیمان کو پیش آئی اور انہوں نے ہم سے معافی مانگ لی تب ہم نے ہوا اور شیاطین کو ان کے لیے مسخر کر دیا ۔ لیکن یہ تفسیر اس کے برعکس یہ بتا رہی ہے کہ شیاطین پہلے ہی انگشتری کے طفیل حضرت سلمان کے تابع فرمان تھے ۔ تعجب ہے کہ جن بزرگوں نے یہ تفسیر بیان کی ہے انہوں نے یہ بھی نہ دیکھا کہ بعد کی آیات کیا کہہ رہی ہیں ۔ دوسرا گروہ کہتا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے ہاں 20 سال کے بعد ایک لڑکا پیدا ہوا ۔ شیاطین کو خطرہ ہوا کہ اگر سلیمان علیہ السلام کے بعد یہ بادشاہ ہو گیا تو ہم پھر اسی غلامی میں مبتلا رہیں گے ، اس لیے انہوں نے اسے قتل کر دینے کی ٹھانی ۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کو اس کا علم ہو گیا اور انہوں نے اس لڑکے کو بادلوں میں چھپا دیا تا کہ وہیں اس کی پرورش ہوتی رہے ۔ یہی وہ فتنہ تھا جس میں حضرت مبتلا ہوئے تھے کہ انہوں نے اللہ پر توکل کرنے کے بجائے بادلوں کی حفاظت پر اعتماد کیا ۔ اس کی سزا ان کو دی گئی کہ وہ بچہ مر کر ان کی کرسی پر آ گرا ــــــــــــ یہ افسانہ بھی بالکل بے سر و پا اور صریح قرآن کے خلاف ہے ، کیونکہ اس میں بھی یہ فرض کر لیا گیا ہے کہ ہوائیں اور شیاطین پہلے سے حضرت سلیمان علیہ السلام کے لیے مسخر تھے ، حالانکہ قرآن صاف الفاظ میں ان کی تسخیر کو اس فتنے کے بعد کا واقعہ بتا رہا ہے ۔ تیسرا گروہ کہتا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے ایک روز قسم کھائی کہ آج رات میں اپنی ستر بیویوں کے پاس جاؤں گا اور ہر ایک سے ایک مجاہد فی سبیل اللہ پیدا ہو گا ، مگر یہ بات کہتے ہوئے انہوں نے اِنشاء اللہ نہ کہا ۔ اس کا نتیجہ یہ ہو ا کہ صرف ایک بیوی حاملہ ہوئیں اور ان سے بھی ایک ادھورا بچہ پیدا ہوا جسے دائی نے لا کر حضرت سلیمان علیہ السلام کی کرسی پر ڈال دیا ۔ یہ حدیث حضرت ابو ہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے اور اسے بخاری و مسلم اور دوسرے محدثین نے متعدد طریقوں سے نقل کیا ہے ۔ خود بخاری میں مختلف مقامات پر یہ روایت جن طریقوں سے نقل کی گئی ہے ان میں سے کسی میں بیویوں کی تعداد 60 بیان کی گئی ہے ، کسی میں 70 ، کسی میں 90 ، کسی میں 99 ، اور کسی میں 100 ۔ جہاں تک اسناد کا تعلق ہے ، ان میں سے اکثر روایات کی سند قوی ہے ، اور با عتبار روایت اسکی صحت میں کلام نہیں کیا جا سکتا ۔ لیکن حدیث کا مضمون صریح عقل کے خلاف ہے اور پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح ہرگز نہ فرمائی ہوگی جس طرح وہ نقل ہوئی ہے ۔ بلکہ آپ نے غالباً یہود کی یاوہ گوئیوں کا ذکر کرتے ہوئے کسی موقع پر اسے بطور مثال بیان فرمایا ہو گا ، اور سامع کو یہ غلط فہمی لاحق ہو گئی کہ اس بات کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم خود بطور واقعہ بیان فرما رہے ہیں ۔ ایسی روایات کو محض صحت سند کے زور پر لوگوں کے حلق سے اتروانے کی کوشش کرنا دین کو مضحکہ بنانا ہے ۔ ہر شخص خود حساب لگا کر دیکھ سکتا ہے کہ جاڑے کی طویل ترین رات میں بھی عشا اور فجر کے درمیان دس گیارہ گھنٹے سے زیادہ وقت نہیں ہوتا ۔ اگر بیویوں کی کم سے کم تعداد 60 ہی مان لی جائے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ حضرت سلیمان علیہ السلام اس رات بغیر دم لیے فی گھنٹہ 6 بیویوں کے حساب سے مسلسل دس گھنٹے یا گیارہ گھنٹے مباشرت کرتے چلے گئے ۔ کیا یہ عملاً ممکن بھی ہے؟ اور کیا یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات واقعے کے طور پر بیان کی ہو گی؟ پھر حدیث میں یہ بات کہیں نہیں بیان کی گئی ہے کہ قرآن مجید میں حضرت سلیمان کی کرسی پر جس جسد کے ڈالے جانے کا ذکر آیا ہے اس سے مراد یہی ادھورا بچہ ہے ۔ اس لیے یہ دعویٰ نہیں کیا جا سکتا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ واقعہ اس آیت کی تفسیر کے طور پر بیان فرمایا تھا ۔ علاوہ بریں اس بچے کی پیدائش پر حضرت سلیمان علیہ السلام کا استغفار کرنا تو سمجھ میں آتا ہے ، مگر یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ انہوں نے استغفار کے ساتھ یہ دعا کیوں مانگی کہ مجھے وہ بادشاہی دے جو میرے بعد کسی کے لیے سزا وار نہ ہو ۔ ایک اور تفسیر جس کو امام رازی ترجیح دیتے ہیں یہ ہے کہ حضرت سلیمان کسی سخت مرض میں مبتلا ہو گئے تھے ، یا کسی خطرے کی وجہ سے اس قدر متفکر تھے کہ گھلتے گھلتے وہ بس ہڈی اور چمڑا رہ گئے تھے ۔ لیکن یہ تفسیر قرآن کے الفاظ کا ساتھ نہیں دیتی ۔ قرآن کے الفاظ یہ ہیں کہ ہم نے سلیمان کو آزمائش میں ڈالا اور اس کی کرسی پر ایک جسد لا کر ڈال دیا ، پھر اس نے رجوع کیا ۔ ان الفاظ کو پڑھ کر کوئی شخص بھی یہ نہیں سمجھ سکتا کہ اس جسد سے مراد خود حضرت سلیمان ہیں ۔ ان سے تو صاف یہ معلوم ہوتا ہے کہ آزمائش میں ڈالے جانے سے مراد کوئی قصور ہے جو آنجناب سے صادر ہوا تھا ۔ اس قصور پر آپ کو تنبیہ اس شکل میں فرمائی گئی کہ آپ کی کرسی پر ایک جسد لا ڈالا گیا ، اور اس پر جب آپ کو اپنے قصور کا احساس ہوا تو آپ نے رجوع فرما لیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ مقام قرآن مجید کے مشکل ترین مقامات میں سے ہے اور حتمی طور پر اس کی کوئی تفسیر بیان کرنے کے لیے ہمیں کوئی یقینی بنیاد نہیں ملتی ۔ لیکن حضرت سلیمان کی دعا کے یہ الفاظ کہ اے میرے رب ، مجھے معاف کر دے اور مجھ کو وہ بادشاہی دے جو میرے بعد کسی کے لیے سزاوار نہ ہو ، اگر تاریخ بنی اسرائیل کی روشنی میں پڑھے جائیں تو بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کے دل میں غالباً یہ خواہش تھی کہ ان کے بعد ان کا بیٹا جانشین ہو اور حکومت و فرمانروائی آئندہ انہی کی نسل میں باقی رہے ۔ اسی چیز کو اللہ تعالیٰ نے ان کے حق میں فتنہ قرار دیا اور اس پر وہ اس وقت متنبہ ہوئے جب ان کا ولی عہد رَجُبعام ایک ایسا نالائق نوجوان بن کر اٹھا جس کے لچھن صاف بتا رہے تھے کہ وہ داؤد و سلیمان علیہما السلام کی سلطنت چار دن بھی نہ سنبھال سکے گا ۔ ان کی کرسی پر ایک جَسَد لا کر ڈالے جانے کا مطلب غالباً یہی ہے کہ جس بیٹے کو وہ اپنی کرسی پر بٹھانا چاہتے تھے وہ ایک کندہ ناتراش تھا ۔ تب انہوں نے اپنی اس خواہش سے رجوع کیا ، اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ کر درخواست کی کہ بس یہ بادشاہی مجھی پر ختم ہو جائے ، میں اپنے بعد اپنی نسل میں بادشاہی جاری رہنے کی تمنا سے باز آیا ۔ بنی اسرائیل کی تاریخ سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے اپنے بعد کسی کے لیے بھی جانشینی کی نہ وصیت کی اور نہ کسی کی اطاعت کے لیے لوگوں کو پابند کیا ۔ بعد میں ان کے اعیان سلطنت نے رجبعام کو تخت پر بٹھایا ، مگر کچھ زیادہ مدت نہ گزری تھی کہ بنی اسرائیل کے دس قبیلے شمالی فلسطین کا علاقہ لے کر الگ ہو گئے اور صرف یہوداہ کا قبیلہ بیت المقدس کے تخت سے وابستہ رہ گیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

17: حضرت سلیمان (علیہ السلام) کو ہواؤں اور جنات اور پرندوں پر جو سلطنت حاصل ہوئی، وہ بعد میں کسی کو نہ ہو سکی۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(38:35) ہب لی۔ ھب امر کا صیغہ واحد مذکر حاضر۔ وھب وھبۃ (باب فتح) مصدر سے۔ تو عطا کر۔ لی مجھے۔ تو مجھے عطا کر۔ تو مجھے بخش دے۔ لا ینبغی۔ مضارع منفی واحد مذکر غائب۔ انبغاء (انفعال) مصدر سے۔ زیبا نہیں ہے۔ میسر نہ ہو۔ لائق۔ یا مناسب نہیں ہے ۔ شایاں نہیں ہے۔ ھب لی ملکا لا ینبغی لاحد من بعدی۔ مجھے ایسی بادشاہی عطا فرما کہ میرے بعد (سوا) کسی کو شایاں نہ ہو۔ (یعنی میرے بعد (سوائ) ویسی سلطنت کسی کو میسر نہ ہو) ۔ اور جگہ قرآن مجید میں ہے :۔ وما علمنہ الشعر وما ینبغی لہ۔ (36:69) ہم نے ان (پیغمبر) کو شعر گوئی نہیں سکھلائی اور نہ ہی وہ ان کو شایاں ہے۔ یعنی مادہ۔ الوھاب۔ اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی میں سے ہے۔ ھبۃ مصدر سے مبالغہ کا صیغہ ہے۔ بہت عطا کرنے والا۔ بہت بخشش کرنے والا

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 3 اس واقعہ کی تفصیل میں بہت سے علما نے یہ واقعہ نقل کیا ہے کہ کچھ عرصہ کیلئے اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان ( علیہ السلام) کے تخت پر صخر نامی ایک جن کو قابض کردیا تھا۔ اس کے مختلف اسباب میں سے ایک سبب یہ تھا کہ حضرت سلیمان ( علیہ السلام) کی ایک بیوی بت پرست تھی۔ اس کی یہ سزا ملی کہ جتنی مدت اس بیوی نے بت پرستی کی تھی اتنی مدت کیلئے حضرت سلیمان ( علیہ السلام) تخت سلطنت سے محروم کردیئے گئے اور ان کی انگوٹھی جس میں اسم اعظم تھا ایک لونڈی کے واسطہ سے صخر کے ہاتھ پڑگئی۔ اس کے ہاتھ سے وہ انگوٹھی دریا میں گرگئی اور ایک مچھلی نے اسے نگل لیا، پھر وہ مچھلی شکار ہو کر حضرت سلیمان ( علیہ السلام) کے پاس آئی اور اس طرح انہوں نے اس کے پیٹ سے انگوٹھی کو نکال کر پھر اپنا تخت واپس لے لیا، مگر یہ سارا قصہ اہل کتاب سے مآخوذ ہے اور اہل کتاب میں سے اکثر وہ ہیں جو حضرت سلیمان ( علیہ السلام) کو اللہ کا نبی نہیں مانتے، ان کا مقصد انہیں زیادہ سے زیادہ بد نام کرنا ہے۔ ( ابن کثیر) بعض مفسرین (رح) نے اس آیت کی تفسیر صحیح بخاری کی ایک روایت سے کی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت سلیمان ( علیہ السلام) نے فرمایا کہ آج میں اپنی ستر بیویوں سے ہم بستری کروں گا اور ان میں سے ہر ایک بیوی ایک شہسوار بچے کو جنم دے گی مگر انشاء اللہ کہنا بھول گئے نتیجہ یہ ہوا کہ ان میں سے صرف ایک بیوی حاملہ ہوئی اور اس نے ایک ناقص بچے کو جنم دیا جو حضرت سلیمان ( علیہ السلام) کے تخت پر لا کر لٹایا گیا “۔ اس کے بعد آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اگر وہ انشاء اللہ کہہ دیتے تو ہر بیوی سے مجاہد پیدا ہوتا۔ یہ واقعہ بیشک صحیح ہے مگر اسے زیر بحث آیت کی تفسیر میں قرار دینا تفسیر باالرائی ہے۔ جس حد تک ” فتنہ “ یعنی آزمائش کا تعلق ہے اسے تو قرآن نے بیان کیا ہے اور یہ کہ اس آزمائش سے متنبہ ہو کر حضرت سلیمان ( علیہ السلام) نے دعا کی جس کے آگے ذکر آرہا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس دعا کو قبولیت بخشی اور ان کی عظمت شان کو سراہا مگر اس آزمائش کی تعیین میں قرآن و حدیث سے کوئی تصریح نہیں ملتی اس لئے اسے مجمل ہی رہنے دیا۔ حافظ ابن کثیر (رح) اور ابن حزم (رح) اور بعض دوسرے جلیل القدر محدثین و مفسرین (رح) نے یہی راہ اختیار کی ہے۔ ( منہ)4 حدیث میں ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رات کو نماز میں ایک شریر جن کو پکڑ لیا اور ارادہ کیا کہ اسے ستون سے باندھ دیا جائے تاکہ سب اسے دیکھیں مگر حضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سلیمان کی یہ دعا یاد آگئی اور اسے چھوڑ دیا۔ ( ابن کثیر)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

32:۔ ” قال رب الخ “۔ حضرت سلیم (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ سے بخشش کی دعا کی۔ انبیاء (علیہم السلام) کا شیوہ ہے کہ وہ ہر وقت اللہ سے استغفار کرتے رہتے ہیں جس سے درجات کی بلندی اور گناہوں سے حفاظت کی طلب مقصود ہوتی ہے اس لیے استغار کے لیے تقدم ذنب ضروری نہیں۔ ” وھب لی ملکا الخ “: حضرت سلیمان (علیہ السلام) نے یہ بھی دعا کی کہ مجھے ایسی حکومت عطا فرما جو میرے سوا کسی اور کو نہ ملے۔ والصحیح انہ سائل من اللہ تعالیٰ ملکا لا یکون لاحد من بعدہ من البشر مثلہ وھذا ھو ظاھر السیاق من الایۃ (ابن کثیر) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(35) سلیمان نے کہا اے پروردگار میری تقصیر معاف فرمادیجئے اور مجھ کو ایک ایسی سلطنت عطا کر جو میرے سوا کسی اور کے لئے مناسب نہ ہو بیشک تو بڑا ہی دینے والا ہے یعنی ایسی سلطنت عطا ہو جو میری نبوت کے لئے خرق عادت اور معجزے کا کام دے اور ایسی ہو کہ مجھ سے چھین کر کسی اور کونہ دے دی جائے اور اس کو میں بطور نبوت کی دلیل کے پیش کرسکوں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایسی سلطنت میرے سوا کسی کو دی ہی نہ جائے۔ بہرحال ! ایسی خواہش بطور حسد نہ تھی اور اگر پہلے معنی ہوں کہ میرے زمانے میں مجھ سے چھین کر کسی اور کونہ دی جائے تو کچھ اشکال نہیں اور اگر دوسرے معنی بھی ہوں تب بھی یہ معنی ہیں کہ جو میرے بعد کسی کو لائق نہ ہو بلکہ میرا ہی معجزہ ہو۔ مجھے ایک ایسی بادشاہت عنایت فرما کہ کوئی دوسرا اس کی طلب میں ہوس نہ کرے اور زمانہ کی بلا اور فتنے میں نہ پڑے کیونکہ بغیر قوۃ نبوت کے اس قدر عظیم الشان فتنے میں پڑنے سے کوئی شخص مامون نہیں رہ سکتا۔ بہرحال اس دعا پر حسد کا شبہ لغو اور بےہودہ ہے چونکہ ظالم اور جبابرہ کی حکومتوں کا دور تھا۔ اس لئے ایک ایسی سلطنت مانگی جس پر کوئی غالب نہ آسکے اور میں دین الٰہی کی ترویج اور اشاعت میں اس سلطنت کی وجہ سے کام لے سکوں۔ چضزت سلمہ بن اکوع سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کبھی نہیں دیکھا کہ جب آپ کوئی دعا کرتے ہوں تو اپنی دعا کو ان جملوں سے شروع نہ کرتے ہوں۔ سبحان ربی الاعلی الوھاب۔ یعنی دعا سے پہلے۔ سبحن ربی الاعلی الوھاب۔ ضرور فرماتے۔