Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 35

سورة ص

قَالَ رَبِّ اغۡفِرۡ لِیۡ وَ ہَبۡ لِیۡ مُلۡکًا لَّا یَنۡۢبَغِیۡ لِاَحَدٍ مِّنۡۢ بَعۡدِیۡ ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ ﴿۳۵﴾

He said, "My Lord, forgive me and grant me a kingdom such as will not belong to anyone after me. Indeed, You are the Bestower."

کہا اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسا ملک عطا فرما جو میرے سوا کسی ( شخص ) کے لائق نہ ہو تو بڑا ہی دینے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اغۡفِرۡ
بخش دے
لِیۡ
مجھے
وَہَبۡ
اور عطا کر
لِیۡ
مجھے
مُلۡکًا
ایسی بادشاہت
لَّایَنۡۢبَغِیۡ
نہ حاصل ہو
لِاَحَدٍ
کسی ایک کو
مِّنۡۢ بَعۡدِیۡ
میرے بعد
اِنَّکَ
بےشک تو
اَنۡتَ
تو ہی ہے
الۡوَہَّابُ
بہت عطا کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اغۡفِرۡلِیۡ
بخش دے مجھے
وَہَبۡ
اور دے
لِیۡ
مجھے
مُلۡکًا
ایسی سلطنت
لَّایَنۡۢبَغِیۡ
نہ لائق ہو
لِاَحَدٍ
کسی ایک کے لیے
مِّنۡۢ بَعۡدِیۡ
میرے بعد
اِنَّکَ
یقیناًتو
اَنۡتَ
تو ہی
الۡوَہَّابُ
بہت عطا کرنے والاہے
Translated by

Juna Garhi

He said, "My Lord, forgive me and grant me a kingdom such as will not belong to anyone after me. Indeed, You are the Bestower."

کہا اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسا ملک عطا فرما جو میرے سوا کسی ( شخص ) کے لائق نہ ہو تو بڑا ہی دینے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ نے کہا : اے میرے پر ورگار : مجھے معاف کر دے اور مجھے ایسی حکومت عطا فرما جو میرے بعد کسی کے شایاں نہ ہو، بلاشبہ تو ہی سب کچھ عطا کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا: ’’اے میرے رب!مجھے بخش دے اورمجھے ایسی سلطنت دے جو میرے بعدکسی کے لائق نہ ہو،یقیناًتُو بہت عطاکرنے والاہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"0 my Lord, forgive me, and bless me with a kingdom that will not be available to anyone after me. Surely, You are the Bountiful.

بولا اے رب میرے معاف کر مجھ کو اور بخش مجھ کو وہ بادشاہی کہ مناسب نہ ہو کسی کو میرے پیچھے بیشک تو ہے سب کچھ بخشنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے دعا کی : پروردگار ! مجھے معاف فرما دے اور مجھے ایسی حکومت عطا فرما جو میرے بعد کسی اور کے لیے سزاوار نہ ہو یقینا تو ہی عطا فرمانے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He said: “My Lord, forgive me and bestow upon me a kingdom such as none other after me will deserve. Surely You are the Bounteous Giver.”

اور کہا کہ ‘’ اے میرے رب ، مجھے معاف کر دے اور مجھے وہ بادشاہی دے جو میرے بعد کسی کے لیے سزاوار نہ ہو ، بیشک تو ہی اصل داتا ہے ‘’ 36 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہنے لگے کہ : میرے پروردگار ! میری بخشش فرما دے ، اور مجھے ایسی سلطنت بخش دے جو میرے بعد کسی اور کے لیے مناسب نہ ہو ۔ ( ١٧ ) بیشک تیری ، اور صرف تیری ہی ذات وہ ہے جو اتنی سخی داتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر وہ خدا کی طرف رجوع ہوا کہنے لگا مالک میرے مجھ کو بخش دے اور ایسی بادشاہت دے جو میرے بعد کسی کو حاصل نہ ہو 3 بیشک تو وہی بڑا دینے والا ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

دعا کی اے میرے پروردگار ! میری مغفرت فرمائیے اور مجھے ایسی بادشاہی عطا فرمائیے کہ میرے بعد کسی کو شایان نہ ہو بیشک آپ بڑے عطا فرمانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور عرض کیا اے میرے پروردگار مجھے معاف کر دیجئے اور مجھے ایسی سلطنت عطاء کیجئے جو میرے بعد کسی کو میسر نہ ہو ۔ بیشک آپ بہت زیادہ دینے والے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور) دعا کی کہ اے پروردگار مجھے مغفرت کر اور مجھ کو ایسی بادشاہی عطا کر کہ میرے بعد کسی کو شایاں نہ ہو۔ بےشک تو بڑا عطا فرمانے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: my Lord! forgive me, and bestow on me a dominion which no one may obtain beside me: verily Thou! Thou art the Bestower.

دعا مانگی اے میرے پروردگار میرا قصور معاف کر اور مجھے ایسی سلطنت دے کہ میرے سوا کسی کو میسر نہ ہو بیشک تو بڑا ہی دینے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے دعا کی: میرے رب! مجھے معاف فرمادے اور مجھے ایسی سلطنت بخش ، جو میرے سوا کسی کیلئے زیبا نہیں! تو بڑا ہی بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے فرمایا: ( اے ) میرے رب! میری مغفرت فرما اور مجھے ایسی حکومت عطا فرما جو میرے بعد کسی کے لیے بھی مناسب نہ ہو ، بے شک آپ ہی بے حساب عطا فرمانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یوں دعا کی کہ ” اے میرے رب ! میری مغفرت کر دے اور مجھے ایسی بادشاہی عطا کر کہ میرے بعد کسی کے شایان شان نہ ہو بیشک تو بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

عرض کیا اے میرے رب میری بخشش فرما دے اور عطا فرما دے مجھے (اپنے کرم سے) ایسی بادشاہی جو میرے بعد کسی کے بھی لائق نہ ہو بیشک تو ہی ہے (اے میرے مالک ! ) بخشنے والا سب کو اور سب کچھ

Translated by

Noor ul Amin

کہا اے میرے رب!مجھے معاف فرما اور مجھے ایسی حکومت دے جو میرے بعدکسی کے لائق نہ ہو بلاشبہ تو بڑا عطا کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

عرض کی اے میرے رب مجھے بخش دے اور مجھے ایسی سلطنت عطا کر کہ میرے بعد کسی کو لائق نہ ہو ( ف۵٦ ) بیشک تو ہی بڑی دین والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

عرض کیا: اے میرے پروردگار! مجھے بخش دے ، اور مجھے ایسی حکومت عطا فرما کہ میرے بعد کسی کو میسّر نہ ہو ، بیشک تو ہی بڑا عطا فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اور ) کہا اے میرے پروردگار مجھے معاف کر اور مجھے ایسی سلطنت عطا کر جو میرے بعد کسی کیلئے زیبا نہ ہو ۔ بیشک تو بڑا عطا کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said, "O my Lord! Forgive me, and grant me a kingdom which, (it may be), suits not another after me: for Thou art the Grantor of Bounties (without measure).

Translated by

Muhammad Sarwar

saying, "Lord, forgive me and grant me a kingdom that no one after me can have the like. You are All-munificent".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "My Lord! Forgive me, and bestow upon me a kingdom such as shall not belong to any other after me. Verily, You are the Bestower."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: My Lord! do Thou forgive me and grant me a kingdom which is not fit for (being inherited by) anyone after me;

Translated by

William Pickthall

He said: My Lord! Forgive me and bestow on me sovereignty such as shall not belong to any after me. Lo! Thou art the Bestower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "ऐ मेरे रब! मुझे क्षमा कर दे और मुझे वह राज्य प्रदान कर, जो मेरे पश्चात किसी के लिए शोभनीय न हो। निश्चय ही तू बड़ा दाता है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

دعا مانگی کہ اے میرے رب میرا (پچھلا) قصور معاف کر اور (آئندہ کے لیے) مجھ کو ایسی سلطنت دے کہ میرے سوا (میرے زمانے میں) کسی کو میسر نہ ہو آپ بڑے دینے والے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کہا کہ اے میرے رب مجھے معاف کر دے اور مجھ ایسی بادشاہی دے جو میرے بعد کسی کو نہ دی جائے بیشک تو ہی عطا فرمانے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کہا کہ اے میرے رب مجھے معاف کردے اور مجھے وہ بادشاہی دے جو میرے بعد کسی کے لیے سزاوار نہ ہو بیشک تو ہی اصل داتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

عرض کیا اے میرے رب میری مغفرت فرما اور مجھے ایسا ملک عطا کیجیے جو میرے بعد کسی دوسرے کو میسر نہ ہو، بلاشبہ آپ بڑے دینے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا اے رب میرے معاف کر مجھ کو اور بخش مجھ کو وہ بادشاہی کہ مناسب نہ ہو کسی کے میرے پیچھے بیشک تو ہے سب کچھ بخشنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر سلیمان (علیہ السلام) نے خدا کی جناب میں رجوع کیا۔ دعا مانگی اے میرے رب میرا قصور معاف کردے اور مجھ کو ایک ایسی سلطنت عطا کر جو میرے سوا کسی اور کے لئے مناسب نہ ہو بیشک تو بڑا ہی دینے والا ہے۔