50 The Prophet AI-Yas`a has been mentioned only twice in the Qur'an, in Surah Al-An'am: 86 and here, without any detail about him; only his name appears in the chain of the Prophets. He was one of the major Prophets of Israel, belonged to Abel Meholah, a place on the river Jordan, and is well known as Elisha among the Jews and Christians. When the Prophet Elijah (peace be upon him) had taken refuge in the Sinai peninsula, he was commanded to return to Syria and Palestine for some important works, one of which was to prepare the Prophet Elisha for his successorship. Accordingly, when the Prophet Elijah came to his town, he found Elisha ploughing with twelve yoke of oxen before him, and he with the twelfth. The Prophet Elijah passed by him and cast his mantle upon him, and he left the oxen and followed him. (I Kings, 19:15-21). He remained under training with him for 10 to 12 years. Then, when Allah recalled Elijah, he was appointed Prophet in his place. (2 Kings, oh.2). The Second Book of the Kings gives a detailed account of the Prophet Elisha (chs., 2 to 13), which shows that when the Israeli state of northern Palestine got lost in polytheism and idol-worship and moral evils, Elisha a pointed Jehu, the son of Jehoshaphat, the son of Nimshi, king of Israel against the royal dynasty due to whose misdeeds those evils had spread in Israel. Jehu not only put an end to Baal-worship, but also condemned to death every member of the wicked family, including its children. But in spite of this reformist revolution the evils that had taken root in Israel could not be completely eradicated, and after the death of the Prophet Elisha they assumed enormous propertions; so much so that the Assyrians begn to invade Samaria whenever they pleased. (For further details, see E.N. 7 of Surah Bani-Isra'il and E. N .'s 70, 71 of Surah As-Saaffat).
51 Dhul-Kifi also has been mentioned only twice in the Qur'an, in AlAnbiya': 85 and here. For our research about him see E.N. 81 of Al-Anbiya`.
سورة صٓ حاشیہ نمبر :50
قرآن مجید میں ان کا ذکر صرف دو جگہ آیا ہے ۔ ایک سورہ انعام آیت 86 میں ۔ دوسرے اس جگہ ۔ اور دونوں مقامات پر کوئی تفصیل نہیں ہے بلکہ صرف انبیائے کرام کے سلسلے میں ان کا نام لیا گیا ہے ۔ وہ بنی اسرائیل کے اکابر انبیاء میں سے تھے ۔ دریائے اُردُن کے کنارے ایک مقام ایبل محولہ ( Abel Meholah ) کے رہنے والے تھے ۔ یہودی اور عیسائی ان کو اِلِیشَع ( Elisha ) کے نام سے یاد کرتے ہیں ۔ حضرت الیاس علیہ السلام جس زمانے میں جزیرہ نمائے سینا میں پناہ گزیں تھے ، ان کو چند اہم کاموں کے لیے شام و فلسطین کی طرف واپس آنے کا حکم دیا گیا ، جن میں سے ایک کام یہ تھا یہ حضرت الیسع کو اپنی جانشینی کے لیے تیار کریں ۔ اس فرمان کے مطابق جب حضرت الیاس ان کی بستی پر پہنچے تو دیکھا کہ یہ بارہ جوڑی بیل آگے لیے زمین جوت رہے ہیں اور خود بارہویں جوڑی کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے ان کے پاس سے گزرتے ہوئے ان پر اپنی چادر ڈال دی اور یہ کھیتی باڑی چھوڑ کر ساتھ ہولیے ( سلاطین ، باب 19 ، فقرات 15 ۔ تا ۔ 21 ) ۔ تقریباً دس بارہ سال یہ ان کے زیر تربیت رہے پھر جب اللہ تعالیٰ نے ان کو اٹھا لیا تو یہ انکی جگہ مقرر ہوئے ۔ ( 2 سلاطین ، باب 2 ) ۔ بائیبل کی کتاب 2 سلاطین میں باب 2 سے 13 تک ان کا تذکرہ بڑی تفصیل کے ساتھ درج ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شمالی فلسطین کی اسرائیلی سلطنت جب شرک و بت پرستی اور اخلاقی نجاستوں میں غرق ہوتی چلی گئی تو آخر کار انہوں نے یاہو بن یہوسفط بن نمسی کو اس خانوادہ شاہی کے خلاف کھڑا کیا جس کے کرتوتوں سے اسرائیل میں یہ برائیاں پھیلی تھیں ، اور اس نے نہ صرف بعل پرستی کا خاتمہ کیا ، بلکہ اس بدکردار خاندان کے بچے بچے کو قتل کر دیا ۔ لیکن اس اصلاحی انقلاب سے بھی وہ برائیاں پوری طرح نہ مٹ سکیں جو اسرائیل کی رگ رگ میں اتر چکی تھیں ، اور حضرت الیسع کی وفات کے بعد تو انہوں نے طوفانی شکل اختیار کر لی ، یہاں تک کہ سامریہ پر اشوریوں کے پے در پے حملے شروع ہو گئے ( مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد دوم ، ص 597 ۔ اور تفسیر سورہ صافات ، حاشیہ نمبر 70 ۔ 71 )
سورة صٓ حاشیہ نمبر :51
حضرت ذوالکفل کا ذکر بھی قرآن مجید میں دو ہی جگہ آیا ہے ۔ ایک سورہ انبیاء ۔ دوسرے یہ مقام ۔ ان کے متعلق ہم اپنی تحقیق سورہ انبیاء میں بیان کر چکے ہیں ۔ ( تفہیم القرآن : جلد سوم ، ص 181 ، 182 )