Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 59

سورة ص

ہٰذَا فَوۡجٌ مُّقۡتَحِمٌ مَّعَکُمۡ ۚ لَا مَرۡحَبًۢا بِہِمۡ ؕ اِنَّہُمۡ صَالُوا النَّارِ ﴿۵۹﴾

[Its inhabitants will say], "This is a company bursting in with you. No welcome for them. Indeed, they will burn in the Fire."

یہ ایک قوم ہے جو تمہارے ساتھ ( آگ میں ) جانے والی ہے کوئی خوش آمدید ان کے لئے نہیں ہے یہی تو جہنم میں جانے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہٰذَا
یہ
فَوۡجٌ
ایک فوج/لشکر ہے
مُّقۡتَحِمٌ
گھسنے والا ہے
مَّعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
لَامَرۡحَبًۢا
نہیں کوئی خوش آمدید
بِہِمۡ
تمہیں
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
صَالُوا
جلنے والے ہیں
النَّارِ
آگ میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہٰذَا
یہ
فَوۡجٌ
ایک گروہ ہے
مُّقۡتَحِمٌ
گھسا چلاآنے والاہے
مَّعَکُمۡ
تمہارے پاس
لَامَرۡحَبًۢا
نہیں کوئی خوش آمدید
بِہِمۡ
ان کے لیے
اِنَّہُمۡ
یقیناًوہ
صَالُوا
داخل ہونے والے ہیں
النَّارِ
آگ میں
Translated by

Juna Garhi

[Its inhabitants will say], "This is a company bursting in with you. No welcome for them. Indeed, they will burn in the Fire."

یہ ایک قوم ہے جو تمہارے ساتھ ( آگ میں ) جانے والی ہے کوئی خوش آمدید ان کے لئے نہیں ہے یہی تو جہنم میں جانے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(دیکھو) یہ ایک اور لشکر (تمہارے پیرو وں کا) تمہارے ساتھ گھسا چلا آرہا ہے انہیں کوئی خوش آمدید نہیں یہ بھی دوزخ میں آرہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ ایک گروہ تمہارے پاس گھساچلا آنے والا ہے، اُنہیں کوئی خوش آمدید نہیں،یقیناوہ آگ میں داخل ہونے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(When the leaders of the infidels will see their followers entering the hell after them, they will say to each other,) |"This is a multitude rushing in (the hell) with you - they are not welcome - they are to burn in the Fire.|"

یہ ایک فوج ہے دھنستی آ رہی ہے تمہارے ساتھ جگہ نہ ملیو ان کو یہ ہیں گھسنے والے آگ میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ ایک فوج ہے جو تمہارے ساتھ دھنسی چلی آرہی ہے ان کے لیے کوئی کشادگی نہ ہو ! یہ ہیں آگ میں گھسے آنے والے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Observing their followers advancing to Hell they will say, among themselves: “This is a troop rushing in to you. There is no welcome for them. They are destined to roast in the Fire.”

۔ ( وہ جہنم کی طرف اپنے پیروؤں کو آتے دیکھ کر آپس میں کہیں گے ) ‘’ یہ ایک لشکر تمہارے پاس گھسا چلا آ رہا ہے ، کوئی خوش آمدید ان کے لیے نہیں ہے ، یہ آگ میں جھلسنے والے ہیں ‘’ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( جب وہ اپنے پیروکاروں کو آتا دیکھیں گے تو ایک دوسرے سے کہیں گے ) یہ ایک اور لشکر ہے جو تمہارے ساتھ گھسا چلا آرہا ہے ، پھٹکار ہو ان پر ، یہ سب آگ میں جلنے والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ ایک فوج ہے جو تمہارے ساتھ (دوزخ میں) دھنسنے والی ہے 9 دو رہوں (کمبخت ہاں سچ کہا) بیشک یہ بھی دوزخ میں جانیوالے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ ایک جماعت ہے جو آئی ہے تمہارے ساتھ ان پر اللہ کی مار ، یقینا یہ بھی دوزخ میں گھس رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ایک اور جماعت تمہارے ساتھ عذاب میں شریک اوپر تلے گھسی چلی آرہی ہوگی ۔ ان کے لئے کوئی خوش خبری نہ ہوگی ۔ اور بیشک یہ لوگ بھی جہنم میں ڈالے جائیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ ایک فوج ہے جو تمہارے ساتھ داخل ہوگی۔ ان کو خوشی نہ ہو یہ دوزخ میں جانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This is a crowd rushing in along with you; no welcome for them; verily they are to roast in the Fire.

یہ اور ان کی جماعت جو تمہارے ساتھ گھس رہے ہیں ان پر خدا کی مار یہ بھی دوزخ ہی میں گھس رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ بھیڑ بھی تمہارے ساتھ ہی ( جہنم میں ) پڑنے والی ہے ۔ ان پر خدا کی مار! یہ تو دوزخ میں پڑنے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ ایک لشکر ہے جو تمہارے ساتھ گُھسا چلا آرہا ہے ، ان کا کوئی استقبال نہیں ، بلاشبہ یہ لوگ آگ میں داخل ہونے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ ایک فوج ہے جو تمہارے ساتھ داخل ہوگی کوئی خوش آمدید نہیں انہیں یہ ضرور آگ تاپنے والے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(وہ اپنے پیرؤوں کو جہنم کی طرف آتا دیکھ کر آپس میں کہیں گے کہ لو) یہ ایک اور لشکر ہے جو تمہارے ساتھ گھسنے چلا آ رہا ہے ان پر خدا کی مار انہوں نے بھی اب گھسنا ہے اس آگ میں

Translated by

Noor ul Amin

یہ ( سردارانِ کفرکا ) ایک گروہ ہے جو تمہارے ساتھ ( آگ میں ) جانے والا ہے ( جہنم کے دروازوں پر کھڑے فرشتے کہیں گے ) ان کے لئے کوئی خوش آمدیدنہیں ہے بیشک یہ لوگ آگ کے عذاب میں داخل ہونے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان سے کہا جائے گا یہ ایک اور فوج تمہارے ساتھ دھنسی پڑتی ہے جو تمہاری تھی ( ف۸۰ ) وہ کہیں گے ان کو کھلی جگہ نہ ملیو آگ میں تو ان کو جانا ہی ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( دوزخ کے داروغے یا پہلے سے موجود جہنمی کہیں گے: ) یہ ایک ( اور ) فوج ہے جو تمہارے ساتھ ( جہنم میں ) گھستی چلی آرہی ہے ، انہیں کوئی خوش آمدید نہیں ، بیشک وہ ( بھی ) دوزخ میں داخل ہونے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یہ ایک اور فوج ہے جو تمہارے ساتھ ( جہنم میں ) داخل ہو رہی ہے ان کیلئے کوئی خوش آمدید نہیں ہے یہ بھی جہنم میں داخل ہونے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Here is a troop rushing headlong with you! No welcome for them! truly, they shall burn in the Fire!

Translated by

Muhammad Sarwar

Their leaders will be told, "This band will also be thrown headlong with you into hell." Their leaders will exclaim, "May condemnation fall upon them! Let them suffer the torment of fire".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

This is a troop entering with you (in Hell), no welcome for them! Verily, they shall enter in the Fire!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is an army plunging in without consideration along with you; no welcome for them, surely they shall enter fire.

Translated by

William Pickthall

Here is an army rushing blindly with you. (Those who are already in the Fire say): No word of welcome for them. Lo! they will roast at the Fire.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"यह एक भीड़ है जो तुम्हारे साथ घुसी चली आ रही है। कोई आवभगत उन के लिए नहीं। वे तो आग में पड़ने वाले हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ ایک جماعت اور آئی جو تمہارے ساتھ (عذاب میں شریک ہونے کے لیے دوزخ میں) گھس رہے ہیں ان پر خدا کی مار، یہ بھی دوزخ میں آ رہے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ ایک لشکر تمہارے پاس گھسا چلا آرہا ہے ان کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہے یہ آگ میں جلنے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ (وہ جہنم کی طرف اپنے پیرو وں کو آتے دیکھ کر آپس میں کہیں گے) یہ ایک لشکر تمہارے پاس گھسا چلا آرہا ہے کوئی خوش آمدید ان کے لیے نہیں ہے ، یہ آگ میں جھلسنے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ جماعت ہے جو تمہارے ساتھ داخل ہو رہی ہے جن کے لیے کوئی مرحبا نہیں ہے بیشک یہ لوگ دوزخ میں داخل ہونے والے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ ایک فوج ہے دھنستی آرہی ہے تمہارے ساتھ جگہ نہ ملیو ان کو یہ ہیں گھسنے والے آگ میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ ایک اور جماعت تمہارے ساتھ عذاب میں شریک ہونے کو اوپر تلے گھسی چلی آتی ہے ان کا برا ہو یہ بھی جہنم ہی میں آرہے ہیں۔