Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 8

سورة ص

ءَ اُنۡزِلَ عَلَیۡہِ الذِّکۡرُ مِنۡۢ بَیۡنِنَا ؕ بَلۡ ہُمۡ فِیۡ شَکٍّ مِّنۡ ذِکۡرِیۡ ۚ بَلۡ لَّمَّا یَذُوۡقُوۡا عَذَابِ ؕ﴿۸﴾

Has the message been revealed to him out of [all of] us?" Rather, they are in doubt about My message. Rather, they have not yet tasted My punishment.

کیا ہم سب میں سے اسی پر کلام الٰہی نازل کیا گیا ہے؟ دراصل یہ لوگ میری وحی کی طرف سے شک میں ہیں بلکہ ( صحیح یہ ہے کہ ) انہوں نے اب تک میرا عذاب چکھا ہی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ءَ اُنۡزِلَ
کیا نازل کی گئی
عَلَیۡہِ
اس پر
الذِّکۡرُ
نصیحت
مِنۡۢ بَیۡنِنَا
ہمارے درمیان سے
بَلۡ
بلکہ
ہُمۡ
وہ
فِیۡ شَکٍّ
شک میں ہیں
مِّنۡ ذِکۡرِیۡ
میری نصیحت سے
بَلۡ
بلکہ
لَّمَّا
ابھی تک نہیں
یَذُوۡقُوۡا
انہوں نے چکھا
عَذَابِ
عذاب میرا
Word by Word by

Nighat Hashmi

ءَ اُنۡزِلَ
کیا نازل کیا گیا
عَلَیۡہِ
اس پر
الذِّکۡرُ
ذکر
مِنۡۢ بَیۡنِنَا
ہمارے درمیان سے
بَلۡ
بلکہ
ہُمۡ
وہ
فِیۡ شَکٍّ
شک میں ہیں
مِّنۡ ذِکۡرِیۡ
میری نصیحت سے
بَلۡ
بلکہ
لَّمَّا
ابھی تک نہیں
یَذُوۡقُوۡا
چکھا انہوں نے
عَذَابِ
میرا عذاب
Translated by

Juna Garhi

Has the message been revealed to him out of [all of] us?" Rather, they are in doubt about My message. Rather, they have not yet tasted My punishment.

کیا ہم سب میں سے اسی پر کلام الٰہی نازل کیا گیا ہے؟ دراصل یہ لوگ میری وحی کی طرف سے شک میں ہیں بلکہ ( صحیح یہ ہے کہ ) انہوں نے اب تک میرا عذاب چکھا ہی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا ہم میں سے یہی ایک شخص رہ گیا تھا جس پر ذکر نازل کیا گیا ؟ میرے ذکر کے بارے میں ہی شک میں پڑے ہیں اور یہ اس لیے کہ انہوں نے ابھی تک میرا عذاب نہیں چکھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاہمارے درمیان میں صرف اُس شخص پرذکرنازل کیا گیا؟ بلکہ یہ میری نصیحت سے شک میں ہیں بلکہ اُنہوں نے ابھی تک میرے عذاب کامزہ نہیں چکھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is it (believable) that the message of advice has been sent down to him (alone) from among all of us?|" The fact is that they are in doubt about My message; rather, they have not yet tasted My punishment.

کیا اسی پر اتری نصیحت ہم سب میں سے کوئی نہیں ان کو دھوکہ ہے میری نصیحت میں کوئی نہیں ابھی انہوں نے چکھی نہیں میری مار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا اسی پر نازل ہوا ہے یہ ذکر ہمارے درمیان ؟ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ میرے ذکر کے معاملے میں شک میں پڑگئے ہیں بلکہ ابھی تک انہوں نے میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Has this Exhortation been sent down among us only to him, to the exclusion of all others?” Nay, they are in doubt regarding My Exhortation, and are saying all this because they have not yet had any taste of My chastisement.

اصل بات یہ ہے کہ یہ میرے ‘’ ذکر ‘’ پر شک کر رہے ہیں ، 10 اور یہ ساری باتیں اس لیے کر رہے ہیں کہ انہوں نے میرے عذاب کا مزا چکھا نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا یہ نصیحت کی بات ہم سب کو چھوڑ کر اسی شخص پر نازل کی گئی ہے ؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ میری نصیحت کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں ، بلکہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ہم سب میں اسی شخص پر قرآن اترا 9 بات یہ ہے کہ ان کو تو (سرے سے) میرے کلام ہی میں شک ہے 10 بات یہ ہے کہ انہوں نے ابھی تک میرا اعلان نہیں چکھا یا 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا ہم سب میں سے اس شخص پر ہی نصیحت کی بات نازل کی گئی ، بلکہ یہ لوگ میری وحی سے شک میں ہیں بلکہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے کہ کیا ہم میں سے صرف یہی شخص رہ گیا) تھا جس پر کلام نازل کیا گیا ہے۔ ( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) دراصل یہ میری طرف سے بھیجی گئی نصیحت سے شک میں پڑے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا ہم سب میں سے اسی پر نصیحت (کی کتاب) اُتری ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ میری نصیحت کی کتاب سے شک میں ہیں۔ بلکہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Hath Unto him the admonition been sent down from amongst us! Yea! they are in doubt concerning My admonition. Yea! they have not yet tasted My torment.

تو کیا ہم سب میں سے بس اسی شخص پر کلام الہی نازل کیا گیا ۔ اصل یہ ہے کہ یہ لوگ میری وحی ہی کی طرف سے شک میں پڑے اصل یہ ہے کہ انہوں نے میرا عذاب اب تک نہیں چکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ہمارے اندر سے اسی شخص پر یہ یاد دہانی نازل کی گئی؟ بلکہ یہ لوگ میری یاد دہانی کے باب میں مبتلائے شک ہیں ۔ بلکہ اب تک انہوں نے میرے عذاب کا مزا نہیں چکھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا ہم سب کے درمیان اسی پر ذکر ( قرآن مجید ) نازل ہوا؟ بلکہ یہ لوگ میرے ذکر ( قرآن ) کے بارے میں شک میں ( پڑے ) ہیں بلکہ اب تک انہوں نے میرا عذاب نہیں چکھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا ہم سب میں سے اسی پر نصیحت کی کتاب اتری ہے نہیں بلکہ یہ میری نصیحت کی کتاب سے شک میں ہیں۔ بلکہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ہم سب میں سے یہ ذکر بس انہی پر اتارا جانا تھا (سو ان لوگوں کا یہ کہنا کسی اتباع کی نیت سے نہ تھا) بلکہ (اصل میں) ان کو تو سرے سے میرے ذکر ہی میں شک ہے (اور وہ کسی دلیل کی بناء پر نہیں) بلکہ اس لئے کہ انہوں نے ابھی تک مزہ نہیں چکھا میرے عذاب کا

Translated by

Noor ul Amin

کیا ہم میں سے یہی شخص رہ گیاتھاجس پر قرآن نازل ہوابلکہ یہ لوگ میرے قرآن کی صداقت میں شک میں مبتلاہیں کیونکہ انہوں نے ابھی تک میرا عذاب نہیں چکھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا ان پر قرآن اتارا گیا ہم سب میں سے ( ف۱۱ ) بلکہ وہ شک میں ہیں میری کتاب سے ( ف۱۲ ) بلکہ ابھی میری مار نہیں چکھی ہے ( ف۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا ہم سب میں سے اسی پر یہ ذکر ( یعنی قرآن ) اتارا گیا ہے؟ بلکہ وہ میرے ذکر کی نسبت شک میں ( گرفتار ) ہیں ، بلکہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا

Translated by

Hussain Najfi

کیا ہم میں سے صرف اسی شخص پر الذکر ( قرآن ) اتارا گیا ہے؟ دراصل یہ لوگ میرے ذکر ( کتاب ) کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں بلکہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"What! has the Message been sent to him - (Of all persons) among us?"... but they are in doubt concerning My (Own) Message! Nay, they have not yet tasted My Punishment!

Translated by

Muhammad Sarwar

Can it be that he alone has received the Quran?" In fact, they have doubts about My Quran and this is because they have not yet faced (My) torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Has the Reminder been sent down to him (alone) from among us" Nay, but they are in doubt about My Reminder! Nay, but they have not tasted (My) torment!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Has the reminder been revealed to him from among us? Nay! they are in doubt as to My reminder. Nay! they have not yet tasted My chastisement!

Translated by

William Pickthall

Hath the reminder been unto him (alone) among us? Nay, but they are in doubt concerning My reminder; nay but they have not yet tasted My doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या हम सबमें से (चुनकर) इसी पर अनुस्मृति अवतरित हुई है?" नहीं, बल्कि वे मेरी अनुस्मृति के विषय में संदेह में हैं, बल्कि उन्होंने अभी तक मेरी यातना का मज़ा चखा ही नहीं है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ہم سب میں سے اسی شخص پر کلام الہٰی نازل کیا گیا بلکہ یہ لوگ (خود) میری وحی کی طرف سے شک (یعنی انکار) میں ہیں (3) بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ابھی تک میرے عذاب کا مزا نہیں چکھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا ہمارے درمیان بس یہی ایک شخص رہ گیا تھا جس پر اللہ کا ذکر نازل کیا گیا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ میرے ذکر پر شک کر رہے ہیں اور یہ ساری باتیں اس لیے کر رہے ہیں کہ انہوں نے میرے عذاب کا مزا نہیں چکھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا ہمارے درمیان بس یہی شخص رہ گیا تھا جس پر اللہ کا ذکر نازل کردیا گیا ؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ میرے ذکر پر شک کررہے ہیں ، اور ساری باتیں اس لیے کررہے ہیں کہ انہوں نے میرے عذاب کا مزا چکھا نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ہمارے درمیان سے اسی شخص پر کلام نازل ہوا۔ بلکہ بات یہ ہے کہ یہ لوگ میری وحی کی وجہ سے شک میں ہیں، بلکہ بات یہ ہے کہ انہوں نے میرا عذاب نہیں چکھا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا اسی پر اتری نصیحت ہم سب میں سے کوئی نہیں ان کو دھوکا ہے میری نصیحت میں کوئی نہیں ابھی انہوں نے چکھی نہیں میری مار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ہم سب میں سے اس شخص پر کلام الٰہی نازل کیا گیا ہے۔ کافروں کے اس انکار کی وجہ یہ ہے کہ یکفار میرے قرآن کی طرف سے شک میں پڑے ہوئے ہیں بلکہ یہ واقعہ ہے کہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا۔