Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 10

سورة الزمر

قُلۡ یٰعِبَادِ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوۡا رَبَّکُمۡ ؕ لِلَّذِیۡنَ اَحۡسَنُوۡا فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا حَسَنَۃٌ ؕ وَ اَرۡضُ اللّٰہِ وَاسِعَۃٌ ؕ اِنَّمَا یُوَفَّی الصّٰبِرُوۡنَ اَجۡرَہُمۡ بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿۱۰﴾

Say, "O My servants who have believed, fear your Lord. For those who do good in this world is good, and the earth of Allah is spacious. Indeed, the patient will be given their reward without account."

کہہ دو کہ اے میرے ایمان والے بندو! اپنے رب سے ڈرتے رہو جو اس دنیا میں نیکی کرتے ہیں ان کے لئے نیک بدلہ ہے اور اللہ تعالٰی کی زمین بہت کشادہ ہے صبر کرنے والوں ہی کو ان کا پورا پورا بے شمار اجر دیا جاتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
یٰعِبَادِ
اے میرے بندو
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے ہو
اتَّقُوۡا
ڈرو
رَبَّکُمۡ
اپنے رب سے
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جنہوں نے
اَحۡسَنُوۡا
اچھا کیا
فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا
اس دنیا میں
حَسَنَۃٌ
بھلائی ہے
وَاَرۡضُ
اور زمین
اللّٰہِ
اللہ کی
وَاسِعَۃٌ
وسیع ہے
اِنَّمَا
بےشک
یُوَفَّی
پورا پورا دیئے جائیں گے
الصّٰبِرُوۡنَ
صبر کرنے والے
اَجۡرَہُمۡ
اجر اپنا
بِغَیۡرِ
بغیر
حِسَابٍ
حساب کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
یٰعِبَادِ
اے میرے بندو
الَّذِیۡنَ
جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے ہو
اتَّقُوۡا
ڈرو
رَبَّکُمۡ
اپنے رب سے
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
اَحۡسَنُوۡا
جنہوں نے نیکی کی
فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا
اس دنیا میں
حَسَنَۃٌ
بڑی بھلائی ہے
وَاَرۡضُ
اور زمین
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
وَاسِعَۃٌ
بڑی وسیع ہے
اِنَّمَا
یقیناً
یُوَفَّی
پورا دیا جائے گا
الصّٰبِرُوۡنَ
صبر کرنے والوں کو
اَجۡرَہُمۡ
ان کا اجر
بِغَیۡرِ
بغیر 
حِسَابٍ
حساب کے
Translated by

Juna Garhi

Say, "O My servants who have believed, fear your Lord. For those who do good in this world is good, and the earth of Allah is spacious. Indeed, the patient will be given their reward without account."

کہہ دو کہ اے میرے ایمان والے بندو! اپنے رب سے ڈرتے رہو جو اس دنیا میں نیکی کرتے ہیں ان کے لئے نیک بدلہ ہے اور اللہ تعالٰی کی زمین بہت کشادہ ہے صبر کرنے والوں ہی کو ان کا پورا پورا بے شمار اجر دیا جاتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کہہ دیجئے کہ : اے میرے بندو ! جو ایمان لائے ہو، اپنے پروردگار سے ڈرتے رہو جو لوگ نیک کام کرتے ہیں۔ ان کے لئے اس دنیا میں (بھی) بھلائی ہے۔ اور اللہ کی زمین وسیع ہے۔ بلاشبہ صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بلا حساب دیا جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو!اپنے رب سے ڈر جاؤ،ان لوگوں کے لیے جنہوں نے اس دنیامیں نیکی کی ،بڑی بھلائی ہے اور اﷲ تعالیٰ کی زمین بڑی وسیع ہے، یقیناًصبرکرنے والوں کواُن کا اجربغیرحساب کے پورادیا جائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say (on My behalf) |"0 My servants who believe, fear your Lord. Those who do good in this world will have a good return, and the earth of Allah is wide. Certainly those who observe patience will be given their reward in full without measure.

تو کہہ اے بندو میرے جو یقین لائے ہو ڈرو اپنے رب سے جنہوں نے نیکی کی اس دنیا میں ان کے لئے ہے بھلائی اور زمین اللہ کی کشادہ ہے صبر کرنے والوں ہی کو ملتا ہے ان کا ثواب بےشمار۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہیے کہ اے میرے وہ بندو جو ایمان لائے ہو ! اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرو جو لوگ احسان کی روش اختیار کریں گے ان کے لیے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور اللہ کی زمین بہت وسیع ہے یقینا صبر کرنے والوں کو ان کا اجر پورا پورا دیا جائے گا بغیر حساب کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them (O Prophet): “O you servants of Mine who believe, have fear of your Lord. A good end awaits those who did good in this world. Allah's earth is spacious. Verily those who persevere shall be granted their reward beyond all reckoning.”

۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) کہو اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو ، اپنے رب سے ڈرو 29 ۔ جن لوگوں نے اس دنیا میں نیک رویہ اختیار کیا ہے ان کے لیے بھلائی ہے 30 ۔ اور خدا کی زمین وسیع ہے31 ، صبر کرنے والوں کو تو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا 32 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : اے میرے ایمان والے بندو ! اپنے پروردگار کا خوف دل میں رکھو ۔ بھلائی انہی کی ہے جنہوں نے اس دنیا میں بھلائی کی ہے ، اور اللہ کی زمین بہت وسیع ہے ۔ ( ٦ ) جو لوگ صبر سے کام لیتے ہیں ، ان کا ثواب انہیں بے حساب دیا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر کہہ دے میرے ایمان دار بندوں اپنے مالک سے ڈرتے رہو 6 جو لوگ اس دنیا میں اچھا کام کرینگے ان کے لئے آخرت میں اچھا بدلہ ہے اور اللہ کی زمین کشادہ ہے 7 جو لوگ (بلائوں پر) بر کرتے ہیں ان کو آخرت میں ان کا ثواب 8 ب حساب دیا جائے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے (میری طرف سے) کہ اے میرے بندو ! جو ایمان لائے ہو اپنے پروردگار سے ڈرو۔ جنہوں نے اس دنیا میں نیکی کی ان کے لئے بھلائی ہے اور اللہ کی زمین کشادہ ہے جو صبر کرنے والے ہیں بیشک ان کو بیشمار صلہ ملے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ میرے ان بندوں سے کہہ دیجئے جو ایمان لے آئے ہیں کہ وہ صرف مجھ سے ہی ڈریں کیونکہ جنہوں نے اس دنیا میں بہترین کام کئے ہیں ان کے لئے بھلائی ہی بھلائی ہے۔ اللہ کی زمین نہایت وسیع ہے۔ صبر کرنے والوں کو ان کا پورا پورا اجر وثواب بےحساب دیا جائے گا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو اپنے پروردگار سے ڈرو۔ جنہوں نے اس دنیا میں نیکی کی ان کے لئے بھلائی ہے۔ اور خدا کی زمین کشادہ ہے۔ جو صبر کرنے والے ہیں ان کو بےشمار ثواب ملے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: O Mine bondmen who believe! fear your Lord. For those who do good in this world there is good: and Allah's earth is spacious. Verily the patient shall be paid in full their hire without reckoning.

آپ کہہ دیجیے اے میرے ایمان والے بندو اپنے پروردگار سے ڈرتے رہو جو لوگ اس دنیا میں نیکی کرتے ہیں ان کے لئے نیک صلہ ہے اور اللہ کی زمین فراخ ہے ۔ ثابت قدم رہنے والوں کو بھی اجر بیشمار ملے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو! تم اپنے رب سے ڈرتے رہو ۔ جو لوگ اس دنیا میں نیکی کریں گے ، ان کیلئے ( آخرت میں ) نیک صلہ ہے اور اللہ کی زمین کشادہ ہے ۔ جو ثابت قدم رہنے والے ہوں گے ، ان کو ان کا صلہ بے حساب پورا کیا جائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے اے میرے وہ بندو جو ایمان لائے ہو اپنے رب سے ڈرتے رہو ، جن لوگوں نے اس دنیا میں بھلائی ( اختیار ) کی ان کے لیے ( مرنے کے بعد بھی ) بھلائی ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) کی زمین کشادہ ہے ، بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا بدلہ بے حساب دیا جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ اے میرے بندو ! جو ایمان لائے ہو اپنے رب سے ڈرو۔ جنہوں نے اس دنیا میں نیکی کی ان کیلئے بھلائی ہے اور اللہ کی زمین کشادہ ہے ‘ جو صبر کرنے والے ہیں ان کو بیشمار ثواب ملے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہہ دو ) میری طرف سے کہ (اے میرے وہ بندوں جو ایمان لائے ہو ڈرتے رہو تم اپنے رب سے جنہوں نے نیکی) اور اچھائی) کی اس دنیا میں ان کے لئے عظیم الشان بھلائی ہے اور اللہ کی زمین بڑی فراخ ہے بیشک صبر کرنے والوں کو پورا دیا جائے گا ان کا اجر بغیر کسی حساب کے

Translated by

Noor ul Amin

کہہ دیجئے کہ:’’اے میرے بندو!جوایمان لائے ہو ، اپنے رب سے ڈرتے رہوجولوگ نیک کام کرتے ہیں ان کے لئے اس دنیامیں ( بھی ) بھلائی ہے اللہ کی زمین وسیع ہے بلاشبہ صبرکرنے والوں کو ان کا اجر بلاحساب دیاجائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اے میرے بندو! جو ایمان لائے اپنے سے ڈرو ، جنہوں نے بھلائی کی ( ف۳٤ ) ان کے لیے اس دنیا میں بھلائی ہے ( ف۳۵ ) اور اللہ کی زمین وسیع ہے ( ف۳٦ ) صابروں ہی کو ان کا ثواب بھرپور دیا جائے گا بےگنتی ( ف۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( محبوب! میری طرف سے ) فرما دیجئے: اے میرے بندو! جو ایمان لائے ہو اپنے رب کا تقوٰی اختیار کرو ۔ ایسے ہی لوگوں کے لئے جو اس دنیا میں صاحبانِ احسان ہوئے ، بہترین صلہ ہے ، اور اللہ کی سرزمین کشادہ ہے ، بلاشبہ صبر کرنے والوں کو اُن کا اجر بے حساب انداز سے پورا کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجئے! اے میرے وہ بندو جو ایمان لائے ہو! اپنے پروردگار ( کی نافرمانی ) سے ڈرو ۔ ( اور یاد رکھو ) جو لوگ اس دنیا میں نیک عمل کرتے ہیں ان کیلئے ( آخرت میں ) نیک صلہ ہے اور اللہ کی زمین وسیع ( کشادہ ) ہے بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "O ye my servants who believe! Fear your Lord, good is (the reward) for those who do good in this world. Spacious is Allah's earth! those who patiently persevere will truly receive a reward without measure!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Say to My believing servants, "Have fear of your Lord. Those who act righteously in this life will receive good reward. The land of God is vast. God will recompense the deeds of those who have exercised patience, without keeping an account".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "O My servants who believe, have Taqwa of your Lord. Good is for those who do good in this world, and Allah's earth is spacious! Only those who are patient shall receive their reward in full, without reckoning."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: O my servants who believe! be careful of (your duty to) your Lord; for those who do good in this world is good, and Allah's earth is spacious; only the patient will be paid back their reward in full without measure.

Translated by

William Pickthall

Say: O My bondmen who believe! Observe your duty to your Lord. For those who do good in this world there is good, and Allah's earth is spacious. Verily the steadfast will be paid their wages without stint.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो कि "ऐ मेरे बन्दो, जो ईमान लाए हो! अपने रब का डर रखो। जिन लोगों ने अच्छा कर दिखाया उन के लिए इस संसार में अच्छाई है, और अल्लाह की धरती विस्तृत है। जमे रहने वालों को तो उन का बदला बेहिसाब मिलकर रहेगा।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (مومنین کو میری طرف سے) کہیے کہ اے میرے ایمان والے بندو تم اپنے پروردگار سے ڈرتے رہو (7) جو لوگ اس دنیا میں نیکی کرتے ہیں ان کے لیے نیک صلہ ہے اور اللہ کی زمین فراخ ہے (8) مستقل مزاج والوں کو انکا صلہ بیشمار ہی ملے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی کہو کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو اپنے رب سے ڈرو جن لوگوں نے اس دنیا میں نیک رویہ اختیار کیا ہے ان کے لیے بھلائی ہے اور اللہ کی زمین وسیع ہے صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بےحساب دیا جائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

: (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہو کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو ، اپنے رب سے ڈرو۔ جن لوگوں نے اس دنیا میں نیک رویہ اختیار کیا ہے ان کے لیے بھلائی ہے اور خدا کی زمین وسیع ہے ، صبر کرنے والوں کو تو ان کا اجر بےحساب دیا جائے گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے اپنے رب سے ڈرو، یہی بات ہے کہ جن لوگوں نے اس دنیا میں اچھے کام کیے اچھا بدلہ ہے اور اللہ کی زمین فراخ ہے، صبر کرنے والوں کو انکا پورا اجر بغیر احساب کے دیا جائے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ اے بندوں میرے جو یقین لائے ہو ڈرو اپنے رب سے جنہوں نے نیکی کی اس دنیا میں ان کے لیے بھلائی اور زمین اللہ کی کشادہ ہے صبر کرنے والوں ہی کو ملتا ہے ان کا ثواب بیشمار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ میرے مسلمان بندوں سے یہ فرمادیجئے کہ اے میرے ایمان والے بندو اپنے رب سے ڈرتے رہو جو لوگ اس دنیا میں بھلے کام کیا کرتے ہیں ان کے لئے آخرت میں بھی بھلائی ہے اور اللہ کی زمین بڑی فراخ ہے جو لوگ مصائب وآلام پر ثابت قدم رہنے والے ہیں بس ان کو ان کے صبر کا صلہ بیشمار ہی دیا جائیگا یعنی بھرپور۔