34 Bankruptcy is loss of a person's capital and failure of his business so that he is unable to pay his debts in full. This same metaphor Allah has used here for the disbelievers and polytheists, The sum total of whatever man has got in this world-his life, his intellect, body, powers, capabilities, means and opportunities-is in fact, the capital, which he invests in the business of the worldly li... fe. If a person invested this whole capital on the hypothesis that there is no God, or that there are many gods, whose servant he is, and that he is not accountable to anyone, or that someone else will rescue him on Judgment Day, it would mean that he made a losing bargain and lost all his capital. This is his first loss. His second loss is that in everything that he did, on the basis of the wrong hypothesis, he went on wronging himself and many other men, and the coming generations and many other creatures of Allah, throughout his life. Thus, he got into countless debts, but has no money with which he may fully pay his debts. Over and above this, he has not only himself incurred this loss, but has caused the same loss to his children and near and dear once and friends and fellow countrymen by his wrong education and training and wrong example. It is these three losses together which Allah has called khusran-i-mubin (utter bankruptcy) in this verse. Show more
سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :34
دیوالہ عُرفِ عام میں اس چیز کو کہتے ہیں کہ کاروبار میں آدمی کا لگایا ہوا سارا سرمایہ ڈوب جائے اور بازار میں اس پر دوسروں کے مطالبے اتنے چڑھ جائیں کہ ا پنا سب کچھ دے کر بھی وہ ان سے عہدہ برآ نہ ہو سکے ۔ یہی استعارہ کفار و مشرکین کے لیے اللہ تعالیٰ نے یہاں استعمال کیا ہے... ۔ انسان کو زندگی ، عمر ، عقل ، جسم ، قوتیں اور قابلیتیں ، ذرائع اور مواقع ، جتنی چیزیں بھی دنیا میں حاصل ہیں ، ان سب کا مجموعہ دراصل وہ سرمایہ ہے جسے وہ حیات دنیا کے کاروبار میں لگاتا ہے ۔ یہ سارا سرمایہ اگر کسی شخص نے اس مفروضے پر لگا دیا کہ کوئی خدا نہیں ہے ۔ یا بہت سے خدا ہیں جن کا میں بندہ ہوں ، اور کسی کو مجھے حساب نہیں دینا ہے ، یا محاسبے کے وقت کوئی دوسرا مجھے آ کر بچالے گا ، تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اس نے گھاٹے کا سودا کیا اور اپنا سب کچھ ڈبو دیا ۔ یہ ہے پہلا خسران ۔ دوسرا خسران یہ ہے کہ اس غلط مفروضے پر اس نے جتنے کام بھی کیے ان سب میں وہ اپنے نفس سے لے کر دنیا کے بہت سے انسانوں اور آئندہ نسلوں اور اللہ کی دوسری بہت سی مخلوق پر عمر بھر ظلم کرتا رہا ۔ اس لیے اس پر بے شمار مطالبات چڑھ گئے ، مگر اس کے پلے کچھ نہیں ہے جس سے وہ ان مطالبات کا بھگتان بھگت سکے ۔ اس پر مزید خسران یہ ہے کہ وہ خود ہی نہیں ڈوبا بلکہ اپنے بال بچوں اور عزیز و اقارب اور دوستوں اور ہم قوموں کو بھی اپنی غلط تعلیم و تربیت اور غلط مثال سے لے ڈوبا ۔ یہی تین خسارے ہیں جن کے مجموعے کو اللہ تعالیٰ خسران مبین قرار دے رہا ہے ۔ Show more