Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 15

سورة الزمر

فَاعۡبُدُوۡا مَا شِئۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہٖ ؕ قُلۡ اِنَّ الۡخٰسِرِیۡنَ الَّذِیۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ وَ اَہۡلِیۡہِمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ اَلَا ذٰلِکَ ہُوَ الۡخُسۡرَانُ الۡمُبِیۡنُ ﴿۱۵﴾

So worship what you will besides Him." Say, "Indeed, the losers are the ones who will lose themselves and their families on the Day of Resurrection. Unquestionably, that is the manifest loss."

تم اس کے سوا جس کی چاہو عبادت کرتے رہو کہہ دیجئے! کہ حقیقی زیاں کار وہ ہیں جو اپنے آپ کو اور اپنے اہل کو قیامت کے دن نقصان میں ڈال دیں گے ، یاد رکھو کہ کھلم کھلا نقصان یہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاعۡبُدُوۡا
پس تم عبادت کرو
مَا
جس کی
شِئۡتُمۡ
چاہو تم
مِّنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
قُلۡ
کہہ دیجئے
اِنَّ
بےشک
الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ پانے والے
الَّذِیۡنَ
وہ ہیں جنہوں نے
خَسِرُوۡۤا
خسارے میں ڈالا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے آپ کو
وَ اَہۡلِیۡہِمۡ
اور اپنے گھر والوں کو
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
اَلَا
خبردار
ذٰلِکَ
یہی ہے
ہُوَ
وہ
الۡخُسۡرَانُ
خسارہ
الۡمُبِیۡنُ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاعۡبُدُوۡا
چنانچہ عبادت کرو
مَا
جس کی
شِئۡتُمۡ
تم چاہتے ہو
مِّنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّ
یقیناً
الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ اٹھانے والے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
خَسِرُوۡۤا
جنہوں نے خسارے میں ڈالا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے آپ کو
وَ اَہۡلِیۡہِمۡ
اور اپنے گھر والوں کو
یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن
اَلَا
سن لو
ذٰلِکَ
یہی
ہُوَ
وہ
الۡخُسۡرَانُ
خسارہ ہے
الۡمُبِیۡنُ
کھلا
Translated by

Juna Garhi

So worship what you will besides Him." Say, "Indeed, the losers are the ones who will lose themselves and their families on the Day of Resurrection. Unquestionably, that is the manifest loss."

تم اس کے سوا جس کی چاہو عبادت کرتے رہو کہہ دیجئے! کہ حقیقی زیاں کار وہ ہیں جو اپنے آپ کو اور اپنے اہل کو قیامت کے دن نقصان میں ڈال دیں گے ، یاد رکھو کہ کھلم کھلا نقصان یہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم اسے چھوڑ کر جس کی عبادت کرنا چاہتے ہو کرتے رہو (نیز) کہئے کہ اصل میں تو خسارہ اٹھانے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو خسارہ میں ڈال دیا۔ دیکھو ! یہی بات صریح خسارہ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ تم اُس کے سوا جس کی چاہو عبادت کرو،آپ کہہ دیں کہ یقیناًخسارہ اُٹھانے والے وہ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے گھروالوں کوقیامت کے دن خسارے میں ڈال دیا،سن لو!یہی کھلا خسارہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, worship what you wish other than Him.|" Say, |"Indeed, the losers are those who (will) lose their selves and their people on the Day of Judgment. Beware, that is really the obvious loss.|"

اب تم پوجو جس کو چاہو اس کے سوائے تو کہہ بڑے ہارنے والے وہ جو ہار بیٹھے اپنی جان کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن سنتا ہے یہی ہے صریح ٹوٹا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو تم جس کو چاہو پوجو اس کے سوا ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجئے کہ اصل میں خسارے میں رہنے والے وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو خسارے میں ڈالا قیامت کے دن آگاہ ہو جائو یہی تو کھلا خسارا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So serve, apart from Him, whomsoever you please.” Say: “Behold, the real losers shall be those who will have lost their own selves and their kith and kin on the Day of Resurrection. Behold, that is the obvious loss.

تم اس کے سوا جس جس کی بندگی کرنا چاہو کرتے رہو ۔ کہو ، اصل دیوالیے تو وہی ہیں جنہوں نے قیامت کے روز اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو گھاٹے میں ڈال دیا ۔ خوب سن رکھو ، یہی کھلا دیوالیہ ہے 34 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اب تم اسے چھوڑ کر جس کی چاہو ، عبادت کرو ۔ ( ٨ ) کہہ دو کہ : گھاٹے کا سودا کرنے والے تو وہ ہیں جو قیامت کے دن اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں سب کو ہرا بیٹھیں گے ۔ یاد رکھو کہ کھلا ہوا گھاٹا یہی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تم کو (اختیار ہے) اس کے سوا جس کو چاہو پوجو 12 (اے پیغمبر) کہہ دے (دنیا کا ٹوٹا کوئی چیز نہیں دراصل ٹوٹا اٹھانیوالا وہی لوگ ہیں جو قیامت کے دن اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو ہار بیٹھیں گے 13 (دوزخ میں ڈلوائیں گے) سن لو یہی تو کھلا نقصان ہے 14

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو تم اللہ کو چھوڑ کر جس کی چاہو عبادت کرو فرمادیجئے کہ بلا شبہ نقصان اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو نقصان میں ڈالا۔ دیکھ ! یہی واضح نقصان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم اللہ کو چھوڑ کر جس کی چاہے بندگی کرتے پھرو۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجئے کہ بیشک نقصان اٹھانے والے وہ لوگ ہیں جو قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو نقصان کو ڈالنے والے ہیں ، سنو یہی وہ لوگ ہیں جو کھلا ہوا نقصان اٹھانے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو تم اس کے سوا جس کی چاہو پرستش کرو۔ کہہ دو کہ نقصان اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو نقصان میں ڈالا۔ دیکھو یہی صریح نقصان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So worship whatsoever ye will, besidev him. Say thou: verily the losers are those who shall have lost themselves and their household" on the Day of judgment LO! that will be a loss manifest.

سو تمہارا دل جس چیز کو چاہے عبادت کرو اللہ کو چھوڑ کر ۔ آپ کہ دیجیے کہ پورے زیاں کار وہی لوگ ہیں جو اپنی جانوں سے اور اپنے متعلقین سے قیامت کے روز خسارہ میں پڑے یاد رکھو کہ یہی صریح خسارہ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

سو تم اس کے سوا جس کی چاہو بندگی کرو ۔ کہہ دو کہ حقیقی خسارے میں پڑنے والے وہی ہیں ، جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو قیامت کے دن خسارے میں ڈالا ۔ یاد رکھو کہ کھلا ہوا خسارہ وہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس تم اس کو چھوڑ کر جن کی چاہو عبادت کرو ، آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے بلاشبہ نقصان اُٹھانے والے ( حقیقت میں ) وہ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے اہل کو قیامت کے دن نقصان میں ڈال دیا ، سنو یہی ( خسارہ ) تو کُھلا ہوا خسارہ ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو تم اس کے سوا جس کی چاہو عبادت کرو کہہ دو کہ نقصان اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو نقصان میں ڈالادیکھو یہی صریح نقصان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو (میرا یہ اعلان سننے کے بعد) تمہاری مرضی کہ تم جس کی چاہو عبادت (و بندگی) کرو اس کے سوا کہو کہ حقیقت بہرحال یہی ہے کہ اصل (اور حقیقی) خسارے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے (حق سے منہ موڑ کر) خسارے میں ڈالا ہوگا اپنے آپ کو اور اپنے تعلق داروں کو قیامت کے روز آگاہ رہو کہ یہی ہے کھلا ہوا خسارہ (اور نقصان)

Translated by

Noor ul Amin

تم اسے چھوڑکرجس کی عبادت چاہےکرتے رہو ( نیز ) آپ کہہ دیجئے کہ اصل خسارے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھروالوں کو خسارے میں ڈال دیادیکھو!یہی کھلاخسارہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو تم اس کے سوا جسے چاہو پوجو ( ف٤۱ ) تم فرماؤ پوری ہار انہیں جو اپنی جان اور اپنے گھر والے قیامت کے دن ہار بیٹھے ( ف٤۲ ) ہاں ہاں یہی کھلی ہار ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو تم اللہ کے سوا جس کی چاہو پوجا کرو ، فرما دیجئے: بے شک نقصان اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنی جانوں کو اور اپنے گھر والوں کو خسارہ میں ڈالا ۔ یاد رکھو یہی کھلا نقصان ہے

Translated by

Hussain Najfi

تم اس کے سوا جن کی چاہو عبادت ( کرو ) نیز کہہ دیجئے کہ اصلی خسارے والے تو وہ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن خسارے میں میں ڈالا آگاہ ہو جاؤ کہ یہی کھلا ہوا خسارہ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Serve ye what ye will besides him." Say: "Truly, those in loss are those who lose their own souls and their People on the Day of Judgment: Ah! that is indeed the (real and) evident Loss!

Translated by

Muhammad Sarwar

Worship besides Him whatever you want. The greatest losers are those whose souls and family members will be lost on the Day of Judgment for this is certainly a great loss".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"So, worship what you like besides Him." Say: "The losers are those who will lose themselves and their families on the Day of Resurrection. Verily, that will be a manifest loss!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Serve then what you like besides Him. Say: The losers surely are those who shall have lost themselves and their families on the day of resurrection; now surely that is the clear loss.

Translated by

William Pickthall

Then worship what ye will beside Him. Say: The losers will be those who lose themselves and their housefolk on the Day of Resurrection. Ah, that will be the manifest loss!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब तुम उस से हटकर जिस की चाहो बन्दगी करो।" कह दो, "वास्तव में घाटे में पड़ने वाले तो वही हैं, जिन्होंने अपने आप को और अपने लोगों को क़ियामत के दिन घाटे में डाल दिया। जान रखो, यही खुला घाटा है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو خدا کو چھوڑ کر تمہارا دل جس چیز کو چاہے اس کی عبادت کرو آپ (یہ بھی) کہہ دیجیئے کہ پورے زیانکار وہی لوگ ہیں جو اپنی جانوں سے اور اپنے متعلقین سے قیامت کے روز خسارے میں پڑے یاد رکھو کہ صریح خسارہ یہ ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم اس کے سوا جس جس کی بندگی کرنا چاہتے ہو کرتے رہو۔ فرما دیں کہ اصل نقصان پانے والے وہ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو نقصان میں ڈال دیا، اچھی طرح سن لو کہ یہی کھلا نقصان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم اس کے سوا جس جس کی بندگی کرنا چاہو کرتے رہو۔ کہو اصل دیوالیے تو وہی ہیں جنہوں نے قیامت کے روز اپنے آپ کو اور اپنے اہل عیال کو گھاٹے میں ڈال دیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اسے چھوڑ کر تم جس کی چاہو عبادت کرو، آپ فرما دیجیے کہ بلاشبہ نقصان میں پڑنے والے وہی لوگ ہیں جو قیامت کے دن اپنی جانوں سے اور اپنے اہل و عیال سے خسارہ میں پڑگئے خبردار یہ صریح خسارہ ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب تم پوجو جس کو چاہو اس کے سوا تو کہہ بڑے ہارنے والے وہ جو ہار بیٹھے اپنی جان کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن سنتا ہے یہی ہے صریح ٹوٹا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اب رہے تم تو تم خدا کے سوا جس کی چاہو عبادت کرتے پھرو۔ آپ ان سے فرمادیجئے حقیقی نقصان میں وہی لوگ ہیں جو قیامت کے دن اپنی جانوں کو اپنے متعلقین کو نقصان میں ڈال بیٹھے آگاہ رہو یہ قیامت کے دن کا گھاٹا ہی تو صریح گھاٹا ہے۔