Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 19

سورة الزمر

اَفَمَنۡ حَقَّ عَلَیۡہِ کَلِمَۃُ الۡعَذَابِ ؕ اَفَاَنۡتَ تُنۡقِذُ مَنۡ فِی النَّارِ ﴿ۚ۱۹﴾

Then, is one who has deserved the decree of punishment [to be guided]? Then, can you save one who is in the Fire?

بھلا جس شخص پر عذاب کی بات ثابت ہو چکی ہے تو کیا آپ اسے جو دوزخ میں ہے چھڑا سکتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَمَنۡ
کیا بھلا جو
حَقَّ
ثابت ہو گئی
عَلَیۡہِ
اس پر
کَلِمَۃُ
بات
الۡعَذَابِ
عذاب کی
اَفَاَنۡتَ
کیا بھلا آپ
تُنۡقِذُ
آپ بچائیں گے
مَنۡ
اسے جو
فِی النَّارِ
آگ میں ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَمَنۡ
تو کیا جو شخص
حَقَّ
ثابت ہو چکی
عَلَیۡہِ
جس پر
کَلِمَۃُ
بات
الۡعَذَابِ
عذاب کی
اَفَاَنۡتَ
تو کیا آپ
تُنۡقِذُ
بچائیں گے
مَنۡ
جو
فِی النَّارِ
آگ میں ہے
Translated by

Juna Garhi

Then, is one who has deserved the decree of punishment [to be guided]? Then, can you save one who is in the Fire?

بھلا جس شخص پر عذاب کی بات ثابت ہو چکی ہے تو کیا آپ اسے جو دوزخ میں ہے چھڑا سکتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا جس شخص پر عذاب کی بات ثابت ہوچکی ہو تو (اے نبی) آپ ایسے شخص کو چھڑا سکتے ہیں جو آگ میں گرچکا ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیا وہ شخص جس پر عذاب کی بات ثابت ہوگئی؟توکیاآپ ایسے شخص کوبچائیں گے جو آگ میں ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So tell Me about the one for whom the word of punishment is destined, - is it you, then, who would save someone who is already in the Fire?

بھلا جس پر ٹھیک ہوچکا عذاب کا حکم بھلا تو خلاص کرسکے گا اس کو جو آگ میں پڑ چکا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا وہ شخص جس پر ثابت ہوچکا ہے عذاب کا فیصلہ ! تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کیا آپ اس کو بچا سکیں گے جو آگ میں ہے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), can you save him (from chastisement) against whom the sentence of chastisement has become due; him who has, (as it were), already fallen into the Fire?”

۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) اس شخص کو کون بچا سکتا ہے جس پر عذاب کا فیصلہ چسپاں ہو چکا ہو؟ 37 کیا تم اسے بچا سکتے ہو جو آگ میں گر چکا ہو؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا جس شخص پر عذاب کی بات طے ہوچکی ، تو کیا تم اسے بچا لو گے جو آگ کے اندر پہنچ چکا ہے ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) بھلا جس شخص پر عذاب کا فرمودہ پورا ہوا 5 تو کیا ایسے شخص کو دوزخ سے نکال باہر کرسکتا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا جس شخص پر عذاب کی بات صادر ہوچکی تو کیا آپ ایسے دوزخی کو مخلصی دے سکیں گے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جسے عذاب دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے کیا آپ اس کو آگ سے ( جہنم سے) بچا لیں گے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا جس شخص پر عذاب کا حکم صادر ہوچکا۔ تو کیا تم (ایسے) دوزخی کو مخلصی دے سکو گے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is he then on whom is justified the decree of torment - wilt thou rescue him who is in the Fire?

بھلا جس پر عذاب کی بات متحقق ہوچکی تو کیا آپ ایسے شخص کو جو دوزخ میں ہوگا چھڑا سکتے ہیں ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا جس پر عذاب کا قانون پورا ہوچکا ( اور وہ دوزخ میں ہے ) تو تم اس کو نجات دینے والے بنو گے جو دوزخ میں ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا بھلا وہ شخص جس پر عذاب کا حکم ثابت ہوچکا ، کیا بھلا آپ اس شخص کو بچاسکتے ہیں جو آگ میں ( گِرچکا ) ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا جس شخص پر عذاب کا حکم صادر ہوچکا ‘ تو کیا تم ایسے دوزخی کو مخلصی (چھٹکارا) دے سکو گے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا جس شخص پر پکی ہوچکی ہو بات عذاب کی تو کیا آپ (اس کو نواز سکتے ہیں ہدایت کی دولت سے ؟ اور کیا آپ) بچا سکتے ہیں اس کو جو پڑا ہو (دوزخ کی) اس ہولناک آگ میں

Translated by

Noor ul Amin

کیا جس شخص پر عذاب کی بات ثابت ہو چکی ہوتو ( اے نبی ) آپ ایسے شخص کو چھڑاسکتے ہیںجو آگ میں گرچکا ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا وہ جس پر عذاب کی بات ثابت ہوچکی نجات والوں کے برابر ہوجائے گا تو کیا تم ہدایت دے کر آگ کے مستحق کو بچالو گے ( ف٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بھلا جس شخص پر عذاب کا حکم ثابت ہو چکا ، تو کیا آپ اس شخص کو بچا سکتے ہیں جو ( دائمی ) دوزخی ہو چکا ہو

Translated by

Hussain Najfi

بھلا جس پر عذاب کا حکم ثابت ہو چکا تو کیا آپ اسے چھڑا سکتے ہیں جو ( دوزخ کی ) آگ میں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Is, then, one against whom the decree of Punishment is justly due (equal to one who eschews Evil)? Wouldst thou, then, deliver one (who is) in the Fire?

Translated by

Muhammad Sarwar

How can you rescue the one who is destined to suffer the torment?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is, then one against whom the Word of punishment is justified (equal to the one who avoids evil) Will you rescue him who is in the Fire

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! as for him then against whom the sentence of chastisement is due: What! can you save him who is in the fire?

Translated by

William Pickthall

Is he on whom the word of doom is fulfilled (to be helped), and canst thou (O Muhammad) rescue him who is in the Fire?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तो क्या वह व्यक्ति जिस पर यातना की बात सत्यापित हो चुकी है (यातना से बच सकता है)? तो क्या तुम छुड़ा लोगे उसको जो आग में है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بھلا جس شخص پر عذاب کی (ازلی تقدیری) بات محقق ہوچکی تو کیا آپ ایسے شخص کو جو کہ (علم الہیٰ میں) دوزخ میں ہے چھڑا سکتے ہیں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس شخص کو کون بچا سکتا ہے جس کے لیے عذاب کا فیصلہ ہوچکا ہو، کیا آپ اسے بچا سکتے ہیں جو آگ میں گر نے والا ہے ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس شخص کو کون بچاسکتا ہے جس پر عذاب کا فیصلہ چسپاں ہوچکا ہو ؟ تم اسے بچاسکتے ہو جو اگ میں گرچکا ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جس شخص کے بارے میں عذاب کی بات طے ہوچکی ہے کیا آپ اسے چھڑالیں گے جو دوزخ میں ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا جس پر ٹھیک ہوچکا عذاب کا حکم بھلا تو خلاص کرسکے گا اس کو جو آگ میں پڑچکا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا جس شخص پر عذاب کا حکم ثابت ہوچکا ہو تو کیا آپ ایسے شخص کو چھڑا سکتے ہیں جو دوزخ میں پڑا ہوا ہے۔