Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 27

سورة الزمر

وَ لَقَدۡ ضَرَبۡنَا لِلنَّاسِ فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ مِنۡ کُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّہُمۡ یَتَذَکَّرُوۡنَ ﴿ۚ۲۷﴾

And We have certainly presented for the people in this Qur'an from every [kind of] example - that they might remember.

اور یقیناً ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر قسم کی مثالیں بیان کر دی ہیں کیا عجب کہ وہ نصیحت حاصل کرلیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
ضَرَبۡنَا
بیان کی ہم نے
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لئے
فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ
اس قرآن میں
مِنۡ کُلِّ
ہر قسم کی
مَثَلٍ
مثال
لَّعَلَّہُمۡ
شاید کہ وہ
یَتَذَکَّرُوۡنَ
وہ نصیحت پکڑیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
ضَرَبۡنَا
بیان کی ہیں ہم نے
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ
اس قرآن میں
مِنۡ کُلِّ
ہر قسم کی
مَثَلٍ
مثالیں
لَّعَلَّہُمۡ
تا کہ وہ
یَتَذَکَّرُوۡنَ
نصیحت حاصل کریں
Translated by

Juna Garhi

And We have certainly presented for the people in this Qur'an from every [kind of] example - that they might remember.

اور یقیناً ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر قسم کی مثالیں بیان کر دی ہیں کیا عجب کہ وہ نصیحت حاصل کرلیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر طرح کی مثالیں بیان کردی ہیں تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناًہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لیے ہرقسم کی مثالیں بیان کی ہیں کہ تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have cited for people all sorts of examples in this Qur&an, so that they may receive the message

اور ہم نے بیان کی لوگوں کے واسطے اس قرآن میں سب چیز کی مثل تاکہ وہ دھیان کریں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے انسانوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثالیں بیان کردی ہیں شاید کہ وہ سبق حاصل کریں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have indeed propounded for mankind all kinds of parables in this Qur'an that they may take heed.

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح کی مثالیں دی ہیں کہ یہ ہوش میں آئیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اس قرآن میں لوگوں کی خاطر ہر قسم کی مثالیں بیان کی ہیں ، تاکہ لوگ سبق حاصل کریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے سمجھانے کے لئے دین کی ہر ایک مثال بیان کردی ہے 7 کسی طرح ان کو نصیحت تو ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے لوگوں کے لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں بیان فرمائی ہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بلا شبہ ہم نے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں بیان کی ہیں تا کہ وہ ان پر دھیان دیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں بیان کی ہیں تاکہ وہ نصیحت پکڑیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have propounded for mankind in this Qur'an all kinds of similitudes, that haply they may be admonished.

اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں کی ہدایت کے لئے ہر قسم کے مضمون بیان کردیئے ہیں تاکہ لوگ نصیحت حاصل کرتے رہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اس قرآن میں ، لوگوں ( کی تذکیر ) کیلئے ، ہر قسم کی تمثیلیں بیان کردی ہیں ، تاکہ وہ یاد دہانی حاصل کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ہم نے اس قرآن ( مجید ) میں لوگوں کے لیے ہر ( قسم کی ) مثال بیان فرمائی ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے لوگوں کو سمجھانے کیلئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں بیان کی ہیں تاکہ وہ نصیحت پکڑیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے بیان کیا لوگوں کے لئے اس قرآن میں ہر عمدہ مضمون تاکہ یہ سبق لیں (اور نصیحت حاصل کریں)

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہرطرح کی مثالیں بیان کردی ہیں تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی کہاوت بیان فرمائی کہ کسی طرح انہیں دھیان ہو ( ف٦۸ ) (

Translated by

Tahir ul Qadri

اور درحقیقت ہم نے لوگوں کے ( سمجھانے کے ) لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثال بیان کر دی ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کر سکیں

Translated by

Hussain Najfi

اور بے شک ہم نے اس قرآن میں ہر قسم کی مثالیں پیش کی ہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We have put forth for men, in this Qur'an every kind of Parable, in order that they may receive admonition.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have given all kinds of examples for the human being in this Quran so that perhaps he may take heed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We have put forth for men, in this Qur'an every kind of parable in order that they may remember.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We have set forth to men in this Quran similitudes of every sort that they may mind.

Translated by

William Pickthall

And verily We have coined for mankind in this Qur'an all kinds of similitudes, that haply they may reflect;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने इस क़ुरआन में लोगों के लिए हर प्रकार की मिसालें पेश कर दी हैं, ताकि वे शिक्षा ग्रहण करें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے لوگوں (کی ہدایت) کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کے (ضروری) عمدہ مضامین بیان کیے ہیں تاکہ لوگ نصیحت پکڑیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لیے مثالیں بیان کی ہیں تاکہ نصیحت حاصل کریں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح کی مثالیں دی ہیں کہ یہ ہوش میں آئیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ بات واقعی ہے کہ ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کے عمدہ مضامین بیان کردئیے ہیں تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے بیان کی لوگوں کے واسطے اس قرآن میں سب چیز کی مثل تاکہ ہو دھیان کریں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلا شبہ ہم نے اس قرآن میں ہر قسم کی مثالیں بیان کی ہیں تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں ۔