Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 29

سورة الزمر

ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلًا رَّجُلًا فِیۡہِ شُرَکَآءُ مُتَشٰکِسُوۡنَ وَ رَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍ ؕ ہَلۡ یَسۡتَوِیٰنِ مَثَلًا ؕ اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ ۚ بَلۡ اَکۡثَرُہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۹﴾

Allah presents an example: a slave owned by quarreling partners and another belonging exclusively to one man - are they equal in comparison? Praise be to Allah ! But most of them do not know.

اللہ تعالٰی مثال بیان فرما رہا ہے کہ ایک وہ شخص جس میں بہت سے باہم ضد رکھنے والے ساجھی ہیں ، اور دوسرا وہ شخص جو صرف ایک ہی کا ( غلام ) ہے ، کیا یہ دونوں صفت میں یکساں ہیں؟ اللہ تعالٰی ہی کے لئے سب تعریف ہے بات یہ ہے کہ ان میں سےاکثر لوگ سمجھتے نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ضَرَبَ
بیان کی
اللّٰہُ
اللہ نے
مَثَلًا
مثال
رَّجُلًا
ایک آدمی کی
فِیۡہِ
جس میں
شُرَکَآءُ
کئی شریک ہیں
مُتَشٰکِسُوۡنَ
باہم جھگڑے والے
وَرَجُلًا
اور ایک شخص
سَلَمًا
جو سالم/پورا ہے
لِّرَجُلٍ
ایک ہی شخص کے لیے
ہَلۡ
کیا
یَسۡتَوِیٰنِ
وہ دونوں برابر ہو سکتے ہیں
مَثَلًا
مثال میں
اَلۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ضَرَبَ
بیان کی 
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مَثَلًا
مثال
رَّجُلًا
ایک آدمی کی
فِیۡہِ
اس میں
شُرَکَآءُ
کئی شریک ہیں
مُتَشٰکِسُوۡنَ
ایک دوسرے سے جھگڑنے والے
وَرَجُلًا
اور ایک آدمی کی
سَلَمًا
پورے کا پورا ہے 
لِّرَجُلٍ
ایک آدمی کے لیے
ہَلۡ
کیا 
یَسۡتَوِیٰنِ
دونوں برابر ہیں
مَثَلًا
مثال میں
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ
تمام تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں جانتے
Translated by

Juna Garhi

Allah presents an example: a slave owned by quarreling partners and another belonging exclusively to one man - are they equal in comparison? Praise be to Allah ! But most of them do not know.

اللہ تعالٰی مثال بیان فرما رہا ہے کہ ایک وہ شخص جس میں بہت سے باہم ضد رکھنے والے ساجھی ہیں ، اور دوسرا وہ شخص جو صرف ایک ہی کا ( غلام ) ہے ، کیا یہ دونوں صفت میں یکساں ہیں؟ اللہ تعالٰی ہی کے لئے سب تعریف ہے بات یہ ہے کہ ان میں سےاکثر لوگ سمجھتے نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ ایک مثال بیان کرتا ہے۔ ایک شخص چند بدسرشت اور اپنے حق کے لئے باہم جھگڑنے والوں کا غلام ہے اور دوسرا صرف ایک ہی آدمی کا غلام ہے۔ کیا ان دونوں غلاموں کی حالت ایک جیسی ہوسکتی ہے ؟ الحمد للہ لیکن اکثر لوگ یہ بات جانتے نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے ایک آدمی کی مثال بیان کی ہے جس کی ملکیت میں کئی ایک دوسرے سے جھگڑنے والے آقاشریک ہیں اورایک آدمی ہے،پورے کاپورا ایک آدمی کے لیے ہے، کیایہ دونوں مثال میں برابر ہیں؟ تمام تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے،بلکہ اُن میں سے اکثر نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah has given an example: There is a (slave) man owned by some partners quarrelling with each other, and (on the other hand,) there is a man solely owned by a single man. Can they be equal in comparison? Praise be to Allah! (The truth stands established). But, most of them do not know.

اللہ نے بتلائی ایک مثال ایک مرد ہے کہ اس میں شریک ہیں کئی ضدی اور ایک مرد ہے پورا ایک شخص کا کیا برابر ہوتی ہیں دونوں مثل سب خوبی اللہ کے لئے ہے پر وہ بہت لوگ سمجھ نہیں رکھتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے مثال بیان فرمائی ہے ایک شخص کی جس میں بہت سے آپس میں ضد رکھنے والے آقا شریک ہیں اور ایک وہ شخص ہے جو پورے طور پر ایک ہی آقا کا غلام ہے کیا یہ دونوں برابر ہوسکتے ہیں مثال میں ؟ کل ُ تعریف اللہ کے لیے ہے لیکن ان کی اکثریت علم نہیں رکھتی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah propounds a parable: there is a man whose ownership is shared by several quarrelsome masters, each pulling him to himself; and there is another who is exclusively owned by one man. Can the two be alike? All praise and thanks be to Allah. But most of them are unaware.

اللہ ایک مثال دیتا ہے ۔ ایک شخص تو وہ ہے جس کی ملکیت میں بہت سے کج خلق آقا شریک ہیں جو اسے اپنی اپنی طرف کھینچتے ہیں اور دوسرا شخص پورا کا پورا ایک ہی آقا کا غلام ہے ۔ کیا ان دونوں کا حال یکساں ہو سکتا ہے ؟48 ـــ الحمد للہ 49 ، مگر اکثر لوگ نادانی میں پڑے ہوئے ہیں 50 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے ایک مثال یہ دی ہے کہ ایک ( غلام ) شخص ہے جس کی ملکیت میں کئی لوگ شریک ہیں جن کے درمیان آپس میں کھینچ تان بھی ہے اور دوسرا ( غلام ) شخص وہ ہے جو پورے کا پورا ایک ہی آدمی کی ملکیت ہے ۔ کیا ان دونوں کی حالت ایک جیسی ہوسکتی ہے؟ ( ١٣ ) الحمدللہ ( اس مثال سے بات بالکل واضح ہوگئی ) لیکن ان میں سے اکثر لوگ سمجھتے نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ ایک مثال بیان کرتا ہے ایک شخص غلام ہے اس میں کئی جھگڑالو ساجھی ہیں اور ایک 10 دوسرا شخص (غلام) ہے جو پورا ایک ہی شخص کا (غلام) ہے 11 کیا یہ دونوں غلاموں کا حال برابر ہوسکتا ہے شکر خدا کا مگر ان میں اکثر لوگ نادان ہیں 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ نے ایک مثال بیان فرمائی کہ ایک شخص (غلام) ہے جس میں کئی لوگ شریک ہیں جو آپس میں مختلف الخیال (بھی) ہیں اور ایک اور شخص ہے جو صرف ایک شخص کا (غلام) ہے (تو) کیا ان دونوں کی حالت یکساں (ہوسکتی) ہے ؟ سب خوبیاں اللہ کے لئے ہیں۔ بلکہ ان میں اکثر سمجھتے بھی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے ایک ایسے غلام کی مثال بیان کی ہے جس کے کئی بد اخلاق آقا ہیں ان میں سے ہر ایک اس کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور ایک دوسرا غلام ہے جس کا ایک ہی آقا ہے کیا وہ دونوں برابر ہو سکتے ہیں ؟ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ۔ اکثر وہ لوگ جانتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا ایک مثال بیان کرتا ہے کہ ایک شخص ہے جس میں کئی (آدمی) شریک ہیں۔ (مختلف المزاج اور) بدخو اور ایک آدمی خاص ایک شخص کا (غلام) ہے۔ بھلا دونوں کی حالت برابر ہے۔ (نہیں) الحمدلله بلکہ یہ اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah propoundeth a similitude: man having several partners,"quarelling, and a man wholly belonging to one man. Are the two equal in likeness? All praise Unto Allah. But most of them know not.

اللہ مثال بیان کرتا ہے کہ ایک شخص ہے جس میں کئی ساجھی ہیں آپس میں باہم ضد رکھنے والے اور ایک اور شخص ہے کہ پورا ہی ایک شخص کی (ملک) ہے تو کیا دونوں کی حالت یکساں ہے ؟ ۔ الحمد للہ مگر ہے یہ کہ ان میں سے اکثر سمجھتے ہی نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ تمثیل بیان کرتا ہے ایک غلام کی ، جس میں کئی مختلف الاغراض آقا شریک ہیں اور ایک دوسرے غلام کی جو پورے کا پورا ایک ہی آقا کی ملک ہے ۔ کیا ان دونوں کا حال یکساں ہوگا؟ سزاوارِ شکر صرف اللہ ہے ، لیکن ان کی اکثریت اس حقیقت کو نہیں سمجھتی ۔

Translated by

Mufti Naeem

للہ ( تعالیٰ ) نے ایک مثال بیان فرمائی ( ایک تو ) وہ شخص ہے جس ( کی ملکیت ) میں ایسے لوگ شریک ہیں جو آپس میں اختلاف رکھتے ہیں اور ( ایک ) وہ شخص ہے جو پورے کا پورا ایک آدمی کی ملک میں ہے ، کیا یہ دونوں حالت کے اعتبار سسے برابر ہیں ، الحمدللہ! بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ ایک مثال بیان کرتا ہے کہ ایک شخص ہے جس میں کئی آدمی شریک ہیں مختلف مزاج اور بد فطرت اور ایک آدمی ایک خاص شخص کا غلام ہے بھلا دونوں کی حالت برابر ہے ؟ نہیں ! سب خوبی اللہ ہی کیلئے ہے مگر اکثر لوگ ان میں سمجھ نہیں رکھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ تعالیٰ نے (موحد اور مشرک کے بارے میں) ایک مثالی بیان فرمائی ہے کہ ایک شخص تو وہ ہے جس (کی ملکیت) میں کئی ضدی قسم کے مالک شریک ہوں اور ایک پورے کا پورا ایک ہی آقا کا غلام ہو کیا ان دونوں کا حال ایک برابر ہوسکتا ہے ؟ الحمد للہ (کہ حق ثابت اور واضح ہوگیا) لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ ایک ایسے شخص ( یعنی غلام ) کی مثال بیان کرتا ہےجو کئی جھگڑالو آدمیوں کاغلام ہے اور دوسرا صرف ایک آدمی کاغلام ہے کیا ان دونوں غلاموں کی حالت ایک جیسی ہوسکتی ہے ؟ ( یعنی مشرک مختلف معبودوں کے درمیان پر یشان رہتا ہے اور موحد ایک رب العالمین پر توکل کرتا ہے اور سکون سے زندگی گزارتا ہے ) الحمد للہ! لیکن اکثرلوگ یہ بات جانتے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ایک مثال بیان فرماتا ہے ( ف۷۲ ) ایک غلام میں کئی بدخو آقا شریک اور ایک نرے ایک مولیٰ کا ، کیا ان دونوں کا حال ایک سا ہے ( ف۷۳ ) سب خوبیاں اللہ کو ( ف۷٤ ) بلکہ ان کے اکثر نہیں جانتے ( ف۷۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ نے ایک مثال بیان فرمائی ہے ایسے ( غلام ) شخص کی جس کی ملکیت میں کئی ایسے لوگ شریک ہوں جو بداخلاق بھی ہوں اور باہم جھگڑالو بھی ۔ اور ( دوسری طرف ) ایک ایسا شخص ہو جو صرف ایک ہی فرد کا غلام ہو ، کیا یہ دونوں ( اپنے ) حالات کے لحاظ سے یکساں ہوسکتے ہیں؟ ( ہرگز نہیں ) ساری تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں ، بلکہ ان میں سے اکثر لوگ ( حقیقتِ توحید کو ) نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ نے ایک مثال بیان کی ہے کہ ایک غلام ہے جس کے کئی بد اخلاق مالک ہیں اور ایک دوسرا شخص ہے جو پورا ایک مالک کا ہے ( ان دونوں ) کا حال یکساں ہے؟ الحمد ﷲ! مگر اکثر لوگ ( یہ حقیقت ) جانتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah puts forth a Parable a man belonging to many partners at variance with each other, and a man belonging entirely to one master: are those two equal in comparison? Praise be to Allah! but most of them have no knowledge.

Translated by

Muhammad Sarwar

God tells a parable in which there is a company of quarrelsome people and only one of them is well disciplined. Can they be considered as equal? It is only God who deserves all praise. In fact, most of them do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah puts forth a parable: a man belonging to many partners disputing with one another, and a man belonging entirely to one master. Are those two equal in comparison All the praises and thanks be to Allah! But most of them know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah sets forth an example: There is a slave in whom are (several) partners differing with one another, and there is another slave wholly owned by one man. Are the two alike in condition? (All) praise is due to Allah. Nay! most of them do not know.

Translated by

William Pickthall

Allah coineth a similitude: A man in relation to whom are several part-owners, quarrelling, and a man belonging wholly to one man. Are the two equal in similitude? Praise be to Allah! But most of them know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह एक मिसाल पेश करता है कि एक व्यक्ति है, जिस के मालिक होने में कई व्यक्ति साक्षी हैं, आपस में खींचातानी करने वाले, और एक व्यक्ति वह है जो पूरा का पूरा एक ही व्यक्ति का है। क्या दोनों का हाल एक जैसा होगा? सारी प्रशंसा अल्लाह ही के लिए है, किन्तु उन में से अधिकांश लोग नहीं जानते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ نے (موحد و مشرک کے بارے میں) ایک مثال بیان فرمائی کہ ایک شخص (غلام) ہے جس میں کئی ساجھی ہیں جنمیں باہم ضداضدی بھی ہے اور ایک اور شخص ہے کہ پورا ایک ہی شخص کا (غلام) ہے (تو) کیا ان دونوں کی حالت یکساں (ہو سکتی) ہے (5) الحمد لله بلکہ (قبول تو کیا) ان میں اکثر سمجھتے بھی نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ ایک مثال دیتا ہے کہ ایک شخص تو وہ ہے جس کے مالک ہونے میں بہت سے کج خلق آقا شریک ہیں جو اسے اپنی اپنی طرف کھینچتے ہیں اور دوسرا شخص مکمل طور پر ایک ہی آقا کا غلام ہے کیا ان دونوں کا حال یکساں ہوسکتا ہے۔ ؟ تمام تعریفات ” اللہ “ کے لیے ہیں مگر اکثر لوگ نادانی میں پڑے ہوئے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ ایک مثال دیتا ہے۔ ایک شخص تو وہ ہے جس کے مالک ہونے میں بہت سے کج خلق آقا شریک ہیں جو اسے اپنی اپنی طرف کھینچتے ہیں اور دوسرا شخص پورا کا پورا ایک ہی آقا کا غلام ہے۔ کیا ان دونوں کا حال یکساں ہوسکتا ہے ؟ الحمد للہ ، مگر اکثر لوگ نادانی میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ نے ایک مثال بیان فرمائی ہے کہ ایک شخص ہے جس میں کئی ساجھی ہیں جن میں آپس میں ضدا ضدی ہے اور ایک وہ شخص ہے جو ایک ہی آدمی کے لیے سالم ہے کیا یہ دونوں حالت کے اعتبار سے برابر ہیں ؟ سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے بلکہ ان میں اکثر لوگ نہیں جانتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ نے بتلائی ایک مثل ایک مرد ہے کہ اس میں شریک ہیں کئی ضدی اور ایک مرد ہے پورا ایک شخص کا کیا برابر ہوتی ہیں دونوں مثل   سب خوبی اللہ کے لیے ہے پر وہ بہت لوگ سمجھ نہیں رکھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے ایک مثال بیان فرمائی کہ ایک مرد یعنی غلام ہے اس غلام میں چند آدمی شریک ہیں اور یہ شرکاء بھی آپس میں ایک دوسرے کے سخت مخالف اور بدخو ہیں اور ایک اور غلام ہے جو سالم ایک ہی شخص کا غلام ہے کیا ان دونوں غلاموں کی حالت یکساں ہوسکتی ہے سب تعریفیں اللہ ہی کو سزاوار ہیں مگر ن کافروں میں سے اکثر نہیں سمجھتے،