Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 31

سورة الزمر

ثُمَّ اِنَّکُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ عِنۡدَ رَبِّکُمۡ تَخۡتَصِمُوۡنَ ﴿۳۱﴾٪  17

Then indeed you, on the Day of Resurrection, before your Lord, will dispute.

پھر تم سب کے سب قیامت کے دن اپنے رب کے سامنے جھگڑو گے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Then, on the Day of Resurrection, you will be disputing before your Lord. was revealed, Az-Zubayr, may Allah be pleased with him, said, `O Messenger of Allah, will we repeat our disputes?' He said, Yes. He (Az-Zubayr) said, `This is a very serious matter."' Ahmad recorded from Az-Zubayr bin Al-`Awwam, may Allah be pleased with him, that when this Surah was revealed to the Messe... nger of Allah: إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ Verily, you will die, and verily, they (too) will die. Then, on the Day of Resurrection, you will be disputing before your Lord. Az-Zubayr, may Allah be pleased with him, said, "O Messenger of Allah, will the sins that we committed against others in this world be repeated for us?" He said, نَعَمْ لَيُكَرَّرَنَّ عَلَيْكُمْ حَتْى يُوَدَّى إِلَى كُلِّ ذِي حَقَ حَقُّه Yes, they will be repeated until everyone who is entitled will have his rights restored to him. Az-Zubayr, may Allah be pleased with him, said, "By Allah, it is a very serious matter." It was also recorded by At-Tirmidhi, who said "Hasan Sahih." Ali bin Abi Talhah reported that Ibn Abbas, may Allah be pleased with him, said: ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُون (Then, on the Day of Resurrection, you will be disputing before your Lord), means, the truthful one will dispute with the liar, the oppressed will dispute with the oppressor, the one who is guided will dispute with the one who is misguided and the weak will dispute with the arrogant. Ibn Mandah recorded in Kitab Ar-Ruh that Ibn Abbas, may Allah be pleased with him, said, "The people will dispute on the Day of Resurrection, to the extent that the soul will dispute with the body. The soul will say to the body, `You did such and such,' and the body will say to the soul, `You told me to do it and you tempted me.' Then Allah will send an angel to judge between them, and he will say, `You two are like a man who cannot walk but can see, and a man who cannot see but can walk.' They went into a garden and the one who could not walk said to the one who was blind, `I see fruit there, but I cannot reach it.' The blind man said, `Climb on me and get it.' So he climbed on him and got it. So which of them is the wrongdoer They will say, `Both of them.' The angel will say to them, `You have passed judgement against yourselves.' The body was a means of transportation for the soul." Ibn Abi Hatim recorded that Sa`id bin Jubayr said that Ibn Umar, may Allah be pleased with him, said, "This Ayah was revealed and we did not know what it was revealed about: ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُون (Then, on the Day of Resurrection, you will be disputing before your Lord)." He said, "We said, what will we dispute about? There is no dispute between us and the People of the Book, so what will we dispute about until the Fitnah occurred." Then Ibn Umar, may Allah be pleased with him, said, "This is what our Lord promised us we would dispute about." This was recorded by An-Nasa'i.   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

31۔ 1 یعنی اے پیغمبر ! آپ بھی اور آپ کے مخالف بھی، سب موت سے ہمکنار ہو کر اس دنیا سے ہمارے پاس آخرت میں آئیں گے۔ دنیا میں تو توحید اور شرک کا فیصلہ تمہارے درمیان نہیں ہوسکا اور تم اس بارے میں جھگڑتے ہی رہے لیکن یہاں میں اس کا فیصلہ کروں گا اور مخلص موحدین کو جنت میں اور مشرکین و جاحدین اور مکذبین ک... و جہنم میں داخل کروں گا۔   Show more

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٤٧] اللہ کے ہاں کس کس قسم کے لوگ آپس میں جھگڑا کریں گے ؟:۔ یہ جھگڑے بھی کئی قسم کے ہوں گے۔ مظلوم ظالم کو دامن سے پکڑے اللہ کے حضور پیش کرے گا اور اپنے ظلم کے بارے میں اللہ کے حضور دلائل پیش کرے گا۔ دوسری قسم یہ کہ کافر اور مشرک اپنے جرم کا انکار کردیں گے۔ پھر ان کے خلاف رسولوں کی اور ایمانداروں کی...  شہادتیں ہوں گی۔ پھر ان کے اپنے اعضاء بھی ان کے خلاف گواہی دیں گے۔ تیسری قسم اہل حق اور اہل باطل یا موحدوں اور مشرکوں میں جھگڑوں کا فیصلہ اللہ تعالیٰ خود کریں گے۔ چوتھی قسم مشرکین اور ان کے معبودوں یا بڑے لوگوں اور ان کے تابعداروں میں جھگڑا ہوگا۔ دونوں ایک دوسرے پر الزام دھریں گے۔ غرض کئی قسم کے جھگڑے ہوں گے۔ جن کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کی عدالت میں نہایت انصاف کے ساتھ کیا جائے گا۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ثُمَّ اِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُوْنَ ۔ : اس سے پہلی اور بعد میں آنے والی آیات کے مطابق اس جھگڑے سے مراد مشرکین اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے جھگڑا ہے، جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنا مقدمہ پیش کریں گے کہ یا اللہ ... ! میں نے ان لوگوں کو تیرا پیغام پہنچایا مگر انھوں نے مجھے جھٹلا دیا۔ (دیکھیے فرقان : ٣٠) اور مشرکین قسمیں کھا کر دنیا میں اپنے مشرک ہونے کا انکار کردیں گے، وہ کہیں گے : (وَاللّٰهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِيْنَ ) [ الأنعام : ٢٣ ] ” اللہ کی قسم ! جو ہمارا رب ہے، ہم شریک بنانے والے نہ تھے۔ “ پھر فیصلہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہوگا جو ان پر نبی کی شہادت کے علاوہ ایمان والوں کی، فرشتوں کی، زمین و آسمان کی اور خود ان مشرکوں کے ہاتھ پاؤں، زبانوں اور دوسرے اعضا کی شہادتوں کے ساتھ ان کا جرم ثابت کر کے ان کے انجام کا فیصلہ فرمائے گا۔ 3 آیت کے الفاظ عام ہونے کی وجہ سے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے ہونے والے تمام جھگڑے بھی اس میں شامل ہیں، جو کفار اور مسلمانوں کے درمیان ہوں گے، یا مشرکین اور ان کے معبودوں یا بڑے لوگوں اور ان کے فرماں برداروں کے درمیان ہوں گے، یا بادشاہوں اور ان کی رعایا کے درمیان ہوں گے، یا مظلوموں اور ظالموں کے درمیان ہوں گے، خواہ وہ دونوں مسلمان ہوں، حتیٰ کہ آدمی کا اپنے اعضا سے بھی جھگڑا ہوگا۔ (دیکھیے حٰم السجدہ : ٢١) اس لیے اکثر مفسرین نے اس آیت کو عام رکھا ہے۔ طبری نے علی بن ابی طلحہ کی معتبر سند کے ساتھ اس آیت کی تفسیر میں ابن عباس (رض) کا قول نقل کیا ہے : ” یُخَاصِمُ الصَّادِقُ الْکَاذِبَ ، وَالْمَظْلُوْمُ الظَّالِمَ ، وَالْمُھْتَدِي الضَّالَّ وَالضَّعِیْفُ الْمُسْتَکْبِرَ “ [ طبري : ٣٠٣٨٣ ] ” یعنی سچا جھوٹے سے، مظلوم ظالم سے، ہدایت والا گمراہ سے اور کمزور متکبر سے جھگڑے گا۔ “ زبیر (رض) فرماتے ہیں : ( لَمَّا نَزَلَتْ : (ثُمَّ اِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُوْنَ ) قَال الزُّبَیْرُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ! أَتُکَرَّرُ عَلَیْنَا الْخُصُوْمَۃُ بَعْدَ الَّذِيْ کَانَ بَیْنَنَا فِي الدُّنْیَا ؟ قَالَ نَعَمْ فَقَالَ إِنَّ الْأَمْرَ إِذًا لَشَدِیْدٌ ) [ ترمذي، التفسیر، باب و من سورة الزمر : ٣٢٣٦، قال الترمذي حسن صحیح وقال الألباني حسن الإسناد ] ” جب یہ آیت : (ثُمَّ اِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُوْنَ ) اتری تو زبیر (رض) نے کہا : ” یا رسول اللہ ! کیا دنیا میں جھگڑے ہونے کے بعد وہ جھگڑے دوبارہ ہمارے درمیان ہوں گے ؟ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ہاں ! “ تو زبیر (رض) نے کہا : ” اس وقت تو معاملہ بہت سخت ہوگا۔ “  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Justice in the court of Resurrection: The form in which the right of the oppressed will be retrieved from the oppressor. In verse 31, it was said: ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِندَ رَ‌بِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ (After that, on the Day of Doom, you will surely place your disputes before your Lord). Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) says that the word:إِنَّكُمْ (innakum: surely you...) at this place incl... udes - believers, disbelievers, Muslims - all of them, oppressor or oppressed. All of them will submit their cases in the court of their Lord, and He will have the right of the oppressed paid back by the oppressor whether a disbeliever, or believer. And the form in which these rights will be paid back will be what has mentioned in a narration of Sayyidna Abu Hurairah (رض) that appears in the Sahih of al-Bukhari. According to this, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، said, &a person who has a right of someone due against him should either pay it off, or have it forgiven right here in this world and become halal, that is, stand absolved of any responsibility on that count. The reason is that there are not going to be any currencies of dirhams and dinars (or any others found in the mortal world) in the universe of the Hereafter. If the oppressor has some good deeds in his account, then, these deeds will be taken from him to the measure of the oppression he did, and will be given to the oppressed. And in case he has no good deeds with him, bad deeds and sins of the oppressed will be taken from him and put into the account of the oppressor. And there is a narration of Sayyidna Abu Hurairah (رض) in Sahih Muslim according to which the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) on a certain day asked his noble Sahabah, |"Do you know who a pauper is?|" The Sahabah said, ya rasulAllah, as for us, a pauper is one who has neither cash nor things needed (to run one&s life).& He said, |"The real pauper in my Ummah is a person who will come to the Day of Judgment with lots of good deeds, prayers, fasts, zakah and things like that, but such would the record (of his dealings with others) that he (in his mortal life) would have hurled invectives on someone, leveled false accusation against someone, devoured someone&s property by unfair means, had someone killed, beaten or harassed. All those so oppressed will take their plaint before Allah, and the good deeds of the oppressor will be distributed over the oppressed. After that, when no good deeds are left, and the claims of the oppressed still remain to be settled, then, the sins of the oppressed will be passed on to the oppressor, and he will be thrown into the Jahannam. [ Hence, this person despite having everything, ended up being a pauper on the Day of Judgment - he is what a real pauper is!] And Tabarani, citing a trustworthy authority, has reported from Sayyidna Abu Ayyub al-Ansari (رض) that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said, |"The first case presented in the court of Allah will be that of man and his wife and, by God, the tongue will be silent there, instead, hands and feet of the woman will bear witness as to blames she used to impute to her husband. Similarly, the hands and feet of the man will bear witness as to how he used to cause pain to his wife. After that, servants will be brought before their respective masters, and redress will be provided for their complaints. After that, people from common markets with whom one had one or the other dealing will be presented, and if one of them has been subjected to some injustice, his right will be duly vacated.&  Show more

محشر کی عدالت میں مظلوم کا حق ظالم سے وصول کرنے کی صورت : (آیت) ثُمَّ اِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُوْنَ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ یہاں لفظ انکم میں مومن و کافر اور مسلمان ظالم و مظلوم سب داخل ہیں یہ سب اپنے اپنے مقدمات اپنے رب کی عدالت میں پیش کریں گے اور اللہ تعالیٰ ظا... لم سے مظلوم کا حق دلوائیں گے وہ کافر ہو یا مومن۔ اور صورت اس ادائیگی حقوق کی وہ ہوگی جو صحیح بخاری میں حضرت ابوہریرہ کی روایت سے آئی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جس شخص کے ذمہ کسی کا حق ہے اس کو چاہئے کہ دنیا ہی میں اس کو ادا یا معاف کرا کر حلال ہوجائے۔ کیونکہ آخرت میں درہم و دینار تو ہوں گے نہیں۔ اگر ظالم کے پاس کچھ اعمال صالحہ ہیں تو بمقدار ظلم یہ اعمال اس سے لے کر مظلوم کو دے دیئے جاویں گے۔ اور اگر اس کے پاس حسنات نہیں ہیں تو مظلوم کی سیئات اور گناہوں کو اس سے لے کر ظالم پر ڈال دیا جائے گا۔ اور صحیح مسلم میں حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک روز صحابہ کرام سے سوال کیا کہ آپ جانتے ہو کہ مفلس کون ہوتا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ہم تو مفلس اس کو سمجھتے ہیں جس کے پاس نہ کوئی نقد رقم ہو نہ ضرورت کا سامان۔ آپ نے فرمایا کہ اصلی اور حقیقی مفلس میری امت میں وہ شخص ہے جو قیامت میں بہت سے نیک اعمال، نماز، روزہ، زکوٰة، وغیر لے کر آئے گا مگر اس کا حال یہ ہوگا کہ اس نے دنیا میں کسی کو گالی دی، کسی پر تہمت باندھی، کسی کا مال ناجائز طور پر کھالیا، کسی کو قتل کرایا، کسی کو مارپیٹ سے ستایا تو یہ سب مظلوم اللہ کے سامنے اپنے مظالم کا مطالبہ کریں گے اور اس کی حسنات اس میں تقسیم کردی جائیں گی پھر جب یہ حسنات ختم ہوجائیں گی اور مظلوموں کے حقوق ابھی باقی ہوں گے تو مظلوموں کے گناہ اس پر ڈال دیئے جاویں گے۔ اور اس کو جہنم میں ڈال دیا جاوے گا۔ (تو یہ شخص سب کچھ سامان ہونے کے باوجود قیامت میں مفلس رہ گیا، یہی اصلی مفلس ہے) ۔ اور طبرانی نے ایک معتبر سند کے ساتھ حضرت ابو ایوب انصاری سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ سب سے پہلے جو مقدمہ اللہ تعالیٰ کی عدالت میں پیش ہوگا وہ مرد اور اس کی بیوی کا ہوگا اور بخدا کہ وہاں زبان نہیں بولے گی۔ بلکہ عورت کے ہاتھ پاؤں گواہی دیں گے کہ وہ اپنے شوہر پر کیا کیا عیب لگایا کرتی تھی اور اسی طرح مرد کے ہاتھ پاؤں اس پر گواہی دیں گے کہ وہ کس طرح اپنی بیوی کو تکلیف و ایذا پہنچایا کرتا تھا۔ اس کے بعد ہر آدمی کے سامنے اس کے نوکر چاکر لائے جائیں گے ان کی شکایات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پھر عام بازار کے لوگ جن سے اس کے معاملات رہے تھے وہ پیش ہوں گے اگر اس نے ان میں سے کسی پر ظلم کیا ہے تو اس کا حق دلوایا جائے گا۔   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

ثُمَّ اِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُوْنَ۝ ٣١ۧ قِيامَةُ والقِيامَةُ : عبارة عن قيام الساعة المذکور في قوله : وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ [ الروم/ 12] ، يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعالَمِينَ [ المطففین/ 6] ، وَما أَظُنُّ السَّاعَةَ قائِمَةً [ الكهف/ 36] ، والْقِيَامَةُ...  أصلها ما يكون من الإنسان من القیام دُفْعَةً واحدة، أدخل فيها الهاء تنبيها علی وقوعها دُفْعَة، والمَقامُ يكون مصدرا، واسم مکان القیام، وزمانه . نحو : إِنْ كانَ كَبُرَ عَلَيْكُمْ مَقامِي وَتَذْكِيرِي [يونس/ 71] ، القیامتہ سے مراد وہ ساعت ( گھڑی ) ہے جس کا ذکر کہ وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ [ الروم/ 12] اور جس روز قیامت برپا ہوگی ۔ يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعالَمِينَ [ المطففین/ 6] جس دن لوگ رب العلمین کے سامنے کھڑے ہوں گے ۔ وَما أَظُنُّ السَّاعَةَ قائِمَةً [ الكهف/ 36] اور نہ خیال کرتا ہوں کہ قیامت برپا ہو۔ وغیرہ آیات میں پایاجاتا ہے ۔ اصل میں قیامتہ کے معنی انسان یکبارگی قیام یعنی کھڑا ہونے کے ہیں اور قیامت کے یکبارگی وقوع پذیر ہونے پر تنبیہ کرنے کے لئے لفظ قیام کے آخر میں ھاء ( ۃ ) کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ المقام یہ قیام سے کبھی بطور مصدر میمی اور کبھی بطور ظرف مکان اور ظرف زمان کے استعمال ہوتا ہے ۔ چناچہ فرمایا : ۔ إِنْ كانَ كَبُرَ عَلَيْكُمْ مَقامِي وَتَذْكِيرِي [يونس/ 71] اگر تم کو میرا رہنا اور ۔ نصیحت کرنا ناگوار ہو ۔ عند عند : لفظ موضوع للقرب، فتارة يستعمل في المکان، وتارة في الاعتقاد، نحو أن يقال : عِنْدِي كذا، وتارة في الزّلفی والمنزلة، وعلی ذلک قوله : بَلْ أَحْياءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ [ آل عمران/ 169] ، ( عند ) ظرف عند یہ کسی چیز کا قرب ظاہر کرنے کے لئے وضع کیا گیا ہے کبھی تو مکان کا قرب ظاہر کرنے کے لئے آتا ہے اور کبھی اعتقاد کے معنی ظاہر کرتا ہے جیسے عندی کذا اور کبھی کسی شخص کی قرب ومنزلت کے متعلق استعمال ہوتا ہے جیسے فرمایا : بَلْ أَحْياءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ [ آل عمران/ 169] بلکہ خدا کے نزدیک زندہ ہے ۔ رب الرَّبُّ في الأصل : التربية، وهو إنشاء الشیء حالا فحالا إلى حدّ التمام، يقال رَبَّهُ ، وربّاه ورَبَّبَهُ. وقیل : ( لأن يربّني رجل من قریش أحبّ إليّ من أن يربّني رجل من هوازن) فالرّبّ مصدر مستعار للفاعل، ولا يقال الرّبّ مطلقا إلا لله تعالیٰ المتکفّل بمصلحة الموجودات، نحو قوله : بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] ( ر ب ب ) الرب ( ن ) کے اصل معنی تربیت کرنا یعنی کس چیز کو تدریجا نشونما دے کر حد کہال تک پہنچانا کے ہیں اور ربہ ورباہ وربیہ تنیوں ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ کسی نے کہا ہے ۔ لان یربنی رجل من قریش احب الی من ان یربنی رجل من ھوازن ۔ کہ کسی قریشی کا سردار ہونا مجھے اس سے زیادہ عزیز ہے کہ بنی ہوازن کا کوئی آدمی مجھ پر حکمرانی کرے ۔ رب کا لفظ اصل میں مصدر ہے اور استعارۃ بمعنی فاعل استعمال ہوتا ہے اور مطلق ( یعنی اصافت اور لام تعریف سے خالی ) ہونے کی صورت میں سوائے اللہ تعالیٰ کے ، جو جملہ موجودات کے مصالح کا کفیل ہے ، اور کسی پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا چناچہ ارشاد ہے :۔ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] عمدہ شہر اور ( آخرت میں ) گنا ه بخشنے والا پروردگار ،۔ خصم الخَصْمُ مصدر خَصَمْتُهُ ، أي : نازعته خَصْماً ، يقال : خاصمته وخَصَمْتُهُ مُخَاصَمَةً وخِصَاماً ، قال تعالی: وَهُوَ أَلَدُّ الْخِصامِ [ البقرة/ 204] ، وَهُوَ فِي الْخِصامِ غَيْرُ مُبِينٍ [ الزخرف/ 18] ، ثم سمّي المُخَاصِم خصما، واستعمل للواحد والجمع، وربّما ثنّي، وأصل المُخَاصَمَة : أن يتعلّق كلّ واحد بخصم الآخر، أي جانبه وأن يجذب کلّ واحد خصم الجوالق من جانب، وروي : ( نسیته في خصم فراشي) «1» والجمع خُصُوم وأخصام، وقوله : خَصْمانِ اخْتَصَمُوا [ الحج/ 19] ، أي : فریقان، ولذلک قال : اخْتَصَمُوا وقال : لا تَخْتَصِمُوا لَدَيَّ [ ق/ 28] ، وقال : وَهُمْ فِيها يَخْتَصِمُونَ [ الشعراء/ 96] ، والخَصِيمُ : الكثير المخاصمة، قال : هُوَ خَصِيمٌ مُبِينٌ [ النحل/ 4] ، والخَصِمُ : المختصّ بالخصومة، قال : بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُونَ [ الزخرف/ 58] . ( خ ص م ) الخصم ۔ یہ خصمتہ کا مصدر ہے جس کے معنی جھگڑنے کے ہیں کہاجاتا ہے خصمتہ وخاصمتہ مخاصمۃ وخصاما کسی سے جھگڑا کر نا قرآن میں ہے :۔ وَهُوَ أَلَدُّ الْخِصامِ [ البقرة/ 204] اور وہ حالانکہ سخت جھگڑا لو ہے ۔ وَهُوَ فِي الْخِصامِ غَيْرُ مُبِينٍ [ الزخرف/ 18] اور جھگڑنے کے وقت بات نہ کرسکے ۔ اور مخاصم کو خصم کہا جات ہے ، اور خصم کا لفظ واحد جمع دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے مگر کبھی تثنیہ بھی آجاتا ہے۔ اصل میں خصم کے معنی کنارہ کے ہیں ۔ اور مخاصمت کے معنی ایک دوسرے سے کو کنارہ سے پکڑنے کے ہیں ۔ اور بوری کو کونے سے پکڑکر کھینچنے کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے ۔ ایک حدیث میں ہے :۔ (114) نسی تھا فی خصم فراشی کہ میں اسے اپنے بسترہ کے کونے میں بھول آیا ہوں خصم کی جمع خصوم واخصام آتی ہے اور آیت کریمہ ؛۔ اخْتَصَمُوا[ الحج/ 19] دوفریق جھگڑتے ہیں ۔ میں خصما ن سے دو فریق مراد ہیں اسی لئے اختصموا آیا ہے ۔ الاختصام ( افتعال ) ایک دوسرے سے جھگڑنا ۔ قرآن میں ہے :۔ لا تَخْتَصِمُوا لَدَيَّ [ ق/ 28] ہمارے حضور رد کد نہ کرو ۔ وَهُمْ فِيها يَخْتَصِمُونَ [ الشعراء/ 96] ۔۔۔۔ وہ آپس میں جھگڑیں گے ۔ الخصیم ۔ جھگڑا لو بہت زیادہ جھگڑا کرنے والا جیسے فرمایا :۔ هُوَ خَصِيمٌ مُبِينٌ [ النحل/ 4] مگر وہ ( اس بارے میں ) علانیہ جھگڑنے لگا ۔ الخصم سخٹ جھگڑالو جس کا شیوہ ہ جھگڑنا ہو ۔ قرآن میں ہے :َ بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُونَ [ الزخرف/ 58] حقیقت یہ ہے ۔ یہ لوگ ہیں ہی جھگڑا لو،  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٣١ { ثُمَّ اِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ عِنْدَ رَبِّکُمْ تَخْتَصِمُوْنَ } ” پھر تم قیامت کے دن اپنے رب کے پاس آپس میں جھگڑو گے۔ “ اس جھگڑے کی نوعیت کچھ یوں ہوگی کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شہادت دیں گے کہ اے اللہ ! میں نے تیرا پیغام کما حقہ ان تک پہنچا دیا تھا۔ ممکن ہے وہاں ان میں سے کچھ...  لوگ انکار کریں کہ نہیں نہیں یہ بات ان تک نہیں پہنچی تھی اور بحث و تکرار کی نوبت آجائے۔ ابلاغِ رسالت کے بارے میں پیغمبروں کی گواہی اور متعلقہ امتوں کے افراد سے جواب طلبی کے حوالے سے سورة الاعراف کی یہ آیت بہت اہم ہے : { فَلَنَسْئَلَنَّ الَّذِیْنَ اُرْسِلَ اِلَیْہِمْ وَلَنَسْئَلَنَّ الْمُرْسَلِیْنَ } ” ہم ان سے بھی پوچھیں گے جن کی طرف رسولوں کو بھیجا گیا تھا اور ان سے بھی پوچھیں گے جنہیں رسول بنا کر بھیجا تھا “۔ چناچہ وہاں سب پیغمبروں سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ لوگوں نے ہمارا پیغام اپنی اپنی قوموں تک پہنچا دیا تھا ؟ جواب میں تمام پیغمبر گواہی دیں گے کہ اے اللہ ہم نے پہنچا دیا تھا۔ اسی لیے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجۃ الوداع کے موقع پر موجود لوگوں سے استفسار فرمایا تھا : اَلَا ھَلْ بَلَّغْتُکہ کیا میں نے اللہ کا پیغام تم لوگوں تک پہنچا دیا ؟ جواب میں پورے مجمعے نے یک زبان ہو کر کہا تھا : نَشْھَدُ اَنَّکَ قَدْ بَلَّغْتَ وَ اَدَّیْتَ وَنَصَحْتَ ! (١) کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم گواہ ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تبلیغ ‘ امانت اور نصیحت کا حق ادا کردیا ! اس کے بعد حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی انگشت شہادت آسمان کی طرف اٹھائی اور اللہ تعالیٰ کو مخاطب کر کے کہا : اللَّھُمَّ اشْھَدْ ! اللَّھُمَّ اشْھَدْ ! اللَّھُمَّ اشْھَدْ ! کہ اے اللہ ! تو بھی گواہ رہ ‘ یہ لوگ تسلیم کر رہے ہیں کہ میں نے ان تک تیرا پیغام پہنچاد یا۔ اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (أَلَا لِیُبَلِّغِ الشَّاھِدُ الْغَائِبَ ) (٢) کہ اب جو لوگ موجود ہیں ان کا فرض ہے کہ یہ پیغام ان لوگوں تک پہنچائیں جو یہاں موجود نہیں ہیں۔ اس طرح آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فریضہ امت کی طرف منتقل فرما دیا۔ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس فرمان کے بعد یوں سمجھیں کہ اب یہ پوری امت اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسول ہے ( سورة یٰسٓکی آیت ١٤ کے تحت اس اصطلاح کی وضاحت کی جا چکی ہے) ۔ یعنی اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو پیغام ان تک پہنچایا ہے اب انہوں نے اسے پوری نوع انسانی تک پہنچانا ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی امت کے اس اعزاز اور فریضہ کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں دو مقامات پر فرمایا ہے ‘ ہجرت سے متصلاً قبل سورة الحج میں اور ہجرت سے متصلاً بعد سورة البقرۃ میں۔ سورة الحج کی آخری آیت میں یوں فرمایا : { ہُوَ اجْتَبٰـٹکُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَیْکُمْ فِی الدِّیْنِ مِنْ حَرَجٍط مِلَّۃَ اَبِیْکُمْ اِبْرٰہِیْمَط ہُوَ سَمّٰٹکُمُ الْمُسْلِمِیْنَ ٥ مِنْ قَـبْلُ وَفِیْ ہٰذَا لِیَکُوْنَ الرَّسُوْلُ شَہِیْدًا عَلَیْکُمْ وَتَـکُوْنُوْا شُہَدَآئَ عَلَی النَّاسِج } ” اس نے تمہیں چن لیا ہے اور دین کے معاملے میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی۔ قائم ہو جائو اپنے جد امجد ابراہیم (علیہ السلام) کی ملت پر۔ اسی نے تمہارا نام مسلم رکھا ‘ اس سے پہلے بھی (تمہارا یہی نام تھا) اور اس (کتاب) میں بھی ‘ تاکہ پیغمبر تم پر گواہ ہوں اور تم لوگوں پر گواہ ہو “۔ سورة البقرۃ میں اسی مضمون کو ان الفاظ میں پھر سے دہرایا گیا : { وَکَذٰلِکَ جَعَلْنٰکُمْ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَکُوْنُوْا شُہَدَآئَ عَلَی النَّاسِ وَیَکُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَیْکُمْ شَہِیْدًاط } (آیت ١٤٣) ” اور (اے مسلمانو ! ) اسی طرح تو ہم نے تمہیں ایک امت وسط بنایا ہے ‘ تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہو اور رسول تم پر گواہ ہو “۔ دونوں مقامات پر الفاظ ایک سے آئے ہیں صرف الفاظ کی ترتیب تبدیل ہوئی ہے۔   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(39:31) انکم ۔ یعنی آپ اور کفار مکہ۔ یا سب لوگ۔ یوم القیمۃ۔ بوجہ ظرف منصوب ہے۔ تختصمون کا مفعول فیہ ہے۔ تختصمون۔ مجارع جمع مذکر حاضر۔ اختصام (افتعال) مصدر سے۔ تم جھگڑا کرو گے۔ یعنی اپنا اپنا مقدمہ (اپنے رب کے سامنے) پیش کرو گے۔ یہ جھگڑنے والے اور استغاثہ پیش کرنے والے کون لوگ ہوں گے ؟ مومن و کافر ب... ھی ۔ اور ظالم و مظلوم بھی۔ یعنی تخاصم الکافر والمؤمن والظالم والمظلوم۔ (قرطبی)  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 14 یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کافروں سے جھگڑیں گے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان تک ہمارا پیغام پہنچا دیا تھا اور یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جھگڑا کریں گے۔ اسی طرح مومن کافر سے۔ پھر اللہ تعالیٰ سب کے درمیان حق و انصاف سے فیصلہ فرمائے۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے :” کافر منکر ہونگے...  کہ ہم کو کسی نے حکم نہیں پہنچایا، پھر فرشتوں کی گواہی سے اور آسمان و زمین کی اور ہاتھ پائوں کی گواہی سے ثابت ہوگا “۔ (موضح)  Show more

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

6۔ اسی اختصام کے وقت فیصلہ یہ ہوگا کہ ناحق پرستوں کو عذاب جحیم نصیب ہوگا، اور حق پرستوں کو اجر عظیم۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

قیامت کے دن ادعاء اور اختصام (ثُمَّ اِِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ عِنْدَ رَبِّکُمْ تَخْتَصِمُوْنَ ) (پھر یقینی بات ہے کہ قیامت کے دن تم اپنے رب کے پاس پیش ہو کر مدعی اور مدعی علیہ بنو گے) حضرت عبد اللہ بن عمر (رض) نے بیان فرمایا کہ عرصہ دراز تک ہم اس آیت کو پڑھتے رہے لیکن یہ سمجھ میں نہیں آتا تھا ک... ہ ہم میں جھگڑے کیوں ہوں گے جبکہ ہماری کتاب ایک ہے، قبلہ ایک ہے، حرم ایک ہے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہے۔ پھر جب ہم میں آپس میں قتل و قتال ہوا تو سمجھ میں آگیا کہ یہ آیت ہمارے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ (در منثور، از مستدرک حاکم) حضرت ابو سعید خدری (رض) نے فرمایا کہ جب جنگ صفین کے موقعہ پر ہم آپس میں ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئے اس وقت ہم نے سمجھا کہ یہ آیت ہمارے بارے میں ہے۔ (منثور) حضرت ابن عمرو حضرت ابو سعید (رض) نے اپنے زمانہ میں ایک دوسرے پر حملہ آور ہونے کو آیت شریفہ کا مصداق قرار دیا، لیکن الفاظ کا عموم ان سب جھگڑوں کو شامل ہے جو قیامت کے دن اٹھائے جائیں گے اور بارگاہ خداوندی میں پیش ہوں گے۔ حضرت عقبہ بن عامر (رض) نے بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن جو لوگ جھگڑے لے کر اٹھیں گے ان میں سب سے پہلے دو پڑوسی ہوں گے جس کا جو حق مارا گیا ہوگا اپنے حق کے لیے جھگڑا کرے گا۔ رعیت امیر وزیر اور بادشاہ پر دعویٰ کرے گی، مالی حق رکھنے والوں پر اصحاب حقوق دعویٰ کریں گے، مظلوم ظالم سے اپنا حق طلب کرے گا جن کے قرضے تھے وہ قرضے طلب کریں گے جن کی غیبت تھی یا جن پر تہمت دھری تھی وہ بھی مدعی بن کر کھڑے ہوجائیں گے اس مضمون میں تفصیل بہت ہے جاننے والے جانتے بھی ہیں بہرحال اگر وہاں مدعی علیہ ہونے سے بچنا ہے تو کسی بندے کا کوئی حق مار کر نہ جائیں۔  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(31) پھر تو قیامت کے دن اپنے پروردگار کے پاس اپنا اپنا معاملہ پیش کرو گے اور اس کے روبرو آپس میں جھگڑو گے۔ یعنی تمام معاملات خواہ وہ مسلمانوں کے ہوں یا پیغمبروں اور ان کی امتوں کے ہوں وہاں پیش ہوں گے اور پھر وہاں عملی فیصلہ ہوجائے گا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں کافر منکر ہوں گے ہم کو کسی نے حکم ن... ہیں پہنچایا پھر فرشتوں کی گواہی سے اور آسمان و زمین کی اور ہاتھ پائوں کی گواہی سے ثابت ہو۔  Show more