Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 38

سورة الزمر

وَ لَئِنۡ سَاَلۡتَہُمۡ مَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ لَیَقُوۡلُنَّ اللّٰہُ ؕ قُلۡ اَفَرَءَیۡتُمۡ مَّا تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اِنۡ اَرَادَنِیَ اللّٰہُ بِضُرٍّ ہَلۡ ہُنَّ کٰشِفٰتُ ضُرِّہٖۤ اَوۡ اَرَادَنِیۡ بِرَحۡمَۃٍ ہَلۡ ہُنَّ مُمۡسِکٰتُ رَحۡمَتِہٖ ؕ قُلۡ حَسۡبِیَ اللّٰہُ ؕ عَلَیۡہِ یَتَوَکَّلُ الۡمُتَوَکِّلُوۡنَ ﴿۳۸﴾

And if you asked them, "Who created the heavens and the earth?" they would surely say, " Allah ." Say, "Then have you considered what you invoke besides Allah ? If Allah intended me harm, are they removers of His harm; or if He intended me mercy, are they withholders of His mercy?" Say, "Sufficient for me is Allah ; upon Him [alone] rely the [wise] reliers."

اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمان و زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو یقیناً وہ یہی جواب دیں گے کہ اللہ نے ۔ آپ ان سے کہئیے کہ اچھا یہ تو بتاؤ جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو اگر اللہ تعالٰی مجھے نقصان پہنچانا چاہے تو کیا یہ اس کے نقصان کو ہٹا سکتے ہیں؟ یا اللہ تعالٰی مجھ پر مہربانی کا ارادہ کرے تو کیا یہ اس کی مہربانی کو روک سکتے ہیں؟ آپ کہہ دیں کہ اللہ مجھے کافی ہے ، توکل کرنے والے اسی پر توکل کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
سَاَلۡتَہُمۡ
پوچھیں آپ ان سے
مَّنۡ
کس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
لَیَقُوۡلُنَّ
البتہ وہ ضرور کہیں گے
اللّٰہُ
اللہ نے
قُلۡ
کہہ دیجیے
اَفَرَءَیۡتُمۡ
کیا پھر دیکھا تم نے
مَّا
جنہیں
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
اِنۡ
اگر
اَرَادَنِیَ
ارادہ کرے میرے ساتھ
اللّٰہُ
اللہ
بِضُرٍّ
کسی تکلیف کا
ہَلۡ
کیا
ہُنَّ
وہ سب
کٰشِفٰتُ
دور کرنے والی ہیں
ضُرِّہٖۤ
اس کی تکلیف کو
اَوۡ
یا
اَرَادَنِیۡ
وہ ارادہ کرے میرے ساتھ
بِرَحۡمَۃٍ
کسی رحمت کا
ہَلۡ
کیا
ہُنَّ
وہ سب
مُمۡسِکٰتُ
روکنے والی ہیں
رَحۡمَتِہٖ
اس کی رحمت کو
قُلۡ
کہہ دیجیے
حَسۡبِیَ
کافی ہے مجھے
اللّٰہُ
اللہ
عَلَیۡہِ
اسی پر
یَتَوَکَّلُ
توکل کرتے ہیں
الۡمُتَوَکِّلُوۡنَ
توکل کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَئِنۡ
اوریقیناً اگر
سَاَلۡتَہُمۡ
پوچھیں آپ ان سے
مَّنۡ
کس نے
خَلَقَ
پیداکیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اورزمین کو
لَیَقُوۡلُنَّ
وہ ضرورکہیں گے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے  
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَفَرَءَیۡتُمۡ
توکیاتم نے دیکھا
مَّا
جن کو
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے سوا
اِنۡ
اگر
اَرَادَنِیَ
ارادہ کرے مجھ کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِضُرٍّ
نقصان پہنچانے کا
ہَلۡ
کیا
ہُنَّ
وہ
کٰشِفٰتُ
ہٹانے والی ہیں
ضُرِّہٖۤ
اس کے نقصان کو
اَوۡ اَرَادَنِیۡ
یاوہ ارادہ کرےمجھ پر
بِرَحۡمَۃٍ
رحمت کا
ہَلۡ
کیا
ہُنَّ
وہ
مُمۡسِکٰتُ
روکنے والی ہیں
رَحۡمَتِہٖ
اس کی رحمت کو
قُلۡ
آپ کہہ دیں
حَسۡبِیَ
کافی ہے میرے لیے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلَیۡہِ
اس پر
یَتَوَکَّلُ
بھروسہ کرتے ہیں
الۡمُتَوَکِّلُوۡنَ
بھروسہ کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

And if you asked them, "Who created the heavens and the earth?" they would surely say, " Allah ." Say, "Then have you considered what you invoke besides Allah ? If Allah intended me harm, are they removers of His harm; or if He intended me mercy, are they withholders of His mercy?" Say, "Sufficient for me is Allah ; upon Him [alone] rely the [wise] reliers."

اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمان و زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو یقیناً وہ یہی جواب دیں گے کہ اللہ نے ۔ آپ ان سے کہئیے کہ اچھا یہ تو بتاؤ جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو اگر اللہ تعالٰی مجھے نقصان پہنچانا چاہے تو کیا یہ اس کے نقصان کو ہٹا سکتے ہیں؟ یا اللہ تعالٰی مجھ پر مہربانی کا ارادہ کرے تو کیا یہ اس کی مہربانی کو روک سکتے ہیں؟ آپ کہہ دیں کہ اللہ مجھے کافی ہے ، توکل کرنے والے اسی پر توکل کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ؟ تو یقینا کہیں گے کہ اللہ نے آپ انہیں کہئے بھلا دیکھو، جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو، اگر اللہ مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو تمہارے معبود اس کی پہنچائی ہوئی تکلیف کو دور ہٹاسکتے ہیں ؟ یا اگر وہ مجھ پر رحمت کرنا چاہے تو یہ اس کی رحمت کو روک سکتے ہیں ؟ آپ ان سے کہئے : مجھے اللہ کافی ہے (اور) بھروسہ کرنے والے اسی پر ہی بھروسہ کرتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقینا اگر آپ اُن سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا یقینا توووہ ضرور کہیں گے کہ اﷲ تعالیٰ نے۔آپ کہہ دیں توکیاتم نے دیکھاکہ اگر اﷲ تعالیٰ مجھے نقصان پہنچانے کاارادہ کرلے توجن کوتم اﷲ تعالیٰ کے سواپکارتے ہو کیاوہ اُس کے نقصان کو ہٹانے والی ہیں؟یاوہ مجھ پہ رحمت کاارادہ کرے توکیایہ اُس کی رحمت کوروکنے والی ہیں؟آپ کہہ دیں کہ میرے لیے اﷲ تعالیٰ ہی کافی ہے، بھروسہ کرنے والے اُسی پر بھروسہ کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you ask them as to who created the heavens and the earth, they will certainly say, |"Allah.|" Say, |"Then, tell me about those whom you invoke other than Allah, if Allah intends to cause some harm to me, are they (able) to remove the harm caused by Him? Or if He intends to bless me with mercy, are they (able) to hold back His mercy (from me)?|" Say, |"Allah is sufficient for me. In Him trust those who (rightly) trust (in someone).|"

اور جو تو ان سے پوچھے کس نے بنائے آسمان اور زمین تو کہیں اللہ نے تو کہہ بھلا دیکھو تو جن کو پوجتے ہو اللہ کے سوائے اگر چاہے اللہ مجھ پر کچھ تکلیف تو وہ ایسے ہیں کہ کھول دیں تکلیف اس کی ڈالی ہوئی یا وہ چاہے مجھ پر مہربانی تو وہ ایسے ہیں کہ روک دیں اس کی مہربانی کو تو کہہ مجھ کو بس ہے اللہ اسی پر بھروسہ رکھتے ہیں بھروسہ رکھنے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو تو وہ یقینا یہی کہیں گے کہ اللہ نے ! تو ان سے کہیے کہ ذرا غور کرو ! جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا اگر اللہ نے میرے لیے کسی تکلیف کا فیصلہ کرلیا ہے تو کیا وہ (تمہارے معبود) اس تکلیف کو دور کرسکیں گے ؟ یا اگر اس نے میرے لیے رحمت کا کوئی فیصلہ کرلیا ہے تو کیا وہ اس کی رحمت کو روک سکتے ہیں ؟ آپ کہہ دیجیے کہ میرے لیے تو اللہ ہی کافی ہے ! اور اسی پر توکل ّکرتے ہیں توکل کرنے والے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you ask them: “Who created the heavens and the earth?” they will surely answer: “Allah.” Tell them: “What do you think, then, of the deities whom you call upon instead of Allah? If Allah should will that an affliction befall me, will those deities remove the harm inflicted by Him? Or if Allah should will that I receive (His) Mercy, will they be able to withhold His Mercy from me?” Say: “Allah is sufficient for me; those who have to put their trust, let them put their trust in Him.

ان لوگوں سے اگر تم پوچھو کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے تو یہ خود کہیں گے کہ اللہ نے ۔ ان سے کہو ، جب حقیقت یہ ہے تو تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر اللہ مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو کیا تمہاری یہ دیویاں ، جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو ، مجھے اس کے پہنچائے ہوئے نقصان سے بچا لیں گی؟ یا اللہ مجھ پر مہربانی کرنا چاہے تو کیا یہ اس کی رحمت کو روک سکیں گی؟ بس ان سے کہہ دو کہ میرے لیے اللہ ہی کافی ہے ، بھروسہ کرنے والے اسی پر بھروسہ کرتے ہیں 57 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو وہ ضرور یہی کہیں گے کہ اللہ نے ( ان سے ) کہو کہ : ’’ ذرا مجھے یہ بتاؤ کہ تم اللہ کو چھوڑ کر جن ( بتوں ) کو پکارتے ہو ، اگر اللہ مجھے کوئی نقصان پہنچانے کا ارادہ کرلے تو کیا یہ اس کے پہنچائے ہوئے نقصان کو دور کرسکتے ہیں؟ یا اگر اللہ مجھ پر مہربانی فرمانا چاہے تو کیا یہ اس کی رحمت کو روک سکتے ہیں؟‘‘ کہو کہ ’’ میرے لیے اللہ ہی کافی ہے ۔ بھروسہ رکھنے والے اسی پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔ ‘‘

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر اگر تو ان کافروں سے پوچھے آسمان اور زمین کو کس نے بنایا تو بیشک یہی کہیں گے اللہ نے بنایا اب ان سے کہہ بھلا بتلائو تو سہیا گر اللہ مجھ کو کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو وہ اس کی بھیجی ہوئی تکلیف دور کرسکتے ہیں یا اللہ اگر مجھ پر فضل کرنا چاہے تو یہ جھوٹے دیوتا اس کے فضل کو روک سنتے ہیں ہرگز نہیں اے پیغمبر کہہ دے اللہ مجھ کو بس کرتا ہے 12 اسی پر بھروسا کرنے والے بھروسا کرتے ہیں 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا فرمایا ؟ تو ضرور کہیں گے کہ اللہ نے۔ فرمائیے بتاؤ تو جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو ، اگر اللہ مجھے کوئی دکھ پہنچانا چاہیں تو کیا یہ اس کے دیئے دکھ کو دور کرسکتے ہیں یا اگر ورہ مجھ پر مہربانی فرمانا چاہیں تو کیا یہ اس کی مہربانی کو روک سکتے ہیں ؟ فرمادیجئے کہ میرے لئے اللہ کافی ہے بھروسہ کرنے والے اسی پر بھروسہ کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو وہ کہیں گے کہ اللہ نے (پیدا کیا ہے) آپ ان سے یہ بھی پوچھ لیجئے کہ تمہارا کیا خیال ہے اگر میں اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکاروں جنہیں تم پکارتے ہو اور اللہ مجھے نقصان پہنچانا چاہے تو کیا ( تمہارے یہ بت اور معبود) مجھے نقصان سے بچا سکتے ہیں ؟ یا مجھ پر اللہ رحم کرنا چاہیے تو کیا یہ اس کو روک سکتے ہیں ؟ آپ کہہ دیجئے کہ مجھے میرا اللہ ہی کافی ہے ۔ بھروسہ کرنے والے تو اسی پر بھروسہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو کہہ دیں کہ خدا نے۔ کہو کہ بھلا دیکھو تو جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو۔ اگر خدا مجھ کو کوئی تکلیف پہنچانی چاہے تو کیا وہ اس تکلیف کو دور کرسکتے ہیں یا اگر مجھ پر مہربانی کرنا چاہے تو وہ اس کی مہربانی کو روک سکتے ہیں؟ کہہ دو کہ مجھے خدا ہی کافی ہے۔ بھروسہ رکھنے والے اسی پر بھروسہ رکھتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And wert thou to ask them: who hath created the heavens and the earth? they will surely say: Allah. Say thou: bethink ye then that those whom ye call upon beside Allah, - could they if Allah intended some hurt for me, remove His hurt? or if He intended some mercy for me, could they withhold His mercy? Say thou: enough for me is Allah; in Him the trusting put their trust.

اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو یہی کہیں گے کہ اللہ نے آپ کہہ دیجئے کہ بھلا یہ تو بتاؤ کہ اللہ کے سوا تم جنہیں پکارتے ہو اگر اللہ مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو کیا یہ اس کی (دی ہوئی) تکلیف کو دور کرسکتے ہیں یا اللہ مجھ پر عنایت کرنا چاہے تو یہ اس کی عنایت کو روک سکتے ہیں ؟ ۔ آپ کہہ دیجئے کہ میرے لئے تو اللہ کافی ہے توکل کرنے والے اسی پر توکل کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا؟ تو جواب دیں گے کہ اللہ نے! کہو: بھلا بتاؤ ، یہ چیزیں جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو ، اگر اللہ نے مجھے کوئی تکلیف پہنچانی چاہی تو یہ اس کی پہنچائی ہوئی تکلیف کو دور کرنے والی بن سکتی ہیں یا اس نے مجھ پر کوئی فضل کرنا چاہا تو کیا یہ اس کو روک لینے والی ہوسکتی ہیں؟ کہہ دو کہ اللہ میرے لئے کافی ہے اور بھروسہ کرنے والے اسی پر بھروسہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر ( اے محبوب ﷺ ) آپ ان لوگوں سے سوال کریں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا؟ البتہ ضرور کہیں گے اللہ ( تعالیٰ نے ) آپ ﷺ فرمادیجیے بھلا تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر اللہ ( تعالیٰ ) میرے ساتھ کسی نقصان ارادہ فرمالیں تو جن کی تم اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا عبادت کرتے ہو کیا وہ اس کے ( دیے ہوئے ) نقصان کو ہٹاسکتے ہیں یا ( اگر ) وہ میرے ساتھ رحمت کا ارادہ فرمالیں تو کیا یہ اس کی رحمت کو روک سکتے ہیں؟ آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے اللہ ( تعالیٰ ) میرے لیے کافی ہے ، اسی پر بھروسا کرنے والے بھرسا کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمان و زمین کس نے پیدا کیے ؟ تو کہہ دیں گے : اللہ نے۔ کہو کہ بھلا دیکھو تو جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو، اگر اللہ مجھے کوئی تکلیف پہچانی چاہے تو کیا وہ اس تکلیف کو دور کرسکتے ہیں ؟ یا اگر مجھ پر مہربانی کرنا چاہے تو وہ اس کی مہربانی کو روک سکتے ہیں ؟ کہہ دو کہ مجھے اللہ ہی کافی ہے۔ بھروسہ رکھنے والے اسی پر بھروسہ رکھتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین (کی اس کائنات) کو ؟ تو یہ سب کے سب ضرور بالضرور یہی کہیں گے کہ اللہ ہی نے (تو ان سے) کہو کہ اچھا تو پھر یہ بتاؤ کہ جن کو تم لوگ (پوجتے) پکارتے ہو اللہ کے سوا کیا ان میں اس کی کوئی طاقت ہے کہ اگر اللہ مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو یہ اس تکلیف کو دور کرسکیں ؟ یا وہ اگر مجھ پر کوئی رحمت (اور عنایت) فرمانا چاہے تو کیا یہ (اس بل بوتے کے مالک ہیں کہ یہ) اس کو روک دیں ؟ کہو کافی ہے مجھے اللہ اور اسی پر بھروسہ کرتے ہیں بھروسہ کرنے والے

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرآ پ ان ( کافروں ) سے پوچھیں کہ :آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ؟تویقیناکہیں گے کہ’’اللہ نے ‘‘آپ انہیں کہہ دیجئے کہ بھلا دیکھو ، جنہیں تم اللہ کے سواپکارتے ہو ، اگر اللہ مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہےتو تمہارے معبود اس کی پہنچائی ہوئی تکلیف کو دورہٹاسکتے ہیں ؟یااگروہ مجھ پر رحمت کرنا چاہےتویہ اس کی رحمت کو روک سکتے ہیں ؟آپ ان سے کہہ دیجئے کہ مجھے تواللہ ہی کافی ہے ( اور ) توکل کرنے والے اسی پر توکل کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تم ان سے پوچھو آسمان اور زمین کس نے بنائے تو ضرور کہیں گے اللہ نے ( ف۸٦ ) تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو وہ جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو ( ف۸۷ ) اگر اللہ مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے ( ف۸۸ ) تو کیا وہ اس کی بھیجی تکلیف ٹال دیں گے یا وہ مجھ پر مہر ( رحم ) فرمانا چاہے تو کیا وہ اس کی مہر کو روک رکھیں گے ( ف۸۹ ) تم فرماؤ اللہ مجھے بس ہے ( ف۹۰ ) بھروسے والے اس پر بھروسہ کریں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر آپ اُن سے دریافت فرمائیں کہ آسمانوں اور زمین کو کِس نے پیدا کیا تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ نے ، آپ فرما دیجئے: بھلا یہ بتاؤ کہ جن بتوں کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو اگر اللہ مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو کیا وہ ( بُت ) اس کی ( بھیجی ہوئی ) تکلیف کو دُور کرسکتے ہیں یا وہ مجھے رحمت سے نوازنا چاہے تو کیا وہ ( بُت ) اس کی ( بھیجی ہوئی ) رحمت کو روک سکتے ہیں ، فرما دیجئے: مجھے اللہ کافی ہے ، اسی پر توکل کرنے والے بھروسہ کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر آپ ( ص ) اُن سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو وہ یقینا کہیں گے کہ اللہ نے آپ ( ص ) کہیے! تمہارا کیا خیال ہے؟ جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو اگر اللہ مجھے کچھ نقصان پہنچانا چاہے تو کیا یہ اس کی جانب سے نقصان کو دور کر دیں گے؟ یا اگر اللہ مجھ پر کچھ رحمت کرنا چاہے تو کیا یہ اس کی رحمت کو روک سکتے ہیں؟ بس آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ میرے لئے اللہ کافی ہے ۔ بھروسہ کرنے والے اسی پر بھروسہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If indeed thou ask them who it is that created the heavens and the earth, they would be sure to say, "Allah". Say: "See ye then? the things that ye invoke besides Allah,- can they, if Allah wills some Penalty for me, remove His Penalty?- Or if He wills some Grace for me, can they keep back his Grace?" Say: "Sufficient is Allah for me! In Him trust those who put their trust."

Translated by

Muhammad Sarwar

If you ask them, "Who has created the heavens and the earth?" They will certainly say, "God has created them." Ask them, "Do you think that you can rescue me from the punishment of God with which He may afflict me? Can you prevent His mercy if He wants to grant it to me?" Say, "God is Sufficient (support) for me. In Him alone one must trust".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, if you ask them: "Who created the heavens and the earth" Surely, they will say: "Allah." Say: "Tell me then, the things that you invoke besides Allah -- if Allah intended some harm for me, could they remove His harm Or if He intended some mercy for me, could they withhold His mercy" Say: "Sufficient for me is Allah; in Him those who trust must put their trust."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And should you ask them, Who created the heavens and the earth? They would most certainly say: Allah. Say: Have you then considered that what you call upon besides Allah, would they, if Allah desire to afflict me with harm, be the removers of His harm, or (would they), if Allah desire to show me mercy, be the withholders of His mercy? Say: Allah is sufficient for me; on Him do the reliant rely.

Translated by

William Pickthall

And verily, if thou shouldst ask them: Who created the heavens and the earth? they will say: Allah. Say: Bethink you then of those ye worship beside Allah, if Allah willed some hurt for me, could they remove from me His hurt; or if He willed some mercy for me, could they restrain His mercy? Say: Allah is my all. In Him do (all) the trusting put their trust.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि तुम उन से पूछो कि "आकाशों और धरती को किसने पैदा किया?" को वे अवश्य कहेंगे, "अल्लाह ने।" कहो, "तुम्हारा क्या विचार है? यदि अल्लाह मुझे कोई तकलीफ़ पहुँचानी चाहे तो क्या अल्लाह से हटकर जिन को तुम पुकारते हो वे उस की पहुँचाई हुई तकलीफ़ को दूर कर सकते हैं? या वह मुझ पर कोई दयालुता दर्शानी चाहे तो क्या वे उस की दयालुता को रोक सकते हैं?" कह दो, "मेरे लिए अल्लाह काफ़ी है। भरोसा करने वाले उसी पर भरोसा करते हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر (آپ) ان سے پوچھیں کہ آسمان اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے تو یہی کہیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ (ان سے) کہیے کہ بھلا پھر یہ تو بتلاؤ کہ خدا کے سوا تم جن کو پوجتے ہو اگر اللہ تعالیٰ مجھ کو کوئی تکلیف پہنچاتا ہے کیا یہ معبود اس کی دی ہوئی تکلیف دور کرسکتے ہیں یا اللہ تعالیٰ مجھ پر اپنی عنایت کرنا چاہے کیا یہ معبود اس کی عنایت کو روک سکتے ہیں آپ کہہ دیجیئے کہ (اس سے ثابت ہوگیا کہ) میرے لیے خدا ہی کافی ہے توکل کرنے والے اسی پر توکل کرتے ہیں۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر ان لوگوں سے پوچھیں کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے تو یہ جواب دیں گے کہ اللہ نے پیدا کیا ہے۔ فرما دیں کہ حقیقت یہ ہے کہ اگر اللہ مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو کیا جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ مجھے اس نقصان سے بچا لیں گے ؟ یا اللہ مجھ پر مہربانی کرنا چاہے تو کیا یہ اس کی رحمت کو روک سکیں گے ؟ پس انہیں فرما دیں کہ میرے لیے ” اللہ “ ہی کافی ہے، بھروسہ کرنے والے اسی پر بھروسہ کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان لوگوں سے اگر تم پوچھو کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے ، تو یہ خود کہیں گے کہ اللہ نے۔ ان سے پوچھو ، جب حقیقت یہ ہے تو تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر اللہ مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو کیا تمہاری یہ دیویاں ، جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو ، مجھے اس کے پہنچائے ہوئے نقصان سے بچالیں گی ؟ یا اللہ مجھ پر مہربانی کرنا چاہے تو کیا یہ اس کی رحمت کو روک سکیں گی ؟ بس ان سے کہہ دو کہ میرے لیے اللہ ہی کافی ہے ، پھر وسہ کرنے والے اس پر پھر وسہ کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر آپ ان سے سوال کریں کہ کس نے پیدا کیا آسمانوں کو اور زمین کو تو ضرور یوں کہیں گے کہ اللہ نے پیدا کیا آپ فرما دیجیے کہ تم ہی بتاؤ جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو اگر اللہ مجھے کوئی ضرر پہنچانے کا ارادہ فرمائے تو کیا یہ اس کی پہنچائی ہوئی تکلیف کو دور کرسکتے ہیں یا اگر وہ مجھے رحمت سے نوازنے کا ارادہ فرمائے تو کیا یہ اس کی رحمت کو روک سکتے ہیں آپ فرما دیجیے کہ کافی ہے مجھے اللہ ! اسی پر بھروسہ کرنے والے بھروسہ کرتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو تو ان سے پوچھے کس نے بنائے آسمان اور زمین تو کہیں اللہ نے تو کہہ بھلا دیکھو تو جن کو پوجتے ہو اللہ کے سوا اگر چاہے اللہ مجھ پر کچھ تکلیف تو وہ ایسے ہیں کہ کھول دیں تکلیف اس کی ڈالی ہوئی یا وہ چاہے مجھ پر مہربانی تو وہ ایسے ہیں کہ روک دیں اس کی مہربانی کو تو کہہ مجھ کو بس ہے اللہ اسی پر بھروسہ رکھتے ہیں بھروسہ رکھنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر اگر آپ ان سے سوال کریں کہ بھلا آسمانوں کو اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے تو یہ اس کا یہی جواب دیں گے کہ اللہ نے آپ ان سے کہیے کہ بھلا یہ تو بتائو جس معبودوں کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو اگر خدا مجھے کوئی تکلیف پہنچانی چاہے تو کیا یہ تمہارے معبود اس کی بھیجی ہوئی تکلیف کو مجھ سے دور کرسکتے ہیں یا خدا تعالیٰ مجھ پر کوئی اپنی مہربانی کرنی چاہے تو کیا تمہارے یہ معبود اس کی مہربانی کو روک سکتے ہیں آپ کہہ دیجئے پس مجھے اللہ تعالیٰ کافی ہے اس پر بھروسہ کیا کرتے ہیں بھروسہ کرنے والے