Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 45

سورة الزمر

وَ اِذَا ذُکِرَ اللّٰہُ وَحۡدَہُ اشۡمَاَزَّتۡ قُلُوۡبُ الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَۃِ ۚ وَ اِذَا ذُکِرَ الَّذِیۡنَ مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اِذَا ہُمۡ یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ ﴿۴۵﴾

And when Allah is mentioned alone, the hearts of those who do not believe in the Hereafter shrink with aversion, but when those [worshipped] other than Him are mentioned, immediately they rejoice.

جب اللہ اکیلے کا ذکر کیا جائے تو ان لوگوں کے دل نفرت کرنے لگتے ہیں جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے اور جب اس کے سوا ( اور کا ) ذکرکیا جائے تو ان کے دل کھل کر خوش ہو جاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
ذُکِرَ
ذکر کیا جاتا ہے
اللّٰہُ
اللہ کا
وَحۡدَہُ
اکیلے اسی کا
اشۡمَاَزَّتۡ
نفرت کرتے ہیں
قُلُوۡبُ
دل
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لاتے
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر
وَاِذَا
اور جب
ذُکِرَ
ذکر کیا جاتا ہے
الَّذِیۡنَ
ان کا جو
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے علاوہ ہیں
اِذَا
یکایک
ہُمۡ
وہ
یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ
وہ خوش ہو جاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اورجب
ذُکِرَ
ذکرکیاجاتاہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ کا
وَحۡدَہُ
اکیلے کا
اشۡمَاَزَّتۡ
تنگ پڑتے ہیں
قُلُوۡبُ
دل
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
لَا
نہیں
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان رکھتے
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر
وَاِذَا
اورجب
ذُکِرَ
ذکرکیاجاتاہے
الَّذِیۡنَ
ان کاجو
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا ہیں
اِذَا
تب
ہُمۡ
وہ
یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ
خوش وخرم ہوجاتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And when Allah is mentioned alone, the hearts of those who do not believe in the Hereafter shrink with aversion, but when those [worshipped] other than Him are mentioned, immediately they rejoice.

جب اللہ اکیلے کا ذکر کیا جائے تو ان لوگوں کے دل نفرت کرنے لگتے ہیں جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے اور جب اس کے سوا ( اور کا ) ذکرکیا جائے تو ان کے دل کھل کر خوش ہو جاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب اللہ اکیلے کا ذکر کیا جائے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل گھٹ جاتے ہیں اور جب اللہ کے علاوہ دوسروں کا ذکر کیا جائے تو ان کی باچھیں کھل جاتی ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب اکیلے اﷲ تعالیٰ کا ذکر کیا جاتا ہے تواُن لوگوں کے دل تنگ پڑتے ہیں جوآخرت پرایمان نہیں رکھتے اور جب اُس کے سوا دوسروں کا ذکر کیا جاتا ہے تب وہ خوش وخرم ہوجاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Allah is mentioned alone, the hearts of those who do not believe in the Hereafter are filled with disgust, and when those (whom they worship) other than Him are mentioned, they become happy forthwith.

اور جب نام لیجئے خاص اللہ کا رک جاتے ہیں دل ان کے جو یقین نہیں رکھتے پچھلے گھر کا اور جب نام لیجئے اس کے سوا اوروں کا تب وہ لگیں خوشیاں کرنے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ذکر کیا جاتا ہے اکیلے اللہ کا تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل ُ کڑھنے لگتے ہیں اور جب اس کے سوا دوسروں کا ذکر کیا جاتا ہے تب وہ خوش ہوجاتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When Allah alone is mentioned, the hearts of those who do not believe in the Hereafter contract with bitterness, but when deities apart from Allah are mentioned, they are filled with joy.

جب اکیلے اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے دل کڑھنے لگتے ہیں ، اور جب اس کے سوا دوسروں کا ذکر ہوتا ہے تو یکایک وہ خوشی سے کھل اٹھتے ہیں 64 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب کبھی تنہا اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل بیزار ہوجاتے ہیں اور جب اس کے سوا دوسروں کا ذکر کیا جاتا ہے تو یہ لوگ خوشی سے کھل اٹھتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے ان کے سامنے جب اکیلے خدا کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل بھینچ جاتے ہیں (نفرت کرتے ہیں) اور جب خدا کے سوا (دوسرے دیوتائوں کا) مذکور ہوتا ہے تو اسی وقت خوش ہوجاتے ہیں 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب تنہا اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے ان کے دل گھٹنے لگتے ہیں۔ اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر آتا ہے تو وہ فوراً خوش ہوجاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب آخرت پر یقین نہ رکھنے والوں کے سامنے اللہ واحد کا ذکر کیا جاتا ہے تو وہ اپنے دلوں میں کڑھنے لگتے ہیں اور جب دوسروں ( غیر اللہ) کا ذکر کیا جاتا ہے تو وہ خوش ہوجاتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تنہا خدا کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل منقبض ہوجاتے ہیں۔ اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر کیا جاتا ہے تو خوش ہوجاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when Allah alone is mentioned, then shrink with eversion the hearts of those who believe not in the Hereafter, and when those beside Him are mentioned, lo! they rejoice.

اور جب اکیلے اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت کا یقین نہیں رکھتے انکے دل منقبض ہونے لگتے ہیں اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر کیا جاتا ہے تو اس وقت یہ لوگ خوش ہوجاتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب صرف اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان لوگوں کے دل کڑھتے ہیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور جب اس کے سوا دوسروں کا ذکر آتا ہے تو یہ خوش ہوجاتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب اکیلے اللہ ( تعالیٰ ) کا ذکر کیا جائے تو ان لوگوں کے دل گھٹن محسوس کرنے لگتے ہیں جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور جب اس کے علاوہ ( معبودانِ باطلہ ) کا ذکر کیا جائے تو یکایک وہ خوش ہوجاتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب تنہا اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے تو ان کے دل منقبض ہوجاتے ہیں اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر کیا جاتا ہے تو خوش ہوجاتے ہیں “

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب اکیلے اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو (شرک کے ماروں کا حال یہ ہوتا ہے کہ) کڑھنے (اور بگڑنے) لگتے ہیں دل ان لوگوں کے جو ایمان (و یقین) نہیں رکھتے آخرت پر اور جب ذکر کیا جاتا ہے اس کے سوا دوسروں کا تو یکایک کھل کھلا اٹھتے ہیں (شرک کے یہ روگی)

Translated by

Noor ul Amin

اور جب اللہ اکیلے کاذکر کیا جائے گا تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل گھٹ جاتے ہیں اور جب اللہ کے علاوہ دوسروں کاذکر کیا جائے توان کی باچھیں کھل جاتی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ایک اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے دل سمٹ جاتے ہیں ان کے جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ( ف۱۰۷ ) اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر ہوتا ہے ( ف۱۰۸ ) جبھی وہ خوشیاں مناتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب تنہا اللہ ہی کا ذکر کیا جاتا ہے تو اُن لوگوں کے دل گھٹن اور کراہت کا شکار ہو جاتے ہیں جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے ، اور جب اللہ کے سوا اُن بتوں کا ذکر کیا جاتا ہے ( جنہیں وہ پوجتے ہیں ) تو وہ اچانک خوش ہو جاتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب خدا کی توحید ( اس کی وحدت و یکتائی ) کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل کڑھنے لگتے ہیں اور جب اس کے دوسرے ( مزعومہ شرکاء ) کا ذکر کیا جاتا ہے تو وہ یکایک خوش ہو جاتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When Allah, the One and Only, is mentioned, the hearts of those who believe not in the Hereafter are filled with disgust and horror; but when (gods) other than He are mentioned, behold, they are filled with joy!

Translated by

Muhammad Sarwar

When one God is mentioned, the hearts of those who do not believe in the Day of Judgment begin to shrink, but when the idols are mentioned, they rejoice.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when Allah Alone is mentioned, the hearts of those who believe not in the Hereafter are filled with disgust and when those besides Him are mentioned, behold, they rejoice!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Allah alone is mentioned, the hearts of those who do not believe in the hereafter shrink, and when those besides Him are mentioned, lo! they are joyful.

Translated by

William Pickthall

And when Allah alone is mentioned, the hearts of those who believe not in the Hereafter are repelled, and when those (whom they worship) beside Him are mentioned, behold! they are glad.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अकेले अल्लाह का ज़िक्र किया जाता है तो जो लोग आख़िरत पर ईमान नहीं रखते उन के दिल भिंचने लगते हैं, किन्तु जब उस के सिवा दूसरों का ज़िक्र होता है तो क्या देखते हैं कि वे खुशी से खिले जा रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب فقط اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان لوگوں کے دل منقبض ہوتے ہیں جو کہ آخرت کا یقین نہیں رکھتے اور جب اس کے سوا اور روں کا ذکر آتا ہے تو ایس وقت وہ لوگ خوش ہوجاتے ہیں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب اکیلے اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے دل کڑھنے لگتے ہیں اور جب اللہ کے سوا دوسروں کا ذکر ہوتا ہے تو یکایک وہ خوشی سے کھل اٹھتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب اکیلے اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے دل کڑھنے لگتے ہیں۔ اور جب اس کے سوا دوسروں کا ذکر ہوتا ہے تو یکایک وہ خوشی سے کھل اٹھتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب تنہا اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان لوگوں کے دل منقبض ہوجاتے ہیں جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے اور جب اس کے سوا دوسروں کا ذکر کیا جاتا ہے تو اچانک وہ خوش ہوجاتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب نام لیجئے خالص اللہ کا رک جاتے ہیں دل ان کے جو یقین نہیں رکھتے پچھلے گھر کا اور جب نام لیجئے اس کے سوا اوروں کا تب وہ لگیں خوشیاں کرنے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب تنہا صر خدا کا ذکر کیا جائے تو جو لوگ آخرت کا یقین دل میں نہیں رکھتے ان کے دل سخت کبیدہ اور متنفر ہوتے ہیں اور جہاں خدا کے سوا دوسروں کا ذکر کیا گیا تو یہ لوگ اسی وقت خوش ہوجاتے ہیں۔