Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 46

سورة الزمر

قُلِ اللّٰہُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ عٰلِمَ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ اَنۡتَ تَحۡکُمُ بَیۡنَ عِبَادِکَ فِیۡ مَا کَانُوۡا فِیۡہِ یَخۡتَلِفُوۡنَ ﴿۴۶﴾

Say, "O Allah , Creator of the heavens and the earth, Knower of the unseen and the witnessed, You will judge between your servants concerning that over which they used to differ."

آپ کہہ دیجئے! کہ اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے چھپے کھلے کو جاننے والے تو ہی اپنے بندوں میں ان امور کا فیصلہ فرمائے گا جن میں وہ الجھ رہے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلِ
کہہ دیجیے
اللّٰہُمَّ
اے اللہ
فَاطِرَ
اے پیدا کرنے والے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کے
عٰلِمَ
اے جاننے والے
الۡغَیۡبِ
غیب
وَالشَّہَادَۃِ
اور حاضر کے
اَنۡتَ
تو ہی
تَحۡکُمُ
تو فیصلہ کرے گا
بَیۡنَ
درمیان
عِبَادِکَ
اپنے بندوں کے
فِیۡ مَا
اس میں جو
کَانُوۡا
ہیں وہ
فِیۡہِ
اس میں
یَخۡتَلِفُوۡنَ
وہ اختلاف کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلِ
آپ کہہ دیں
اللّٰہُمَّ
اے اللہ
فَاطِرَ
پیداکرنے والے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کے
وَالۡاَرۡضِ
اورزمین کے
عٰلِمَ
جاننے والے
الۡغَیۡبِ
غیب کے
وَالشَّہَادَۃِ
اورحاضرکے
اَنۡتَ
تو
تَحۡکُمُ
فیصلہ کرے گا
بَیۡنَ
درمیان
عِبَادِکَ
اپنے بندوں کے
فِیۡ مَا
اس میں جو
کَانُوۡا
تھے وہ
فِیۡہِ
اس میں
یَخۡتَلِفُوۡنَ
اختلاف کرتے
Translated by

Juna Garhi

Say, "O Allah , Creator of the heavens and the earth, Knower of the unseen and the witnessed, You will judge between your servants concerning that over which they used to differ."

آپ کہہ دیجئے! کہ اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے چھپے کھلے کو جاننے والے تو ہی اپنے بندوں میں ان امور کا فیصلہ فرمائے گا جن میں وہ الجھ رہے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کہئے : اے اللہ ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، غیب اور حاضر کو جاننے والے ! تو ہی اپنے بندوں میں ایسی چیز کا فیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ اے اﷲ! آسمانوں اورزمین کے پیداکرنے والے! غیب اور حاضرکے جاننے والے!تُواپنے بندوں کے درمیان اُس چیزکافیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"0 Allah, the Creator of the heavens and the earth, the Knower of the unseen and the seen, you will judge between Your servants in that about which they used to differ.

تو کہہ اے اللہ پیدا کرنے والے آسمانوں کے اور زمین کے جاننے والے چھپے اور کھلے کے تو ہی فیصلہ کرے اپنے بندوں میں جس چیز میں وہ جھگڑ رہے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے : اے اللہ ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ! غائب اور حاضر کے جاننے والے ! یقینا تو ُ فیصلہ کرے گا اپنے بندوں کے مابین ان تمام چیزوں میں جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: “O Allah, the Originator of the heavens and the earth, the Knower of the unseen and the seen, You it is Who will judge among Your servants concerning what they differed.

کہو ، خدایا! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ، حاضر و غائب کے جاننے والے ، تو ہی اپنے بندوں کے درمیان اس چیز کا فیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو : ’’ اے اللہ ! اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے ، ہر غائب و حاضر کے جاننے والے ! تو ہی اپنے بندوں کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں ‘‘ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبروں آسمان اور زمین کے پیدا کرنے والے چھپے اور کھلے کے جاننے والے تو ہی اپنے بندوں میں ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے اے اللہ ! آسمانوں اور زمین کے پیدا فرمانے والے ، پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے ، آپ ہی اپنے بندوں کے درمیان جن باتوں میں وہ باہم اختلاف کرتے ہیں ، فیصلہ فرمائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجئے کہ اے آسمانوں اور زمین کے خالق ، حاضر اور غائب کے جاننے والے میرے اللہ آپ ہی اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ فرمائیں گے کہ جس میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ اے خدا (اے) آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے (اور) پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے تو ہی اپنے بندوں میں ان باتوں کا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں فیصلہ کرے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: O Allah! Creator of the heavens and the earth! Knower of the hidden and the open! Thou shalt judge between Thy bondmen concerning that wherein they have been differing.

آپ دعا کیجئے کہ اے اللہ آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے باطن اور ظاہر کے جاننے والے تو ہی اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کردے گا جن امور میں یہ اختلاف کرتے رہتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہو کہ اے اللہ – آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ، غائب وحاضر کے جاننے والے! تو اپنے بندوں کے درمیان اس چیز کے باب میں فیصلہ کرے گا ، جس میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے ، غائب اور حاضر کے جاننے والے آپ ہی اپنے بندوں کے درمیان جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے تھے فیصلہ فرمائیںگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو کہ اے اللہ ! اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ‘ پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والے، تو ہی اپنے بندوں میں ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو اے اللہ پیدا کرنے والے آسمانوں اور زمین کے (بغیر کسی سبق مثال کے اور ایک برابر) جاننے والے نہاں وعیاں کے تو ہی (آخری) فیصلہ فرمائے گا اپنے بندوں کے درمیان ان تمام باتوں کا جن کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے:اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ، غیب اور حاضرکوجاننے والے ، توہی اپنے بندوں میں اس چیز کا فیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم عرض کرو اے اللہ ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے نہاں اور عیاں کے جاننے والے تو اپنے بندوں میں فیصلہ فرمائے گا جس میں وہ اختلاف رکھتے تھے ( ف۱۰۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ عرض کیجئے: اے اللہ! آسمانوں اور زمین کو عدم سے وجود میں لانے والے! غیب اور ظاہر کا علم رکھنے والے! تو ہی اپنے بندوں کے درمیان اُن ( امور ) کا فیصلہ فرمائے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! اے اللہ! اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ( اور ) اے غائب و حاضر کے جاننے والے! تو ہی اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا ان چیزوں کے بارے میں جن میں وہ باہم اختلاف کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "O Allah! Creator of the heavens and the earth! Knower of all that is hidden and open! it is Thou that wilt judge between Thy Servants in those matters about which they have differed."

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "Lord, the Creator of the heavens and the earth, knower of the seen and unseen, it is You who will issue Your decree about the differences of Your servants."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "O Allah! Creator of the heavens and the earth! All-Knower of the unseen and the seen! You will judge between your servants about that wherein they used to differ."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: O Allah! Originator of the heavens and the earth, Knower of the unseen and the seen! Thou (only) judgest between Thy servants as to that wherein they differ.

Translated by

William Pickthall

Say: O Allah! Creator of the heavens and the earth! Knower of the Invisible and the Visible! Thou wilt judge between Thy slaves concerning that wherein they used to differ.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "ऐ अल्लाह, आकाशो और धरती को पैदा करने वाले; परोक्ष और प्रत्यक्ष के जानने वाले! तू ही अपने बन्दों के बीच उस चीज़ का फ़ैसला करेगा, जिस में वे विभेद कर रहे हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہیے کہ اے اللہ آسمان اور زمین کے پیدا کرنے والے باطن اور ظاہر کے جاننے والے آپ ہی (قیامت کے روز) اپنے بندوں کے درمیان ان امور میں فیصلہ فرما ویں گے جن میں وہ باہم اختلاف کرتے تھے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ کہیں الٰہی تو ہی آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والا، حاضر و غائب کو جاننے والا ہے تو ہی اپنے بندوں کے درمیان اس بات کا فیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو ، خدایا ، آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ، حاضر و غائب کے جاننے والے ، تو ہی اپنے بندوں کے درمیان اس چیز کا فیصلہ کرے گا ، جس میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ یوں کہیے کہ اے اللہ آسمانوں اور زمینوں کے پیدا فرمانے والے غیب اور شہادت کے جاننے والے آپ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ فرمائیں گے ان باتوں کے بارے میں جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ اے اللہ پیدا کرنے والے آسمانوں کے اور زمین کے جاننے والے چھپے اور کھلے کے تو ہی فیصلہ کرے اپنے بندوں میں جس چیز میں وہ جھگڑ رہے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہیے اے اللہ آسمانوں کے اور زمین کے پیدا کرنے والے چھپے اور کھولے کے جاننے والے تو ہی اپنے بندوں کے درمیان ان امور کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ باہم اختلاف کیا کرتے تھے۔