Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 49

سورة الزمر

فَاِذَا مَسَّ الۡاِنۡسَانَ ضُرٌّ دَعَانَا ۫ ثُمَّ اِذَا خَوَّلۡنٰہُ نِعۡمَۃً مِّنَّا ۙ قَالَ اِنَّمَاۤ اُوۡتِیۡتُہٗ عَلٰی عِلۡمٍ ؕ بَلۡ ہِیَ فِتۡنَۃٌ وَّ لٰکِنَّ اَکۡثَرَہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۴۹﴾

And when adversity touches man, he calls upon Us; then when We bestow on him a favor from Us, he says, "I have only been given it because of [my] knowledge." Rather, it is a trial, but most of them do not know.

انسان کو جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارنے لگتا ہے ، پھر جب ہم اسے اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا فرما دیں تو کہنے لگتا ہے کہ اسے تو میں محض اپنے علم کی وجہ سے دیا گیا ہوں بلکہ یہ آزمائش ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ بے علم ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِذَا
پھر جب
مَسَّ
پہنچتا ہے
الۡاِنۡسَانَ
انسان کو
ضُرٌّ
کوئی نقصان
دَعَانَا
وہ پکارتا ہےہمیں
ثُمَّ
پھر
اِذَا
جب
خَوَّلۡنٰہُ
ہم عطا کرتے ہیں اسے
نِعۡمَۃً
کوئی نعمت
مِّنَّا
اپنے پاس سے
قَالَ
وہ کہتا ہے
اِنَّمَاۤ
بےشک
اُوۡتِیۡتُہٗ
دیا گیا ہوں میں اسے
عَلٰی عِلۡمٍ
علم کی بنا پر
بَلۡ
بلکہ
ہِیَ
وہ
فِتۡنَۃٌ
ایک فتنہ ہے
وَّ لٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِذَا
پھرجب
مَسَّ
پہنچتی ہے
الۡاِنۡسَانَ
انسان کوکوئی
ضُرٌّ
کوئی مصیبت
دَعَانَا
وہ پکارتاہے ہمیں
ثُمَّ
پھر
اِذَا
جب
خَوَّلۡنٰہُ
ہم دیتے ہیں اسے
نِعۡمَۃً
کوئی نعمت
مِّنَّا
اپنی طرف سے
قَالَ
وہ کہتاہے
اِنَّمَاۤ
یقیناً
اُوۡتِیۡتُہٗ
مجھے دی گئی ہے وہ
عَلٰی عِلۡمٍ
علم (کی بنا)پر
بَلۡ
بلکہ
ہِیَ
وہ
فِتۡنَۃٌ
آزمائش ہے
وَّ لٰکِنَّ
اورلیکن
اَکۡثَرَہُمۡ
اکثران کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں جانتے
Translated by

Juna Garhi

And when adversity touches man, he calls upon Us; then when We bestow on him a favor from Us, he says, "I have only been given it because of [my] knowledge." Rather, it is a trial, but most of them do not know.

انسان کو جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارنے لگتا ہے ، پھر جب ہم اسے اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا فرما دیں تو کہنے لگتا ہے کہ اسے تو میں محض اپنے علم کی وجہ سے دیا گیا ہوں بلکہ یہ آزمائش ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ بے علم ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

انسان کو جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارتا ہے، پھر جب ہم اسے اپنی نعمت سے نوازتے ہیں تو کہتا ہے : مجھے تو یہ چیز علم (اور تجربہ) کی بنا پر حاصل ہوئی ہے (بات یوں نہیں) بلکہ یہ ایک آزمائش ہوتی ہے مگر ان میں سے اکثر جانتے نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر جب انسان کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ ہمیں پکارتا ہے پھر جب ہم اسے اپنی طرف سے کوئی نعمت دیتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ مجھے صرف علم کی بنا پر ہی دی گئی ہے بلکہ وہ آزمائش ہے،لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when man is visited by a trouble, he prays to Us, but when, after that, We favor him with some blessing from Us, he says, |"This is given to me because of (my) knowledge.|" No, but this is a trial, yet most of them do not know.

سو جب آ لگتی ہے آدمی کو کچھ تکلیف ہم کو پکارنے لگتا ہے پھر جب ہم بخشیں اس کو اپنی طرف سے کوئی نعمت کہتا ہے یہ تو مجھ کو ملی کہ پہلے سے معلوم تھی کوئی نہیں جانچ ہے پر وہ بہت سے لوگ نہیں سمجھتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ ہمیں پکارتا ہے پھر جب ہم اسے لپیٹ دیتے ہیں اپنی نعمت میں تو وہ کہتا ہے مجھے تو یہ ملا ہے اپنے علم کی بنیاد پر بلکہ یہ تو ایک آزمائش ہے لیکن ان کی اکثریت علم نہیں رکھتی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When an affliction befalls man, he cries out to Us; but when We grant him a favour from Us, he says: “I have been granted this on account of my knowledge.” Nay; this (favour) is a test; but most of them do not know.

یہی انسان 65 جب ذرا سی مصیبت اسے چھو جاتی ہے تو ہمیں پکارتا ہے ، اور جب ہم اسے اپنی طرف سے نعمت دے کر اپھار دیتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے علم کی بنا پر دیا گیا ہے ! 66 نہیں ، بلکہ یہ آزمائش ہے ، مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں 67 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ( 16 ) انسان ( کا حال یہ ہے کہ جب اس ) کو کوئی تکلیف چھو جاتی ہے تو وہ ہمیں پکارتا ہے ، اس کے بعد جب ہم اسے اپنی طرف سے کسی نعمت سے نوازتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ : ’’ یہ تو مجھے ( اپنے ) ہنر کی وجہ سے ملی ہے ‘‘ ۔ نہیں ! بلکہ یہ آزمائش ہے ، لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر آدمی کا تو یہ حال ہے جب اس کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو (گڑا گڑا گڑ گڑا کر) ہم کو پکارتا ہے اس کے بعد جب کوئی نعمت ہم اس کو دیتے ہیں تو یوں کہتا ہے مجھے تو میرے علم اور ریاضت سے یہ نعمت ملی ہے 3 نہیں یہ سمجھنا غلط ہے وہ نعمت اللہ کی آزمائش ہے 4 پر اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارنے لگتا ہے پھر جب ہم اس کو اپنی طرف سے نعمت عطا فرماتے ہیں تو کہتا ہے یہ تو مجھے میری تدبیر سے ملی ہے۔ بلکہ وہ ایک آزمائش ہے و لیکن ان کے اکثر لوگ جانتے نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب انسان کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ ہمیں ہی پکارتا ہے اور جب ہم اس کو اپنی نعمت سے نواز دیتے ہیں تو کہتا ہے یہ تو مجھے علم کی بنیاد پر دیا گیا ہے ( اللہ نے فرمایا) بلکہ یہ آزمائش ہے مگر اکثر لوگ وہ ہیں جو جانتے نہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارنے لگتا ہے۔ پھر جب ہم اس کو اپنی طرف سے نعمت بخشتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے (میرے) علم (ودانش) کے سبب ملی ہے۔ (نہیں) بلکہ وہ آزمائش ہے مگر ان میں سے اکثر نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

When hurt toucheth a man he calleth on us, and thereafter, when We have changed it Unto a favour from Us, he saith: have been given itso only by force of my knowledge. Aye! it is a trial, but most of them know not.

جس وقت آدمی کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے وہ ہم کو پکارتا ہے لیکن جب ہم اسے اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ یہ کہتا ہے کہ یہ مجھے (اپنی) تدبیر سے ملی ہے ۔ اصل یہ ہے کہ وہ ایک آزمائش ہے لیکن اکثر لوگ سمجھتے نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب انسان کو کوئی دکھ پہنچتا ہے تو ہم کو پکارتا ہے ، پھر جب ہم اس پر اپنی طرف سے فضل کردیتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے میری تدبیر کی بدولت حاصل ہوا ۔ بلکہ یہ ایک آزمائش ہے ، لیکن اکثر لوگ اس حقیقت کو نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جب انسان کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو ہمیں پکارتا ہے پھر جب ہم اس کو اپنی طرف سے کسی نعمت سے نوازتے ہیں تو کہتا ہے یہ تو مجھے ( میرے ) علم کی وجہ سے دی گئی ہے ، بلکہ یہ آزمائش ہے اور لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارنے لگتا ہے پھر جب ہم اپنی طرف سے اس کو نعمتیں بخشتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے میرے علم اور دانش کی وجہ سے ملی ہیں۔ نہیں بلکہ وہ آزمائش ہے مگر ان میں سے اکثر نہیں جانتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر اس انسان (کی تنگ ظرفی) کا عالم یہ ہے کہ جب اس کو چھو جاتی ہے کوئی تکلیف تو یہ ہم ہی کو پکارتا ہے لیکن جب ہم اس کو عطا کردیتے ہیں اپنی طرف سے کوئی نعمت تو یہ (اکڑ کر اور بپھر کر) کہتا ہے کہ یہ تو مجھے اپنے علم (و ہنر) کی بناء پر ملی ہے (نہیں) بلکہ یہ تو ایک آزمائش ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں

Translated by

Noor ul Amin

انسان کو جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے توہمیں پکارتا ہے ، پھرجب ہم اسے اپنی نعمت سے نوازتے ہیں تو کہتا ہے:مجھے یہ علم ( تجربہ ) کی بناء پر حاصل ہوئی ہے بلکہ یہ توایک آزمائش ہے مگران میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب آدمی کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں بلاتا ہے پھر جب اسے ہم اپنے پاس سے کوئی نعمت عطا فرمائیں کہتا ہے یہ تو مجھے ایک علم کی بدولت ملی ہے ( ف۱۱۵ ) بلکہ وہ تو آزمائش ہے ( ف۱۱٦ ) مگر ان میں بہتوں کو علم نہیں ( ف۱۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارتا ہے پھر جب ہم اسے اپنی طرف سے کوئی نعمت بخش دیتے ہیں تو کہنے لگتا ہے کہ یہ نعمت تو مجھے ( میرے ) علم و تدبیر ( کی بنا ) پر ملی ہے ، بلکہ یہ آزمائش ہے مگر ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ ہمیں پکارتا ہے اور پھر جب ہم اسے اپنی جانب سے کوئی نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ تو مجھے اپنے علم و ہنر کی بنا پر دی گئی ہے بلکہ وہ ایک آزمائش ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Now, when trouble touches man, he cries to Us: But when We bestow a favour upon him as from Ourselves, he says, "This has been given to me because of a certain knowledge (I have)!" Nay, but this is but a trial, but most of them understand not!

Translated by

Muhammad Sarwar

When the human being is afflicted with hardship, he cries out to us for help. When We grant him a favor, he says, "I knew that I deserved it." In fact, it is only a test for him, but most people do not know this.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When harm touches man, he calls to Us (for help); then when We have changed it into a favor from Us, he says: "Only because of knowledge I obtained it." Nay, it is only a trial, but most of them know not!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when harm afflicts a man he calls upon Us; then, when We give him a favor from Us, he says: I have been given it only by means of knowledge. Nay, it is a trial, but most of them do not know.

Translated by

William Pickthall

Now when hurt toucheth a man he crieth unto Us, and afterward when We have granted him a boon from Us, he saith: Only by force of knowledge I obtained it. Nay, but it is a test. But most of them know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः जब मनुष्य को कोई तकलीफ़ पहुँचती है तो वह हमें पुकारने लगता है, फिर जब हमारी ओर से उस पर कोई अनुकम्पा होती है तो कहता है, "यह तो मुझे ज्ञान के कारण प्राप्त हुआ।" नहीं, बल्कि यह तो एक परीक्षा है, किन्तु उन में से अधिकतर जानते नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جس وقت (اس مشرک) آدمی کو تکلیف پہنچتی ہے تو ہم کو پکارتا ہے پھر جب ہم ان کو اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا فرما دیتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھ کو (میری) تدبیر سے ملی ہے بلکہ وہ ایک آزمائش ہے (4) لیکن اکثر لوگ سمجھتے نہیں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب انسان کو مصیبت پہنچتی ہے تو ہمیں پکارتا ہے اور جب ہم اسے اپنی طرف سے نعمت دیتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے میرے علم کی بنا پر دی گئی ہے۔ نہیں بلکہ یہ آزمائش ہے مگر ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہی انسان جب ذرا سی مصیبت اسے چھو جاتی ہے تو ہمیں پکارتا ہے ، اور جب ہم اسے اپنی طرف سے نعمت دے کر اپھار دیتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے علم کی بنا پر دیا گیا ہے ، نہیں بلکہ یہ آزمائش ہے ، مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ ہمیں پکارتا ہے پھر جب ہم اسے اپنی طرف سے نعمت دے دیتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ تو مجھے ہنر کی وجہ سے ملا ہے بلکہ بات یہ ہے کہ وہ امتحان ہے لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو جب آلگتی ہے آدمی کو کچھ تکلیف ہم کو پکارنے لگتا ہے پھر جب ہم بخشیں اس کو اپنی طرف سے کوئی نعمت کہتا ہے یہ تو مجھ کو ملی کہ پہلے سے معلوم تھی کوئی نہیں یہ جانچ ہے پر وہ بہت سے لوگ نہیں سمجھتے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس وقت انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ہم پکارنے لگتا ہے پھر جب ہم اس کو اپنی طرف سے کوئی خاص نعمت عطا فرمادیتے ہیں تو کہنے لگتا ہے یہ تو مجھ کو صرف میری علمی قابلیت کی بنا پر ملی ہے یہ بات نہیں بلکہ وہ ایک آزمائش ہے مگر اکثر لوگ اس بات کو سمجھتے نہیں۔