Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 59

سورة الزمر

بَلٰی قَدۡ جَآءَتۡکَ اٰیٰتِیۡ فَکَذَّبۡتَ بِہَا وَ اسۡتَکۡبَرۡتَ وَ کُنۡتَ مِنَ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۵۹﴾

But yes, there had come to you My verses, but you denied them and were arrogant, and you were among the disbelievers.

ہاں ( ہاں ) بیشک تیرے پاس میری آیتیں پہنچ چکی تھیں جنہیں تو نے جھٹلایا اور غرورو تکبر کیا اور تو تھا ہی کافروں میں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَلٰی
کیوں نہیں
قَدۡ
تحقیق
جَآءَتۡکَ
آئیں تیرے پاس
اٰیٰتِیۡ
آیات میری
فَکَذَّبۡتَ
تو جھٹلا دیا تو نے
بِہَا
انہیں
وَاسۡتَکۡبَرۡتَ
اور تکبر کیا تو نے
وَکُنۡتَ
اور تھا تو
مِنَ الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَلٰی
کیوں نہیں
قَدۡ
بلاشبہ
جَآءَتۡکَ
آئی تھی تمہارے پاس
اٰیٰتِیۡ
میری آیات
فَکَذَّبۡتَ
پھرتونے جھٹلایا
بِہَا
ان کو
وَاسۡتَکۡبَرۡتَ
اورتونے تکبرکیا
وَکُنۡتَ
اورتوتھا
مِنَ الۡکٰفِرِیۡنَ
انکارکرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

But yes, there had come to you My verses, but you denied them and were arrogant, and you were among the disbelievers.

ہاں ( ہاں ) بیشک تیرے پاس میری آیتیں پہنچ چکی تھیں جنہیں تو نے جھٹلایا اور غرورو تکبر کیا اور تو تھا ہی کافروں میں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اللہ فرمائے گا) کیوں نہیں۔ تیرے پاس میری آیات آئیں تو تو نے انہیں جھٹلا دیا اور اکڑ بیٹھا اور تو تو تھا ہی کافروں میں سے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیوں نہیں!بلاشبہ میری آیات تمہارے پاس آئی تھیں توتُونے انہیں جھٹلایااورتکبرکیااورتُوانکارکرنے والوں میں سے تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Why not? My verses had reached you, but you called them untrue, and waxed proud, and became of those who disbelieved.

کیوں نہیں پہنچ چکے تھے تیرے پاس میرے حکم پھر تو نے ان کو جھٹلایا اور غرور کیا اور تو تھا منکروں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیوں نہیں ! تیرے پاس میری آیات آئی تھیں تو تو ُ نے ان کو جھٹلا دیا تھا اور تکبر کیا تھا اور تو کافروں میں سے تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Yes indeed! But My Signs came to you and you rejected them as lies, and waxed arrogant and were among those who disbelieved.

۔ ( اور اس وقت اسے یہ جواب ملے کہ ) ‘’ کیوں نہیں ، میری آیات تیرے پاس آ چکی تھیں ، پھر تو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافروں میں سے تھا

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( تجھے ہدایت ) کیوں نہیں ( دی گئی؟ ) میری آیتیں تیرے پاس آچکی تھیں ، پھر تو نے انہیں جھٹلا دیا ، اور بڑائی کے گھمنڈ میں پڑگیا ، اور کافروں میں شامل رہا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس وقت اللہ تعالیٰ نے فرمائیگا کیوں نہیں ارے کافر میری آیتیں تجھ تک پہنچی تھیں لیکن تو نے کو جھٹلایا اور شیخی کرنے لگا اور منکرین بیٹھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہاں بیشک تیرے پاس میری آیات پہنچی تھیں تو تو نے انہیں جھٹلایا اور تو نے تکبر کیا اور تو کافروں میں شامل رہا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ) کیوں نہیں ، میری آیات تیرے پاس آئیں ، تو نے ان کو جھٹلایا ، غرور وتکبر کیا اور تو کافروں میں سے ہوگیا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(خدا فرمائے گا) کیوں نہیں میری آیتیں تیرے پاس پہنچ گئی ہیں مگر تو نے ان کو جھٹلایا اور شیخی میں آگیا اور تو کافر بن گیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Yea! surely there came Unto thee My revelations, but thou beliedest them and wast stiff-necked and wast of the infidels.

کیوں نہیں ! ارے تجھ پر تو میری آیتیں یقیناً پہنچ چکی تھیں سو تو نے ان کو جھٹلایا اور تو نے تکبر کیا اور تو کافروں میں شامل ہورہا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہاں! تمہارے پاس میری آیتیں آئیں ، پر تم نے ان کو جھٹلایا اور تکبر کیا اور کافروں میں سے بنے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیوں نہیں ، تحقیق تیرے پاس میری آیات آئیں پس تو نے ان کو جھٹلایا اور تو نے تکبر کیا اور تو کافروں ( منکروں ) میں سے ہوگیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ فرمائے گا۔ کیوں نہیں تیرے پاس میرے حکم پہنچ چکے تھے۔ پھر تو نے ان کو جھٹلایا ‘ غرور کیا اور تو منکروں میں سے تھا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور اس وقت اسکو یہ جواب ملے کہ) کیوں نہیں یقینا آئیں تیرے پاس میری آیتیں مگر تو نے ان کو جھٹلایا اور تو اپنی (جھوٹی) بڑائی کے گھمنڈ میں ہی مبتلا رہا اور تو کافروں ہی میں شامل رہا

Translated by

Noor ul Amin

( اللہ فرمائے گا ) ہاں تیرے پاس میری آیات آئیں توتم نے انہیں جھٹلادیا اور اکڑبیٹھا اور توتھاہی کافروں میں سے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہاں کیوں نہیں بیشک تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافر تھا ( ف۱۳۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( رب فرمائے گا: ) ہاں ، بے شک میری آیتیں تیرے پاس آئی تھیں ، سو تُو نے انہیں جھٹلا دیا ، اور توُ نے تکبّر کیا اور تُو کافروں میں سے ہوگیا

Translated by

Hussain Najfi

ہاں ( کیوں نہیں ) تیرے پاس میری آیتیں آئی تھیں مگر تو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافروں میں سے تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"(The reply will be:) 'Nay, but there came to thee my Signs, and thou didst reject them: thou wast Haughty, and became one of those who reject faith!'"

Translated by

Muhammad Sarwar

God will reply to the soul, "My revelations had certainly come to you but you rejected them. You were puffed-up with pride and you became an unbeliever".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Yes! Verily, there came to you My Ayat and you denied them, and were proud and were among the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Aye! My communications came to you, but you rejected them, and you were proud and you were one of the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

(But now the answer will be): Nay, for My revelations came unto thee, but thou didst deny them and wast scornful and wast among the disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"क्यों नहीं, मेरी आयतें तेरे पास आ चुकी थीं, किन्तु तूने उन को झूठलाया और घमंड किया और इनकार करने वालों में सम्मिलित रहा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں بیشک تیرے پاس میری آیتیں پہنچی تھیں سو تو نے ان کو جھٹلایا اور (جھٹلانا کسی شبہ سے نہ تھا بلکہ) تو نے تکبر کیا اور کافروں میں (ہمیشہ) شامل رہا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس وقت اسے یہ جواب ملے کہ کیوں نہیں میری آیات تیرے پاس آچکی تھیں تو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافروں میں شامل ہوا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

:(اور اس وقت اسے یہ جواب ملے کہ) کیوں نہیں میری آیات تیرے پاس آچکی تھیں پھر تو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافروں میں سے تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہاں بات یہ ہے کہ تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو نے انہیں جھٹلا دیا اور تو نے تکبر اختیار کیا اور تو کافروں میں سے تھا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیوں نہیں پہنچ چکے تھے تیرے پاس میرے حکم ، پھر تو نے ان کو جھٹلایا اور غرور کیا اور تو تھا منکروں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ارشاد ہوگا ہاں یہ واقعہ ہے کہ میرے احکام تجھ تک پہنچے تھے پھر تونے ان کو جھٹلایا اور تونے میری آیتوں کے مقابلہ میں تکبر کیا اور تو منکروں میں شامل رہا۔