Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 6

سورة الزمر

خَلَقَکُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَۃٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنۡہَا زَوۡجَہَا وَ اَنۡزَلَ لَکُمۡ مِّنَ الۡاَنۡعَامِ ثَمٰنِیَۃَ اَزۡوَاجٍ ؕ یَخۡلُقُکُمۡ فِیۡ بُطُوۡنِ اُمَّہٰتِکُمۡ خَلۡقًا مِّنۡۢ بَعۡدِ خَلۡقٍ فِیۡ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ ؕ ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمۡ لَہُ الۡمُلۡکُ ؕ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ فَاَنّٰی تُصۡرَفُوۡنَ ﴿۶﴾

He created you from one soul. Then He made from it its mate, and He produced for you from the grazing livestock eight mates. He creates you in the wombs of your mothers, creation after creation, within three darknesses. That is Allah , your Lord; to Him belongs dominion. There is no deity except Him, so how are you averted?

اس نے تم سب کو ایک ہی جان سے پیدا کیا ہے پھر اسی سے اس کا جوڑا پیدا کیا اور تمہارے لئے چوپایوں میں سے ( آٹھ نر و مادہ ) اتارے وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں ایک بناوٹ کے بعد دوسری بناوٹ پر بناتا ہے تین تین اندھیروں میں ، یہی اللہ تعالٰی تمہارا رب ہے اس کے لئے بادشاہت ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پھر تم کہاں بہک رہے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

خَلَقَکُمۡ
اس نے پیدا کیا تمہیں
مِّنۡ نَّفۡسٍ
جان سے
وَّاحِدَۃٍ
ایک ہی
ثُمَّ
پھر
جَعَلَ
اس نے بنایا
مِنۡہَا
اس سے
زَوۡجَہَا
جوڑا اس کا
وَاَنۡزَلَ
اور اس نے اتارے
لَکُمۡ
تمہارے لئے
مِّنَ الۡاَنۡعَامِ
مویشیوں میں سے
ثَمٰنِیَۃَ
آٹھ
اَزۡوَاجٍ
جوڑے
یَخۡلُقُکُمۡ
وہ تخلیق کرتا ہے تمہاری
فِیۡ بُطُوۡنِ
پیٹوں میں
اُمَّہٰتِکُمۡ
تمہاری ماؤں کے
خَلۡقًا
ایک تخلیق
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
خَلۡقٍ
(دوسری)تخلیق کے
فِیۡ ظُلُمٰتٍ
اندھیروں میں
ثَلٰثٍ
تین
ذٰلِکُمُ
یہ ہے
اللّٰہُ
اللہ
رَبُّکُمۡ
رب تمہارا
لَہُ
اسی کے لیے ہے
الۡمُلۡکُ
بادشاہت
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الٰہ(برحق)
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہی ہے
فَاَنّٰی
تو کس طرح
تُصۡرَفُوۡنَ
تم پھیرے جاتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

خَلَقَکُمۡ
اس نے پیدا کیا تمہیں
مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَۃٍ
ایک جان سے
ثُمَّ
پھر
جَعَلَ
بنایا
مِنۡہَا
اس سے
زَوۡجَہَا
جوڑا اس کا
وَاَنۡزَلَ
اور اس نے اتارے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنَ الۡاَنۡعَامِ
مویشیوں میں سے
ثَمٰنِیَۃَ
آٹھ
اَزۡوَاجٍ
قسمیں(نر اور مادہ)
یَخۡلُقُکُمۡ
وہ پیدا کرتا ہے تمہیں
فِیۡ بُطُوۡنِ
پیٹوں سے
اُمَّہٰتِکُمۡ
تمہاری ماؤں کے
خَلۡقًا
ایک پیدائش میں
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
خَلۡقٍ
دوسری پیدائش کے
فِیۡ ظُلُمٰتٍ
تاریکیوں کے اندر
ثَلٰثٍ
تین
ذٰلِکُمُ
یہی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
رَبُّکُمۡ
تمہارا رب ہے
لَہُ
اسی کی ہے
الۡمُلۡکُ
بادشاہی
لَاۤ اِلٰہَ
نہیں کوئی معبود
اِلَّا
سوائے
ہُوَ
اس کے
فَاَنّٰی
پھر کدھر سے
تُصۡرَفُوۡنَ
تم پھرائے جا رہے ہو
Translated by

Juna Garhi

He created you from one soul. Then He made from it its mate, and He produced for you from the grazing livestock eight mates. He creates you in the wombs of your mothers, creation after creation, within three darknesses. That is Allah , your Lord; to Him belongs dominion. There is no deity except Him, so how are you averted?

اس نے تم سب کو ایک ہی جان سے پیدا کیا ہے پھر اسی سے اس کا جوڑا پیدا کیا اور تمہارے لئے چوپایوں میں سے ( آٹھ نر و مادہ ) اتارے وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں ایک بناوٹ کے بعد دوسری بناوٹ پر بناتا ہے تین تین اندھیروں میں ، یہی اللہ تعالٰی تمہارا رب ہے اس کے لئے بادشاہت ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پھر تم کہاں بہک رہے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا پھر اس سے اس کی بیوی بنائی اور تمہارے لیے مویشیوں سے آٹھ نر و مادہ پیدا کئے وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں، تین تاریک پردوں میں، ایک کے بعد دوسری شکل دیتے ہوئے پیدا کرتا ہے۔ یہ ہے اللہ (ان صفات کا) تمہارا پروردگار، بادشاہی اسی کی ہے، اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ پھر تم کہاں سے پھیر دیئے جاتے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے تمہیں ایک جان سے پیداکیا،پھراُس جان سے اس کاایک جوڑا بنایااور اُس نے تمہارے لیے مویشیوں میں سے آٹھ قسمیں( نراورمادہ) اُتارے،وہی تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں،تین تاریکیوں میں،ایک شکل کے بعددوسری شکل میں پیداکرتاہے ،یہی اﷲ تعالیٰ تمہار ارب ہے، بادشاہی اُسی کی ہے،اُس کے سواکوئی معبود نہیں،پھرتم کِدھرسے پھرائے جارہے ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He created you from a single person, then (once this person was created,) He made from him his match, and sent down for you eight pairs of the cattle. He creates you in the wombs of your mothers, creation after creation, in three layers of darkness. That is your Allah, your Lord. To Him belongs the whole kingdom. There is no god but He. Then, to where are you being diverted?

بنایا تم کو ایک جی سے پھر بنایا اسی سے اس کا جوڑا اور اتارے تمہارے واسطے چوپاؤں سے آٹھ نر مادہ بناتا ہے تم کو ماں کے پیٹ میں ایک طرح پر دوسری طرح کے پیچھے تین اندھیروں کے بیچ وہ اللہ ہے رب تمہارا اسی کا راج ہے کسی کی بندگی نہیں اس کے سوائے پھر کہاں سے پھرے جاتے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے پیدا کیا تمہیں ایک جان سے پھر اسی جان سے اس کا جوڑا بنایا اور تمہارے لیے مویشیوں میں سے آٹھ جوڑے اتار دیے اور تمہارے لیے مویشیوں میں سے آٹھ جوڑے اتار دیے وہ پیدا کرتا ہے تمہیں تمہارے مائوں کے پیٹوں میں ایک خلق کے بعد دوسری خلق (یہ تخلیق ہوتی ہے) تین اندھیروں کے اندر وہ ہے اللہ تمہارا رب اسی کی بادشاہی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم لوگ کہاں سے پھرائے جا رہے ہو !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who created you from a single being, and He it is Who made from it its mate. He it is Who created for you eight heads of cattle in pairs. He creates you in your mothers' wombs, giving you one form after another in threefold depths of darkness. That, then, is Allah, your Lord. His is the kingdom. There is no god but He. So, whence are you being turned astray?

اسی نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا ، پھر وہی ہے جس نے اس جان سے اس کا جوڑا بنایا 12 ۔ اور اسی نے تمہارے لیے مویشیوں میں سے آٹھ نر و مادہ پیدا کیے 13 ۔ وہ تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں تین تین تاریک پردوں کے اندر تمہیں ایک کے بعد ایک شکل دیتا چلا جاتا ہے 14 ۔ یہی اللہ ( جس کے یہ کام ہیں ) تمہارا رب ہے 15 ، بادشاہی اسی کی ہے 16 ، کوئی معبود اس کے سوا نہیں ہے 17 ، پھر تم کدھر سے پھرائے جا رہے ہو؟ 18 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس نے تم سب کو ایک شخص سے پیدا کیا ( ٢ ) پھر اسی سے اس کا جوڑ بنایا ، اور تمہارے لیے مویشیوں میں سے آٹھ جوڑے پیدا کیے ( ٣ ) وہ تمہاری تخلیق تمہاری ماؤں کے پیٹ میں اس طرح کرتا ہے کہ تین اندھیریوں کے درمیان تم بناوٹ کے ایک مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے سے گذرتے ہو ۔ ( ٤ ) وہ ہے اللہ جو تمہارا پروردگار ہے ۔ ساری بادشاہی اسی کی ہے ، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ۔ پھر بھی تمہارا منہ آخر کوئی کہاں سے موڑ دیتا ہے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس نے تم سب کو ایک شخص کی نسل سے بنایا یعنے آدمی کی نسل سے پھر اسی میں سے اس کا جوڑا نکالا 7 اور تمہارے لئے آٹھ طرح کے چوپائے جانور اتارے 8 وہی تم کو تمہاری مائوں کے پیٹ میں ایک طرح کے بعد دوسری طرح سے بناتا ہے 9 تین تین اندھیروں میں 10 یہی (پیدا کرنیوالا) اللہ تمہارا مالک ہے اسی کی (دو نوجہاں میں بادشاہت ہے (وہی حاکم ہے) اس کے سوا کوئی سچا خدا نہیں اس پر بھی تم کہاں (یا کیسے) پھرے جا رہے ہو 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس نے تم کو ایک شخص سے پیدا فرمایا پھر اس سے اس کا جوڑا بنایا اور تمہارے لئے آٹھ نر اور مادہ چار پایوں میں سے پیدا فرمائے وہ تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں ایک کیفیت سے دوسری کیفیت پر بناتے ہیں تین تاریکیوں میں۔ یہ ہے اللہ تمہارے پروردگار ۔ اسی کی بادشاہی ہے ، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، سو تم کہاں پھرے جا رہے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اسی نے تمہیں ایک جان ( آدم (علیہ السلام) سے پیدا کیا ہے پھر اس نے اس جان سے اس کا جوڑا بنا یا ۔ اس نے چوپائے جانوروں میں سے آٹھ جوڑے ( نر اور مادہ) پیدا کئے وہی تمہیں تمہاری مائوں کے پیٹ میں تخلیق کرتا ہے۔ تین اندھیروں کے اندر ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف لے جاتا ہے ( لوگو ! ) یہ ہے تمہارا رب ، اسی کی بادشاہت ہے ، اس کے سوا دوسرا کوئی معبود نہیں ہے۔ پھر تم کہاں پھرے جا رہے ہو ( یعنی بھٹک رہے ہو) ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اسی نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا پھر اس سے اس کا جوڑا بنایا اور اسی نے تمہارے لئے چار پایوں میں سے آٹھ جوڑے بنائے۔ وہی تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں (پہلے) ایک طرح پھر دوسری طرح تین اندھیروں میں بناتا ہے۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے اسی کی بادشاہی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کہاں پھرے جاتے ہو؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He created you Of a Single soul, and made his spouse therefrom; and of the cattle He sent down Unto you eight pairs. He createth you in the bellies of your mothers, one creation after creation, in a threefold darkness. Such is Allah, your Lord. His is the dominion, there is no god but He. Whither then turn ye away?

اسی نے تم لوگوں کو ایک ذات سے پیدا کیا پھر اسی سے اس کا جوڑا بنایا ۔ اور تمہارے لئے اس نے چارپایوں کے آٹھ (تعداد میں) جوڑے پیدا کئے ا۔ وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ میں بناتا ہے ایک کیفیت کے بعد دوسری کیفیت پر تین تین تاریکیوں میں ۔ یہی ہے اللہ تمہارا پروردگار اسی کی حکومت ہے کوئی خدا بجز اس کے نہیں سو تو کہاں پھرے چلے جارہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اسی نے پیدا کیا تم کو ایک ہی جان سے ، پھر پیدا کیا اسی کی جنس سے اس کا جوڑا اور تمہارے لئے ( نر ومادہ ) چوپایوں کی آٹھ قسمیں اتاریں ۔ وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں پیدا کرتا ہے – ایک خلقت کے بعد دوسری خلقت میں ، تین تاریکیوں کے اندر ۔ وہی تمہارا رب ہے ، اسی کی بادشاہی ہے ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم کہاں بھٹکادیے جاتے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

اس نے تم لوگوں کو ایک جان سے پیدا فرمایا پھر اس ( نفس ) سے اس کا جوڑا بنایا اور اسی نے تمہارے لیے مویشیوں میں سے آٹھ ( نرومادہ ) جوڑے اُتارے ہیں ، وہ تم لوگوں کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں تین ( باریک ) پردوں میں ایک شکلکے بعد دوسری شکل میں پیدا کرتا ہے ، یہی ہے تمہارا رب ، اسی کی بادشاہی ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پس تم لوگ کس طرف پھرائے جارہے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اسی نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا پھر اس سے اس کا جوڑا بنایا اور اسی نے تمہارے لیے چارپایوں میں سے آٹھ جوڑے بنائے ‘ وہی تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں پہلے ایک طرح پھر دوسری طرح تین اندھیروں میں بناتا ہے یہی اللہ تمہارا رب ہے اسی کی بادشاہی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کہاں پھرے جاتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس نے پیدا فرمایا تم سب کو ایک ہی جان سے پھر اسی نے بنایا اس جان سے اس کا جوڑا اور اسی نے اتارے تمہارے لئے مویشیوں میں سے (نر و مادہ کے) آٹھ جوڑے وہی تمہیں پیدا فرماتا ہے تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں (اس طور پر کہ) وہ تمہیں ایک پر ایک شکل دئیے چلا جاتا ہے تین تاریکیوں میں یہ ہے اللہ رب تم سب کا اسی کی ہے بادشاہی (اور فرمان روائی) کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں سوائے اس کے پھر تم لوگ کہاں (اور کیسے) پھرجاتے ہو راہ حق و صواب سے ؟

Translated by

Noor ul Amin

اس نے تم سب کو ایک جان ( آدم ) سے پیدا کیا پھر اس کی بیوی بنائی اور تمہارے لئے مویشیوں سے آٹھ قِسمیں ( نرومادہ ) پیدا کیں ، وہ تمہیں تمہاری مائوں کے پیٹوں میں ، تین تاریک پر دوں میں ، ایک کے بعددوسری شکل دیتے ہوئے پیدا کرتا ہے یہ ہے اللہ تمہارارب ، بادشاہی اسی کی ہے اس کے سواکوئی معبود نہیں پھرتم حق بات سے کیسے پھرے جارہے ہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس نے تمہیں ایک جان سے بنایا ( ف۱٤ ) پھر اسی سے اس کا جوڑ پیدا کیا ( ف۱۵ ) اور تمہارے لیے چوپایوں میں سے ( ف۱٦ ) آٹھ جوڑے تھے ( ف۱۷ ) تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ میں بناتا ہے ایک طرح کے بعد اور طرح ( ف۱۸ ) تین اندھیریوں میں ( ف۱۹ ) یہ ہے اللہ تمہارا رب اسی کی بادشاہی ہے ، اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں ، پھر کہیں پھیرے جاتے ہو ( ف۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اس نے تم سب کو ایک حیاتیاتی خلیہ سے پیدا فرمایا پھر اس سے اسی جیسا جوڑ بنایا پھر اس نے تمہارے لئے آٹھ جاندار جانور مہیا کئے ، وہ تمہاری ماؤں کے رحموں میں ایک تخلیقی مرحلہ سے اگلے تخلیقی مرحلہ میں ترتیب کے ساتھ تمہاری تشکیل کرتا ہے ( اس عمل کو ) تین قِسم کے تاریک پردوں میں ( مکمل فرماتا ہے ) ، یہی تمہارا پروردگار ہے جو سب قدرت و سلطنت کا مالک ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پھر ( تخلیق کے یہ مخفی حقائق جان لینے کے بعد بھی ) تم کہاں بہکے پھرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اس نے تم ( سب ) کو ایک نفس سے پیدا کیا پھر اسی ( کی جنس ) سے اس کا جوڑا ( شریک حیات ) پیدا کیا اور پھر تمہارے لئے ( تعداد میں ) چوپایوں کے آٹھ جوڑے پیدا کئے وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں ( تدریجاً ) پیدا کرتا ہے ۔ ایک خلقت کے بعد دوسری خلقت تین تاریک پردوں میں یہ اللہ تمہارا پروردگار ہے اسی کی حکومت ہے اس کے سوا کوئی الٰہ ( خدا ) نہیں ہے تم کدھر پھیرے جاتے ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He created you (all) from a single person: then created, of like nature, his mate; and he sent down for you eight head of cattle in pairs: He makes you, in the wombs of your mothers, in stages, one after another, in three veils of darkness. such is Allah, your Lord and Cherisher: to Him belongs (all) dominion. There is no god but He: then how are ye turned away (from your true Centre)?

Translated by

Muhammad Sarwar

He has created you from a single soul. Out of this He created your spouse. He sent you eight pairs of cattle. He creates you for a second time in the wombs of your mothers behind three curtains of darkness. He is your Lord to whom belongs the Kingdom. He is the only Lord. Where then will you turn away?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He created you (all) from a single person; then made from him his wife. And He has sent down for you of An`am eight pairs. He creates you in the wombs of your mothers, creation after creation in three veils of darkness. Such is Allah your Lord. His is the kingdom. La ilaha illa Huwa. How then are you turned away

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He has created you from a single being, then made its mate of the same (kind), and He has made for you eight of the cattle in pairs. He creates you in the wombs of your mothers-- a creation after a creation-- in triple darkness; that is Allah your Lord, His is the kingdom; there is no god but He; whence are you then turned away?

Translated by

William Pickthall

He created you from one being, then from that (being) He made its mate; and He hath provided for you of cattle eight kinds. He created you in the wombs of your mothers, creation after creation, in a threefold gloom. Such is Allah, your Lord. His is the Sovereignty. There is no Allah save Him. How then are ye turned away?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने तुम्हें अकेली जान पैदा किया; फिर उसी से उस का जोड़ा बनाया और तुम्हारे लिए चौपायों में से आठ नर-मादा उतारे। वह तुम्हारी माँओं के पेटों में तीन अँधेरों के भीतर तुम्हें एक सृजनरूप के पश्चात अन्य एक सृजनरूप देता चला जाता है। वही अल्लाह तुम्हारा रब है। बादशाही उसी की है, उस के अतिरिक्त कोई पूज्य-प्रभु नहीं। फिर तुम कहाँ फिरे जाते हो?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس نے تم لوگوں کو تن واحد (یعنی آدم (علیہ السلام) سے) پیدا کیا پھر اس سے اس کا جوڑا بنایا (1) اور (بعد اس حدوث کے) تمہارے (نفع بقا کے) لیے آٹھ نر اور مادہ چار پایوں کے پیدا کیے تمکو ماؤں کے پیٹ میں ایک کیفیت کے بعد دوسری کیفیت پر بناتا ہے تین تاریکیوں میں ․یہ ہے اللہ تمہارا رب اس کی سلطنت ہے اس کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں سو ان دلائل کے بعد تم کہاں (حق سے) پھرے جا رہے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اسی نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا پھر وہی ہے جس نے اس جان سے اس کا جوڑا بنایا، اور اسی نے تمہارے لیے مویشیوں میں سے آٹھ نر و مادہ پیدا کیے، وہ تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں تین تاریک پردوں کے اندر تمہیں ایک کے بعد دوسری شکل دیتا ہے، یہی اللہ ہے جس کے یہ کام ہیں وہ تمہارا رب ہے بادشاہی اس کی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے پھر تم کدھر سے بہکائے جا رہے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اسی نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا ، پھر وہی ہے جس نے اس جان سے اس کا جوڑا بنایا۔ اور اسی نے تمہارے لیے مویشیوں میں سے آٹھ نرومادہ پیدا کیے۔ وہ تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں تین تین تاریک پردوں کے اندر تمہیں ایک کے بعد ایک شکل دیتا چلا جاتا ہے۔ یہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں) تمہارا رب ہے ، بادشاہی اسی کی ہے ، کوئی معبود اس کے سوا نہیں ہے ، پھر تم کدھر سے پھرائے جارہے ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس نے تمہیں ایک جان سے پیدا فرمایا پھر اسی سے اس کا جوڑ بنایا اور تمہارے لیے چوپایوں میں سے آٹھ قسم کے جوڑے بنائے، وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں پیدا فرماتا ہے ایک پیدائش دوسری پیدائش کے بعد ہوتی ہے تین اندھیروں میں۔ یہ اللہ ہے تمہارا رب ہے اسی کے لیے ملک ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں سو تم کہاں پھرے جا رہے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بنایا تم کو ایک جی سے پھر بنایا اسی سے اس کا جوڑا اور اتارے تمہارے واسطے چوپاؤں سے آٹھ نر مادہ بناتا ہے تم کو ماں کے پیٹ میں ایک طرح پر دوسری طرح کے پیچھے تین اندھیروں کے بیچ وہ اللہ ہے رب تمہارا اسی کا راج ہے کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا پھر کہاں سے پھرے جاتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اسی نے تم لوگوں کو ایک نفس واحدہ یعنی آدم سے پیدا کیا اور اسی نے اس نفس واحدہ سے اس کا جوڑا بنایا اور اسی نے تمہارے لئے چوپایوں میں سے آٹھ نر اور مادہ پیدا کئے وہی تم کو تمہاری مائوں کے پیٹ میں بتدریج ایک کیفیت کے بعد دوسری کیفیت پر تین تاریکیوں میں بناتا ہے وہی اللہ تعالیٰ تو تمہارا پروردگار ہے اسی کی سلطنت ہے بجز اس کے کوئی اور دوسرا عبادت کے لائق نہیں ہے۔ تو پھر اب تم پھرے کہاں چلے جارہے ہو۔