The Consequences for Those Who tell Lies against Allah and for Those Who have Taqwa
Allah tells us that on the Day of Resurrection, some faces will be blackened and some will be whitened. The faces of those who followed splits and divisions will be blackened, and the faces of Ahlus-Sunnah wal-Jama`ah will be whitened.
Allah says here:
وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ تَرَى الَّذِينَ كَذَبُواْ عَلَى اللَّهِ
...
And on the Day of Resurrection you will see those who lied against Allah,
meaning, by their claims that He had partners or offspring.
...
وُجُوهُهُم مُّسْوَدَّةٌ
...
their faces will be black.
means, because of their lies and fabrications.
...
أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْمُتَكَبِّرِينَ
Is there not in Hell an abode for the arrogant!
means, is not Hell sufficient for them as a prison and humiliating final destination, because of their stubborn pride, arrogance and refusal to follow the truth
مشرکین کے چہرے سیاہ ہو جائیں گے ۔
قیامت کے دن دو طرح کے لوگ ہوں گے ۔ کالے منہ والے اور نورانی چہرے والے ۔ تفرقہ اور اختلاف والوں کے چہرے تو سیاہ پڑ جائیں گے اور اہل سنت والجماعت کی خوبصورت شکلیں نورانی ہو جائیں گی ۔ اللہ کے شریک ٹھہرانے والوں اس کی اولاد مقرر کرنے والوں کو دیکھے گا کہ ان کے جھوٹ اور بہتان کی وجہ سے منہ کالے ہوں گے ۔ اور حق کو قبول نہ کرنے اور تکبر و خودنمائی کرنے کے وبال میں یہ جہنم میں جھونک دیئے جائیں گے ۔ جہاں بڑی ذلت کے ساتھ سخت تر اور بدترین سزائیں بھگتیں گے ۔ ابن ابی حاتم کی مرفوع حدیث میں ہے کہ تکبر کرنے والوں کا حشر قیامت کے دن چیونٹیوں کی صورت میں ہوگا ہر چھوٹی سے چھوٹی مخلوق بھی انہیں روندتی جائے گی یہاں تک کہ جہنم کے جیل خانے میں بند کردیئے جائیں گے جس کا نام بولس ہے ۔ جس کی آگ بہت تیز اور نہایت ہی مصیبت والی ہے ۔ دوزخیوں کو لہو اور پیپ اور گندگی پلائی جائے گی ، ہاں اللہ کا ڈر رکھنے والے اپنی کامیابی اور سعادت مندی کی وجہ سے اس عذاب سے اور اس ذلت اور مار پیٹ سے بالکل بچے ہوئے ہوں گے اور کوئی برائی ان کے پاس بھی نہ پھٹکے گی ۔ گھبراہٹ اور غم جو قیامت کے دن عام ہوگا وہ ان سے الگ ہوگا ۔ ہر غم سے بےغم اور ہر ڈر سے بےڈر اور ہر سزا اور ہر دکھ سے بےپروا ہوں گے ۔ کسی قسم کی ڈانٹ جھڑکی انہیں نہ دی جائے گی امن و امان کے ساتھ راحت و چین کے ساتھ اللہ کی تمام نعمتیں حاصل کئے ہوئے ہوں گے ۔