Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 60

سورة الزمر

وَ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ تَرَی الَّذِیۡنَ کَذَبُوۡا عَلَی اللّٰہِ وُجُوۡہُہُمۡ مُّسۡوَدَّۃٌ ؕ اَلَیۡسَ فِیۡ جَہَنَّمَ مَثۡوًی لِّلۡمُتَکَبِّرِیۡنَ ﴿۶۰﴾

And on the Day of Resurrection you will see those who lied about Allah [with] their faces blackened. Is there not in Hell a residence for the arrogant?

اور جن لوگوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے تو آپ دیکھیں گے کہ قیامت کے دن ان کے چہرے سیاہ ہوگئے ہوں گے کیا تکبر کرنے والوں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
تَرَی
آپ دیکھیں گے
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
کَذَبُوۡا
جھوٹ بولا
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
وُجُوۡہُہُمۡ
چہرے ان کے
مُّسۡوَدَّۃٌ
سیاہ ہوں گے
اَلَیۡسَ
کیا نہیں ہے
فِیۡ جَہَنَّمَ
جہنم میں
مَثۡوًی
کوئی ٹھکانہ
لِّلۡمُتَکَبِّرِیۡنَ
تکبر کرنے والوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَوۡمَ
اوردن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
تَرَی
آپ دیکھیں گے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
کَذَبُوۡا
جنہوں نے جھوٹ باندھا
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وُجُوۡہُہُمۡ
چہرے ان کے
مُّسۡوَدَّۃٌ
سیاہ ہوں گے
اَلَیۡسَ
کیانہیں
فِیۡ جَہَنَّمَ
جہنم میں
مَثۡوًی
کوئی ٹھکانا
لِّلۡمُتَکَبِّرِیۡنَ
تکبرکرنے والوں کا
Translated by

Juna Garhi

And on the Day of Resurrection you will see those who lied about Allah [with] their faces blackened. Is there not in Hell a residence for the arrogant?

اور جن لوگوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے تو آپ دیکھیں گے کہ قیامت کے دن ان کے چہرے سیاہ ہوگئے ہوں گے کیا تکبر کرنے والوں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں نے اللہ پر جھوٹ بولا تھا ! قیامت کے دن آپ دیکھ لیں گے کہ ان کے چہرے سیاہ ہو رہے ہوں گے۔ کیا جہنم میں تکبر کرنے والوں کا ٹھکانا نہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور قیامت کے دن آپ اُن لوگوں کودیکھیں گے جنہوں نے اﷲ تعالیٰ پر جھوٹ باندھا کہ اُن کے چہرے سیاہ ہوں گے،کیاجہنم میں تکبرکرنے والوں کاکوئی ٹھکانہ نہیں ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And on the Day of Judgment, you will see those who had forged lies against Allah (in a state) that their faces are turned black. Is it not that in Jahannam there is an abode for the arrogant?

اور قیامت کے دن تو دیکھے ان کو جو جھوٹ بولتے ہیں اللہ پر کہ ان کے منہ ہوں سیاہ کیا نہیں دوزخ میں ٹھکانا غرور والوں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور قیامت کے دن تم دیکھو گے ان لوگوں کو جنہوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا تھا کہ ان کے چہرے سیاہ ہوں گے تو کیا جہنم ہی میں ٹھکانہ نہیں ہے ایسے متکبرین کا ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

On the Day of Resurrection you shall see that the faces of those who had lied against Allah have turned dark. Is Hell not vast enough to provide a room to the vainglorious?

آج جن لوگوں نے خدا پر جھوٹ باندھے ہیں قیامت کے روز تم دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہوں گے ۔ کیا جہنم میں متکبروں کے لیے کافی جگہ نہیں ہے ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور قیامت کے دن تم دیکھو گے کہ جن لوگوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے ، ان کے چہرے سیاہ پڑے ہوئے ہیں ۔ کیا جہنم میں ایسے متکبروں کا ٹھکانا نہیں ہوگا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر قیامت کے دن تو دیکھے گا جن لوگوں نے دنیا میں اللہ پر جھوٹ باندھا انکے منہ کالے ہوں گے کیا غرور کرنے والوں کا ٹھکانا دوزخ میں نہیں ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ قیامت کے روزان لوگوں کے چہرے سیاہ دیکھیں گے جنہوں نے اللہ پر جھوٹ بولا تھا۔ کیا ان کا تکبر کرنے والوں کا ٹھکانہ جہنم میں نہیں ہے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ قیامت کے دن انکار کرنے والوں کے چہرے تاریک اور سیاہ دیکھیں گے ( اور کہا جائے گا کہ) کیا جہنم میں تکبر کرنے والوں کے لئے کافی جگہ موجود نہیں ہے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن لوگوں نے خدا پر جھوٹ بولا تم قیامت کے دن دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہو رہے ہوں گے۔ کیا غرور کرنے والوں کو ٹھکانا دوزخ میں نہیں ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And on the Day of Judgment thou Shalt see those who lied against Allah - their faces blackened. Is not in Hell the abode of the stiff-necked?

اور آپ قیامت کے دن ان لوگوں کے چہرے سیاہ دیکھیں گے جنہوں نے اللہ پر جھوٹ بولا تھا کیا (ان) متکبرین کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم قیامت کے دن ان لوگوں کو ، جنہوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا ، دیکھو گے کہ ان کے چہرے سیاہ ہیں ۔ کیا ان متکبرین کا ٹھکانہ جہنم نہ ہوگا؟

Translated by

Mufti Naeem

اور قیامت کے دن تو ان لوگوں کو جنہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) پر جھوٹ بولا دیکھے گا کہ ان کے چہرے سیاہ ہیں ، کیا جہنم میں تکبر کرنے والوں کا ٹھکانا نہیں ہے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن لوگوں نے اللہ پر جھوٹ بولا تم قیامت کے دن دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہو رہے ہوں گے کیا غرور کرنے والوں کا ٹھکانا دوزخ میں نہیں ہے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور قیامت کے دن تم دیکھو گے ان لوگوں کو کہ جنہوں نے (دنیا میں) جھوٹ باندھا ہوگا اللہ پر کہ ان کے چہرے سیاہ ہوں گے کیا جہنم میں ٹھکانہ نہیں ایسے متکبروں کا ؟

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں نے اللہ پر جھوٹ بندھاتھا قیامت کے دن آپ دیکھیں گے کہ ان کے چہرے سیاہ ہورہے ہوں گے کیا جہنم میں تکبر کرنے والوں کا ٹھکانہ نہیں ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور قیامت کے دن تم دیکھو گے انہیں جنہوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا ( ف۱۳۲ ) کہ ان کے منہ کالے ہیں کیا مغرور ٹھکانا جہنم میں نہیں ( ف۱۳۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ قیامت کے دن اُن لوگوں کو جنہوں نے اللہ پر جھوٹ بولا ہے دیکھیں گے کہ اُن کے چہرے سیاہ ہوں گے ، کیا تکّبر کرنے والوں کا ٹھکانا دوزخ میں نہیں ہے؟

Translated by

Hussain Najfi

اور قیامت کے دن تم دیکھوگے کہ جن لوگوں نے خدا پر جھوٹ باندھا تھا ان کے چہرے سیاہ ہوں گے ۔ کیا تکبر کرنے والوں کا ٹھکانا جہنم نہیں ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

On the Day of Judgment wilt thou see those who told lies against Allah;- their faces will be turned black; Is there not in Hell an abode for the Haughty?

Translated by

Muhammad Sarwar

On the Day of Judgment you will see the faces of those who had invented falsehood against God blackened. Is not hell the dwelling of the arrogant ones?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And on the Day of Resurrection you will see those who lied against Allah - their faces will be black. Is there not in Hell an abode for the arrogant

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And on the day of resurrection you shall see those who lied against Allah; their faces shall be blackened. Is there not in hell an abode for the proud?

Translated by

William Pickthall

And on the Day of Resurrection thou (Muhammad) seest those who lied concerning Allah with their faces blackened. Is not the home of the scorners in hell?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और क़ियामत के दिन तुम उन लोगों को देखोगे जिन्होंने अल्लाह पर झूठ घड़कर थोपा है कि उन के चेहरे स्याह हैं। क्या अहंकारियों का ठिकाना जहन्नम में नहीं है?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ قیامت کے روز ان لوگوں کے چہرے سیاہ دیکھیں گے جنہوں نے خدا پر جھوٹ بولا تھا (5) کیا ان متکبرین کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

قیامت کے دن دیکھو گے کہ جن لوگوں نے اللہ پر جھوٹ باندھے ان کے منہ کالے ہوں گے۔ کیا متکبروں کے لیے جہنم کافی نہیں ہے۔ ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آج جن لوگوں نے خدا پر جھوٹ باندھے ہیں قیامت کے روز تم دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہوں گے۔ کیا جہنم میں متکبروں کے لیے کافی جگہ نہیں ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اے مخاطب تو قیامت کے دن دیکھے گا جن لوگوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا ان کے چہرے سیاہ ہوں گے کیا دوزخ میں تکبر والوں کا ٹھکانہ نہیں ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور قیامت کے دن تو دیکھے ان کو جو جھوٹ بولتے ہیں اللہ پر کہ ان کے منہ ہوں سیاہ کیا نہیں دوزخ میں ٹھکانا غرور والوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر آپ قیامت کے دن ان لوگوں کے چہرے سیاہ دیکھیں گے جنہوں نے خدا پر جھوٹ بولا تھا کیا ان تکبر کرنے والوں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہے۔