Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 67

سورة الزمر

وَ مَا قَدَرُوا اللّٰہَ حَقَّ قَدۡرِہٖ ٭ۖ وَ الۡاَرۡضُ جَمِیۡعًا قَبۡضَتُہٗ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ وَ السَّمٰوٰتُ مَطۡوِیّٰتٌۢ بِیَمِیۡنِہٖ ؕ سُبۡحٰنَہٗ وَ تَعٰلٰی عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ ﴿۶۷﴾

They have not appraised Allah with true appraisal, while the earth entirely will be [within] His grip on the Day of Resurrection, and the heavens will be folded in His right hand. Exalted is He and high above what they associate with Him.

اور ان لوگوں نے جیسی قدر اللہ تعالٰی کی کرنی چاہیے تھی نہیں کی ساری زمین قیامت کے دن اس کی مٹھی میں ہوگی اور تمام آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپیٹے ہوئے ہوں گے ، وہ پاک اور برتر ہے ہر اس چیز سے جسے لوگ اس کا شریک بنائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
قَدَرُوا
انہوں نے قدر کی
اللّٰہَ
اللہ کی
حَقَّ
جیسے حق تھا
قَدۡرِہٖ
اس کی قدر کا
وَالۡاَرۡضُ
اور زمین
جَمِیۡعًا
ساری کی ساری
قَبۡضَتُہٗ
اس کی مٹھی میں ہوگی
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
وَالسَّمٰوٰتُ
اور آسمان
مَطۡوِیّٰتٌۢ
لپیٹے ہوئے ہوں گے
بِیَمِیۡنِہٖ
اس کے دائیں ہاتھ میں
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
وَتَعٰلٰی
اور وہ بلند تر ہے
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک ٹھہراتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اورنہیں
قَدَرُوا
انہوں نے قدرکی
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
حَقَّ
حق ہے
قَدۡرِہٖ
اس کی قدرکا
وَالۡاَرۡضُ
حالانکہ زمین
جَمِیۡعًا
ساری کی ساری
قَبۡضَتُہٗ
اس کی مٹھی میں ہوگی
یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن
وَالسَّمٰوٰتُ
اورآسمان
مَطۡوِیّٰتٌۢ
لپٹے ہوئے ہوں گے
بِیَمِیۡنِہٖ
اس کے دائیں ہاتھ میں
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
وَتَعٰلٰی
اوربہت بلندہے وہ
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک ٹھہراتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

They have not appraised Allah with true appraisal, while the earth entirely will be [within] His grip on the Day of Resurrection, and the heavens will be folded in His right hand. Exalted is He and high above what they associate with Him.

اور ان لوگوں نے جیسی قدر اللہ تعالٰی کی کرنی چاہیے تھی نہیں کی ساری زمین قیامت کے دن اس کی مٹھی میں ہوگی اور تمام آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپیٹے ہوئے ہوں گے ، وہ پاک اور برتر ہے ہر اس چیز سے جسے لوگ اس کا شریک بنائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان لوگوں نے اللہ کی قدر نہیں کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق ہے۔ قیامت کے دن ساری زمین اس کی مٹھی میں اور تمام آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپیٹے ہوئے ہوں گے ۔ وہ ان باتوں سے پاک اور بالاتر ہے جو یہ لوگ اس کے شریک ٹھہراتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُنہوں نے اﷲ تعالیٰ کی قدرہی نہ کی جیساکہ اُس کی قدرکرنے کاحق ہے حالانکہ زمین ساری کی ساری قیامت کے دن اُس کی مٹھی میں ہوگی اورآسمان اُس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے۔وہ پاک ہے اوربہت بلندہے اس سے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they did not hold Allah in His true esteem. And the whole earth will be in a single grip of His hand on the Day of Doom, and the heavens (will be) rolled up on his right hand. Pure is He, far too high from what they ascribe to Him.

اور نہیں سمجھے اللہ کو جتنا کچھ وہ ہے اور زمین ساری ایک مٹھی ہے اس کی دن قیامت کے اور آسمان لپٹے ہوئے ہوں اس کے داہنے ہاتھ میں وہ پاک ہے اور بہت اوپر ہے اس سے کہ شریک بتلاتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے اللہ کی قدر نہیں کی جیسے کہ اس کی قدر کا حق تھا اور زمین پوری کی پوری اس کی مٹھی میں ہوگی قیامت کے دن اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے وہ پاک ہے اور بہت بلند وبالا اس تمام شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They did not recognise the true worth of Allah. (Such is Allah's power that) on the Day of Resurrection the whole earth will be in His grasp, and the heavens shall be folded up in His Right Hand. Glory be to Him! Exalted be He from all that they associate with Him.

ان لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق ہے 75 ۔ ( اس کی قدرت کاملہ کا حال تو یہ ہے کہ ) قیامت کے روز پوری زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے دست راست میں لپٹے ہوئے ہوں گے 76 ۔ پاک اور بالاتر ہے وہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔ 77

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی قدر ہی نہیں پہچانی جیسا کہ اس کی قدر پہچاننے کا حق تھا ، حالانکہ پوری کی پوری زمین قیامت کے دن اس کی مٹھی میں ہوگی ، اور سارے کے سارے آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے ۔ وہ پاک ہے اور بہت بالا و برتر اس شرک سے جس کا ارتکاب یہ لوگ کر رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کافروں نے اللہ کا جیسا مرتبہ کی طرح اس کے داہنے ہاتھ پر لپٹے ہوں گے 3 یہ لوگ جن کو اسکا شریک بتاتے ہیں اس کی ذلت ان سے کہیں پاک اور برت ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور انہوں نے جیسی چاہیے تھی ویسی اللہ کی قدر شناسی نہیں کی اور قیامت کے دن تمام زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور تمام آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لینے ہوں گے وہ ان لوگوں کے شرک سے پاک اور عالی شان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور انہوں نے اللہ کی وہ قدر نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق تھا حالانکہ قیامت کے دن ساری زمین اور سارے آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں ( کاغذ کی طرح) لپٹے ہوئے ہوں گے۔ اس کی پاک اور بےعیب ذات اس شرک سے بلندو برتر ہے جس کو وہ کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور انہوں نے خدا کی قدر شناسی جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ اور قیامت کے دن تمام زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے۔ (اور) وہ ان لوگوں کے شرک سے پاک اور عالی شان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they estimated not Allah with an estimation due Unto Him whereas the whole earth shall be His handful on the Day of Judgment, and the heavens shall be rolled in His right hand. Hallowed be He and Exalted above that which they associate.

اور ان لوگوں نے اللہ کی عظمت نہ کی جیسی عظمت کرنا چاہیے تھی ۔ اور حال یہ ہے کہ ساری زمین اسی کی مٹھی میں ہوگی قیامت کے دن اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے وہ پاک ہے اور برتر ہے ان لوگوں کے شرک سے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان لوگوں نے خدا کی صحیح قدر نہیں جانی! زمین ساری اس کی مٹھی میں ہوگی قیامت کے دن اور آسمانوں کی بساط بھی اس کے ہاتھ میں لپٹی ہوئی ہوگی! وہ پاک اور برتر ہے ان چیزوں سے ، جن کو یہ شریک بناتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کی قدر نہیں پہچانی جس طرح اس کی قدر کا حق تھا اور ساری زمین اس کی مٹھی میں ہوگی قیامت کے دن اور آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ، پاک ہے وہ اور جو یہ شرک کرتے ہیں اس سے بلند و بالا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور انہوں نے اللہ کی قدر شناسی جیسی کرنی چاہیے تھی نہیں کی اور قیامت کے دن تمام زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے اور وہ ان لوگوں کے شرک سے پاک اور عالی شان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور انہوں نے قدر نہیں پہچانی اللہ کی جیسا کہ اس کی قدر پہچاننے کا حق ہے حالانکہ (اس کی قدر و عظمت کا عالم یہ ہے کہ) زمین ساری کی ساری اس کی مٹھی میں ہوگی قیامت کے دن اور آسمان (تمام کے تمام) لپٹے ہوئے ہوں گے اس کے داہنے ہاتھ میں پاک اور برتر ہے وہ ہر اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

ان لوگوں نے اللہ کی قدرنہیں کی جیساکہ اس کی قدرکرنے کا حق ہے قیامت کے دن ساری زمین اس کی مٹھی میں اور تمام آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے وہ پاک اور بالاتر ہےجو یہ لوگ اس کے شریک ٹھہراتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہوں نے اللہ کی قدر نہ کی جیسا کہ اس کا حق تھا ( ف۱۳۹ ) اور وہ قیامت کے دن سب زمینوں کو سمیٹ دے گا اور اس کی قدرت سے سب آسمان لپیٹ دیے جائیں گے ( ف۱٤۰ ) اور ان کے شرک سے پاک اور برتر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہوں نے اللہ کی قدر و تعظیم نہیں کی جیسے اُس کی قدر و تعظیم کا حق تھا اور ساری کی ساری زمین قیامت کے دن اُس کی مُٹھی میں ہوگی اور سارے آسمانی کرّے اُس کے دائیں ہاتھ ( یعنی قبضۂ قدرت ) میں لپٹے ہوئے ہوں گے ، وہ پاک ہے اور ہر اس چیز سے بلند و برتر ہے جسے یہ لوگ شریک ٹھہراتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ان لوگوں نے اللہ کی اس طرح قدر نہیں کی جس طرح کہ اس کی قدر کرنی چاہیے تھی ۔ حالانکہ قیامت کے دن ساری زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور سب آسمان بھی اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوں گے وہ پاک ہے اور برتر ہے اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

No just estimate have they made of Allah, such as is due to Him: On the Day of Judgment the whole of the earth will be but His handful, and the heavens will be rolled up in His right hand: Glory to Him! High is He above the Partners they attribute to Him!

Translated by

Muhammad Sarwar

They have not paid due respect to God. The whole earth will be gripped in His hands on the Day of Judgment and the heavens will be just like a scroll in His right hand. God is too Glorious and High to be considered equal to their idols.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They made not a just estimate of Allah such as is due to Him. And on the Day of Resurrection the whole of the earth will be grasped by His Hand and the heavens will be rolled up in His Right Hand. Glorified be He, and High be He above all that they associate as partners with Him!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they have not honored Allah with the honor that is due to Him; and the whole earth shall be in His grip on the day of resurrection and the heavens rolled up in His right hand; glory be to Him, and may He be exalted above what they associate (with Him).

Translated by

William Pickthall

And they esteem not Allah as He hath the right to be esteemed, when the whole earth is His handful on the Day of Resurrection, and the heavens are rolled in His right hand. Glorified is He and High Exalted from all that they ascribe as partner (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने अल्लाह की क़द्र न जानी, जैसी क़द्र उस की जाननी चाहिए थी। हालाँकि क़ियामत के दिन सारी की सारी धरती उस की मुट्ठी में होगी और आकाश उस के दाएँ हाथ में लिपटे हुए होंगे। महान और उच्च है वह उस से, जो वे साझी ठहराते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ( افسوس کہ) ان لوگوں نے خدا تعالیٰ کی کچھ عظمت نہ کی جیسا کہ عظمت کرنا چاہئیے تھی (2) حالانکہ (اسکی شان ہے کہ) ساری زمین اسکی مٹھی میں ہوگی قیامت کے دن اور تمام آسمان لپٹے ہوں گے اس کے داہنے ہاتھ میں وہ پاک اور برتر ہے ان کے شرک سے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق ہے۔ قیامت کے دن پوری زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے۔ اللہ اس شرک سے پاک اور بالا تر ہے جو لوگ کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان لوگوں نے اللہ کی قدرہی نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق ہے اس کی قدرت کاملہ کا حال تو یہ ہے کہ قیامت کے روز پوری زمین اس کی مٹھی میں ہوگی ، اور آسمان اس کے دست راست میں لپٹے ہوئے ہوں گے۔ پاک اور بالاتر ہے وہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے اللہ کی عظمت نہیں کی جیسی عظمت کرنا لازم تھا حالانکہ قیامت کے دن ساری زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور تمام آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے وہ پاک ہے اور اس سے برتر ہے جو لوگ شرک کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہیں سمجھے اللہ کو جتنا کچھ وہ ہے اور زمین ساری ایک مٹھی ہے اس کی دن قیامت کے اور آسمان لپٹے ہوئے ہوں اس کے داہنے ہاتھ میں، پاک ہے اور بہت اوپر ہے اس کے کہ شریک بتلاتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان منکروں نے اللہ کی وہ قدر نہیں پہچانی جو اس کی قدر پہچاننے کا حق تھا حالانکہ یہ ساری زمین قیامت کے دن اس کی مٹھی میں ہوگی اور تمام آسمان کاغذ کی طرح اس کے داہنے میں لپٹے ہوئے ہوں گیوہ اللہ تعالیٰ ان مشرکوں کے شرک سے پاک اور بالا تر ہے