Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 69

سورة الزمر

وَ اَشۡرَقَتِ الۡاَرۡضُ بِنُوۡرِ رَبِّہَا وَ وُضِعَ الۡکِتٰبُ وَ جِایۡٓءَ بِالنَّبِیّٖنَ وَ الشُّہَدَآءِ وَ قُضِیَ بَیۡنَہُمۡ بِالۡحَقِّ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ ﴿۶۹﴾

And the earth will shine with the light of its Lord, and the record [of deeds] will be placed, and the prophets and the witnesses will be brought, and it will be judged between them in truth, and they will not be wronged.

اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے جگمگا اٹھے گی نامہ اعمال حاضر کئے جائیں گے نبیوں اور گواہوں کو لایا جائے گا اور لوگوں کے درمیان حق حق فیصلے کر دیئے جائیں گے اور وہ ظلم نہ کیےجائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَشۡرَقَتِ
اور چمک اٹھے گی
الۡاَرۡضُ
زمین
بِنُوۡرِ
نور سے
رَبِّہَا
اپنے رب کے
وَوُضِعَ
اور رکھ دی جائے گی
الۡکِتٰبُ
کتاب
وَجِایۡٓءَ
اور لائے جائیں گے
بِالنَّبِیّٖنَ
انبیاء
وَالشُّہَدَآءِ
اور گواہ
وَقُضِیَ
اور فیصلہ کردیا جائے گا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَہُمۡ
اور وہ
لَایُظۡلَمُوۡنَ
وہ ظلم نہ کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَشۡرَقَتِ
اورچمک اٹھے گی
الۡاَرۡضُ
زمین
بِنُوۡرِ
نورسے
رَبِّہَا
اپنے رب کے
وَوُضِعَ
اوررکھ دی جائے گی
الۡکِتٰبُ
کتاب
وَجِایۡٓءَ
اورلایاجائے گا
بِالنَّبِیّٖنَ
انبیاء کو
وَالشُّہَدَآءِ
اورگواہوں کو
وَقُضِیَ
اورفیصلہ کردیاجائے گا
بَیۡنَہُمۡ
ان کے درمیان
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
وَہُمۡ
اوران پر
لَایُظۡلَمُوۡنَ
کوئی ظلم نہیں کیاجائے گا
Translated by

Juna Garhi

And the earth will shine with the light of its Lord, and the record [of deeds] will be placed, and the prophets and the witnesses will be brought, and it will be judged between them in truth, and they will not be wronged.

اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے جگمگا اٹھے گی نامہ اعمال حاضر کئے جائیں گے نبیوں اور گواہوں کو لایا جائے گا اور لوگوں کے درمیان حق حق فیصلے کر دیئے جائیں گے اور وہ ظلم نہ کیےجائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے جگمگا اٹھے گی اور (سب کی) کتاب اعمال لا کر رکھ دی جائے گی اور انبیاء اور تمام گواہ حاضر کئے جائیں گے اور لوگوں میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور زمین اپنے رب کے نورسے چمک اُٹھے گی اور کتاب رکھ دی جائے گی اورانبیاء اورگواہوں کولایاجائے گا اوراُن کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گااوراُن پرکوئی ظلم نہیں کیاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the earth will shine with the light of its Lord, and the book (of everyone&s deeds) will be placed, and the prophets and the witnesses will be brought, and matters will be decided between them with truth, and they will not be wronged.

اور چمکے زمین اپنے رب کے نور سے اور لادھریں دفتر اور حاضر آئیں پیغمبر اور گواہ اور فیصلہ ہو ان میں انصاف سے اور ان پر ظلم نہ ہوگا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور زمین جگمگا اٹھے گی اپنے رب کے نور سے اور اعمال نامہ لا کر رکھ دیا جائے گا اور لائے جائیں گے انبیاء اور شہید اور ان کے مابین فیصلہ کردیا جائے گا حق کے ساتھ اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The earth shall shine with the light of its Lord, and the Scroll (of deeds) shall be set in place, and the Prophets and all witnesses shall be brought, and judgement shall be justly passed among them, and they shall not be wronged;

زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی ، کتاب اعمال لا کر رکھ دی جائے گی ، انبیاء اور تمام گواہ 80 حاضر کر دیے جائیں گے ، لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہ ہوگا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے چمک اٹھے گی اور نامہ اعمال سامنے رکھ دیا جائے گا ۔ اور انبیاء اور سب گواہوں کو حاضر کردیا جائے گا اور لوگوں کے درمیان بالکل برحق فیصلہ کیا جائے گا ۔ اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور زمین اپنے مالک کے نور سے چمک اٹھے گی اور اعمال نامہ (سامنے) رکھا جائے گا اور پیغمبر اور گواہ حاضر کئے جائیں گے 8 اور انصاف کے ساتھ ان کا فیصلہ کیا جائے گا اور ان پر ظلم نہ ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے جگمگا اٹھے کی اور کتاب (نامہ اعمال کھول کر) رکھ دی جائے گی اور پیغمبر اور گواہ حاضر کئے جائیں گے اور سب کے ساتھ انصاف سے فیصلہ کیا جائے گا اور ان پر زیادتی نہ کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور زمین اپنے رب کے نور سے جگمگا اٹھے گی ۔ نامہ اعمال ( لوگوں کے) سامنے رکھ دیئے جائیں گے اور تمام انبیاء اور گواہ حاضر کئے جائیں گے۔ اور لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کردیا جائے گا اور کسی پر کوئی ظلم و زیادتی نہ کی جائے گی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے جگمگا اُٹھے گی اور (اعمال کی) کتاب (کھول کر) رکھ دی جائے گی اور پیغمبر اور (اور) گواہ حاضر کئے جائیں گے اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور بےانصافی نہیں کی جائے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the earth will gleam with the light of its Lord, and the Record shall be set up, and the prophets and the witnesses will be brought and judgment will be given between them with truth, and they will not be wronged.

اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے چمک اٹھے گی اور نامہ اعمال رکھ دیا جائے گا اور پیغمبر اور گواہ حاضر کئے جائیں گے اور سب میں ٹھیک ٹھیک فیصلہ کیا جائے گا اور ان پر ذرا بھی ظلم نہ ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی اور رجسٹر رکھا جائے گا اور انبیاء اور گواہ حاضر کیے جائیں گے اور لوگوں کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اُٹھے گی اور کتاب ( نامہ اعمال ) لوگوں کے سامنے رکھ دی جائے گی اور نبیوں اور گواہوں کو لایا جائے گا اور ان ( تمام لوگوں ) کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیںکیا جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور زمین اپنے رب کے نور سے چمکنے لگے گی اور اعمال کی کتاب کھول کر رکھدی جائے گی ‘ پیغمبر اور گواہ حاضر کیے جائیں گے اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور بےانصافی نہیں کی جائے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جگمگا اٹھے گی زمین اپنے رب کے نور (بےکیف) سے اور (ہر ایک کے سامنے) رکھ دیا جائے گا اس کے نامہ اعمال کو اور لا حاضر کیا جائے گا تمام نبیوں اور گواہوں کو اور فیصلہ کردیا جائے گا سب لوگوں کے درمیان (ٹھیک ٹھیک) حق (و انصاف) کے عین مطابق اور ان پر (کسی طرح کا) کوئی ظلم نہیں ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

اور زمین اپنے رب کے نورسے جگمگااٹھے گی اور ( سب کی ) کتابِ اعمال لاکر رکھ دی جائے گی اور انبیاء اور تمام گواہ حاضر کئے جائینگے اور لوگوں میں انصاف کے ساتھ فیصلہ ہوگااوران پر ظلم نہیں ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور زمین جگمگا اٹھے گی ( ف۱٤۵ ) اپنے رب کے نور سے ( ف۱٤٦ ) اور رکھی جائے گی کتاب ( ف۱٤۷ ) اور لائے جائیں گے انبیاء اور یہ نبی اور اس کی امت کے ان پر گواہ ہونگے ( ف۱٤۸ ) اور لوگوں میں سچا فیصلہ فرمادیا جائے گا اور ان پر ظلم نہ ہوگا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور زمینِ ( محشر ) اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی اور ( ہر ایک کے اعمال کی ) کتاب رکھ دی جائے گی اور انبیاء کو اور گواہوں کو لایا جائے گا اور لوگوں کے درمیان حق و انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور اُن پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے چمک اٹھے گی اور نامۂ اعمال رکھ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the Earth will shine with the Glory of its Lord: the Record (of Deeds) will be placed (open); the prophets and the witnesses will be brought forward and a just decision pronounced between them; and they will not be wronged (in the least).

Translated by

Muhammad Sarwar

The earth will become bright from the light of your Lord. The Book of Records will be presented and the Prophets and witness will be summoned. All will be judged with justice and no wrong will be done to anyone.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the earth will shine with the light of its Lord, and the Book will be presented, and the Prophets and the witnesses will be brought forward, and it will be judged between them with truth, and they will not be wronged.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the earth shall beam with the light of its Lord, and the Book shall be laid down, and the prophets and the witnesses shall be brought up, and judgment shall be given between them with justice, and they shall not be dealt with unjustly.

Translated by

William Pickthall

And the earth shineth with the light of her Lord, and the Book is set up, and the prophets and the witnesses are brought, and it is judged between them with truth, and they are not wronged.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और धरती रब के प्रकाश से जगमगा उठेगी, और किताब रखी जाएगी और नबियों और गवाहों को लाया जाएगा और लोगों के बीच हक़ के साथ फ़ैसला कर दिया जाएगा, और उन पर कोई ज़ुल्म न होगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور زمین اپنے رب کے نور (بےکیف) سے روشن ہوجاوے گی اور (سب کا) نامہ اعمال (ہر ایک کے سامنے) رکھ دیا جاویگا اور پیغمبر اور گواہ حاض کیے جاویں گے اور سب میں ٹھیک ٹھیک فیصلہ کیا جاوے گا اور ان پر ذرا ظلم نہ ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی اور لوگوں کے سامنے ان کے اعمال نامے لا کر رکھ دئیے جائیں گے، انبیاء اور تمام گواہ حاضر کردیے جائیں گے لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی کتاب اعمال لاکر رکھ دی جائے گی انبیاء اور تمام گواہ حاضر کردیئے جائیں گے لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا ، ان پر کوئی ظلم نہ ہوگا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور زمین اپنے رب کے نور سے روشن ہوجائے گی اور اعمال نامے رکھ دئیے جائیں گے اور پیغمبروں کو اور گواہوں کو لایا جائے گا اور لوگوں کے سامنے حق کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور چمکے زمین اپنے رب کے نور سے اور لادھریں دفتر اور حاضر آئیں پیغمبر اور گواہ اور فیصلہ ہو ان میں انصاف سے اور ان پر ظلم نہ ہوگا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی اور اعمال کے حساب کی کتاب لاکر رکھ دی جائے گی اور پیغمبر اور گواہ حاضر کیے جائیں گے اور بندوں میں انصاف کیساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور ان کو ذرا سی بھی حق تلفی نہیں کی جائے گی۔