19 That is, "Your disbelief cannot cause any decrease or deficiency in His Kingdom. He will be God if you believe in Him, and He will still be God if you deny Him. He is ruling over His Kingdom by His own power; your believing or denying Him dces not affect His Sovereignty in any way." According to a Hadith. Allah says: "O My servants, if all of you, the former and the latter, the men and the jinn... s, become like the heart of a most sinful person among you, it will cause no deficiency whatever in My Kingdom. " (Muslim).
20 That is, "He does not approve, not for any interest of His own but for the interest and benefit of the servants themselves, that they should disbelieve, for disbelief is harmful for them." Here, one should bear in mind the fact that AIlah's will is one thing and His approval and pleasure another. Nothing in the world can happen against Allah's will, but many things can happen against His approval, and arc happening day and night. For example, the dominance of the tyrants and the wicked in the world, the existence of thieves and robbers, the presence of murderers and adulterers, are possible only because Allah has made room for the occurrence of these evils and the existence of these criminals in the scheme of things ordained by Him. Then He provides opportunities also of committing evil just as He provides opportunities to the good of doing good. Had He made no room for these evils and had provided no opportunities of committing wrongs to the evildoers, no evil would have ever occurred in the world. All this is based on Allah's Will. But the occurrence of an act under Divine Will dces not mean that Allah's approval also goes with it. This may be explained by an example. If a person tries to obtain his living only by lawful means, Allah provides him his living through those means. This is His will. But providing for the thief or the robber or the corrupt person under the will dces not mean that Allah also likes stealing and robbery and taking of bribes. Allah says the same thing here, as if to say: "If you want to disbelieve, you may do so: We will not stop you from this nor make you believe forcibly. But We do not approve that you should deny your Creator and Providence, being His servants, for it is harmful for yourselves: Our Godhead is not harmed and affected by it in any way."
21 The word shukr (gratitude) has been used here as against kufr (disbelief) instead of Iman (belief). This by itself shows that kufr is, in fact, ingratitude and disloyalty, and faith is the necessary requirement of gratitude. The person who has any feeling of the favours of Allah Almighty, cannot adopt any other way than that of belief and faith. Therefore, gratitude and faith are correlatives: wherever there is gratitude there will be faith also. On the contrary, wherever there is disbelief, there will be no question of gratitude at all, for gratitude along with disbelief is meaningless.
22 It means this: "Each one of you is himself responsible for his deeds, If a person adopts disbelief in order to please others, or to avoid their displeasure, those others will never bear the burden of his disbelief, but will leave him to bear his own burden. Therefore, anyone who comes to know that disbelief is wrong and belief is right, should give up the wrong attitude. and adopt the right attitude, and avoid making himself liable for Allah's punishment by associating himself with his family or brotherhood or nation. " Show more
سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :19
یعنی تمہارے کفر سے اس کی خدائی ذرا برابر بھی کمی نہیں آسکتی ۔ تم مانو گے تب بھی وہ خدا ہے ، اور نہ مانو گے تب بھی وہ خدا ہے اور رہے گا ۔ اس کی فرمانروائی اپنے زور پر چل رہی ہے ، تمہارے ماننے یا نہ ماننے سے اس میں کوئی فرق نہیں پڑ سکتا ۔ حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ... وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یا عبادی لو ان اولکم و اٰخرکم و انسکم و جنکم کانوا علیٰ افجر قلب رجل منکم ما نقص من ملکی شیئاً ۔ اے میرے بندو ، اگر تم سب کے سب اگلے اور پچھلے انسان اور جن اپنے میں سے کسی فاجر سے فاجر شخص کے دل کی طرح ہو جاؤ تب بھی میری بادشاہی میں کچھ بھی کمی نہ ہو گی ۔ ( مسلم )
سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :20
یعنی وہ اپنے کسی مفاد کی خاطر نہیں بلکہ خود بندوں کے مفاد کی خاطر یہ پسند نہیں کرتا کہ وہ کفر کریں ، کیونکہ کفر خود انہی کے لیے نقصان دہ ہے ۔ یہاں یہ بات ملحوظ رکھنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت اور چیز ہے اور رضا دوسری چیز ۔ دنیا میں کوئی کام بھی اللہ کی مشیت کے خلاف نہیں ہو سکتا ، مگر اس کی رضا کے خلاف بہت سے کام ہو سکتے ہیں اور رات دن ہوتے رہتے ہیں ۔ مثلاً دنیا میں جباروں اور ظالموں کا حکمراں ہونا ، چوروں اور ڈاکوؤں کا پایا جانا ، قاتلوں اور زانیوں کا موجود ہونا اسی لیے ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بنائے ہوئے نظام قدرت میں ان برائیوں کے ظہور اور ان اشرار کے وجود کی گنجائش رکھی ہے ۔ پھر ان کو بدی کے ارتکاب کے مواقع بھی دیتا ہے اور اسی طرح دیتا ہے جس طرح نیکوں کو نیکی کے موقع دیتا ہے ۔ اگر وہ سرے سے ان کاموں کی گنجائش ہی نہ رکھتا اور ان کے کرنے والوں کو مواقع ہی نہ دیتا تو دنیا میں کبھی کوئی برائی ظاہر نہ ہوتی ۔ یہ سب کچھ بر بنائے مشیت ہے ۔ لیکن مشیت کے تحت کسی فعل کا صدور یہ معنی نہیں رکھتا کہ اللہ کی رضا بھی اس کو حاصل ہے ۔ مثال کے طور پر اس بات کو یوں سمجھیے کہ ایک شخص اگر حرام خوری ہی کے ذریعہ سے اپنا رزق حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اللہ اسی ذریعہ سے اس کو رزق دے دیتا ہے ۔ یہ ہے اس کی مشیت ۔ مگر مشیت کے تحت چور یا ڈاکو یا رشوت خوار کو رزق دینے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ چوری ، ڈاکے اور رشوت کو اللہ پسند بھی کرتا ہے ۔ یہی بات اللہ تعالیٰ یہاں فرما رہا ہے کہ تم کفر کرنا چاہو تو کرو ، ہم تمہیں زبردستی اس سے روک کر مومن نہیں بنائیں گے ۔ مگر ہمیں یہ پسند نہیں ہے کہ تم بندے ہو کر اپنے خالق و پروردگار سے کفر کرو ، کیونکہ یہ تمہارے ہی لیے نقصان دہ ہے ، ہماری خدائی کا اس سے کچھ بھی نہیں بگڑتا ۔
سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :21
کفر کے مقابلے میں یہاں ایمان کے بجائے شکر کا لفظ استعمال کیا گیا ہے ۔ اس سے خود بخود یہ بات مترشح ہوتی ہے کہ کفر در حقیقت احسان فراموشی و نمک حرامی ہے ، اور ایمان فی الحقیقت شکر گزاری کا لازمی تقاضا ہے ۔ جس شخص میں اللہ جلّ شانہ کے احسانات کا کچھ بھی احساس ہو وہ ایمان کے سوا کوئی دوسری راہ اختیار نہیں کر سکتا ۔ اس لیے شکر اور ایمان ایسے لازم و ملزوم ہیں کہ جہاں شکر ہو گا وہاں ایمان ضرور ہو گا ۔ اور اس کے برعکس جہاں کفر ہو گا وہاں شکر کا سرے سے کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، کیونکہ کفر کے ساتھ شکر کے معنی نہیں ہیں ۔
سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :22
مطلب یہ ہے کہ تم میں سے ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے ۔ کوئی شخص اگر دوسروں کو راضی رکھنے کے لیے یا ان کی ناراضی سے بچنے کی خاطر کفر اختیار کرے گا تو وہ دوسرے لوگ اس کے کفر کا وبال اپنے اوپر نہیں اٹھا لیں گے بلکہ اسے آپ ہی اپنا وبال بھگتنے کے لیے چھوڑ دیں گے ۔ لہٰذا جس پر بھی کفر کا غلط اور ایمان کا صحیح ہونا واضح ہو جائے اس کو چاہیے کہ غلط رویہ چھوڑ کر صحیح رویہ اختیار کر لے اور اپنے خاندان یا برادری یا قوم کے ساتھ لگ کر اپنے آپ کو خدا کے عذاب کا مستحق نہ بنائے ۔ Show more