Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 7

سورة الزمر

اِنۡ تَکۡفُرُوۡا فَاِنَّ اللّٰہَ غَنِیٌّ عَنۡکُمۡ ۟ وَ لَا یَرۡضٰی لِعِبَادِہِ الۡکُفۡرَ ۚ وَ اِنۡ تَشۡکُرُوۡا یَرۡضَہُ لَکُمۡ ؕ وَ لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰی ؕ ثُمَّ اِلٰی رَبِّکُمۡ مَّرۡجِعُکُمۡ فَیُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ؕ اِنَّہٗ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۷﴾

If you disbelieve - indeed, Allah is Free from need of you. And He does not approve for His servants disbelief. And if you are grateful, He approves it for you; and no bearer of burdens will bear the burden of another. Then to your Lord is your return, and He will inform you about what you used to do. Indeed, He is Knowing of that within the breasts.

اگر تم ناشکری کرو تو ( یاد رکھو کہ ) کہ اللہ تعالٰی تم ( سب سے ) بے نیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کی ناشکری سے خوش نہیں اور اگر تم شکر کرو تو وہ اسے تمہارے لئے پسند کرے گا ۔ اور کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھاتا پھر تم سب کا لوٹنا تمہارے رب ہی کی طرف ہے ۔ تمہیں وہ بتلا دے گا جو تم کرتے تھے ۔ یقیناً وہ دلوں تک کی باتوں کا واقف ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
تَکۡفُرُوۡا
تم ناشکری کرو گے
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ
غَنِیٌّ
بہت بےنیاز ہے
عَنۡکُمۡ
تم سے
وَلَا
اور نہیں
یَرۡضٰی
وہ پسند کرتا
لِعِبَادِہِ
اپنے بندوں کے لیے
الۡکُفۡرَ
ناشکری کو
وَاِنۡ
اور اگر
تَشۡکُرُوۡا
تم شکر کرو گے
یَرۡضَہُ
وہ پسند کرتا ہے اسے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَلَا
اور نہیں
تَزِرُ
بوجھ اٹھائے گی
وَازِرَۃٌ
کوئی بوجھ اٹھانے والی
وِّزۡرَ
بوجھ
اُخۡرٰی
دوسری کا
ثُمَّ
پھر
اِلٰی رَبِّکُمۡ
طرف اپنے رب ہی کے
مَّرۡجِعُکُمۡ
لوٹنا ہے تمہارا
فَیُنَبِّئُکُمۡ
پھر وہ بتائے گا تمہیں
بِمَا
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
سینوں والے(بھید)
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
تَکۡفُرُوۡا
ناشکری کرو
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
غَنِیٌّ
بے نیاز ہے
عَنۡکُمۡ
تم سے
وَلَا یَرۡضٰی
اورنہیں وہ پسند کرتا
لِعِبَادِہِ
اپنے بندوں کے لیے
الۡکُفۡرَ
ناشکری کو
وَاِنۡ
اور اگر
تَشۡکُرُوۡا
تم شکر کرو
یَرۡضَہُ
وہ پسند کرتا ہے اس کو
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَلَا تَزِرُ
اور نہیں بوجھ اٹھائے گی
وَازِرَۃٌ
کوئی بوجھ اٹھانے والی
وِّزۡرَ
بوجھ 
اُخۡرٰی
دوسرے کا
ثُمَّ
پھر
اِلٰی رَبِّکُمۡ
اپنے رب کی طرف
مَّرۡجِعُکُمۡ
لوٹنا ہے تم سب کو
فَیُنَبِّئُکُمۡ
تو وہ بتائے گا تمہیں
بِمَا
جو کچھ
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
کرتے رہے
اِنَّہٗ
یقیناًوہ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والاہے
بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
سینوں کی باتوں کو
Translated by

Juna Garhi

If you disbelieve - indeed, Allah is Free from need of you. And He does not approve for His servants disbelief. And if you are grateful, He approves it for you; and no bearer of burdens will bear the burden of another. Then to your Lord is your return, and He will inform you about what you used to do. Indeed, He is Knowing of that within the breasts.

اگر تم ناشکری کرو تو ( یاد رکھو کہ ) کہ اللہ تعالٰی تم ( سب سے ) بے نیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کی ناشکری سے خوش نہیں اور اگر تم شکر کرو تو وہ اسے تمہارے لئے پسند کرے گا ۔ اور کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھاتا پھر تم سب کا لوٹنا تمہارے رب ہی کی طرف ہے ۔ تمہیں وہ بتلا دے گا جو تم کرتے تھے ۔ یقیناً وہ دلوں تک کی باتوں کا واقف ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تم کفر کرو گے تو اللہ یقینا تم سے بےنیاز ہے (لیکن) وہ اپنے بندوں کے لیے کفر پسند نہیں کرتا۔ اور اگر تم شکر کرو تو وہ اسے تمہارے ہی لئے پسند کرتا ہے۔ کوئی بار گناہ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ پھر تمہیں اپنے پروردگار کے ہاں ہی واپس جانا ہے۔ وہ تمہیں بتادے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو بلاشبہ وہ سینوں کے راز تک جاننے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگرتم ناشکری کرو تو اﷲ تعالیٰ تم سے بے نیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کے لیے ناشکری کو پسند نہیں کرتااور اگر تم شکر کروتووہ اُس کو تمہارے لیے پسند کرتاہے اورکوئی بوجھ اُٹھانے والی (جان)کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اُٹھائے گی۔پھرتم سب کو اپنے رب کی طرف لوٹناہے تووہ تمہیں بتادے گاجوکچھ تم کیا کرتے تھے،یقیناوہ سینوں والی باتوں کوخوب جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If you disbelieve, then, Allah does not need you at all, however He does not like for His servants to be disbelievers, and if you are grateful, He will like it for you. And no one will bear the burden of someone else. Then, to your Lord is your return, so He will tell you about what you used to do. He is aware of whatever lies in the hearts.

اگر تم منکر ہو گے تو اللہ پرواہ نہیں رکھتا تمہاری اور پسند نہیں کرتا اپنے بندوں کا منکر ہونا اور اگر اس کا حق مانو گے تو اس کو تمہارے لئے پسند کرے گا اور نہ اٹھائے گا کوئی اٹھانے والا بوجھ دوسرے کا پھر اپنے رب کی طرف تم کو پھرجانا ہے تو وہ جتلائے گا تم کو جو تم کرتے تھے مقرر اس کو خبر ہے دلوں کی بات کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر تم کفر کرتے ہو تو یقینا اللہ تم سے بےنیاز ہے لیکن وہ اپنے بندوں کے لیے کفر پر راضی نہیں ہے لیکن وہ اپنے بندوں کے لیے کفر پر راضی نہیں ہے اور اگر تم شکر کرو تو وہ تم سے راضی ہوگا اور نہیں اٹھائے گی بوجھ اٹھانے والی کوئی جان کسی دوسرے کے بوجھ کو پھر تمہارا لوٹنا ہے تمہارے رب ہی کی طرف پھر وہ تمہیں بتادے گا جو کچھ کہ تم کرتے رہے تھے یقینا وہ جاننے والا ہے سینوں کے اندر چھپی ہوئی باتوں کا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you disbelieve, know well that Allah has no need of you. Yet He does not like unbelief in His servants. But if you are thankful, your thankfulness will please Him. No one shall bear another's burden. You are destined to return to your Lord and He will tell you what you used to do. He is well aware even of what lies hidden in your breasts.

اگر تم کفر کرو تو اللہ تم سے بے نیاز ہے 19 ، لیکن وہ اپنے بندوں کے لیے کفر کو پسند نہیں کرتا 20 ، اور اگر تم شکر کرو تو اسے وہ تمہارے لیے پسند کرتا ہے 21 ۔ کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا 22 ۔ آخرکار تم سب کو اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے ، پھر وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ، وہ تو دلوں کا حال تک جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر تم کفر اختیار کرو گے تو یقین رکھو کہ اللہ تم سے بے نیاز ہے ، اور وہ اپنے بندوں کے لیے کفر پسند نہیں کرتا ، اور اگر تم شکر کرو گے تو وہ اسے تمہارے لیے پسند کرے گا ، اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا ، پھر تم سب کو اپنے پروردگار ہی کے پاس لوٹ کر جانا ہے ، اس وقت وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کچھ کیا کرتے تھے ۔ یقینا وہ دلوں کی باتیں بھی خوب جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر تم ناشکری کرو تو اللہ کو تمہاری کچھ پرواہ نہیں 12 اور وہ اپنے بندوں کے لئے ناشکری پسند نہیں کرتا اور جو تم (اس کا شکرو کروض تو وہ اس کو تمہارے لئے پسند کرتا ہے 13 اور آخرت میں کوئی بوجھ اٹھانیوالا 14 دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائیگا پھر تم (سب) کو اپنے مالک کے پاس لوٹ جانا ہے (وہاں) جو تم دنیا میں کرتے رہے ( اس کا بدلہ دے کر تم کو بتلا دیگا) بیشک وہ تو دلوں (تک) کی بات کو جانتا ہے 15

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر تم کفر کرو گے ، تو یقینا اللہ تمہارے حاجت مند نہیں اور وہ اپنے بندوں کے لئے کفر کو پسند نہیں فرماتے۔ اور اگر تم شکر کروگے تو اس کو تمہارے لئے پسند فرمائیں گے۔ اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ پھر تم کو اپنے پروردگار کی طرف لوٹنا ہے ، پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ تم کو بتائیں گے۔ بیشک وہ دلوں تک کی باتوں کے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر تم نا شکری کرو گے تو بیشک اللہ تم سے بےنیاز ہے۔ وہ اپنے بندوں کی نا شکری کو پسند نہیں کرتا ۔ اسے یہی پسند ہے کہ تم اس کا شکر ادا کرو ، اور اگر بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا پھر تمہیں اسی رب کی طرف لوٹنا ہے ۔ تب وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے تھے۔ بیشک وہ دلوں کے حال کو جانتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر ناشکری کرو گے تو خدا تم سے بےپروا ہے۔ اور وہ اپنے بندوں کے لئے ناشکری پسند نہیں کرتا اور اگر شکر کرو گے تو وہ اس کو تمہارے لئے پسند کرے گا۔ اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹنا ہے۔ پھر جو کچھ تم کرتے رہے وہ تم کو بتائے گا۔ وہ تو دلوں کی پوشیدہ باتوں تک سے آگاہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If ye disbelieve, then verily Allah is Independent of you. And He approveth not of infidelity in His bondmen. And if ye return thanks He approveth of that in you. No burdened soul shall bear another's burthen. Thereafter Unto your Lord is Your return; and He shall declare Unto you that which ye have been Working. Verily He is the Knower of that which is in the breasts.

اگر تم کفر کرو گے تو اللہ تمہارا حاجت مند نہیں ۔ اور نہ وہ اپنے بندوں کیلئے کفر کو پسند کرتا ہے اور اگر تم لو شکر کروگے تو وہ اسے تمہارے لئے پسند کرتا ہے ۔ اور کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھا تا ۔ پھر تمہیں اپنے پروردگار کے پاس لوٹ کر جانا ہوگا سو وہ تم کو تمہارے (سارے) اعمال بتا دے گا بیشک وہ دلوں تک کی باتوں کا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تم ناشکری کرو گے تو خدا تم سے بے نیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کیلئے ناشکری کا رویہ پسند نہیں کرتا اور اگر تم اس کے شکرگذار رہو گے تو اس کو تمہارے لئے پسند کرے گا اور کوئی جان دوسری جان کا بوجھ نہیں اٹھائے گی ۔ پھر تمہارے رب ہی کی طرف تمہاری واپسی ہے ، تو وہ تمہیں ان کاموں سے آگاہ کرے گا جو تم کرتے رہے ہو ۔ وہ سینوں کے بھیدوں سے بھی باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر تم لوگ کفر ( اختیار ) کرو تو بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) تم لوگوں سے بے نیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کے لیے کفر کو پسند نہیں فرماتا ، اور اگر تم لوگ شکر ( اختیار ) کرو وہ تم لوگوں سے راضی ہوگا اور کوئی بوجھ اُٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اُٹھائے گا ، پھر تمہارے رب ہی کی طرف تمہارا لوٹنا ہے پس وہ تم لوگوں کو جو کچھ تم کیا کرتے تھے بتلادے گا ، بلاشبہ وہ سینوں کے رازوں سے خوب واقف ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر ناشکری کروگے تو اللہ تم سے بےپرواہ ہے اور وہ اپنے بندوں کیلئے ناشکری پسند نہیں کرتا اور اگر شکر کرو گے تو وہ اس کو تمہارے لیے پسند کرے گا اور کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا پھر تم کو اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے پھر جو کچھ تم کرتے رہے وہ تم کو بتائے گا وہ تو دلوں کی پوشیدہ باتوں تک سے آگاہ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر تم لوگ کفر کرو گے تو (اس کا کچھ نہیں بگاڑو گے کہ) بیشک اللہ ہر طرح سے غنی (و بےنیاز) ہے تم سب سے (اے لوگوں ! ) مگر وہ پسند نہیں فرماتا اپنے بندوں کے لئے کفر (کی ظلمتوں) کو اور اگر تم شکر کرو گے تو اس کو وہ پسند فرماتا ہے تمہارے لیے (اور یاد رکھو کہ) کوئی بوجھ اٹھانے والا بوجھ نہیں اٹھائے گا کسی دوسرے کا پھر (یہ حقیقت بھی یاد رکھو کہ) اپنے رب ہی کی طرف بہرحال لوٹ کر جانا ہے تم سب کو تب وہ بتادے گا تم لوگوں کو وہ سب کچھ جو تم کرتے رہے تھے (اپنی فرصت حیات میں) بیشک وہ پوری طرح جانتا ہے دلوں بھیدوں کو

Translated by

Noor ul Amin

اگرتم کفرکروگے تواللہ یقیناتم سے بے نیاز ہے ( لیکن ) وہ اپنے بندوں کے لئے کفرپرراضی نہیں اور اگرتم شکرکروتووہ اسے تمہارے لئے پسند کرتا ہے ، ( روزِقیامت ) کوئی گناہ کابوجھ اٹھا نے والاکسی دوسرے کابوجھ نہیں اٹھائیگا پھر تمہیں اپنے رب کے ہاں لوٹنا ہے ، وہ تمہیں بتلادے گاجوکچھ تم کرتے رہے ہو بلاشبہ وہ سینوں کے راز تک جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر تم ناشکری کرو تو بیشک اللہ بےنیاز ہے تم سے ( ف۲۱ ) اور اپنے بندوں کی ناشکری اسے پسند نہیں ، اور اگر شکر کرو تو اسے تمہارے لیے پسند فرماتا ہے ( ف۲۲ ) اور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گی ( ف۲۳ ) پھر تمہیں اپنے رب ہی کی طرف پھرنا ہے ( ف۲٤ ) تو وہ تمہیں بتادے گا جو تم کرتے تھے ( ف۲۵ ) بیشک وہ دلوں کی بات جانتا ہے ، (

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر تم کفر کرو تو بے شک اللہ تم سے بے نیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کے لئے کفر ( و ناشکری ) پسند نہیں کرتا ، اور اگر تم شکرگزاری کرو ( تو ) اسے تمہارے لئے پسند فرماتا ہے ، اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا ، پھر تمہیں اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے پھر وہ تمہیں اُن کاموں سے خبردار کر دے گا جو تم کرتے رہے تھے ، بے شک وہ سینوں کی ( پوشیدہ ) باتوں کو ( بھی ) خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اگر تم کفر ( انکار و ناشکری کرو ) تو بے شک وہ تم سے بے نیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کیلئے ( ناشکراپن ) پسند نہیں کرتا اور اللہ کا تم شکر ادا کرو تو وہ اسے تمہارے لئے پسند کرتا ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور پھر تم سب کی بازگشت تمہارے پروردگار کی طرف ہے وہ تمہیں بتائے گا جو کچھ تم کرتے رہے ہو بے شک وہ سینوں کے رازوں کو جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye reject (Allah), Truly Allah hath no need of you; but He liketh not ingratitude from His servants: if ye are grateful, He is pleased with you. No bearer of burdens can bear the burden of another. In the end, to your Lord is your Return, when He will tell you the truth of all that ye did (in this life). for He knoweth well all that is in (men's) hearts.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you disbelieve, know that God is certainly independent of you. He does not want disbelief for His servants. If you give thanks, He will accept it from you. No one will be responsible for the sins of others. To your Lord you will all return and He will tell you about what you have done. He knows best what the hearts contain.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If you disbelieve, then verily, Allah is not in need of you; He likes not disbelief for His servants. And if you are grateful, He is pleased therewith for you. No bearer of burdens shall bear the burden of another. Then to your Lord is your return, and He will inform you what you used to do. Verily, He is the All-Knower of that which is in breasts.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If you are ungrateful, then surely Allah is Self-sufficient above all need of you; and He does not like ungratefulness in His servants; and if you are grateful, He likes it in you; and no bearer of burden shall bear the burden of another; then to your Lord is your return, then will He inform you of what you did; surely He is Cognizant of what is in the breasts.

Translated by

William Pickthall

If ye are thankless, yet Allah is Independent of you, though He is not pleased with thanklessness for His bondmen; and if ye are thankful He is pleased therewith for you. No laden soul will bear another's load. Then unto your Lord is your return; and He will tell you what ye used to do. Lo! He knoweth what is in the breasts (of men).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि तुम इनकार करोगे तो अल्लाह तुम से निस्पृह है। यद्यपि वह अपने बन्दों के लिए इनकार को पसन्द नहीं करता, किन्तु यदि तुम कृतज्ञता दिखाओगे, तो उसे वह तुम्हारे लिए पसन्द करता है। कोई बोझ न उठाएगा। फिर तुम्हारी वापसी अपने रब ही की ओर है। और वह तुम्हे बता देगा, जो कुछ तुम करते रहे होगे। निश्चय ही वह सीनों तक की बातें जानता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر تم کفر کرو گے تو خدائے تعالیٰ تمہارا حاجتمند نہیں اور اپنے بندوں کے لیے کفر کو پسند نہیں کرتا (2) اور اگر تم شکر کروگے تو اس کو تمہارے لیے پسند کرتا ہے (3) اور کوئی کسی (کے گناہ) کو بوجھ نہیں اٹھاتا (4) پھر اپنے پروردگار کے پاس تمکو لوٹ کر جانا ہوگا سو وہ تم کو تمہارے سب اعمال جتلا دے گا (5) وہ دلوں تک کی باتوں کا جاننے والا ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر تم کفر کرو تو اللہ تم سے بےپرواہ ہے، وہ اپنے بندوں کے کفر کو پسند نہیں کرتا، اور اگر تم شکر کرو تو وہ اسے تمہارے لیے پسند کرتا ہے۔ کوئی بوجھ اٹھانے والی کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گی آخر کار تم سب کو اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے پھر وہ تمہیں بتادے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو، وہ تو دلوں کا حال جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر تم کفر کرو تو اللہ تم سے بےنیاز ہے ، لیکن وہ اپنے بندوں کے لیے کفر کو پسند نہیں کرتا ، اور اگر تم شکر کرو تو اسے وہ تمہارے لیے پسند کرتا ہے۔ کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کو بوجھ نہ اٹھائے گا۔ آخر کار تم سب کو اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے ، پھر وہ تمہیں بتادے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ، وہ تو دلوں کا حال جانتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر تم کفر کرو سو بلاشبہ اللہ تم سے بےنیاز ہے۔ اور وہ اپنے بندوں کے لیے کفر کو پسند نہیں فرماتا اور اگر تم شکر کرو تو وہ اس کو تمہارے لیے پسند فرماتا ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا پھر تمہیں اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ سو وہ تمہیں تمہارے سب اعمال جتا دے گا بلاشبہ وہ سینوں کی باتوں کا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر تم منکر ہو گے تو اللہ پروا نہیں رکھتا تمہاری اور پسند نہیں کرتا اپنے بندوں کا منکر ہونا اور اگر اس کا حق مانو گے تو اس کو تمہارے لیے، پسند کرے گا اور نہ اٹھائے گا کوئی اٹھانے والا بوجھ دوسرے کا پھر اپنے رب کی طرف تم کو پھرجانا ہے تو وہ جتلائے گا تم کو جو تم کرتے تھے مقرر اس کو خبر ہے دلوں کی بات کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر تم کفر کرو گے تو یقین جانو کہ اللہ تعالیٰ تم سے مستغنی اور بےپرواہ ہے اور وہ اپنے بندوں کے لئے کفر کو پسند نہیں کرتا اور اگر تم شکر بجالائو گے تو وہ تمہارے لئے اس شکر کو پسند کریگا اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا پھر تم سب کو اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانا ہوگا سو جو اعمال تم دنیا میں کرتے رہے ہو ان سب کی حقیقت سے وہ تم کو آگاہ کردے گا یقینا وہ لوگوں کے سینوں کی باتوں تک سے بخوبی واقف ہے۔