Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 8

سورة الزمر

وَ اِذَا مَسَّ الۡاِنۡسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّہٗ مُنِیۡبًا اِلَیۡہِ ثُمَّ اِذَا خَوَّلَہٗ نِعۡمَۃً مِّنۡہُ نَسِیَ مَا کَانَ یَدۡعُوۡۤا اِلَیۡہِ مِنۡ قَبۡلُ وَ جَعَلَ لِلّٰہِ اَنۡدَادًا لِّیُضِلَّ عَنۡ سَبِیۡلِہٖ ؕ قُلۡ تَمَتَّعۡ بِکُفۡرِکَ قَلِیۡلًا ٭ۖ اِنَّکَ مِنۡ اَصۡحٰبِ النَّارِ ﴿۸﴾

And when adversity touches man, he calls upon his Lord, turning to Him [alone]; then when He bestows on him a favor from Himself, he forgets Him whom he called upon before, and he attributes to Allah equals to mislead [people] from His way. Say, "Enjoy your disbelief for a little; indeed, you are of the companions of the Fire."

اور انسان کو جب کبھی کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ خوب رجوع ہو کر اپنے رب کو پکارتا ہے ، پھر جب اللہ تعالٰی اسے اپنے پاس سے نعمت عطا فرما دیتا ہے تو وہ اس سے پہلے جو دعا کرتا تھا ( اسے ) بھول جاتا ہے اور اللہ تعالٰی کے شریک مقرر کرنے لگتا ہے جس سے ( اوروں کو بھی ) اس کی راہ سے بہکائے ، آپ کہہ دیجئے! کہ اپنے کفر کا فائدہ کچھ دن اور اٹھالو ، ( آخر ) تو دوزخیوں میں ہونے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
مَسَّ
پہنچتی ہے
الۡاِنۡسَانَ
انسان کو
ضُرٌّ
کوئی تکلیف
دَعَا
وہ پکارتا ہے
رَبَّہٗ
اپنے رب کو
مُنِیۡبًا
رجوع کرتے ہوئے
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
ثُمَّ
پھر
اِذَا
جب
خَوَّلَہٗ
وہ عطا کردیتا ہے اسے
نِعۡمَۃً
کوئی نعمت
مِّنۡہُ
اپنے پاس سے
نَسِیَ
وہ بھول جاتا ہے
مَا
اسے جو
کَانَ
تھا وہ
یَدۡعُوۡۤا
وہ پکارتا
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَجَعَلَ
اور وہ بنا دیتا ہے
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے
اَنۡدَادًا
کچھ شریک
لِّیُضِلَّ
تا کہ وہ بھٹکا دے
عَنۡ سَبِیۡلِہٖ
اس کے راستے سے
قُلۡ
کہہ دیجیے
تَمَتَّعۡ
فائدہ اٹھا لے
بِکُفۡرِکَ
ساتھ اپنے کفر کے
قَلِیۡلًا
تھوڑا سا
اِنَّکَ
بےشک تو
مِنۡ اَصۡحٰبِ النَّارِ
آگ والوں میں سے ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
مَسَّ
پہنچتی ہے
الۡاِنۡسَانَ
انسان کو
ضُرٌّ
کوئی تکلیف
دَعَا
وہ پکارتا ہے
رَبَّہٗ
اپنے رب کو
مُنِیۡبًا
رجوع کرنے والا ہوتا ہے
اِلَیۡہِ
اس کی طرف 
ثُمَّ
پھر
اِذَا
جب
خَوَّلَہٗ
وہ عطا کرتا ہے اس کو
نِعۡمَۃً
کوئی نعمت
مِّنۡہُ
اپنی (جناب)سے
نَسِیَ
وہ بھول جاتا ہے
مَا
جو
کَانَ
تھا وہ
یَدۡعُوۡۤا
پکاررہا
اِلَیۡہِ
جس کی طرف
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَجَعَلَ
اورو ہ بناتا ہے
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
اَنۡدَادًا
شریک
لِّیُضِلَّ
تاکہ وہ گمراہ کردے
عَنۡ سَبِیۡلِہٖ
اس کے راستے سے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
تَمَتَّعۡ
فائدہ اٹھا لو
بِکُفۡرِکَ
اپنی ناشکری سے
قَلِیۡلًا
تھوڑا سا
اِنَّکَ
یقیناًتم
مِنۡ اَصۡحٰبِ النَّارِ
دوزخ والوں میں سے ہو
Translated by

Juna Garhi

And when adversity touches man, he calls upon his Lord, turning to Him [alone]; then when He bestows on him a favor from Himself, he forgets Him whom he called upon before, and he attributes to Allah equals to mislead [people] from His way. Say, "Enjoy your disbelief for a little; indeed, you are of the companions of the Fire."

اور انسان کو جب کبھی کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ خوب رجوع ہو کر اپنے رب کو پکارتا ہے ، پھر جب اللہ تعالٰی اسے اپنے پاس سے نعمت عطا فرما دیتا ہے تو وہ اس سے پہلے جو دعا کرتا تھا ( اسے ) بھول جاتا ہے اور اللہ تعالٰی کے شریک مقرر کرنے لگتا ہے جس سے ( اوروں کو بھی ) اس کی راہ سے بہکائے ، آپ کہہ دیجئے! کہ اپنے کفر کا فائدہ کچھ دن اور اٹھالو ، ( آخر ) تو دوزخیوں میں ہونے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرتے ہوئے اسے پکارتا ہے پھر جب وہ اسے اپنی نعمت سے نوازتا ہے تو یوں بھول جاتا ہے جیسے اس سے پہلے اس نے اپنے پروردگار کو پکارا ہی نہ تھا اور اللہ کے شریک بنانے لگتا ہے تاکہ (دوسروں کو بھی) اس کی راہ سے بہکا دے۔ اسے کہیے کہ اپنے کفر کا تھوڑا سا فائدہ اٹھا لے۔ تو یقینا اہل جہنم سے ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب انسان کوکوئی تکلیف پہنچتی ہے تووہ اپنے رب کو پکارتاہے جواس کی طرف رجوع کرنے والاہوتا ہے، پھرجب وہ اُسے اپنی جناب سے کوئی نعمت عطا کرتاہے تووہ اُس مصیبت کوبھول جاتاہے جس کی طرف وہ پہلے پکاررہا تھا اوروہ اﷲ تعالیٰ کے لیے شریک بناتاہے تاکہ اُس کے راستے سے گمراہ کردے آپ کہہ دیں کہ اپنی ناشکری سے تھوڑافائدہ اُٹھالو، یقیناتم دوزخ والوں میں سے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when man is afflicted by pain, he calls his Lord turning to Him passionately. Thereafter, when He blesses him with some favor from Him, he forgets that for which he was calling Him earlier, and sets up partners for Allah, so that he leads others astray from His way. Say, |"Enjoy (the pleasure of) your disbelief for a while, (then) surely, you are from among the people of the Fire.|"

اور جب آ لگے انسان کو سختی پکارے اپنے رب کو رجوع ہو کر اس کی طرف پھر جب بخشے اس کو نعمت اپنی طرف سے بھول جائے اس کو کہ جس کے لئے پکار رہا تھا پہلے سے اور ٹھہرائے اللہ کے برابر اوروں کو تاکہ بہکائے اس کی راہ سے تو کہہ برت لے ساتھ اپنے کفر کے تھوڑے دنوں تو ہے دوزخ والوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اپنے رب کو پکارتا ہے اس کی طرف رجوع کرتے ہوئے پھر جب وہ عطا کردیتا ہے اسے کوئی نعمت اپنی طرف سے تو وہ جس چیز کے لیے پہلے اس کے حضور دعائیں کر رہا تھا سب بھول جاتا ہے اور وہ اللہ کے ّمد ِمقابل ٹھہرا لیتا ہے تاکہ بہکائے لوگوں کو اس کے راستے سے اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہہ دیجیے کہ مزے اڑا لو اپنے کفر کے ساتھ تھوڑی دیر یقینا تم آگ والوں میں سے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When any affliction befalls man, he cries out to his Lord, penitently turning to Him. But when his Lord bestows His favour upon him, he forgets the affliction regarding which he had cried out and sets up compeers to Allah that they may lead others astray from His Path. Say, (O Prophet): “Enjoy your unbelief for a while. Surely you will be among the inmates of the Fire.”

انسان پر جب کوئی آفت آتی ہے 23 تو وہ اپنے رب کی طرف رجوع کر کے اسے پکارتا ہے 24 ۔ پھر جب اس کا رب اسے اپنی نعمت سے نواز دیتا ہے تو وہ اس مصیبت کو بھول جاتا ہے جس پر وہ پہلے پکار رہا تھا 25 ۔ اور دوسروں کو اللہ کا ہمسر ٹھیراتا ہے 26 تاکہ اس کی راہ سے گمراہ کرے 27 ۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) اس سے کہو کہ تھوڑے دن اپنے کفر سے لطف اٹھا لے ، یقینا تو دوزخ میں جانے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب انسان کو کوئی تکلیف چھو جاتی ہے تو وہ اپنے پروردگار کو اسی سے لو لگا کر پکارتا ہے ، پھر جب وہ انسان کو اپنی طرف سے کوئی نعمت بخش دیتا ہے تو وہ اس ( تکلیف ) کو بھول جاتا ہے جس کے لیے پہلے اللہ کو پکار رہا تھا ، اور اللہ کے لیے شریک گھڑ لیتا ہے ، جس کے نتیجے میں دوسروں کو بھی اللہ کے راستے سے بھٹکاتا ہے ۔ کہہ دو کہ : کچھ دن اپنے کفر کے مزے اڑالے ، یقینا تو دوزخ والوں میں شامل ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب آدمی کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے دکھ ہماری مفلسی مصیبت تو دل سے اپنے مالک کی طرف رجوع ہو کر اس کو پکارتا ہے پھر جب وہ اپنی طرف سے اس کو کوئی نعمت دیتا ہے تو اس کو بھول جاتا ہے جس کو وہ اس نمت کے ملنے سے پہلے پکارتا تھا 1 اور اللہ کی راہ سے بہکا دینے کو اس کا برابر والا دوسروں کو ٹھیراتا ہے 2 (اے پیغمبر ایسے شخص سے) کہہ دے تو اپنی ناشکری میں چند روزے مزے کرلے آخرتو دوزخیوں میں ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب انسان کو کوئی دکھ پہنچتا ہے تو اپنے پروردگار کی طرف رجوع ہو کر پکارنے لگتا ہے پھر جب وہ اس کو اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا فرماتا ہے تو جس کے لئے پہلے اسے پکارتا تھا اس کو بھول جاتا ہے اور اللہ کے شریک بنانے لگتا ہے تاکہ (لوگوں کو) اس کے راستے سے گمراہ کرے فرمادیجئے کہ اپنے کفر کے ساتھ چندے فائدہ اٹھالے ، (پھر) یقینا تو تو دوزخیوں میں سے ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب انسان کو کوئی سختی یا تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اپنے رب کی طرف جھک کر (عاجزی اور بےبسی کے ساتھ) پکارتا ہے۔ پھر جب وہ اس کو نعمت دے دیتا ہے تو وہ ( اپنے اس پروردگار کو) بھول جاتا ہے جسے وہ پکارتا رہا تھا ۔ اور اللہ کے ساتھ دوسرے کو شریک بنا لیتا ہے تا کہ اس کے راستے سے گمراہ کرے۔ آپ کہہ دیجئے کہ تم اپنے کفر ( اور نا شکری) سے تھوڑا سا فائدہ اٹھا لو پھر بیشک تم جہنم والوں میں سے ہو جائو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کو پکارتا (اور) اس کی طرف دل سے رجوع کرتا ہے۔ پھر جب وہ اس کو اپنی طرف سے کوئی نعمت دیتا ہے تو جس کام کے لئے پہلے اس کو پکارتا ہے اسے بھول جاتا ہے اور خدا کا شریک بنانے لگتا ہے تاکہ (لوگوں کو) اس کے رستے سے گمراہ کرے۔ کہہ دو کہ (اے کافر نعمت) اپنی ناشکری سے تھوڑا سا فائدہ اٹھالے۔ پھر تُو تو دوزخیوں میں ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when some hurt toucheth man, he calleth upon his Lord, turning Unto Him in penitence; then when He bestoweth upon him a favour from Himself, he forgetteth that for which he called on Him afore, and setteth up peers Unto Allah that He may lead astray others from His way Say thou: enjoy thou life in thy infidelity for a while, verily thou art of the fellows of the Fire.

اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اپنے پروردگار کو اسی کی طرف رجوع ہو کر پکارنے لگتا ہے پھر جب اللہ اس کو اپنے پاس سے نعمت عطا کردیتا ہے تو پیشتر جس کے لئے (اس کو) پکار رہا تھا بھول جاتا ہے اور اللہ کے شریک بنانے لگتا ہے جس سے وہ اللہ کی راہ سے (دوسروں کو بھی) گمراہ کرتا ہے آپ کہہ دیجیے کہ اپنے کفر کا مزہ کچھ دن اور اٹھا لے تو دوزخیوں میں سے تو ہونے والا ہی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب انسان کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ اپنے رب کو پکارتا ہے ، اس کی طرف متوجہ ہوکر ۔ پھر جب وہ اپنی طرف سے اس کو فضل بخش دیتا ہے تو وہ اس چیز کو بھول جاتا ہے ، جس کیلئے پہلے پکارتا رہا تھا اور اللہ کے شریک ٹھہرانے لگتا ہے کہ اس کی راہ سے لوگوں کو گمراہ کرے ۔ کہہ دو: اپنے کفر کے ساتھ کچھ دنوں بہرہ مند ہولو ، تم دوزخ والوں میں سے بننے والے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے رب کو اسی کی طرف رجوع کرتے ہوئے پکارتا ہے پھر جب وہ ( اللہ تعالیٰ ) اس کو اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا فرماتا ہے تو جس ( مصیبت کے دور کرنے ) کی طرف وہ اس سے پہلے دعا کررہا تھا اسے بھول جاتا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے شریک تجویز کرلیتا ہے تاکہ ( انجامِ کار ) اس کے راستے سے گمراہ کردے ، ( اے محبوب ﷺ ) آپ ﷺ فرمادیجیے ( اے شخص ) تو اپنے کفر سے کچھ دیر نفع اُٹھالے ، بے شک تو آگ والوں میں سے ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے رب کو پکارتا اور اس کی طرف دل سے رجوع کرتا ہے پھر جب وہ اس کو اپنی طرف سے کوئی نعمت دیتا ہے تو جس کام کیلئے اس کو پہلے پکارتا ہے اس کو بھول جاتا ہے اور اللہ کا شریک بنانے لگتا ہے تاکہ لوگوں کو اس کے راستے سے گمراہ کرے۔ کہہ دو کہ ” اے کافر نعمت اپنی نا شکری سے تھوڑا سا فائدہ اٹھالے پھر تو تو دوزخیوں میں ہوگا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور انسان کو جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ (سب فرضی معبودوں کو بھول کر) اپنے رب ہی کو پکارتا ہے اسی کی طرف رجوع ہو کر مگر جب وہ اس کو (تکلیف کی بجائے) نواز دیتا ہے اپنی طرف سے کسی نعمت سے تو یہ بھول جاتا ہے اس (مصیبت و تکلیف) کو جس کی طرف وہ اس کو بلا (اور پکار) رہا تھا اس سے پہلے اور (اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ) وہ اللہ کے لئے شریک بنانے لگتا ہے تاکہ (اس طرح) وہ بہکائے اللہ کی راہ سے (دوسروں کو سو ایسوں سے) کہہ دو کہ تم مزے کرلو اپنے کفر کے ساتھ تھوڑا سا عرصہ بلاشبہ (انجام کار) تم دوزخیوں میں سے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تواپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہوئے پکارتا ہے پھرجب وہ اسے اپنی نعمت سے نوازتا ہے تووہ اس تکلیف کو بھول جاتا ہے جسے دورکرنے کے لئے وہ پہلے اللہ کو پکارتا تھا اور اللہ کے شریک بناتا ہے تاکہ لوگوں کو اس کی راہ سے گمراہ کردے ، آپ کہہ دیجئے کہ اپنے کفرکاتھوڑاسافائدہ اٹھالے یقیناتم اہل جہنم میں سے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب آدمی کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے ( ف۲٦ ) اپنے رب کو پکارتا ہے اسی طرف جھکا ہوا ( ف۲۷ ) پھر جب اللہ نے اسے اپنے پاس سے کوئی نعمت دی تو بھول جاتا ہے جس لیے پہلے پکارا تھا ( ف۲۸ ) اور اللہ کے برابر والے ٹھہرانے لگتا ہے ( ف۲۹ ) تاکہ اس کی راہ سے بہکا دے تم فرماؤ ( ف۳۰ ) تھوڑے دن اپنے کفر کے ساتھ برت لے ( ف۳۱ ) بیشک تو دوزخیوں میں ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اپنے رب کو اسی کی طرف رجوع کرتے ہوئے پکارتا ہے ، پھر جب ( اللہ ) اُسے اپنی جانب سے کوئی نعمت بخش دیتا ہے تو وہ اُس ( تکلیف ) کو بھول جاتا ہے جس کے لئے وہ پہلے دعا کیا کرتا تھا اور ( پھر ) اللہ کے لئے ( بتوں کو ) شریک ٹھہرانے لگتا ہے تاکہ ( دوسرے لوگوں کو بھی ) اس کی راہ سے بھٹکا دے ، فرما دیجئے: ( اے کافر! ) تو اپنے کُفر کے ساتھ تھوڑا سا ( ظاہری ) فائدہ اٹھا لے ، تو بے شک دوزخیوں میں سے ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ دل سے رجوع کرکے اپنے پروردگار کو پکارتا ہے اور پھر جب وہ اپنی طرف سے اسے کوئی نعمت عطا کرتا ہے تو وہ اس ( تکلیف ) کو بھول جاتا ہے جس کیلئے وہ پہلے اسے پکار رہا تھا اور اللہ کیلئے ہمسر ( شریک ) ٹھہرانے لگتا ہے تاکہ اس کے راستہ سے ( لوگوں کو ) گمراہ کرے ۔ آپ ( ص ) کہہ دیجئے! تھوڑے دن اپنے کفر ( ناشکرے پن ) سے فائدہ اٹھا لے ( انجامِ کار ) یقیناً تو دوزخ والوں سے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When some trouble toucheth man, he crieth unto his Lord, turning to Him in repentance: but when He bestoweth a favour upon him as from Himself, (man) doth forget what he cried and prayed for before, and he doth set up rivals unto Allah, thus misleading others from Allah's Path. Say, "Enjoy thy blasphemy for a little while: verily thou art (one) of the Companions of the Fire!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When the human being is afflicted with hardship, he starts to pray to his Lord and turns to Him in repentance. When God grants him a favor, he forgets the hardship about which he had prayed to God and starts to consider equal to God things that lead him astray from His path. (Muhammad), tell him, "You can only enjoy in your disbelief for a short time. You will certainly be a dweller of hell fire".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when some hurt touches man, he cries to his Lord, turning to Him in repentance. But when He bestows a favor upon him from Himself, he forgets that for which he cried for before, and he sets up rivals to Allah, in order to mislead others from His path. Say: "Take pleasure in your disbelief for a while, surely, you are (one) of the dwellers of the Fire!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when distress afflicts a man he calls upon his Lord turning to Him frequently; then when He makes him possess a favor from Him, he forgets that for which he called upon Him before, and sets up rivals to Allah that he may cause (men) to stray off from His path. Say: Enjoy yourself in your ungratefulness a little, surely you are of the inmates of the fire.

Translated by

William Pickthall

And when some hurt toucheth man, he crieth unto his Lord, turning unto Him (repentant). Then, when He granteth him a boon from Him he forgetteth that for which he cried unto Him before, and setteth up rivals to Allah that he may beguile (men) from his way. Say (O Muhammad, unto such an one): Take pleasure in thy disbelief a while. Lo! thou art of the owners of the Fire.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब मनुष्य को कोई तकलीफ़ पहुँचती है तो वह अपने रब को उसी की ओर रुजू होकर पुकारने लगता है, फिर जब वह उस पर अपनी अनुकम्पा करता है, तो वह उस चीज़ को भूल जाता है जिस के लिए पहले पुकार रहा था और (दूसरो को) अल्लाह के समकक्ष ठहराने लगता है, ताकि इस के परिणामस्वरूप वह उस की राह से भटका दे। कह दो, "अपने इनकार का थोड़ा मज़ा ले लो। निस्संदेह तुम आगवालों में से हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (مشرک آدمی) کو جو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اپنے پروردگار کو اسکی طرف رجوع کہہ کر پکارنے لگتا ہے پھر جب اللہ تعالیٰ اس کو اپنے پاس سے نعمت (امن و آسائش کی) عطا فرما دیتا ہے تو جس کے لیے پہلے سے (خدا کو) پکار رہا تھا اس کو بھول جاتا ہے اور خدا کے شریک بنانے لگتا ہے جس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ سے (دوسروں کو) گمراہ کرتا ہے آپ (ایسے شخص سے) کہہ دیجیے اپنے کفر کی بہار تھوڑے دنوں اور لوٹ لے (پھر آخر کار) تو دوزخیوں میں سے ہونے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انسان پر جب کوئی آفت آتی ہے تو وہ اپنے رب کی طرف رجوع کر کے اسے پکارتا ہے پھر جب اس کا رب اسے اپنی نعمت سے نوازتا ہے تو وہ اس مصیبت کو بھول جاتا ہے جس پر وہ اپنے رب کو پکار رہا تھا اور دوسروں کو اللہ کے برابر ٹھہراتا ہے تاکہ اس کی راہ سے گمراہ کرے۔ اے نبی اس سے کہو کہ تھوڑے دن اپنے کفر سے لطف اٹھا لے، یقیناً تو دوزخ میں جانے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انسان پر جب کوئی آفت آتی ہے تو وہ اپنے رب کی طرف رجوع کرکے اسے پکارتا ہے۔ پھر جب اس کا رب اسے اپنی نعمت سے نواز دیتا ہے تو وہ اس مصیبت کو بھول جاتا ہے جس پر وہ پہلے پکاررہا تھا اور دوسروں کو اللہ کا ہمسر ٹھہراتا ہے تاکہ اس کی راہ سے گمراہ کرے۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے کہو کہ تھوڑے دن اپنے کفر سے لطف اٹھالے ، یقینا تو دوزخ میں جانے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انسان کو جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے رب کو پکارنے لگتا ہے اس کی طرف متوجہ ہوکر، پھر جب وہ اسے اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا فرما دیتا ہے تو وہ اس بات کو بھول جاتا ہے جس کے لیے پہلے پکار رہا تھا اور اللہ کے لیے شریک تجویز کرنے لگتا ہے تاکہ اس کی راہ سے گمراہ کرے، آپ فرما دیجیے کہ تو اپنے کفر کے ذریعہ تھوڑا سا نفع حاصل کرلے بلاشبہ تو دوزخ والوں میں سے ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب آ لگے انسان کو سختی پکارے اپنے رب کو رجوع ہو کر اس کی طرف پھر جب بخشے اس کو نعمت اپنی طرف سے بھول جائے اس کو کہ جس کے لیے پکار رہا تھا پہلے سے اور ٹھہرائے اللہ کے برابر اوروں کو تاکہ بہکائے اس کی راہ سے تو کہہ برت لے ساتھ اپنے کفر کے تھوڑے دنوں، تو ہے دوزخ والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور انسان کو جب کوئی سختی پہنچتی ہے تو وہ اپنے رب کی طرف پوری طرح رجوع ہوکر اس کو پکارنے لگتا ہے پھر جس خدا تعالیٰ اس انسان کو اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا فرمادیتا ہے تو وہ جس سختی کو دور کرنے کے لئے وہ خدا کو اس نعمت سے پہلے پکاررہا تھا اسے بھول جاتا ہے اور دوسروں کو خدا کا ہمسر اور شریک بنانے لگتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو خدا کی راہ سے بےراہ کرتا ہے اے پیغمبر آپ ایسے شخص سے کہہ دیجئے کہ تو اپنے کفر سے اور تھوڑے دنوں فائدہ اٹھالے یقینا تو اہل جہنم میں سے ہے۔