Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 1

سورة النساء

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّکُمُ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّ خَلَقَ مِنۡہَا زَوۡجَہَا وَ بَثَّ مِنۡہُمَا رِجَالًا کَثِیۡرًا وَّ نِسَآءً ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیۡ تَسَآءَلُوۡنَ بِہٖ وَ الۡاَرۡحَامَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلَیۡکُمۡ رَقِیۡبًا ﴿۱﴾

O mankind, fear your Lord, who created you from one soul and created from it its mate and dispersed from both of them many men and women. And fear Allah , through whom you ask one another, and the wombs. Indeed Allah is ever, over you, an Observer.

اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو ، جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اسی سے اس کی بیوی کو پیدا کر کے ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں ، اس اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے ناطے توڑنے سے بھی بچو بیشک اللہ تعالٰی تم پر نگہبان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّاسُ
لوگو
اتَّقُوۡا
ڈرو
رَبَّکُمُ
اپنے رب سے
الَّذِیۡ
وہ جس نے
خَلَقَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَۃٍ
ایک جان سے
وَّ خَلَقَ
اور اس نے پیدا کیا
مِنۡہَا
اسی سے
زَوۡجَہَا
بیوی اس کی
وَبَثَّ
اور اس نے پھیلا دیئے
مِنۡہُمَا
ان دونوں سے
رِجَالًا
مرد
کَثِیۡرًا
بہت سے
وَّ نِسَآءً
اور عورتیں
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
الَّذِیۡ
وہ جو
تَسَآءَلُوۡنَ
تم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو
بِہٖ
اس کے واسطے سے
وَالۡاَرۡحَامَ
اور رشتوں کو (کاٹنے سے)
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
کَانَ
ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
رَقِیۡبًا
نگران
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّاسُ
لوگو
اتَّقُوۡا
تم ڈرو
رَبَّکُمُ
اپنے رب سے
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
مِّنۡ نَّفۡسٍ
جان سے
وَّاحِدَۃٍ
ایک
وَّ خَلَقَ
اور اُس نے پیدا کیا
مِنۡہَا
اُس سے
زَوۡجَہَا
بیوی اس کی
وَبَثَّ
اور اُس نے پھیلا دئیے
مِنۡہُمَا
اُن دونوں سے
رِجَالًا
مرد
کَثِیۡرًا
بہت سے
وَّ نِسَآءً
اور عورتیں
وَاتَّقُوا
اور تم ڈرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
الَّذِیۡ
وہ جو
تَسَآءَلُوۡنَ
تم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو
بِہٖ
جس کے واسطے سے
وَالۡاَرۡحَامَ
اور رشتہ داری
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
کَانَ
ہمیشہ سے ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
رَقِیۡبًا
پورا نگہبان
Translated by

Juna Garhi

O mankind, fear your Lord, who created you from one soul and created from it its mate and dispersed from both of them many men and women. And fear Allah , through whom you ask one another, and the wombs. Indeed Allah is ever, over you, an Observer.

اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو ، جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اسی سے اس کی بیوی کو پیدا کر کے ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں ، اس اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے ناطے توڑنے سے بھی بچو بیشک اللہ تعالٰی تم پر نگہبان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لوگو ! اپنے اس پروردگار سے ڈرتے رہو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا پھر اسی سے اس کا جوڑا بنایا پھر ان دونوں سے (دنیا میں) بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں۔ نیز اس اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہو اور قریبی رشتوں کے معاملہ میں بھی اللہ سے ڈرتے رہو۔ بلاشبہ اللہ تم پر ہر وقت نظر رکھے ہوئے ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو!اپنے رب سے ڈروجس نے تمہیں ایک جان سے پیداکیااوراُسی سے اس کی بیوی پیداکی اوراس نے ان دونوں سے بہت سے مرداورعورتیں پھیلادیئے اوراﷲ تعالیٰ سے ڈر کر رہوجس کے واسطے سے تم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہواوررشتہ داری (کو بگاڑنے) سے بھی ڈروبلاشبہ اﷲ تعالیٰ تم پرہمیشہ سے پورانگہبان ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O men, fear your Lord who created you from a single soul, and from it created its match, and spread from the two, many men and women. And fear Allah in whose name you ask each other (for your rights), and surely, Allah is watchful over you.

اے لوگو ! ڈرتے رہو اپنے رب سے جس نے پیدا کیا تم کو ایک جان سے اور اسی سے پیدا کیا اس کا جوڑا اور پھیلائے ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں اور ڈرتے رہو اللہ سے جس کے واسطہ سے سوال کرتے ہو آپس میں اور خبردار رہو قرابت والوں سے بیشک اللہ تم پر نگہبان ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے لوگو اپنے اس رب کا تقویٰ اختیار کرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے پھیلا دیے (زمین میں) کثیر تعداد میں مرد اور عورتیں اور تقویٰ اختیار کرو اس اللہ کا جس کا تم ایک دوسرے کو واسطہ دیتے ہو اور رحمی رشتوں کا لحاظ رکھو یقیناً اللہ تعالیٰ تم پر نگران ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O men! Fear your Lord Who created you from a single being and out of it created its mate; and out of the two spread many men and women. Fear Allah in Whose name you plead for rights, and heed the ties of kinship. Surely, Allah is ever watchful over you.

لوگو ! اپنے رب سے ڈرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور اسی جان سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت مرد و عورت دنیا میں پھیلا دیے ۔ 1 اس خدا سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنے حق مانگتے ہو ، اور رشتہ و قرابت کے تعلّقات کو بگاڑنے سے پرہیز کرو ۔ یقین جانو کہ اللہ تم پر نگرانی کر رہا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے لوگو ! اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا ، اور اسی سے اس کی بیوی پیدا کی ، اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں ( دنیا میں ) پھیلا دیئے ۔ اور اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنے حقوق مانگتے ہو ، ( ١ ) اور رشتہ داریوں ( کی حق تلفی سے ) ڈرو ۔ یقین رکھو کہ اللہ تمہاری نگرانی کررہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگو اپنے مالک دے ڈرتے رہو جس نے تم کو ایک جان آدم سے پیدا کیا 5 اور اسی جان میں سے پہلے اس کی بی بی حوا کی پیدا کیا آدم کی ایک پسلی سے حوا کو نکالا اور ان دونوں یعنی آّدم اور حوا سے بہت سے مرد عورت پھیلا دیئے اور ڈرتے رہو اللہ سے جس کا واسطہ دیتے ہو آپس میں مثلا کہتے ہو خدا کے واسطے ہمارا یہ کام نکال دو اور ناطہ توڑنے سے 6 بیشک تم کو تک رہا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے لوگو ! اپنے پروردگار (اللہ) سے ڈرو جس نے تم کو ایک جاندار سے پیدا کیا اور اس میں سے اس کا جوڑا پیدا کیا اور ان دونوں میں سے بہت سے مرد اور عورتیں (روئے زمین پر) پھیلائیں اور اس اللہ سے ڈرو جس کے نام سے تم ایک دوسرے سے مطالبہ کیا کرتے ہو اور قرابت سے بھی (ڈرو) یقینا اللہ تم پر نگہبان ہیں (دیکھ رہے ہیں)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے لوگو ! اللہ سے ڈرتے رہو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی جان سے اس کا جوڑا پیدا کیا پھر ان دونوں کے ذریعہ بہت سے مردوں اور عورتوں کو پھیلا دیا۔ اس اللہ سے ڈرتے رہو جس کا آپس میں واسطہ دے کر (تم اپنا حق) مانگا کرتے ہو اور رشتہ داریوں کا لحاظ رکھو۔ کیونکہ اللہ تمہارے اوپر نگہبان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا (یعنی اول) اس سے اس کا جوڑا بنایا۔ پھر ان دونوں سے کثرت سے مرد وعورت (پیدا کرکے روئے زمین پر) پھیلا دیئے۔ اور خدا سے جس کے نام کو تم اپنی حاجت بر آری کا ذریعہ بناتے ہو ڈرو اور (قطع مودت) ارحام سے (بچو) کچھ شک نہیں کہ خدا تمہیں دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye mankind! fear your Lord; Who created you of a single soul and He created the reef the spouse thereof, and of the twain He spread abroad men manifold and women. And fear Allah by Whom ye importune one anot her, and the wombs. Verily Allah is ever over you a Watcher.

اے لوگو اپنے پروردگار سے تقوی اختیار کرو جس نے تم (سب) کو ایک ہی جان سے پیدا کیا ۔ اور اسی سے اس کا جوڑا پیدا کیا ۔ اور ان دونوں سے بہ کثرت مرد اور عورتیں پھیلا دیے ۔ اور اللہ سے تقوی اختیار کرو جس کے واسطہ سے ایک دوسرے سے مانگتے ہو ۔ اور قرابتوں کے باب میں بھی (تقوی اختیار کرو) ۔ بیشک اللہ تمہارے اوپر نگران ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو ، جس نے تم کو ایک ہی جان سے پیدا کیا اور اسی کی جنس سے اس کا جوڑا پیدا کیا اور ان دونوں سے بہت سارے مرد اور عورتیں پھیلادیں اور ڈرو اس اللہ سے ، جس کے واسطے سے تم باہم دگر طالبِ مدد ہوتے ہو اور ڈرو قطع رحم سے ۔ بیشک اللہ تمہاری نگرانی کر رہا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تم کو ایک ہی جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوزا پیدا کیا اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں اور اﷲ سے ڈرو جسکے واسطے سے ایکدوسرے سے مطالبہ کرتے ہو اور رشتہ داریوں ( کو توڑنے ) سے ڈرو بیشک اﷲ تعالیٰ تمہارے اوپر نگران ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لوگو ! اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی جان سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت مرد اور عورتیں دنیا میں پھیلا دیئے۔ اس اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنے حقوق مانگتے ہو اور رشتے باندھتے ہو۔ رشتہ اور قرابت کے تعلقات کو بگاڑنے سے پرہیز کرو، یقین جانو کہ اللہ تم پر نگرانی کر رہا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے لوگو، ڈرو تم اپنے اس رب سے جس نے پیدا فرمایا تم سب کو ایک ہی جان سے، اور پھر اس نے اسی (جان) سے پیدا فرمایا اس کا جوڑا (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) اور اس نے پھیلا دیا ان دونوں (میاں بیوی) سے بیشمار مردوں اور عورتوں کو، اور ڈرو تم اللہ سے جس کے نام پر تم آپس میں ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو، (اپنے حقوق و مطالبات میں) اور ڈرو تم رشتوں (کے بگاڑ) سے بیشک اللہ نگاہ رکھے ہوئے ہے تم سب پر،

Translated by

Noor ul Amin

لوگو!اپنے اس رب سے ڈرتے رہو ، جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا پھراسی سے اس کاجو ڑا بنایا ، پھران دونوں سے ( دنیامیں ) بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں اور اللہ سے ڈروجس کاواسطہ دے کرتم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہو اور رشتہ ناطے توڑنے سے بھی بچو ، اللہ سے ڈروبلاشبہ اللہ تم پر نظررکھے ہوئے ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے لوگو ! ( ف۲ ) اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا ( ف۳ ) اور اسی میں سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت سے مرد و عورت پھیلا دیئے اور اللہ سے ڈرو جس کے نام پر مانگتے ہو اور رشتوں کا لحاظ رکھو ( ف٤ ) بیشک اللہ ہر وقت تمہیں دیکھ رہا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہاری پیدائش ( کی ابتداء ) ایک جان سے کی پھر اسی سے اس کا جوڑ پیدا فرمایا پھر ان دونوں میں سے بکثرت مردوں اور عورتوں ( کی تخلیق ) کو پھیلا دیا ، اور ڈرو اس اللہ سے جس کے واسطے سے تم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو اور قرابتوں ( میں بھی تقوٰی اختیار کرو ) ، بیشک اللہ تم پر نگہبان ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے انسانو! ) اپنے اس پروردگار سے ڈرو ۔ جس نے تمہیں ایک متنفس سے پیدا کیا اور اس کا جوڑا بھی اسی سے ( اس کی جنس سے ) پیدا کیا اور پھر انہی دونوں سے بہت سے مردوں اور عورتوں کو پھیلا دیا ۔ اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو ۔ اور رشتہ قرابت کے بارے میں بھی ڈرو ۔ بے شک اللہ تعالیٰ تم پر حاضر و ناظر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O mankind! reverence your Guardian-Lord, who created you from a single person, created, of like nature, His mate, and from them twain scattered (like seeds) countless men and women;- reverence Allah, through whom ye demand your mutual (rights), and (reverence) the wombs (That bore you): for Allah ever watches over you.

Translated by

Muhammad Sarwar

People, have fear of your Lord who has created you from a single soul. From it He created your spouse and through them He populated the land with many men and women. Have fear of the One by whose Name you swear to settle your differences and have respect for your relatives. God certainly keeps watch over you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O mankind! Have Taqwa of your Lord, Who created you from a single person, and from him He created his mate, and from them both He created many men and women, and have Taqwa of Allah through Whom you demand your mutual (rights), and revere the wombs. Surely, Allah is always watching over you.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O people! be careful of (your duty to) your Lord, Who created you from a single being and created its mate of the same (kind) and spread from these two, many men and women; and be careful of (your duty to) Allah, by Whom you demand one of another (your rights), and (to) the ties of relationship; surely Allah ever watches over you.

Translated by

William Pickthall

O mankind! Be careful of your duty to your Lord Who created you from a single soul and from it created its mate and from them twain hath spread abroad a multitude of men and women. Be careful of your duty toward Allah in Whom ye claim (your rights) of one another, and toward the wombs (that bare you). Lo! Allah hath been a watcher over you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ लोगो! अपने रब से डरो जिसने तुमको एक जान से पैदा किया और उसी से उसका जोड़ा पैदा किया और उन दोनों से बहुत-से मर्द और औरतें फैला दीं, और अल्लाह से डरो जिसके वास्ते से तुम एक-दूसरे से सवाल करते हो, और ख़बरदार रहो क़राबतदारों के बारे में, बेशक अल्लाह तुम्हारी निगरानी कर रहा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے لوگوں اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ایک جاندار سے پیدا کیا اور اس جاندار سے اس کا جوڑ پیدا کیا اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلائیں (1) اور تم خدا تعالیٰ سے ڈرو جس کے نام سے ایک دوسرے سے سوال کیا کرتے ہو اور قرابت سے بھی ڈرو بالیقین اللہ تعالیٰ تم سب کی اطلاع رکھتے ہیں۔ (2) (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے لوگو ! اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کی بیوی کو پیدا فرما کر ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیے۔ اس اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو اور رشتے ناطے توڑنے سے بھی بچو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ تم پر نگران ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگو ! اپنے سے ڈرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور اسی جان سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت مرد و عورت دنیا میں پھیلا دیئے ، اسی خدا سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنے حق مانگتے ہو ۔ اور رشتہ و قرابت کے تعلقات کو بگاڑنے سے پرہیز کرو۔ یقین جانو کہ اللہ تم پر نگرانی کر رہا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے لوگو ! اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا فرمایا اور اس جان سے اس کا جوڑا پیدا فرمایا اور ان دونوں سے بہت سارے مرد اور عورتیں پھیلا دئیے اور اللہ سے ڈرو جس کے واسطے سے آپس میں سوال کرتے ہو۔ اور قرابت داریوں سے بھی ڈرو، بیشک اللہ تم پر نگہبان ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے لوگوں ڈرتے رہو اپنے رب سے جس نے پیدا کیا تم کو ایک جان سے اور اسی سے پیدا کیا اس کا جوڑا اور پھیلائے ان دونوں سے بہت مرد اور عورتیں اور ڈرتے رہو اللہ سے جس کے واسطہ سے سوال کرتے ہو آپس میں اور خبردار رہو قرابت والوں سے بیشک اللہ تم پر نگہبان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے انسانو ! اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ایک جاندار سے پیدا کیا اور اسی جاندار سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بکثرت مرد اور عورتوں کو پھیلا دیا اور اس اللہ سے ڈرو جس کا وابطہ دیکر ایک دوسرے سے مطالبہ کیا کرتے ہو اور قرابت کے تعلقات کو قطع کرنے سے پرہیز کرو یقین جانو کہ اللہ تعالیٰ تم پر نگراں ہے