Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 100

سورة النساء

وَ مَنۡ یُّہَاجِرۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ یَجِدۡ فِی الۡاَرۡضِ مُرٰغَمًا کَثِیۡرًا وَّ سَعَۃً ؕ وَ مَنۡ یَّخۡرُجۡ مِنۡۢ بَیۡتِہٖ مُہَاجِرًا اِلَی اللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ ثُمَّ یُدۡرِکۡہُ الۡمَوۡتُ فَقَدۡ وَقَعَ اَجۡرُہٗ عَلَی اللّٰہِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۱۰۰﴾٪  11

And whoever emigrates for the cause of Allah will find on the earth many [alternative] locations and abundance. And whoever leaves his home as an emigrant to Allah and His Messenger and then death overtakes him - his reward has already become incumbent upon Allah . And Allah is ever Forgiving and Merciful.

جو کوئی اللہ کی راہ میں وطن کو چھوڑے گا وہ زمین میں بہت سی قیام کی جگہیں بھی پائے گا اور کشادگی بھی ، اور جو کوئی اپنے گھر سے اللہ تعالٰی اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف نکل کھڑا ہوا پھر اسے موت نے آ پکڑا تو بھی یقیناً اس کا اجر اللہ تعالٰی کے ذِمّہ ثابت ہوگیا اور اللہ تعالٰی بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّہَاجِرۡ
ہجرت کرے گا
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
یَجِدۡ
وہ پائے گا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُرٰغَمًا
جائے پناہ
کَثِیۡرًا
بہت سی
وَّسَعَۃً
اور وسعت
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّخۡرُجۡ
نکلے گا
مِنۡۢ بَیۡتِہٖ
اپنے گھر سے
مُہَاجِرًا
ہجرت کرتے ہوئے
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول کے
ثُمَّ
پھر
یُدۡرِکۡہُ
پا لے اسے
الۡمَوۡتُ
موت
فَقَدۡ
تو تحقیق
وَقَعَ
واقع ہوگیا
اَجۡرُہٗ
اجر اس کا
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالی
غَفُوۡرًا
بہت بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّہَاجِرۡ
ہجرت کرے گا
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
یَجِدۡ
وہ پائے گا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُرٰغَمًا
پناہ کی جگہ
کَثِیۡرًا
بہت
وَّسَعَۃً
اور بڑی کشادگی
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّخۡرُجۡ
نکلے
مِنۡۢ بَیۡتِہٖ
اپنے گھر سے
مُہَاجِرًا
ہجرت کرتے ہوئے
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ تعالیٰ کی
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول کی
ثُمَّ
پھر
یُدۡرِکۡہُ
پالے اس کو
الۡمَوۡتُ
موت
فَقَدۡ
تو تحقیق
وَقَعَ
ثابت ہو گیا
اَجۡرُہٗ
اجر اس کا
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَکَانَ
اور(ہمیشہ سے)ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرًا
بڑا بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم والا
Translated by

Juna Garhi

And whoever emigrates for the cause of Allah will find on the earth many [alternative] locations and abundance. And whoever leaves his home as an emigrant to Allah and His Messenger and then death overtakes him - his reward has already become incumbent upon Allah . And Allah is ever Forgiving and Merciful.

جو کوئی اللہ کی راہ میں وطن کو چھوڑے گا وہ زمین میں بہت سی قیام کی جگہیں بھی پائے گا اور کشادگی بھی ، اور جو کوئی اپنے گھر سے اللہ تعالٰی اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف نکل کھڑا ہوا پھر اسے موت نے آ پکڑا تو بھی یقیناً اس کا اجر اللہ تعالٰی کے ذِمّہ ثابت ہوگیا اور اللہ تعالٰی بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو شخص اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں ہجرت کے لیے بہت جگہ اور بڑی گنجائش پائے گا۔ اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی طرف آپ نے گھر سے ہجرت کرتے ہوئے نکلے پھر (راہ ہی میں) اسے موت آلے تو اللہ کے ہاں اس کا اجر ثابت ہوچکا۔ اور اللہ بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جوکوئی اﷲ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کرے گا،وہ زمین میں پناہ کی بہت جگہ اوربڑی کشادگی پائے گااورجواپنے گھرسے اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی طرف ہجرت کرتے ہوئے نکلا،پھراسے موت پالے تو یقیناًاس کااجر اﷲ تعالیٰ پر ثابت ہوگیا اور اﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ہی بڑا بخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever migrates in the way of Allah shall find in the earth many a place to settle and a wide dimension (of resources). And whoever leaves his home migrating for the sake of Allah and His Messenger and death overtakes him, then, his reward is established with Allah. And Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

اور جو کوئی وطن چھوڑے اللہ کی راہ میں پاوے گا اس کے مقابلہ میں جگہ بہت اور کشائش اور جو کوئی نکلے اپنے گھر سے ہجرت کرکے اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف پھر آپکڑے اس کو موت تو مقرر ہوچکا اس کا ثواب اللہ کے ہاں اور ہے اللہ بخشنے والا مہربان۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کوئی ہجرت کرے گا اللہ کی راہ میں وہ پائے گا زمین میں بڑے ٹھکانے اور بڑی وسعت اور جو کوئی اپنے گھر سے نکل کھڑا ہوا ہجرت کے لیے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف پھر اسے موت نے آلیا تو اس کا اجر اللہ کے ذمے ثابت ہوگیا اور یقیناً اللہ بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He who emigrates in the way of Allah will find in the earth enough room for refuge and plentiful resources. And he who goes forth from his house as a migrant in the way of Allah and His Messenger, and whom death overtakes, his reward becomes incumbent on Allah. Surely Allah is All-Forgiving, All-Compassionate.

اور جو کوئی اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں پناہ لینے کے لیے بہت جگہ اور بسر اوقات کے لیے بڑی گنجائش پائے گا ، اور جو اپنے گھر سے اللہ اور رسول کی طرف ہجرت کے لیے نکلے ، پھر راستہ ہی میں اسے موت آجائے اس کا اجر اللہ کے ذمّے واجب ہوگیا ، اللہ بہت بخشش فرمانے والا اور رحیم ہے ۔ 131 ؏١٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص اللہ کے راستے میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں بہت جگہ اور بڑی گنجائش پائے گا ۔ اور جو شخص اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرنے کے لیے نکلے ، پھر اسے موت آپکڑے تب بھی اس کا ثواب اللہ کے پاس طے ہوچکا ، اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

او جو کوئی اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنا وطن چھوڑے 2 وہ زمین میں رہنے کی بہت جگہ اور روزی میں کشادگی پائے گا اور جو کوئی اپنے گھر سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرتا ہوا نکلے پھر موت اس کو آن پکڑے اپنے مقام پر پہنچنے سے پہلے تو اللہ تعالیٰ پر اس کو ثواب ٹھہر چکا 3 اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہر بان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو اللہ کی راہ میں وطن چھوڑ دے وہ زمین میں بہت جگہ اور بہت وسعت پائے گا اور جو کوئی اپنے گھر کو چھوڑ کر اللہ اور اس کے پیغمبر کی طرف نکلے پھر اس کو موت آجائے تو یقینا اس کا ثواب اللہ کے ذمے ہے اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو لوگ اللہ کی راہ میں ہجرت کریں گے انہیں روئے زمین پر کشادہ جگہ ملے گی اور رزق میں برکت نصیب ہوگی اور جو لوگ اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف ہجرت کیلئے گھر سے نکلے۔ پھر راستے ہی میں وفات پاگئے تو ان کا اجر اللہ کے ذمہ واجب ہوگیا۔ اور اللہ مغفرت کرنے والا بھی ہے اور رحمت کرنے والا بھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو شخص خدا کی راہ میں گھر بار چھوڑ جائے وہ زمین میں بہت سی جگہ اور کشائش پائے گا اور جو شخص خدا اور رسول کی طرف ہجرت کرکے گھر سے نکل جائے پھر اس کو موت آپکڑے تو اس کا ثواب خدا کے ذمے ہوچکا اور خدا بخشنے والا اور مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever migrateth in the way of Allah, shall find in the earth plentiful refuge and ampleness; and whosoever goes forth from his house as a fugitive unto Allah and His apostle, and death then overtaketh him his hire hath surely devolved upon Allah, and Allah is ever Forgiving, Merciful.

اور جو کوئی اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا وہ زمین پر جانے کی بہت جگہ اور گنجائش پائے گا ۔ اور جو کوئی اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول کی خاطر ہجرت کرتا ہوا نکلے اور اسے پھر موت آئے ۔ تو اس کا اجر یقیناً اللہ کے ذمہ ثابت رہا اور اللہ تو ہے ہی بڑا بخشنے والا بڑا مہربان ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا ، وہ زمین میں بڑے ٹھکانے اور بڑی وسعت پائے گا اور جو اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرکے نکلے گا ، پھر اس کو موت آجائے تو اس کا اجر اللہ کے ذمے لازم ہوگیا ۔ اور اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو کوئی اﷲ تعالیٰ کے راستے میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں جانے کی بہت جگہ اور وسعت پائے گا اور جو کوئی اپنے گھر سے اﷲ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرتے ہو نکلے اور اسے موت آجائے تو یقیناً اﷲ تعالیٰ کے ذمے اس کا اجر ثابت ہوگیا اور اﷲ تعالیٰ بخشنے والے مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو کوئی اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں پناہ لینے کیلئے بہت جگہ اور بسر اوقات کے لیے بڑی گنجائش پائے گا اور جو اپنے گھر سے اللہ اور رسول کی طرف ہجرت کے لیے نکلے، پھر راستہ ہی میں اسے موت آجائے اس کا اجر اللہ کے ذمہ واجب ہوگیا، اللہ بہت بخشنے والا اور رحیم ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو کوئی ہجرت کرے گا اللہ کی راہ میں تو وہ زمین میں اپنے دشمنوں کے علی الرغم بڑے ٹھکانے بھی پائے گا ، اور وسعت رزق بھی اور جو کوئی نکلے گا اپنے گھر سے ہجرت کرنے کو اللہ اور اس کی رسول کی طرف۔ پھر (راستے میں) آپکڑے اس کو موت، تو یقینا اس کو اجر اللہ کے (وعدہ کرم کے) ذمے لازم ہوگیا، اور اللہ بڑا بخشنے والا، نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو شخص اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں بہت جگہ اور بڑی گنجائش پائے گااورجو شخص اللہ اور اس کے رسول کی طرف اپنے گھر سے ہجرت کرتے ہوئے نکلے پھر ( راہ ہی میں ) اسے موت آجائے تواللہ کے ہاں اس کا اجرثابت ہوچکااوراللہ بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو اللہ کی راہ میں گھر بار چھوڑ کر نکلے گا وہ زمین میں بہت جگہ اور گنجائش پائے گا ، اور جو اپنے گھر سے نکلا ( ف۲۷۱ ) اللہ و رسول کی طرف ہجرت کرتا پھر اسے موت نے آلیا تو اس کا ثواب اللہ کے ذمہ پر ہوگیا ( ف۲۷۲ ) اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو کوئی اللہ کی راہ میں گھر بار چھوڑ کرنکلے وہ زمین میں ( ہجرت کے لئے ) بہت سی جگہیں اور ( معاش کے لئے ) کشائش پائے گا ، اور جو شخص بھی اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی طرف ہجرت کرتے ہوئے نکلے پھر اسے ( راستے میں ہی ) موت آپکڑے تو اس کا اجر اللہ کے ذمے ثابت ہو گیا ، اور اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کوئی راہِ خدا میں ہجرت کرے گا ۔ وہ زمین میں بہت ہجرت گاہ ، جائے پناہ اور بڑی کشائش پائے گا ۔ اور جو شخص اپنے گھر سے خدا اور رسول ( ص ) کی طرف ہجرت کے ارادہ سے نکلے پھر اسے موت آجائے ، تو اس کا اجر و ثواب اللہ کے ذمہ ہوگیا ۔ اور اللہ بڑا بخشنے والا ، رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He who forsakes his home in the cause of Allah, finds in the earth Many a refuge, wide and spacious: Should he die as a refugee from home for Allah and His Messenger, His reward becomes due and sure with Allah: And Allah is Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

One who abandons his home for the cause of God will find many places of refuge in the vast land and one who dies, after having abandoned his home to get near to God and His Messenger, will receive his reward from God. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He who emigrates in the cause of Allah, will find on earth many dwelling places and plenty to live by. And whosoever leaves his home as an emigrant unto Allah and His Messenger, and death overtakes him, his reward is then surely incumbent upon Allah. And Allah is Ever Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever flies in Allah's way, he will find in the earth many a place of refuge and abundant resources, and whoever goes forth from his house flying to Allah and His Apostle, and then death overtakes him, his reward is indeed with Allah and Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Whoso migrateth for the cause of Allah will find much refuge and abundance in the earth, and whoso forsaketh his home, a fugitive unto Allah and His messenger, and death overtaketh him, his reward is then incumbent on Allah. Allah is ever Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो कोई अल्लाह की राह में वतन छोड़ेगा वह ज़मीन में बड़े ठिकाने और बड़ी वुसअत पाएगा, और जो शख़्स अपने घर से अल्लाह और उसके रसूल की तरफ़ हिजरत करके निकले फिर उसको मौत आजाए तो उसका अज्र अल्लाह के यहाँ मुक़र्रर हो चुका है, और अल्लाह बख़्शने वाला, रहम करने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کرے گا (4) تو اس کو روئے زمین پر جانے کی بہت جگہ ملے گی اور بہت گنجائش اور جو شخص اپنے گھر سے (اس نیت سے) نکل کھڑا ہوا کہ اللہ اور رسول کی طرف ہجرت کروں گا پھر اس کو موت آپکڑے تب بھی اس کا ثواب ثابت ہوگیا اللہ تعالیٰ کے ذمہ اور اللہ تعالیٰ بڑے مغفرت کرنے والے ہیں اور بڑے رحمت والے ہیں۔ (100)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو کوئی اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں بہت سی جگہ اور گزر ان کی کشادگی پائے گا اور جو کوئی اپنے گھر سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف نکل کھڑا ہوا پھر اسے موت نے آلیا تو یقیناً اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہوگیا اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا ‘ مہربان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(جو کوئی اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں پناہ لینے کے لئے بہت جگہ اور بسر اوقات کے لئے بڑی گنجائش پائے گا ‘ اور جو اپنے گھر سے اللہ اور رسول کی طرف ہجرت کے لئے نکلے ‘ پھر راستہ ہی میں اسے موت آجائے اس کا اجر اللہ کے ذمے واجب ہوگیا ‘ اللہ بہت بخشش فرمانے والا اور رحیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو شخص اللہ کی راہ میں وطن چھوڑے وہ زمین میں جانے کی بہت سی جگہ پائے گا اور اسے بہت کشادگی ملے گی، اور جو شخص اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرنے کی نیت سے نکل کھڑا ہو پھر اس کو موت آپکڑے تو یقینی طور پر اس کا ثواب اللہ کے ذمہ ثابت ہوگیا اور اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی وطن چھوڑے اللہ کی راہ میں پاوے گا اس کے مقابلہ میں جگہ بہت اور کشایش اور جو کوئی نکلے اپنے گھر سے ہجرت کر کے اللہ اور رسول کی طرف پھر آپکڑے اس کو موت تو مقرر ہوچکا اس کا ثواب اللہ کے ہاں اور ہے اللہ بخشنے والا مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو شخص اللہ کی راہ میں ترک وطن کرے گا تو وہ زمین میں بہت جگہ اور بڑی فراخی پائے گا اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کے لئے اپنے گھر سے ہجرت کی نیت سے نکل کھڑا ہوا پھر اتفاقاً اس کو موت نے آلیا تو ایسے شخص کا اجر وثواب اللہ کے ذمہ ثابت ہوچکا اور اللہ تعالیٰ بڑی بخشش کرنیوالا نہایت مہربانی کرنیوالا ہے۔