VerbPersonal Pronoun

تَقْصُرُوا۟

you shorten

تم کمی کر لو

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
قَصَّرَ
يُقَصِّرُ
قَصِّرْ
مُقَصِّر
مُقَصَّر
تَقْصِيْر
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْقِصَرُ: یہ طول کی ضد ہے اور دونوں اسمائے نسبتی سے ہیں جو ایک دوسرے پر قیاس کے ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔ قَصَرْتُ کَذَا کے معنی کسی چیز کو کوتاہ کرنے کے ہیں اور تقصیر کے معنی کوتاہی اور سستی کے ہیں اور قَصَرْتُ کَذَا کے معنی سکیڑنے اور کسی چیز کے بعض اجزاء کو بعض کے ساتھ ملانا کے بھی آتے ہیں۔ اسی سے قَصْر بمعنی محل ہے اس کی جمع قُصُوْرٌ آتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَّ قَصۡرٍ مَّشِیۡدٍ) (۲۲:۴۵) اور بہت سے محل۔ (وَ یَجۡعَلۡ لَّکَ قُصُوۡرًا) (۲۵:۱۰) نیز تمہارے لیے محل بنادے گا۔ (اِنَّہَا تَرۡمِیۡ بِشَرَرٍ کَالۡقَصۡرِ ) (۷۷:۳۲) اس سے آگ کی اتنی (بڑی بڑی) چنگاریاں اٹھتی ہیں جیسے محل۔ بعض نے کہا ہے کہ قصر جمع ہے اور اس کے معنی درخت کی جڑوں کے ہیں۔ اس کا واحد قصرۃ ہے جیسے جَمْرَۃٌ وَجَمْرٌ اور ان شراروں کو قصر کے ساتھ تشبیہ دینا ایسے ہی ہے جیساکہ دوسری آیت میں ان کو۔ (کَاَنَّہٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌ ) (۷۷:۳۳) گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں۔ کہا ہے اور قَصَرْتُہٗ کے معنی محل میں داخل کرنے کے ہیں اور اسی سے ارشاد الٰہی ہے۔ (حُوۡرٌ مَّقۡصُوۡرٰتٌ فِی الۡخِیَامِ ) (۵۵:۷۲) وہ حوریں ہیں جو خیموں میں مستور ہیں۔ قَصَرَالصَّلٰوۃَ: بموجب رخصت شرعی کے نماز کے بعض ارکان کو ترک کرکے اسے کم کرکے پڑھنا۔ قرآن پاک میں ہے: (فَلَیۡسَ عَلَیۡکُمۡ جُنَاحٌ اَنۡ تَقۡصُرُوۡا مِنَ الصَّلٰوۃِ ) (۴:۱۰۱) تو تم پر کچھ گناہ نہیں کہ نماز کو کم کرکے پڑھو۔ قَصَرْتُ اللِّقْحَۃَ عَلٰی فَرَسِیْ: اونٹنی کا دودھ اپنی گھوڑی کے لیے مخصوص کردیا۔ قَصَرَ السَّھْمُ عَنِ الْھَدَفِ: تیر کا نشانے تک نہ پہنچنا۔ اِمْرَئَ ۃٌ قَاصِرَۃُ الطَّرْفِ وہ عورت جو ناجائز نظر اٹھاکر نہ دیکھے۔ قرآن پاک میں ہے: (فِیۡہِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ) (۵۵:۵۶) انمیں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں۔ قَصَّرَ شَعْرَہٗ: بال کتروانا۔ قرآن پاک میں ہے: (مُحَلِّقِیۡنَ رُءُوۡسَکُمۡ وَ مُقَصِّرِیۡن) (۴۸:۲۷) اپنے سرمنڈوا کر او ربال کتروا کر۔ قَصَرَ فِیْ کَذَا: کسی کام میں سُستی کرنا۔ قَصَرَ عَنْہٗ: کسی کام میں سُستی کرنا۔ قَصَرَ عنہ: باوجود قدرت کے کوئی کام کرنے سے باز رہنا۔(1) اِقْتَصَرَ عَلٰی کَذَا: تھوڑی چیز پر اکتفا کرنا۔ اِقْتَصَرَتِ الشَّاۃُ: بوڑھا ہونے کی وجہ سے بکری کے دانتوں کے اطراف کا کوتاہ ہوجانا۔ اَقْصَرَتِ الْمَرْئَ ۃُ: چھوٹے قد کی اولاد جننا۔ تِقْصَارٌ چھوٹا سا ہار۔ اَلْقَوْصَرَۃُ: کھجور ڈالنے کی زنبیل جو کھجور کے پتوں یا نرکل کی بنی ہوئی ہوتی ہے۔

Lemma/Derivative

1 Results
تَقْصُرُ
Surah:4
Verse:101
تم کمی کر لو
you shorten