Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 101

سورة النساء

وَ اِذَا ضَرَبۡتُمۡ فِی الۡاَرۡضِ فَلَیۡسَ عَلَیۡکُمۡ جُنَاحٌ اَنۡ تَقۡصُرُوۡا مِنَ الصَّلٰوۃِ ٭ۖ اِنۡ خِفۡتُمۡ اَنۡ یَّفۡتِنَکُمُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ؕ اِنَّ الۡکٰفِرِیۡنَ کَانُوۡا لَکُمۡ عَدُوًّا مُّبِیۡنًا ﴿۱۰۱﴾

And when you travel throughout the land, there is no blame upon you for shortening the prayer, [especially] if you fear that those who disbelieve may disrupt [or attack] you. Indeed, the disbelievers are ever to you a clear enemy.

جب تم سفر پر جا رہے ہو تو تم پر نمازوں کے قصر کرنے میں کوئی گناہ نہیں اگر تمہیں ڈر ہو کہ کافر تمہیں ستائیں گے ، یقیناً کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
ضَرَبۡتُمۡ
سفر کرو تم
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَلَیۡسَ
تو نہیں ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
جُنَاحٌ
کوئی گناہ
اَنۡ
کہ
تَقۡصُرُوۡا
تم قصر کرلو
مِنَ الصَّلٰوۃِ
نماز میں سے
اِنۡ
اگر
خِفۡتُمۡ
خوف ہو تمہیں
اَنۡ
کہ
یَّفۡتِنَکُمُ
فتنہ میں ڈالیں گے تمہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
اِنَّ
بےشک
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافر
کَانُوۡا
ہیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
عَدُوًّا
دشمن
مُّبِیۡنًا
کھلم کھلے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
ضَرَبۡتُمۡ
سفر کرو تم
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَلَیۡسَ
تو نہیں ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
جُنَاحٌ
کوئی گناہ
اَنۡ
کہ
تَقۡصُرُوۡا
تم کچھ کم کر لو
مِنَ الصَّلٰوۃِ
نمازمیں سے
اِنۡ
اگر
خِفۡتُمۡ
ڈرو تم
اَنۡ
یہ کہ
یَّفۡتِنَکُمُ
فتنےمیں ڈالیں گے تمہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
اِنَّ
بلاشبہ
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافر
کَانُوۡا
ہیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
عَدُوًّا
دشمن
مُّبِیۡنًا
کھلے
Translated by

Juna Garhi

And when you travel throughout the land, there is no blame upon you for shortening the prayer, [especially] if you fear that those who disbelieve may disrupt [or attack] you. Indeed, the disbelievers are ever to you a clear enemy.

جب تم سفر پر جا رہے ہو تو تم پر نمازوں کے قصر کرنے میں کوئی گناہ نہیں اگر تمہیں ڈر ہو کہ کافر تمہیں ستائیں گے ، یقیناً کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب تم زمین میں سفر کرو تو تمہارے لیے نماز مختصر کرلینے میں کوئی حرج نہیں (خصوصاً ) جبکہ تمہیں اندیشہ ہو کہ کافر تمہیں تشویش میں ڈال دیں گے۔ کیونکہ کافر تو بلاشبہ تمہارے کھلے دشمن ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب تم زمین میں سفر کروتوتم پرکوئی گناہ نہیں یہ کہ تم نمازقصر کرو اگر تمہیں ڈرہوکہ تمہیں وہ لوگ فتنے میں ڈالیں گے جنہوں نے کفرکیا ،بلاشبہ کافر تمہارے لیے کھلے دشمن ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when you travel in the earth, there is no sin on you in shortening your Salah if you fear that the disbe¬lievers would put you in trouble. Surely, the disbe¬lievers are an open enemy for you.

اور جب تم سفر کرو ملک میں تو تم پر گناہ نہیں کہ کچھ کم کرو نماز میں سے اگر تم کو ڈر ہے کہ ستاویں گے تم کو کافر البتہ کافر تمہارے صریح دشمن ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے مسلمانو ! ) جب تم زمین میں سفر کرو تو تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم نماز کو کچھ کم کرلیا کرو اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ کافر تمہیں نقصان پہنچائیں گے یقینایہ کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When you go forth journeying in the land, there is no blame on you if you shorten the Prayer, (especially) if you fear that the unbelievers might cause you harm. Surely the unbelievers are your open enemies.

اور جب تم لوگ سفر کے لیے نکلو تو کوئی مضائقہ نہیں اگر نماز میں اختصار کر دو 132 ﴿خصوصاً﴾ جبکہ تمہیں اندیشہ ہو کہ کافر تمہیں ستائیں گے 133 کیونکہ وہ کھلم کھلّا تمہاری دشمنی پر تلے ہوئے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب تم زمین میں سفر کرو اور تمہیں اس بات کا خوف ہو کہ کافر لوگ تمہیں پریشان کریں گے ، تو تم پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں ہے کہ تم نماز میں قصر کرلو ۔ ( ٦٣ ) یقینا کافر لوگ تمہارے کھلے دشمن ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب تم مسافر ہو زمین میں تو نماز قصر کرنے میں گھٹانے میں تم پر کچھ گناہ نہیں ہے 4 اگر تم کو ڈر ہو کافروں کے ستانے کاف 5 بیشک کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب تم زمین میں سفر کرو تو تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم نماز کو کوتاہ (قصر) کرو اگر تمہیں یہ خوف ہو کہ کافر تمہیں فتنہ میں ڈالیں گے بیشک کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب تم باہر سفر میں نکلو تو تم پر کچھ گناہ نہیں اگر اپنی نماز کو قصر کرلو بشرطیکہ تمہیں اس کا اندیشہ ہو کہ کفار تمہیں ستائیں گے۔ بلاشبہ کفار تمہارے کھلے ہوئے دشمن ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تم سفر کو جاؤ تو تم پر کچھ گناہ نہیں کہ نماز کو کم کرکے پڑھو بشرطیکہ تم کو خوف ہو کہ کافر لوگ تم کو ایذا دیں گے بےشک کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when ye are journeying in the earth there shall be no fault in you that ye shorten the prayer if ye fear that those who disbelieve shall molest you, verily the infidels are ever unto you an avowed enemy.

اور جب تم زمین میں سفر کرو تو تم پر اس باب میں کوئی مضائقہ نہیں کہ نماز میں کمی کردیا کرو اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ کافر لوگ تمہیں ستائیں گے ۔ بیشک کافر تو تمہارے کھلے ہوئے دشمن ہی ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب تم سفر میں نکلو تو اس امر میں کوئی گناہ نہیں کہ نماز میں قصر کرو اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ کافر تمہیں فتنہ میں ڈال دیں گے ۔ بیشک یہ کفار تمہارے کھلے ہوئے دشمن ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب تم زمین میں سفر کرو تو تم پر کوئی گناہ نہیں کہ نماز میں قصر کرلیا کرو اگر تمہیں اندیشہ ہوکہ کافر تمہیں فتنے میں ڈال دیں گے بیشک کافر تو تمہارے کھلے دشمن ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب تم سفر کیلئے نکلو تو کوئی حرج نہیں اگر نماز میں اختصار کرلو۔ جب کہ تمہیں اندیشہ ہو کہ کافر تمہیں ستائیں گے یقینا کافر تمہارے کھلم کھلا دشمن ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب تم کسی سفر پر نکلو (اے مسلمانو ! تو تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں کہ تم اپنی نمازوں میں (سے بعض رباعی نمازوں میں) کمی کردو، اگر تمہیں ڈر (اور خطرہ) ہو اس بات کا کہ کافر لوگ تمہیں ستائیں گے بیشک کافر لوگ تمہارے (پکے اور) کھلے دشمن ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب تم زمین میں سفرکروتو تمہارے لئے نماز مختصرکرلینے میں کوئی حرج نہیں ( خصوصاً ) جبکہ تمہیں اندیشہ ہوکہ کافرتمہیں تشویش میں ڈال دینگے کیونکہ کافرتو بلاشبہ تمہارے کھلے دشمن ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب تم زمین میں سفر کرو تو تم پر گناہ نہیں کہ بعض نمازیں قصر سے پڑھو ( ف۲۷۳ ) اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ کافر تمہیں ایذا دیں گے ( ف۲۷٤ ) بیشک کفار تمہارے کھلے دشمن ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب تم زمین میں سفر کرو تو تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم نماز میں قصر کرو ( یعنی چار رکعت فرض کی جگہ دو پڑھو ) اگر تمہیں اندیشہ ہے کہ کافر تمہیں تکلیف میں مبتلا کر دیں گے ۔ بیشک کفار تمہارے کھلے دشمن ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب تم زمین میں سفر کرو ۔ تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ( بلکہ واجب ہے کہ ) نماز میں قصر کر دو ۔ ( بالخصوص ) جب تمہیں خوف ہو کہ کافر لوگ تمہیں کوئی تکلیف پہنچائیں گے ۔ بے شک کافر تمہارے کھلے ہوئے دشمن ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When ye travel through the earth, there is no blame on you if ye shorten your prayers, for fear the Unbelievers May attack you: For the Unbelievers are unto you open enemies.

Translated by

Muhammad Sarwar

When you are on a journey, it is no sin to shorten your prayers if you are afraid of the mischief of the unbelievers. The unbelievers have always been your sworn enemies

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when you Darabtum in the land, there is no sin on you if you shorten the Salah if you fear that the disbelievers may put you in trial, verily, the disbelievers are ever unto you open enemies.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when you journey in the earth, there is no blame on you if you shorten the prayer, if you fear that those who disbelieve will cause you distress, surely the unbelievers are your open enemy.

Translated by

William Pickthall

And when ye go forth in the land, it is no sin for you to curtail (your) worship if ye fear that those who disbelieve may attack you. In truth the disbelievers are an open enemy to you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब तुम ज़मीन में सफ़र करो तो तुम पर कोई गुनाह नहीं कि तुम नमाज़ में क़स्र करो अगर तुमको डर हो कि काफ़िर तुमको सताएंगे, बेशक काफ़िर लोग तुम्हारे खुले हुए दुश्मन हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب تم زمین میں سفر کرو (5) سو تم کو اس میں کوئی گناہ نہ ہوگا (بلکہ ضروری ہے) کہ تم نماز کو کم کردو (6) اگر تم کو یہ اندیشہ ہو کہ تم کو کافر لوگ پریشان کریں گے بلاشبہ کافر لوگ تمہارے صریح دشمن ہیں۔ (1) (101)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب تم سفر کے لیے نکلو تو تم پر نمازوں کے قصر کرنے میں کوئی گناہ نہیں۔ اگر تمہیں ڈر ہو کہ کافر تمہیں ستائیں گے۔ یقیناً کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اور جب تم لوگ سفر کے لئے نکلو تو کوئی مضائقہ نہیں اگر نماز میں اختصار کر دو (خصوصا) جبکہ تمہیں اندیشہ ہو کہ کافر تمہیں ستائیں گے کیونکہ وہ کھلم کھلا تمہاری دشمنی پر تلے ہوئے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب تم زمین میں سفر کرو تو تم پر کوئی گناہ نہیں کہ نماز میں قصر کرلو اگر تم کو اس بات کا خوف ہے کہ کافر لوگ تمہیں فتنہ میں ڈال دیں گے بیشک کافر تمہارے کھلے ہوئے دشمن ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب تم سفر کرو ملک میں تو تم پر گناہ نہیں کہ کچھ کم کرو نماز میں سے اگر تم کو ڈر ہو کہ ستاویں گے تم کو کافر البتہ کافر تمہارے صریح دشمن ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب تم ملک میں سر کرو تو تم کو اس پر کوئی گناہ نہیں کہ تم نماز میں قصر کیا کرو اگر تم کو یہ خوف ہو کہ کافر تم کو کسی پریشانی میں مبتلا کردیں گے بلا شبہ کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں۔