Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 103

سورة النساء

فَاِذَا قَضَیۡتُمُ الصَّلٰوۃَ فَاذۡکُرُوا اللّٰہَ قِیٰمًا وَّ قُعُوۡدًا وَّ عَلٰی جُنُوۡبِکُمۡ ۚ فَاِذَا اطۡمَاۡنَنۡتُمۡ فَاَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ ۚ اِنَّ الصَّلٰوۃَ کَانَتۡ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ کِتٰبًا مَّوۡقُوۡتًا ﴿۱۰۳﴾

And when you have completed the prayer, remember Allah standing, sitting, or [lying] on your sides. But when you become secure, re-establish [regular] prayer. Indeed, prayer has been decreed upon the believers a decree of specified times.

پھر جب تم نماز ادا کر چکو تو اٹھتے بیٹھتے اور لیٹے اللہ تعالٰی کا ذکر کرتے رہو اور جب اطمینان پاؤ تو نماز قائم کرو! یقیناً نماز مومنوں پر مقررہ وقتوں پر فرض ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِذَا
پھر جب
قَضَیۡتُمُ
پورا کرچکو تم
الصَّلٰوۃَ
نماز کو
فَاذۡکُرُوا
تو یاد کرو
اللّٰہَ
اللہ کو
قِیٰمًا
کھڑے
وَّقُعُوۡدًا
اور بیٹھے
وَّعَلٰی جُنُوۡبِکُمۡ
اوپر اپنے پہلوؤں پر
فَاِذَا
پھر جب
اطۡمَاۡنَنۡتُمۡ
اطمینان میں آجاؤ تم
فَاَقِیۡمُوا
تو قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
اِنَّ
بےشک
الصَّلٰوۃَ
نماز
کَانَتۡ
ہے
عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں پر
کِتٰبًا
فرض
مَّوۡقُوۡتًا
مقرر اوقات میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِذَا
پھر جب
قَضَیۡتُمُ
پوری کر چکو تم
الصَّلٰوۃَ
نماز
فَاذۡکُرُوا
تو تم یاد کرتے رہو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
قِیٰمًا
کھڑے ہوئے
وَّقُعُوۡدًا
اور بیٹھے ہوئے
وَّعَلٰی
اور اوپر
جُنُوۡبِکُمۡ
اپنے پہلوؤں کے
فَاِذَا
پھر جب
اطۡمَاۡنَنۡتُمۡ
بے خوف ہو جاؤ تم
فَاَقِیۡمُوا
تو قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
اِنَّ
بلاشبہ
الصَّلٰوۃَ
نماز
کَانَتۡ
۔(ہمیشہ سے)ہے
عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان والوں پر
کِتٰبًا
فرض
مَّوۡقُوۡتًا
وقت مقرر کیا ہوا ہے
Translated by

Juna Garhi

And when you have completed the prayer, remember Allah standing, sitting, or [lying] on your sides. But when you become secure, re-establish [regular] prayer. Indeed, prayer has been decreed upon the believers a decree of specified times.

پھر جب تم نماز ادا کر چکو تو اٹھتے بیٹھتے اور لیٹے اللہ تعالٰی کا ذکر کرتے رہو اور جب اطمینان پاؤ تو نماز قائم کرو! یقیناً نماز مومنوں پر مقررہ وقتوں پر فرض ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب تم نماز ادا کر چکو تو کھڑے، بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کو یاد کرو اور جب اطمینان حاصل ہوجائے تو پھر پوری نماز ادا کرو۔ بلاشبہ مومنوں پر نماز اس کے مقررہ اوقات کے ساتھ فرض کی گئی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب تم پوری کرچکو تو کھڑے ہوئے اوربیٹھے ہوئے اوراپنے پہلوؤں پر لیٹے ہوئے اﷲ تعالیٰ کویادکرتے رہو، پھرجب تم بے خوف ہو جاؤ تونمازقائم کرو۔بلاشبہ نمازہمیشہ سے ایمان والوں پرایسا فرض ہے جس کاوقت مقررکیاہوا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And once you have finished your Salah, then, remember Allah while standing, sitting and reclining. And as soon as you are secure, perform the Salah as due. Surely, Salah is an obligation on the believers which is tied up with time.

پھر جب تم نماز پڑھ چکو تو یاد کرو اللہ کو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے پھر جب خوف جاتا رہے تو درست کرو نماز کو بیشک نماز مسلمانوں پر فرض ہے اپنے مقرر وقتوں میں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب تم (اس طریقے سے ) نماز ادا کرلو تو پھر ذکر کرو اللہ کا کھڑے ہوئے بیٹھے ہوئے اور لیٹے ہوئے پھر جب تمہیں امن حاصل ہوجائے تو پھر نماز کو قائم کرو (تمام آداب و شرائط کے ساتھ) یقیناً نماز اہل ایمان پر فرض کی گئی ہے وقت کی پابندی کے ساتھ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When you have finished the Prayer, remember Allah -standing, and sitting, and reclining. And when you become secure, perform the regular Prayer. The Prayer is enjoined upon the believers at stated times.

پھر جب نماز سے فارغ ہو جاؤ تو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے ، ہر حال میں اللہ کو یاد کرتے رہو ۔ اور جب اطمینان نصیب ہو جائے تو پوری نماز پڑھو ۔ نماز درحقیقت ایسا فرض ہے جو پابندی وقت کے ساتھ اہل ایمان پر لازم کیا گیا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب تم نماز پوری کرچکو تو اللہ کو ( ہر حالت میں ) یاد کرتے رہو ، کھڑے بھی بیٹھے بھی ، اور لیٹے ہوئے بھی ۔ ( ٦٤ ) پھر جب تمہیں ( دشمن کی طرف سے ) اطمینان حاصل ہوجائے تو نماز قاعدے کے مطابق پڑھو ۔ بیشک نماز مسلمانوں کے ذمے ایک ایسا فریضہ ہے جو وقت کا پابند ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب تم خوف کی نماز پڑہ چکو تو کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے اللہ کی یاد کرتے رہو 3 پھر جب خاطر جمع ہو تو نماز کو درستی ادا کرو 4 کیونکہ نماز مسلمانوں پر واجب ہے بندھے وقتوں پر

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب تم نماز ادا کرچکو تو اللہ کا ذکر کرو کھڑے بھی اور بیٹھے بھی اور لیٹے ہوئے بھی پھر جب تم مطمئن ہوجاؤ تو نماز ادا کرو (حالت امن کی طرح) بیشک نماز مسلمانوں پر وقت مقررہ کے ساتھ فرض ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب تم نماز ادا کر چکو تو اللہ کو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے خوب یاد کرو۔ پھر جب خوف جاتا رہے تو پوری نماز ادا کرو۔ بیشک نماز مسلمانوں پر اپنے مقرر اوقات میں فرض ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر جب تم نماز تمام کرچکو تو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے (ہر حالت میں) خدا کو یاد کرو پھر جب خوف جاتا رہے تو (اس طرح سے) نماز پڑھو (جس طرح امن کی حالت میں پڑھتے ہو) بےشک نماز کا مومنوں پر اوقات (مقررہ) میں ادا کرنا فرض ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when ye have finished the prayer, remember Allah, standing and sitting and lying on Your sides. Then when ye are secure, establish the prayer verily the prayer is prescribed unto the believers at definite times.

پھر جب تم (اس) نماز کو ادا کرچکو تو اللہ کی یاد میں لگ جانا کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے ۔ اور پھر جب تمہیں اطمینان حاصل ہوجائے تو نماز کی اقامت کرو ۔ بیشک نماز تو ایمان والوں پر پابندی وقت کے ساتھ فرض ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب تم نماز ادا کرچکو تو اللہ کو یاد کرو کھڑے ، بیٹھے اور لیٹے ۔ پس جب حالتِ اطمینان میں ہوجاؤ تو پوری نماز کا اہتمام کرو ۔ بیشک نماز اہلِ ایمان پر وقت کی پابندی کے ساتھ فرض ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب تم نماز ادا کرچکو تو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے اﷲ تعالیٰ کو یاد کرتے رہو پھر جب تمہیں اطمینان حاصل ہوجائے تو ( قاعدے کے مطابق ) نماز قائم کرو بیشک نماز ایمجان والوں پر پابندی وقت کے ساتھ فرض ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جب نماز سے فارغ ہوجاؤ تو کھڑے، بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کو یاد کرتے رہو اور جب اطمینان نصیب ہوجائے تو پوری نماز پڑھو۔ نماز درحقیقت (ایسا فرض ہے جو) پابندی وقت کے ساتھ اہل ایمان پر لازم کیا گیا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب تم ادا کر چکو اپنی نماز تو یاد کرو اللہ کو کھڑے، بیٹھے اور لیٹے (ہر حال میں) اور جب تمہیں اطمینان نصیب ہوجائے تو تم نماز قائم کرو (عام دستور کے مطابق) بیشک نماز فرض ہے ایمان والوں پر مقررہ وقتوں میں،

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب تم نماز ادا کر چکو توکھڑے ، بیٹھے اور لیٹے ہرحال میں اللہ کاذکر کرو ، اور جب اطمینان حاصل ہوجائے توپھرپوری نماز اداکرو بلاشبہ مومنوں پر نماز اس کے مقرر اوقات پر فرض کی گئی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب تم نماز پڑھ چکو تو اللہ کی یاد کرو کھڑے اور بیٹھے اور کروٹوں پر لیٹے ( ف۲۸۵ ) پھر جب مطمئن ہو جاؤ تو حسب دستور نماز قائم کرو بیشک نماز مسلمانوں پر وقت باندھا ہوا فرض ہے ( ف۲۸٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ( اے مسلمانو! ) جب تم نماز ادا کر چکو تو اللہ کو کھڑے اور بیٹھے اور اپنے پہلوؤں پر ( لیٹے ہر حال میں ) یاد کرتے رہو ، پھر جب تم ( حالتِ خوف سے نکل کر ) اطمینان پالو تو نماز کو ( حسبِ دستور ) قائم کرو ۔ بیشک نماز مومنوں پر مقررہ وقت کے حساب سے فرض ہے

Translated by

Hussain Najfi

پھر جب تم نماز ادا کر چکو تو اللہ کو یاد کرو کھڑے ہوئے ، بیٹھے ہوئے ، اور اپنے پہلوؤں پر ( لیٹے ہوئے ) اور جب تمہیں اطمینان ہو جائے تو نماز کو پورے طور پر ادا کرو ۔ بے شک نماز اہل ایمان پر پابندی وقت کے ساتھ فرض کی گئی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When ye pass (Congregational) prayers, celebrate Allah's praises, standing, sitting down, or lying down on your sides; but when ye are free from danger, set up Regular Prayers: For such prayers are enjoined on believers at stated times.

Translated by

Muhammad Sarwar

When you complete your prayer, remember God all the time while standing, sitting, or reclining. When you are safe, say your prayers properly. It is a constant duty of the believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When you have finished the Salah, remember Allah standing, sitting down, and on your sides, but when you are free from danger, perform the Salah. Verily, Salah is kitaban on the believers at fixed hours.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then when you have finished the prayer, remember Allah standing and sitting and reclining; but when you are secure (from danger) keep up prayer; surely prayer is a timed ordinance for the believers.

Translated by

William Pickthall

When ye have performed the act of worship, remember Allah, standing, sitting and reclining. And when ye are in safety, observe proper worship. Worship at fixed times hath been enjoined on the believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस जब तुम नमाज़ अदा कर लो तो अल्लाह को याद करो खड़े खड़े और बैठे बैठे और लेटे लेटे, फिर जब इत्मीनान हो जाए तो नमाज़ ख़ड़ी करो, बेशक नमाज़ अहले-ईमान पर मुक़र्रर वक़्तों के साथ फ़र्ज़ है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب تم اس نماز (خوف) کو ادا کرچکو تو اللہ تعالیٰ کی یاد میں لگ جاؤ کھڑے بھی اور بیٹھے بھی اور لیٹے بھی (3) پھر جب تم مطمئن ہوجاؤ تو نماز کو قائدے کے موافق پڑھنے لگو یقینا نماز مسلمانوں پر فرض ہے اور وقت کے ساتھ محدود ہے۔ (103)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب تم نماز ادا کر چکو تو اٹھتے بیٹھتے اور لیٹے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہو اور جب اطمینان پاؤ تو نماز قائم کرو۔ یقیناً مومنوں پر نماز مقررہ وقتوں میں فرض کی گئی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب نماز سے فارغ ہوجاؤ تو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کو یاد کرتے رہو اور جب اطمینان نصیب ہوجائے تو پوری نماز پڑھو ۔ نماز درحقیقت ایسا فرض ہے جو پابندی وقت کے ساتھ ایمان پر لازم کیا گیا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سوجب تم نماز ادا کر چکو تو اللہ کو یاد کرو کھڑے اور بیٹھے اور اپنے پہلوؤں پر پھر جب مطمئن ہوجاؤ تو نماز قائم کرو، بیشک نماز مومنین پر فرض ہے جس کا وقت مقرر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب تم نماز پڑھ چکو تو یاد کرو اللہ کو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے پھر جب خوف جاتا رہے تو درست کرو نماز کو بیشک نماز مسلمانوں پر فرض ہے اپنے مقرر وقتوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب تم یہ نما زپوری کر چکو تو تم کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ تعالیٰ کو یاد کرتے رہو پھر جب تم کو ہر طرح اطمینان نصیب ہوجائے تو تم قاعدے کے موافق نماز ادا کرو بیشک نماز مقرر اور معین اوقات کے ساتھ مسلمانوں پر فرض کی گئی ہے۔