Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 104

سورة النساء

وَ لَا تَہِنُوۡا فِی ابۡتِغَآءِ الۡقَوۡمِ ؕ اِنۡ تَکُوۡنُوۡا تَاۡلَمُوۡنَ فَاِنَّہُمۡ یَاۡلَمُوۡنَ کَمَا تَاۡلَمُوۡنَ ۚ وَ تَرۡجُوۡنَ مِنَ اللّٰہِ مَا لَا یَرۡجُوۡنَ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ﴿۱۰۴﴾٪  12

And do not weaken in pursuit of the enemy. If you should be suffering - so are they suffering as you are suffering, but you expect from Allah that which they expect not. And Allah is ever Knowing and Wise.

ان لوگوں کا پیچھا کرنے سے ہارے دل ہو کر بیٹھ نہ رہو !اگر تمہیں بے آرامی ہوتی ہے تو انہیں بھی تمہاری طرح بے آرامی ہوتی ہے اور تم اللہ تعالٰی سے وہ امید یں رکھتے ہو ، جو امید انہیں نہیں ، اور اللہ تعالٰی دانا اور حکیم ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَہِنُوۡا
تم کمزوری دکھاؤ
فِی ابۡتِغَآءِ
تلاش میں
الۡقَوۡمِ
دشمن ) قوم کی
اِنۡ
اگر
تَکُوۡنُوۡا
ہو تم
تَاۡلَمُوۡنَ
تکلیف اٹھاتے
فَاِنَّہُمۡ
تو بےشک وہ (بھی)
یَاۡلَمُوۡنَ
وہ تکلیف اٹھاتے ہیں
کَمَا
جیسا کہ
تَاۡلَمُوۡنَ
تم تکلیف اٹھاتے ہو
وَتَرۡجُوۡنَ
اور تم امید رکھتے ہو
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے
مَا
اس کی جو
لَا یَرۡجُوۡنَ
نہیں وہ امید رکھتے
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
عَلِیۡمًا
بہت علم والا
حَکِیۡمًا
بہت حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اورنہ
تَہِنُوۡا
تم ہمت ہارو
فِی ابۡتِغَآءِ
تعاقب میں
الۡقَوۡمِ
قوم کے
اِنۡ
اگر
تَکُوۡنُوۡا
ہو تم
تَاۡلَمُوۡنَ
تم تکلیف اٹھاتے
فَاِنَّہُمۡ
تو بلاشبہ وہ
یَاۡلَمُوۡنَ
وہ تکلیف اٹھاتے ہیں
کَمَا
جیسا کہ
تَاۡلَمُوۡنَ
تم تکلیف اٹھاتے ہو
وَتَرۡجُوۡنَ
اور تم امید رکھتے ہو
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
مَا
جو
لَا
نہیں
یَرۡجُوۡنَ
وہ امید رکھتے
وَکَانَ
اور(ہمیشہ سے)ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمًا
سب کچھ جاننے والا
حَکِیۡمًا
کمال حکمت والا
Translated by

Juna Garhi

And do not weaken in pursuit of the enemy. If you should be suffering - so are they suffering as you are suffering, but you expect from Allah that which they expect not. And Allah is ever Knowing and Wise.

ان لوگوں کا پیچھا کرنے سے ہارے دل ہو کر بیٹھ نہ رہو !اگر تمہیں بے آرامی ہوتی ہے تو انہیں بھی تمہاری طرح بے آرامی ہوتی ہے اور تم اللہ تعالٰی سے وہ امید یں رکھتے ہو ، جو امید انہیں نہیں ، اور اللہ تعالٰی دانا اور حکیم ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (مخالف) قوم کے تعاقب میں کمزوری نہ دکھاؤ۔ اگر تمہیں دکھ پہنچا ہے تو تمہارے ہی جیسا انہیں بھی دکھ پہنچا ہے۔ اور تم اللہ سے بھی (اجر وثواب کی) امید رکھتے ہو، جو وہ نہیں رکھتے۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اس قوم کے تعاقب میں ہمت نہ ہارو،اگرتم تکلیف اُٹھاتے ہوتوبلاشبہ وہ بھی تکلیف اُٹھاتے ہیں جیسا کہ تم تکلیف اُٹھا تے ہو،اور تم اﷲ تعالیٰ سے وہ اُمید رکھتے ہوجو وہ اُمید نہیں رکھتے اوراﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے سب کچھ جاننے والا، کمال حکمت والا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not show weakness in pursuing these people. If you suffer, then, they suffer as you suffer, while you hope from Allah what they do not hope. And Allah is All-Knowing, All-Wise.

اور ہمت نہ ہارو ان کا پیچھا کرنے سے، اگر تم بےآرام ہوتے ہو تو وہ بھی بےآرام ہوتے ہیں جس طرح تم ہوتے ہو اور تمکو اللہ سے امید ہے جو ان کو نہیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس دشمن گروہ کا پیچھا کرنے میں کمزوری نہ دکھاؤ اگر تمہیں تکلیف پہنچتی ہے تو تمہاری طرح انہیں بھی تو تکلیف پہنچتی ہے اور تم اللہ سے ایسی امیدیں رکھتے ہو جیسی امیدیں وہ نہیں رکھتے اور یقیناً اللہ علیم بھی ہے اور حکیم بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not be faint of heart in pursuing these people: if you happen to suffer harm they too are suffering just as you are, while you may hope from Allah what they cannot hope for. Allah is All-Knowing, All- Wise.

اس گروہ 138 کے تعاقب میں کمزوری نہ دکھاؤ ۔ اگر تم تکلیف اٹھا رہے ہو تو تمہاری طرح وہ بھی تکلیف اٹھا رہے ہیں ۔ اور تم اللہ سے اس چیز کے امّیدوار ہو جس کے وہ امّیدوار نہیں ہیں ۔ 139 اللہ سب کچھ جانتا ہے اور وہ حکیم و دانا ہے ۔ ؏١۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم ان لوگوں ( یعنی کافر دشمن ) کا پیچھا کرنے میں کمزوری نہ دکھاؤ ، اگر تمہیں تکلیف پہنچی تو ہے تو ان کو بھی اسی طرح تکلیف پہنچی ہے جیسے تمہیں پہنچی ہے ۔ ( ٦٥ ) اور تم اللہ سے اس بات کے امیدوار ہو جس کے وہ امیدوار نہیں ۔ اور اللہ علم کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کافروں کے پیچھا کر کرنے میں ان سے لڑنے میں ہمت نہ ہارو یا نامردی نہ کرو یا اپنے تئیں ذلیل مت بناؤ اگر تم لڑائی میں تکلیف پہنچتی ہے تو ان کو بھی تکلیف پہنچتی ہے جیسے تم کو تکلیف پہنچتی ہے اور تم خدا سے وہ امید رکھتے ہو جو کافر نہیں رکھتے 5 اور اللہ تعالیٰ جانے والا ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور قوم (کفار) کا پیچھا کرنے میں سستی نہ کرنا اگر تم الم رسیدہ (بےآرام ہوتے) ہو تو وہ بھی الم رسیدہ (بےآرام ہوتے) ہیں جس طرح تم الم رسیدہ (بےآرام ہوتے) ہو اور تم اللہ سے ایسی امیدیں رکھتے ہو جو کہ وہ امید نہیں رکھتے اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور مخالف قوم کا پیچھا کرنے میں کمزوری نہ دکھاؤ۔ اگر تم تھکے ہارے اور کم سامان ہو تو وہ بھی اچھے حال میں نہیں ہیں۔ تم تو خیر سے انعامات الٰہی کی امیدیں رکھتے ہو۔ انہیں تو وہ بھی حاصل نہیں۔ اور اللہ ہی تمام علم بھی رکھتا ہے اور تمام حکمت بھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کفار کا پیچھا کرنے میں سستی نہ کرنا اگر تم بےآرام ہوتے ہو تو جس طرح تم بےآرام ہوتے ہو اسی طرح وہ بھی بےآرام ہوتے ہیں اور تم خدا سے ایسی ایسی امیدیں رکھتے ہو جو وہ نہیں رکھ سکتے اور خدا سب کچھ جانتا اور (بڑی) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And slacken not in seeking the enemy people if ye are suffering, then they suffer even as ye suffer, and you hope from Allah that which they hope not; and Allah is ever Knowing, Wise.

اور (مخالف) قوم کے تعاقب میں ہمت نہ ہارو ۔ اگر تمہیں دکھ پہنچا تو وہ بھی تو دکھ اٹھائے ہوئے ہیں جیسے تم دکھ اٹھائے ہوئے ہو اور تم اللہ سے وہ امید لگائے ہوئے ہو جو وہ نہیں رکھتے ۔ اور اللہ تو ہے ہی بڑا علم والا بڑا حکمت والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور دشمن کے تعاقب میں تھڑدلا پن نہ دکھاؤ ۔ اگر تم دکھ اٹھاتے ہو تو آخر وہ بھی تو تمہاری ہی طرح دکھ اٹھاتے ہیں اور تم خدا سے وہ توقع رکھتے ہو جو توقع وہ نہیں رکھتے اور اللہ علم والا اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( مخالف ) قوم کا پیچھا کرنے میں ہمت نہ ہارو اگر تمہیں دکھ پہنچا ہے پس انہیں بھی دکھ پہنچا ہے جیسے کہ تمہیں دکھ پہنچا ہے ۔ او رتم اﷲ تعالیٰ سے وہ امیدیں رکھتے ہو جو وہ نہیں رکھتے اور اﷲ تعالیٰ جاننے والے حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس گروہ کے تعاقب میں کمزوری نہ دکھاؤ، اگر تمہیں تکلیف پہنچی ہے تو تمہاری طرح وہ بھی غموں سے دوچار ہوئے ہیں اور تم اللہ سے اس چیز کے امیدوارہو جس کے وہ امیدوار نہیں ہیں۔ اللہ سب کچھ جانتا ہے اور وہ جاننے والا اور دانا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم ہمت مت ہارو (اے مسلمانو ! ) اس (دشمن) قوم کا پیچھا کرنے میں اگر تمہیں کوئی بھی تکلیف پہنچتی ہے تو (کیا ہوا ؟ آخر) وہ بھی تو تکلیف اٹھاتے ہیں جیسے تم لوگ اٹھاتے ہو اور (مزید یہ کہ) تم امید رکھتے ہو اللہ سے ان چیزوں کی جن کی امید وہ نہیں رکھتے ، اور اللہ سب کچھ جانتا، بڑا ہی حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور دشمن کاپیچھا کرنے میں کمزوری اور سستی نہ دکھائو ، اگرتمہیں بے آرامی ہوتی ہے تو انہیں بھی تمہاری طرح بے آرامی ہوتی ہے ، اور تم اللہ تعالیٰ سے اس اجروثواب کی امید رکھتے ہوجسکی انہیں امید نہیں ، اوراللہ سب جاننے والا حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافروں کی تلاش میں سستی نہ کرو اگر تمہیں دکھ پہنچتا ہے تو انہیں بھی دکھ پہنچتا ہے جیسا تمہیں پہنچتا ہے ، اور تم اللہ سے وہ امید رکھتے ہو جو وہ نہیں رکھتے ، اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے ( ف۲۸۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم ( دشمن ) قوم کی تلاش میں سستی نہ کرو ۔ اگر تمہیں ( پیچھا کرنے میں ) تکلیف پہنچتی ہے تو انہیں بھی ( تو ایسی ہی ) تکلیف پہنچتی ہے جیسی تکلیف تمہیں پہنچ رہی ہے حالانکہ تم اللہ سے ( اجر و ثواب کی ) وہ امیدیں رکھتے ہو جو اُمیدیں وہ نہیں رکھتے ۔ اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اس ( مخالف ) جماعت کی تلاش اور تعاقب میں سستی نہ دکھاؤ ۔ اگر اس میں تمہیں تکلیف پہنچتی ہے ۔ تو انہیں بھی اسی طرح تکلیف پہنچتی ہے ۔ جس طرح تمہیں پہنچتی ہے اور تم اللہ سے اس چیز ( ثواب ) کے امیدوار ہو جس کے وہ امیدوار نہیں ہیں اور اللہ بڑا جاننے والا ، بڑی حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And slacken not in following up the enemy: If ye are suffering hardships, they are suffering similar hardships; but ye have Hope from Allah, while they have none. And Allah is full of knowledge and wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not neglect the pursuit of the enemy. If you have suffered, they too have suffered but you can, at least, expect from God what they can never expect. God is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And don't be weak in the pursuit of the enemy; if you are suffering (hardships) then surely they (too) are suffering (hardships) as you are suffering, but you have a hope from Allah (for the reward, i.e. Paradise) that for which they hope not; and Allah is Ever All-Knowing, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And be not weak hearted in pursuit of the enemy; if you suffer pain, then surely they (too) suffer pain as you suffer pain, and you hope from Allah what they do not hope; and Allah is Knowing, Wise.

Translated by

William Pickthall

Relent not in pursuit of the enemy. If ye are suffering, lo! they suffer even as ye suffer and ye hope from Allah that for which they cannot hope. Allah is ever Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और क़ौम का पीछा करने से हिम्मत न हारो, अगर तुम दुख उठाते हो तो वे भी तुम्हारी तरह दुख उठाते हैं और तुम अल्लाह से वह उम्मीद रखते हो जो उम्मीद वे नहीं रखते, और अल्लाह जानने वाला, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہمت مت ہارو اس (مخالف) قوم کے تعاقب کرنے میں اگر تم الم رسیدہ ہو تو وہ بھی تو الم رسیدہ ہیں جیسے تم الم رسیدہ ہو اور تم اللہ تعالیٰ سے ایسی ایسی چیزوں کی امید رکھتے ہو کہ وہ لوگ امید نہیں رکھتے اور اللہ تعالیٰ بڑے علم والے ہیں بڑے حکمت والے ہیں۔ (104)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان لوگوں کا پیچھا کرنے میں کمزوری نہ دکھاؤ۔ اگر تمہیں دکھ پہنچا ہے تو انہیں بھی تمہاری طرح دکھ پہنچا ہے اور تم اللہ تعالیٰ سے وہ امید رکھتے ہو جو امید وہ نہیں رکھتے۔ اور اللہ تعالیٰ جاننے والا، حکیم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اس گروہ کے تعاقب میں کمزوری نہ دکھاؤ اگر تم تکلیف اٹھا رہے ہو تو تمہاری طرح وہ بھی تکلیف اٹھا رہے ہیں اور تم اللہ سے اس چیز کے امیدوار ہو جس کے وہ امیدوار نہیں ہیں ‘ اللہ سب کچھ جانتا ہے اور وہ حکیم ودانا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور دشمنوں کا پیچھا کرنے میں سستی نہ کرو، اگر تم کو تکلیف ہوتی ہے تو ان کو بھی تکلیف ہوتی ہے جیسا کہ تمہیں تکلیف ہوتی ہے اور تم اللہ سے وہ امید رکھتے ہو جو وہ امیدیں نہیں رکھتے اور اللہ علیم ہے حکیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہمت نہ ہارو ان کا پیچھا کرنے سے اگر تم بےآرام ہوتے ہو تو وہ بھی بےآرام ہوتے ہیں جس طرح تم ہوتے ہو اور تم کو اللہ سے امید ہے جو ان کو نہیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم دشمن کا پیچھا کرنے میں ہمت نہ ہارو اگر تم دکھی ہوتے ہو تو وہ کافر بھی اسی طرح دکھی ہوتے ہیں جس طرح تم دکھی ہوتے ہو اور تم اللہ تعالیٰ سے اجر وثواب کی ایسی ایسی امیدیں رکھتے ہو جو ان کو نصیب نہیں ہیں اور اللہ تعالیٰ کمال علم اور حکمت کا مالک ہے۔