Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 105

سورة النساء

اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَیۡکَ الۡکِتٰبَ بِالۡحَقِّ لِتَحۡکُمَ بَیۡنَ النَّاسِ بِمَاۤ اَرٰىکَ اللّٰہُ ؕ وَ لَا تَکُنۡ لِّلۡخَآئِنِیۡنَ خَصِیۡمًا ﴿۱۰۵﴾ۙ

Indeed, We have revealed to you, [O Muhammad], the Book in truth so you may judge between the people by that which Allah has shown you. And do not be for the deceitful an advocate.

یقیناً ہم نے تمہاری طرف حق کے ساتھ اپنی کتاب نازل فرمائی ہے تاکہ تم لوگوں میں اس چیز کے مطابق فیصلہ کرو جس سے اللہ نے تم کو شناسا کیا ہے اور خیانت کرنے والوں کے حمایتی نہ بنو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّاۤ
بےشک ہم
اَنۡزَلۡنَاۤ
نازل کی ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
الۡکِتٰبَ
کتاب
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
لِتَحۡکُمَ
تاکہ آپ فیصلہ کریں
بَیۡنَ
درمیان
النَّاسِ
لوگوں کے
بِمَاۤ
ساتھ اس کے جو
اَرٰىکَ
دکھایا آپ کو
اللّٰہُ
اللہ نے
وَلَا
اور نہ
تَکُنۡ
آپ ہوں
لِّلۡخَآئِنِیۡنَ
خیانت کرنے والوں کے لیے
خَصِیۡمًا
جھگڑا کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّاۤ
یقیناً ہم نے
اَنۡزَلۡنَاۤ
نازل کی ہے ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
الۡکِتٰبَ
کتاب
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
لِتَحۡکُمَ
تاکہ آپ فیصلہ کر دیں
بَیۡنَ
درمیان
النَّاسِ
لوگوں کے
بِمَاۤ
اس کے مطابق جو
اَرٰىکَ
دکھایا ہے آپ کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَلَا
اور نہ
تَکُنۡ
آپ ہو جائیں
لِّلۡخَآئِنِیۡنَ
خیانت کرنے والوں کے لیے
خَصِیۡمًا
جھگڑنے والے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, We have revealed to you, [O Muhammad], the Book in truth so you may judge between the people by that which Allah has shown you. And do not be for the deceitful an advocate.

یقیناً ہم نے تمہاری طرف حق کے ساتھ اپنی کتاب نازل فرمائی ہے تاکہ تم لوگوں میں اس چیز کے مطابق فیصلہ کرو جس سے اللہ نے تم کو شناسا کیا ہے اور خیانت کرنے والوں کے حمایتی نہ بنو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے آپ کی طرف سچی کتاب نازل کی ہے تاکہ جو کچھ بصیرت اللہ نے آپ کو عطا کی ہے اس کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلہ کریں اور آپ کو بددیانت لوگوں کی حمایت میں جھگڑا نہ کرنا چاہیے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناہم نے آپ کی طرف یہ کتاب حق کے ساتھ نازل کی ہے تاکہ آپ لوگوں کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ کریں جواللہ تعالیٰ نے آپ کو دکھایا ہے اورآپ خیانت کرنے والوں کی خاطر جھگڑنے والے نہ ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, We have revealed to you the rook with the truth so that you may judge between people with the insight Allah has given to you. And do not be an advo¬cate for those who breach trust.

بیشک ہم نے اتاری تیری طرف کتاب سچی کہ تو انصاف کرے لوگوں میں جو کچھ سمجھادے تجھ کو اللہ اور تو مت ہو دغا بازوں کی طرف سے جھگڑنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) یقیناہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کتاب نازل کی ہے حق کے ساتھ تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے مابین فیصلہ کریں اس کے مطابق جو اللہ نے آپ کو دکھایا ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خیانت کرنے والوں کی طرف سے جھگڑنے والے نہ بنیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Messenger!) We have revealed to you this Book with the Truth so that you may judge between people in accordance with what Allah has shown you. So do not dispute on behalf of the dishonest,

اے نبی ! 140 ہم نے یہ کتاب حق کے ساتھ تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ جو راہِ راست اللہ نے تمہیں دکھائی ہے اس کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو ۔ تم بددیانت لوگوں کی طرف سے جھگڑنے والے نہ بنو ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیشک ہم نے حق پر مشتمل کتاب تم پر اس لیے اتاری ہے تاکہ تم لوگوں کے د رمیان اس طریقے کے مطابق فیصلہ کرو جو اللہ نے تم کو سمجھا دیا ہے ، اور تم خیانت کرنے والوں کے طرف دار نہ بنو ۔ ( ٦٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر ہم نے تجھ پر جو سچی کتاب اتاری تو اس لیے کہ لوگوں کا فیصلہ تو اس طرح کرے جس طرح اللہ نے تجھ کو دکھلا یا 6 اور دغا بازوں کا طرف وار مت بن 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا ہم نے آپ پر حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی ہے تاکہ اللہ نے جو آپ کو بتا دیا ہے آپ اس کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلہ کریں اور آپ خیانت کرنے والوں کی طرف سے بحث نہیں کیجئے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم نے آپ پر یہ کتاب نازل کی ہے جو حق ہے تاکہ اللہ کے بتائے ہوئے انصاف کے (اصولوں) ساتھ آپ لوگوں کے درمیان فیصلہ کرسکیں اور آپ خیانت کرنے والوں کے طرف دار نہ بنیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) ہم نے تم پر سچی کتاب نازل کی ہے تاکہ خدا کی ہدایت کے مطابق لوگوں کے مقدمات میں فیصلہ کرو اور (دیکھو) دغابازوں کی حمایت میں کبھی بحث نہ کرنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily We! We have sent down the Book unto thee With truth that thou mightest judge between people by that which Allah hath shewn thee; and be not thou On behalf of the deceivers a pleader.

یقیناً ہم نے آپ کتاب حق کے ساتھ اتاری ہے تاکہ آپ لوگوں کے درمیان فیصلہ اس کے مطابق کریں جو اللہ آپ کو سجھا دیا ہے ۔ اور (ان) خائنوں کے طرفدار نہ ہوجائیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم نے یہ کتاب تم پر حق کے ساتھ اتاری ہے ، تاکہ تم لوگوں کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ کرو جو اللہ نے تمہیں دکھایا ہے اور تم بدعہدوں کے حمایتی نہ بنو ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک ہم نے آپ ( ﷺ ) پر حق کے ساتھ کتاب اتاری ہے تاکہ آپ لوگوں کے درمیان جو کچھ اﷲ تعالیٰ نے آپ کو سمجھا دیا ہے اس کے مطابق فیصلہ کریں اور ضیافت کرنے والوں کی طرف سے جھگڑا نہ کریں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم نے یہ کتاب حق کے ساتھ آپ کی طرف نازل کی ہے تاکہ جو بصیرت اللہ نے آپ کو دی ہے اس کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلہ کرسکیں اور آپ بددیانت لوگوں کی طرف سے جھگڑنے والے نہ بنیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک ہم نے اتاری آپ کی طرف یہ (عظیم الشان) کتاب (اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) حق کے ساتھ، تاکہ آپ فیصلہ کریں لوگوں کے درمیان، اس کے مطابق جو اللہ آپ کو دکھائے، اور نہیں بننا خیانت کرنے والوں کی طرف سے جھگڑنے والا،

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ ہم نے آپ کی طرف سچی کتاب نازل کی تاکہ اللہ کی عطاکردہ بصیرت کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلہ کریں اور آپ کو آپ کو بد دیانت لوگوں کی حمایت میں جھگڑا نہیں کرنا چاہیے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے محبوب! بیشک ہم نے تمہاری طرف سچی کتاب اتاری کہ تم لوگوں میں فیصلہ کرو ( ف۲۸۸ ) جس طرح تمہیں اللہ دکھائے ( ف۲۸۹ ) اور دغا والوں کی طرف سے نہ جھگڑو

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے رسولِ گرامی! ) بیشک ہم نے آپ کی طرف حق پر مبنی کتاب نازل کی ہے تاکہ آپ لوگوں میں اس ( حق ) کے مطابق فیصلہ فرمائیں جو اللہ نے آپ کو دکھایا ہے ، اور آپ ( کبھی ) بددیانت لوگوں کی طرف داری میں بحث کرنے والے نہ بنیں

Translated by

Hussain Najfi

بے شک ہم نے ( یہ ) کتاب حق کے ساتھ آپ پر اتاری ہے ۔ تاکہ آپ لوگوں میں اس کے مطابق فیصلہ کریں ، جو اللہ نے آپ کو بتا دیا ہے اور آپ خیانت کاروں کے طرفدار نہ بنیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We have sent down to thee the Book in truth, that thou mightest judge between men, as guided by Allah: so be not (used) as an advocate by those who betray their trust;

Translated by

Muhammad Sarwar

We have revealed to you the Book in all Truth so that you judge among people by the laws of God. However, never defend the treacherous ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Surely, We have sent down to you (O Muhammad) the Book in truth that you might judge between men by that which Allah has shown you, so be not a pleader for the treacherous.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely We have revealed the Book to you with the truth that you may judge between people by means of that which Allah has taught you; and be not an advocate on behalf of the treacherous.

Translated by

William Pickthall

Lo! We reveal unto thee the Scripture with the truth, that thou mayst judge between mankind by that which Allah showeth thee. And be not thou a pleader for the treacherous;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक हमने यह किताब आपकी तरफ़ हक़ के साथ उतारी; ताकि आप लोगों के दरमियान उसके मुताबिक़ फ़ैसला करें जो अल्लाह ने आपको दिखाया है, और आप ख़यानत करने वालों की तरफ़ से झगड़ने वाले न बनें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک ہم نے آپ کے پاس یہ نوشتہ بھیجا ہے واقع کے موافق تاکہ آپ لوگوں کے درمیان اس کے موافق فیصلہ کریں جو کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بتلادیا ہے اور آپ ان خائنوں کی طرفداری کی بات نہ کیجئیے۔ (4) (105)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً ہم نے تمہاری طرف حق کے ساتھ اپنی کتاب نازل فرمائی ہے تاکہ جو سیدھا راستہ اللہ نے تم کو دکھایا ہے اس کے مطابق فیصلہ کرو اور خیانت کرنے والوں کی حمایت کرنے والا نہ ہوجانا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے یہ کتاب حق کے ساتھ تمہاری طرف نازل کی ہے ‘ تاکہ جو راہ راست اللہ نے تمہیں دکھائی ہے اس کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو ‘ تم بدیانت لوگوں کی طرف سے جھگڑنے والے نہ بنو ‘ ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ ہم نے آپ کی طرف حق کے ساتھ کتاب اتاری تاکہ آپ لوگوں کے درمیان فیصلہ دیں جو اللہ نے آپ کو سمجھایا۔ اور نہ ہوجائیے خیانت کرنے والوں کے طرف دار

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک ہم نے اتاری تیری طرف کتاب سچی کہ تو انصاف کرے لوگوں میں جو کچھ سمجھاوے تجھ کو اللہ اور تو مت ہو دغابازوں کی طرف سے جھگڑنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک ہم نے آپ پر ایک سچی کتاب نازل کی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ آپ کو بتادیا ہے آپ اس کے مطابق لوگوں کے مابین فیصلہ کریں اور آپ خیانت کرنے والوں کے طرف دار نہ بنیں