Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 109

سورة النساء

ہٰۤاَنۡتُمۡ ہٰۤؤُلَآءِ جٰدَلۡتُمۡ عَنۡہُمۡ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۟ فَمَنۡ یُّجَادِلُ اللّٰہَ عَنۡہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ اَمۡ مَّنۡ یَّکُوۡنُ عَلَیۡہِمۡ وَکِیۡلًا ﴿۱۰۹﴾

Here you are - those who argue on their behalf in [this] worldly life - but who will argue with Allah for them on the Day of Resurrection, or who will [then] be their representative?

ہاں تو یہ ہو تم لوگ کہ دنیا میں تم نے ان کی حمایت کی لیکن اللہ تعالٰی کے سامنے قیامت کے دن ان کی حمایت کون کرے گا؟ اور وہ کون ہے جو ان کا وکیل بن کر کھڑا ہو سکے گا ؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہٰۤاَنۡتُمۡ
خبر دار تم
ہٰۤؤُلَآءِ
وہ لوگ ہو
جٰدَلۡتُمۡ
جھگڑا کیا تم نے
عَنۡہُمۡ
ان کی طرف سے
فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی میں
فَمَنۡ
تو کون
یُّجَادِلُ
جھگڑا کرے گا
اللّٰہَ
اللہ سے
عَنۡہُمۡ
ان کے بارے میں
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
اَمۡ
یا
مَّنۡ
کون
یَّکُوۡنُ
ہوگا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَکِیۡلًا
کارساز
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہٰۤاَنۡتُمۡ
ہاں تم تو
ہٰۤؤُلَآءِ
وہ لوگ ہو
جٰدَلۡتُمۡ
جھگڑا کیا تم نے
عَنۡہُمۡ
ان کے بارے میں
فِی الۡحَیٰوۃِ
زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
فَمَنۡ
تو کون
یُّجَادِلُ
جھگڑا کرے گا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
عَنۡہُمۡ
ان کے بارے میں
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
اَمۡ
یا
مَّنۡ
کون
یَّکُوۡنُ
ہو گا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَکِیۡلًا
وکیل
Translated by

Juna Garhi

Here you are - those who argue on their behalf in [this] worldly life - but who will argue with Allah for them on the Day of Resurrection, or who will [then] be their representative?

ہاں تو یہ ہو تم لوگ کہ دنیا میں تم نے ان کی حمایت کی لیکن اللہ تعالٰی کے سامنے قیامت کے دن ان کی حمایت کون کرے گا؟ اور وہ کون ہے جو ان کا وکیل بن کر کھڑا ہو سکے گا ؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

دیکھو ! تم لوگ دنیا کی زندگی میں تو ان کی حمایت میں جھگڑ رہے ہو مگر قیامت کے دن ان کی حمایت میں اللہ سے کون جھگڑے گا یا ان کا کون وکیل ہوگا ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہاں تم ہی وہ لوگ ہوجنہوں نے اُن کی خاطر دنیاکی زندگی میں جھگڑا کیا توقیامت کے دن اُن کے بارے میں اﷲ تعالیٰ کے سامنے کون جھگڑاکرے گا؟ یا کون اُن پروکیل ہو گا؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Look, this is what you are -- you have argued for them in the worldly life but who shall argue for them with Allah on Doomsday, or who shall be their defender?

سنتے ہو تم لوگ جھگڑا کرتے ہو ان کی طرف سے دنیا کی زندگی میں، پھر کون جھگڑا کرے گا ان کے بدلے اللہ سے قیامت کے دن یا کون ہوگا ان کا کارساز

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ تم لوگ ہو جنہوں نے دنیا کی زندگی میں ان (مجرموں) کی طرف سے جھگڑا کرلیا مگر قیامت کے دن اللہ سے ان کے بارے میں کون جھگڑا کرے گا ؟ یا کون ہوگا جو (وہاں) ان کا وکیل بن سکے گا ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You pleaded on their behalf in this worldly life but who will plead with Allah on their behalf on the Day of Resurrection, or who will be their defender there?

ہاں ! تم لوگوں نے ان مجرموں کی طرف سے دنیا کی زندگی میں تو جھگڑا کر لیا ، مگر قیامت کے روز ان کی طرف سے کون جھگڑا کرے گا ؟ آخر وہاں کون ان کا وکیل ہوگا ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ارے تمہاری بساط یہی تو ہے کہ تم نے دنیوی زندگی میں لوگوں سے جھگڑ کر ان ( خیانت کرنے والوں ) کی حمایت کرلی ۔ بھلا اس کے بعد قیامت کے دن اللہ سے جھگڑ کر کون ان کی حمایت کرے گا ، یا کون ان کا وکیل بنے گا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

سنو جی تم لوگوں نے دنیا کی چند روزہ زندگی میں تو ان کی یعینی چور اور اس کی قوم کی طرف ہو کر جھگڑ کرلیا اب یہ تو کہو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے کون جھگڑے گا ان کی طرف سے یا کون ان کا وکیل بنے گا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہاں تم ہی وہ لوگ ہو کہ دنیا کی زندگی میں تو ان کی طرف سے بحث کرلیتے ہو پھر قیامت کے دن ان کی طرف سے اللہ سے کون بحث کرے گا یا کون ان کا کارساز (وکیل) ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

افسوس تم لوگ دنیا کی زندگی میں ایسے لوگوں کی طرف داری تک کر گزرتے ہو مگر قیامت کے دن ان کی طرف سے کون جھگڑا کرے گا اور کان وکالت کرے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا تم لوگ دنیا کی زندگی میں تو ان کی طرف سے بحث کر لیتے ہو قیامت کو ان کی طرف سے خدا کے ساتھ کون جھگڑے گا اور کون ان کا وکیل بنے گا؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Lo! it is ye who have contended for them in the life of the world; then who will contend for them with Allah on the Day of Resurrection, or who shall be their champion?

تم لوگوں نے دنیوی زندگی میں تو ان کی طرف سے وکالت کرلی لیکن قیامت کے دن ان کی طرف سے اللہ کے سامنے کون وکالت کرے گا یا کون ان کا کام بنانے والا ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ تم ہو جنہوں نے دنیا کی زندگی میں ان کی مدافعت کی ، تو قیامت کے دن اللہ سے کون ان کی مدافعت کرے گا یا کون ان کا ذمہ دار بنے گا؟

Translated by

Mufti Naeem

خبردار تم لوگوں نے دنیوی زندگی میں تو ان کی طرف جھگڑا کرلیا پس قیامت کے دن ان کی طرف سے اﷲ تعالیٰ سے کون جھگڑا کریگا یا کون ان کا کارساز بنے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہاں، تم لوگوں نے ان مجرموں کی طرف سے دنیا کی زندگی میں تو جھگڑا کرلیا، مگر قیامت کے روز ان کی طرف سے کون جھگڑا کرے گا ؟ آخر وہاں کون ان کا وکیل ہوگا ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہاں تم لوگوں نے ان (مجرموں) کی طرف سے دنیاوی زندگی میں تو لڑ جھگڑ لیا، مگر کون ہے جو لڑ سکے ان سے قیامت کے روز ؟ یا وہ (کسی اور طرح سے) وہ ان کا کام بناسکے ؟

Translated by

Noor ul Amin

دیکھو!تم لوگ دنیاکی زندگی میں توان کی حمایت میں جھگڑرہے ہو مگر قیامت کے دن ان کی حمایت میں اللہ سے کون جھگڑے گا یا ان کاکون وکیل ہوگا؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سنتے ہو یہ جو تم ہو ( ف۲۹٤ ) دنیا کی زندگی میں تو ان کی طرف سے جھگڑے تو ان کی طرف سے کون جھگڑے گا اللہ سے قیامت کے دن یا کون ان کا وکیل ہوگا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

خبردار! تم وہ لوگ ہو جو دنیا کی زندگی میں ان کی طرف سے جھگڑے ۔ پھر کون ایسا شخص ہے جو قیامت کے دن ( بھی ) ان کی طرف سے اللہ کے ساتھ جھگڑے گا یا کون ہے جو ( اس دن بھی ) ان پر وکیل ہوگا؟

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو! ) یہ تم ہو جو دنیاوی زندگی میں ان کی طرف سے جھگڑتے ہو ( ان کی طرفداری کرتے ہو ) ۔ تو قیامت کے دن ان کی طرف سے خدا سے کون بحث کرے گا؟ یا کون ان کا وکیل ( نمائندہ ) ہوگا؟ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Ah! These are the sort of men on whose behalf ye may contend in this world; but who will contend with Allah on their behalf on the Day of Judgment, or who will carry their affairs through?

Translated by

Muhammad Sarwar

You defend them in this life but who will defend them against God on the Day of Judgment and who will be their attorney?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Lo! You are those who have argued for them in the life of this world, but who will argue for them on the Day of Resurrection against Allah, or who will then be their defender

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Behold! you are they who (may) plead for them in this world's life, but who will plead for them with Allah on the resurrection day, or who shall be their protector?

Translated by

William Pickthall

Ho! ye are they who pleaded for them in the life of the world. But who will plead with Allah for them on the Day of Resurrection, or who will then be their defender?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम लोगों ने दुनिया की ज़िंदगी में तो उनकी तरफ़ से झगड़ा कर लिया मगर क़यामत के दिन कौन उनकी जानिब से अल्लाह से झगड़ा करेगा या कौन होगा उनका काम बनाने वाला।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں تم ایسے ہو کہ تم نے دنیوی زندگی میں تو ان کی طرف سے جواب دہی کی باتیں کرلیں سو خدا تعالیٰ کے روبرو قیامت کے روز ان کی طرف سے کون جواب دہی کرے گا یا وہ کون شخص ہوگا جو ان کا کام بنانے والا ہوگا۔ (109)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہاں تم وہ لوگ ہو کہ دنیا میں ان کی حمایت کرتے ہو لیکن اللہ تعالیٰ کے سامنے قیامت کے دن ان کی حمایت کون کرے گا یا ان کی وکالت کون کرپائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہاں تم لوگوں نے ان مجرموں کی طرف سے دنیا کی زندگی میں تو جھگڑا کرلیا ‘ مگر قیامت کے روز ان کے لئے اللہ سے کون جھگڑا کرے گا ؟ آخر وہاں کون ان کا وکیل ہوگا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

خبر دار تم وہ لوگ ہو جو جھگڑتے ہو ان کی طرف سے دنیا والی زندگی میں سو کون جھگڑے گا اللہ کے ساتھ ان کی طرف سے قیامت کے دن یا کون ہوگا ان کا کار ساز،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سنتے ہو تم لوگ جھگڑا کرتے ہو ان کی طرف سے دنیا کی زندگی میں پھر کون جھگڑا کرے گا ان کے بدلے اللہ سے قیامت کے دن یا کون ہوگا ان کا کارساز  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہاں ! تم وہ لوگ ہو جو دنیوی زندگی میں تو ان خائنوں کی طرف سے جھگڑ رہیہو پھر قیامت کے دن ان کا طرف دار بن کر اللہ تعالیٰ سے کون جواب دہی کرے گا یا وہ کون شخص ہے جو اس دن ان کا وکیل بنے گا۔