TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat un Nissa - سورة النساء | Verse 116 Translations

Every available translation of Surat un Nissa, verse 116, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغۡفِرُ اَنۡ یُّشۡرَکَ بِہٖ وَ یَغۡفِرُ مَا دُوۡنَ ذٰلِکَ لِمَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ مَنۡ یُّشۡرِکۡ بِاللّٰہِ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِیۡدًا ﴿۱۱۶﴾
Indeed, Allah does not forgive association with Him, but He forgives what is less than that for whom He wills. And he who associates others with Allah has certainly gone far astray.
اسے اللہ تعالٰی قطعًا نہ بخشے گا کہ اس کے ساتھ شریک مقرر کیا جائے ، ہاں شرک کے علاوہ گناہ جس کے چاہے معاف فرما دیتا ہے اور اللہ کے ساتھ شریک کرنے والا بہت دور کی گمراہی میں جا پڑا ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایَغۡفِرُ
نہیں بخشے گا
اَنۡ
کہ
یُّشۡرَکَ
شرک کیا جائے
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَیَغۡفِرُ
اور بخش دے گا
مَا
جو
دُوۡنَ
علاوہ ہو
ذٰلِکَ
اس کے
لِمَنۡ
جس کے لیے
یَّشَآءُ
وہ چاہے گا
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّشۡرِکۡ
شریک کرے گا
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ کے
فَقَدۡ
تو تحقیق
ضَلَّ
وہ بھٹک گیا
ضَلٰلًۢا
بھٹکنا
بَعِیۡدًا
بہت دور کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایَغۡفِرُ
نہیں وہ بخشےگا
اَنۡ
یہ کہ
یُّشۡرَکَ
شرک کیا جائے
بِہٖ
اس کے ساتھ
وَیَغۡفِرُ
اور وہ بخش دے گا
مَا
جو
دُوۡنَ
علاوہ(ہو)گا
ذٰلِکَ
اس کے
لِمَنۡ
جس کے لیے
یَّشَآءُ
وہ چاہے گا
وَمَنۡ
اور جو
یُّشۡرِکۡ
شریک بنائے
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ تعالیٰ کے
فَقَدۡ
تو یقینا
ضَلَّ
وہ بھٹک گیا
ضَلٰلًۢا
بھٹکنا
بَعِیۡدًا
دور کا
Translated by

Juna Garhi

Info

Indeed, Allah does not forgive association with Him, but He forgives what is less than that for whom He wills. And he who associates others with Allah has certainly gone far astray.

اسے اللہ تعالٰی قطعًا نہ بخشے گا کہ اس کے ساتھ شریک مقرر کیا جائے ، ہاں شرک کے علاوہ گناہ جس کے چاہے معاف فرما دیتا ہے اور اللہ کے ساتھ شریک کرنے والا بہت دور کی گمراہی میں جا پڑا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

اللہ کے ساتھ اگر کسی کو شریک بنایا جائے تو یہ گناہ وہ کبھی معاف نہیں کرے گا اور اس کے علاوہ جو دوسرے گناہ ہیں انہیں وہ جسے چاہے معاف کردے۔ اور جس نے کسی کو اللہ کا شریک بنایا وہ گمراہی میں دور تک چلا گیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

بلاشبہ اﷲ تعالیٰ اس کونہیں بخشے گاکہ اس کے ساتھ شرک کیاجائے اوراس کے علاوہ جس کے لیے چاہے گا وہ بخش دے گااورجواﷲ تعالیٰ کے ساتھ شریک بنائے تویقیناوہ بھٹک گیا،دورکا بھٹکنا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

Surely, Allah does not forgive the ascribing of a partner to Him and forgives anything short of that for whomsoever He wills. And whoever ascribes a partner to Allah has indeed gone far astray.

بیشک اللہ نہیں بخشتا اس کو جو اس کا شریک کرے کسی کو اور بخشتا ہے اس کے سوا جسکو چاہے اور جس نے شریک ٹھہرایا اللہ کا وہ بہک کر دور جا پڑا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اللہ ہرگز نہیں بخشے گا اس بات کو کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور بخش دے گا اس کے سوا جس کے لیے چاہے گا اور جو شرک کرتا ہے اللہ کے ساتھ وہ تو پھر گمراہ ہوگیا اور گمراہی میں بھی بہت دور نکل گیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Truly it is only associating others with Allah in His divinity that Allah does not forgive, and forgives anything besides that to whomsoever He wills. Whoever associates others with Allah in His divinity has indeed strayed far away.

اللہ کے ہاں 144 بس شرک ہی کی بخشش نہیں ہے ، اس کے سوا اور سب کچھ معاف ہو سکتا ہے جسے وہ معاف کرنا چاہے ۔ جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا وہ تو گمراہی میں بہت دور نکل گیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

بیشک اللہ اس بات کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے ، اور اس سے کمتر ہر گناہ کی جس کے لیے چاہتا ہے بخشش کردیتا ہے ۔ ( ٦٩ ) اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہے ، وہ راہ راست سے بھٹک کر بہت دور جا گرتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

بیشک اللہ تعالیٰ شرک کو نہیں بخشے گا جو کوئی مشرک اس کی مغفرت نہ ہوگی اس سے کم درجہ نگاہ کو جس کا چاہے بخش دیوے 6 اور جس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کیا وہ پرلے سرے کا گمراہ ہوگیا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کیا جائے تو یقینا اللہ اس (جرم) کو نہیں بخشتے اور اس کے علاوہ جس کو چاہیں بخش دیں اور جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کیا تو وہ بہبت دور کی گمراہی میں جاپڑا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

بیشک اللہ شرک کرنے والے کی نخشش نہیں کرے گا۔ اس کے علاوہ وہ جسے چاہے معاف کر دے گا اور جس نے اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرایا وہ گمراہی میں دور بہت دور نکل گیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

خدا اس کے گناہ کو نہیں بخشے گا کہ کسی کو اس کا شریک بنایا جائے اور اس کے سوا (اور گناہ) جس کو چاہیے گا بخش دے گا۔ اور جس نے خدا کے ساتھ شریک بنایا وہ رستے سے دور جا پڑا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Verily Allah shall not forgive that aught be associated with Him, and He will forgive all else unto whomsoever He liketh; and whosoever associateth ought with Allah, hath surely strayed away a far straying.

یقیناً اللہ اس کو نہیں بخشے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور اس کے سوا (اور گناہوں کو) بخش دے گا جس کے لیے منظور ہوگا اور جو کوئی اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہے وہ یقیناً بڑی دور کی گمراہی میں پڑگیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

بیشک اللہ اس چیز کو نہیں بخشے گا کہ اس کا شریک ٹھہرایا جائے ۔ اس کے نیچے جس کیلئے چاہے گا ، بخش دے گا اور جو اللہ کا شریک ٹھہرائے گا ، وہ بہت دور کی گمراہی میں جاپڑا ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

علاوہ ( گنہ ) جس کے لئے چاہیں گے بخش دیں گے اور جس نے اﷲ تعالیٰ کے ساتھ مشرک کیا یقیناً وہ دور کی گمراہی میں جا پڑا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اللہ کے ہاں صرف شرک کی ہی بخشش نہیں ہے، اس کے سوا اور سب کچھ معاف ہوسکتا ہے جسے وہ معاف کرنا چاہے۔ جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا وہ تو گمراہی میں بہت دور نکل گیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

بیشک اللہ نہیں بخشے گا اس بات کو کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے اور وہ بخش دے گا اس کے سوا جو بھی گناہ ہوگا، جس کے لئے چاہے گا، اور جس نے شرک کیا، تو وہ یقینا (راہ حق سے) بھٹک کر جاپڑا دور کی گمراہی میں،

Translated by

Noor ul Amin

Info

بلاشبہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک بنایا جائے تووہ کبھی معاف نہیں کرے گااوراس کے علاوہ دوسرے گناہ جسے چاہے معاف کردے اور جس نے کسی کو اللہ کا شریک بنایا وہ گمراہی میں دورتک چلاگیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اللہ اسے نہیں بخشتا کہ اس کا کوئی شریک ٹھہرایا جائے اور اس سے نیچے جو کچھ ہے جسے چاہے معاف فرما دیتا ہے ( ف۳۰۵ ) اور جو اللہ کا شریک ٹھہرائے وہ دور کی گمراہی میں پڑا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

بیشک اللہ اس ( بات ) کو معاف نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے اور جو ( گناہ ) اس سے نیچے ہے جس کے لئے چاہے معاف فرما دیتا ہے ، اور جو کوئی اللہ کے ساتھ شرک کرے وہ واقعی دور کی گمراہی میں بھٹک گیا

Translated by

Hussain Najfi

Info

بے شک اللہ اس جرم کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور اس کے سوا ( جو کم درجہ کے جرائم ہیں ) جس کے لئے چاہتا ہے ، بخش دیتا ہے ۔ اور جو کسی کو اس کا شریک ٹھرائے ، وہ گمراہ ہوا ( اور اس میں ) بہت دور نکل گیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Allah forgiveth not (The sin of) joining other gods with Him; but He forgiveth whom He pleaseth other sins than this: one who joins other gods with Allah, Hath strayed far, far away (from the right).

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

God will not forgive the sin of considering something equal to Him, but He may forgive the other sins of whomever He wants. One who considers anything equal to God has certainly gone far away from the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

Verily, Allah forgives not (the sin of) setting up partners (in worship) with Him, but He forgives whom He wills, sins other than that, and whoever sets up partners in worship with Allah, has indeed strayed far away.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Surely Allah does not forgive that anything should be associated with Him, and He forgives what is besides this to whom He pleases; and whoever associates anything with Allah, he indeed strays off into a remote error.

Translated by

William Pickthall

Info

Lo! Allah pardoneth not that partners should be ascribed unto Him. He pardoneth all save that to whom He will. Whoso ascribeth partners unto Allah hath wandered far astray.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

बेशक अल्लाह इस बात को नहीं बख़्शेगा कि उसको शरीक ठहराया जाए और उसके सिवा गुनाहों को बख़्श देगा जिसके लिए चाहेगा, और जिसने अल्लाह का शरीक ठहराया वह बहक कर बहुत दूर जा पड़ा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

بیشک اللہ تعالیٰ (اس بات کو) نہ بخشیں گے کہ ان کے ساتھ کسی کو شریک قرار دیا جائے اور اس کے سوا اور جتنے گناہ ہیں جس کے لیے منظور ہوگا وہ گناہ بخشدینگے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہراتا ہے وہ بڑی دور کی گمراہی میں جاپڑا۔ (1) (116)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

ہرگز نہیں بخشے گا اللہ تعالیٰ کہ اس کے ساتھ شریک ٹھہرایا جائے البتہ شرک کے علاوہ جس کے چاہے گناہ معاف فرما دیتا ہے اور جس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کیا وہ دور کی گمراہی میں جا پڑا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اللہ کے ہاں بس شرک کی بخشش نہیں ہے ۔ اس کے سوا اور سب کچھ معاف ہو سکتا ہے جسے وہ معاف کرنا چاہئے جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا وہ تو گمراہی میں بہت دور نکل گیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

بیشک اللہ اس بات کو نہ بخشے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور اس کے علاوہ جتنے گناہ ہیں جس کے لیے اسے منظور ہوگا بخش دے گا، اور جو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرے تو وہ دور کی بڑی گمراہی میں جا پڑا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

بیشک اللہ نہیں بخشتا اس کو جو اس کا شریک کرے کسی کو اور بخشتا ہے اس کے سوا جس کو چاہے جس نے شریک ٹھہرایا اللہ کا وہ بہک کر دور جا پڑا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس بات کو نہیں بخشے گا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک کیا جائے اور شرک سے کم درجے کے گناہوں کو جس کے لئے جو چاہے بخشدے گا اور جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا وہ دور کی گمراہی میں جا پڑا

Related Verses

39
Surat un Nissa
4:48
اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغۡفِرُ اَنۡ یُّشۡرَکَ بِہٖ وَ یَغۡفِرُ مَا دُوۡنَ ذٰلِکَ لِمَنۡ یَّشَآءُ ۚ وَ مَنۡ یُّشۡرِکۡ بِاللّٰہِ فَقَدِ افۡتَرٰۤی اِثۡمًا عَظِیۡمًا ﴿۴۸﴾
Indeed, Allah does not forgive association with Him, but He forgives what is less than that for whom He wills. And he who associates others with Allah has certainly fabricated a tremendous sin.
یقیناً اللہ تعالٰی اپنے ساتھ شریک کئے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سِوا جسے چاہے بخش دیتا ہے اور جو اللہ تعالٰی کے ساتھ شریک مُقّرر کرے اس نے بہت بڑا گناہ اور بُہتان باندھا ۔
Surat ul Baqara
2:284
لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ اِنۡ تُبۡدُوۡا مَا فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ اَوۡ تُخۡفُوۡہُ یُحَاسِبۡکُمۡ بِہِ اللّٰہُ ؕ فَیَغۡفِرُ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۲۸۴﴾
To Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. Whether you show what is within yourselves or conceal it, Allah will bring you to account for it. Then He will forgive whom He wills and punish whom He wills, and Allah is over all things competent.
آسمانوں اور زمین کی ہرچیز اللہ تعالٰی ہی کی ملکیت ہے ۔ تمہارے دلوں میں جو کچھ ہے اسے تم ظاہر کرو یا چھپاؤ ، اللہ تعالٰی اس کا حساب تم سے لے گا پھر جسے چاہے بخشے جسے چاہے سزا دے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:129
وَ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ یَغۡفِرُ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۲۹﴾٪  4
And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. He forgives whom He wills and punishes whom He wills. And Allah is Forgiving and Merciful.
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے ، وہ جسے چاہے بخشے جسے چاہے عذاب کرے ، اللہ تعالٰی بخشش کرنے والا مہربان ہے ۔
Surat un Nissa
4:60
اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ یَزۡعُمُوۡنَ اَنَّہُمۡ اٰمَنُوۡا بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلِکَ یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یَّتَحَاکَمُوۡۤا اِلَی الطَّاغُوۡتِ وَ قَدۡ اُمِرُوۡۤا اَنۡ یَّکۡفُرُوۡا بِہٖ ؕ وَ یُرِیۡدُ الشَّیۡطٰنُ اَنۡ یُّضِلَّہُمۡ ضَلٰلًۢا بَعِیۡدًا ﴿۶۰﴾
Have you not seen those who claim to have believed in what was revealed to you, [O Muhammad], and what was revealed before you? They wish to refer legislation to Taghut, while they were commanded to reject it; and Satan wishes to lead them far astray.
کیا آپ نے انہیں نہیں دیکھا؟ جن کا دعویٰ تو یہ ہے کہ جو کچھ آپ پر اور جو کچھ آپ سے پہلے اُتارا گیا ہے اس پر ان کا ایمان ہے لیکن وہ اپنے فیصلے غیر اللہ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں حالانکہ انہیں حکم دیا گیا ہے کہ شیطان کا انکار کریں شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ انہیں بہکا کر دور ڈال دے ۔
Surat un Nissa
4:136
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اٰمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ الۡکِتٰبِ الَّذِیۡ نَزَّلَ عَلٰی رَسُوۡلِہٖ وَ الۡکِتٰبِ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ مِنۡ قَبۡلُ ؕ وَ مَنۡ یَّکۡفُرۡ بِاللّٰہِ وَ مَلٰٓئِکَتِہٖ وَ کُتُبِہٖ وَ رُسُلِہٖ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِیۡدًا ﴿۱۳۶﴾
O you who have believed, believe in Allah and His Messenger and the Book that He sent down upon His Messenger and the Scripture which He sent down before. And whoever disbelieves in Allah , His angels, His books, His messengers, and the Last Day has certainly gone far astray.
اے ایمان والو! اللہ تعالٰی پر اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اتاری ہے اور ان کتابوں پر جو اس سے پہلے نازل فرمائی گئی ہیں ، ایمان لاؤ! جو شخص اللہ تعالٰی سے اور اس کے فرشتوں سے اور اس کی کتابوں سے اور اس کے رسولوں سے اور قیامت کے دن سے کفر کرے وہ تو بہت بڑی دور کی گمراہی میں جا پڑا ۔
Surat un Nissa
4:167
اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ صَدُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ قَدۡ ضَلُّوۡا ضَلٰلًۢا بَعِیۡدًا ﴿۱۶۷﴾
Indeed, those who disbelieve and avert [people] from the way of Allah have certainly gone far astray.
جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ تعالٰی کی راہ سے اوروں کو روکا وہ یقیناً گمراہی میں دور نکل گئے ۔
Surat ul Maeeda
5:18
وَ قَالَتِ الۡیَہُوۡدُ وَ النَّصٰرٰی نَحۡنُ اَبۡنٰٓؤُا اللّٰہِ وَ اَحِبَّآؤُہٗ ؕ قُلۡ فَلِمَ یُعَذِّبُکُمۡ بِذُنُوۡبِکُمۡ ؕ بَلۡ اَنۡتُمۡ بَشَرٌ مِّمَّنۡ خَلَقَ ؕ یَغۡفِرُ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ لِلّٰہِ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا ۫ وَ اِلَیۡہِ الۡمَصِیۡرُ ﴿۱۸﴾
But the Jews and the Christians say, "We are the children of Allah and His beloved." Say, "Then why does He punish you for your sins?" Rather, you are human beings from among those He has created. He forgives whom He wills, and He punishes whom He wills. And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and whatever is between them, and to Him is the [final] destination.
یہود و نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے دوست ہیں ، آپ کہہ دیجئے کہ پھر تمہیں تمہارے گناہوں کے باعث اللہ کیوں سزا دیتا ہے ؟ نہیں بلکہ تم بھی اس کی مخلوق میں سے ایک انسان ہو وہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے عذاب کرتا ہے زمین و آسمان اور ان کے درمیان کی ہرچیز اللہ تعالٰی کی ملکیت ہے اور اسی کی طرف لوٹنا ہے ۔
Surat ul Maeeda
5:40
اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰہَ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ وَ یَغۡفِرُ لِمَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۴۰﴾
Do you not know that to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth? He punishes whom He wills and forgives whom He wills, and Allah is over all things competent.
کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالٰی ہی کے لئے زمین و آسمان کی بادشاہت ہے؟ جسے چاہے سزا دے اور جسے چاہے معاف کر دے اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔
Surat ul Fatah
48:14
وَ لِلّٰہِ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ یَغۡفِرُ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۱۴﴾
And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth. He forgives whom He wills and punishes whom He wills. And ever is Allah Forgiving and Merciful.
اور زمین اور آسمانوں کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے عذاب کرے اور اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔